RJ Umair Syed
سید عُمیر حُسین ترمذی المعروف سرکار سماجی .کارکن
08/11/2021
انسان کا دل توڑنے والا شخص ، اللہ کی تلاش نہیں کر سکتا
21/10/2021
*ایک ماں لکھتی ہیں!*
وہ بھی کیا دن تھے جب میرا گھر ہنسی مذاق اور لڑائی جھگڑے کی آوازوں سے گونجتا تھا۔ہر طرف بکھری ہوئی چیزیں ۔ ۔ ۔ بستر پر پینسلوں اور کتابوں کا ڈھیر ۔ ۔ ۔ پورے کمرے میں پھیلے ہوئے کپڑے۔ میرا پورا دن ان کو کمرہ صاف کرنے اور چیزیں سلیقے سے رکھنے کے لیے ڈانٹنے میں گزرتا۔
صبح کے وقت ایک جاگتے ہی کہتا:
ماما مجھے ایک کتاب نہیں مل رہی
دوسرا چیختا:
میرے جوتے کہاں ہیں؟
ایک منمناتا:
ماما میری ہوم ورک والی ڈائری!
اور دوسرا رندھی آواز میں کہتا:
ماما میں اپنا ہوم ورک کرنا بھول گیا ۔ ۔ ۔
ہر کوئی اپنا اپنا رونا رو رہا ہوتا۔ اور میں چیختی کہ آپ کی چیزوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری نہیں ۔ ۔ ۔ اب آپ بڑے ہو گئے ہو، خود سنبھالو!
آج میں ان کے کمرے کے دروازے پر کھڑی ہوں. بستر خالی ہیں. الماریوں میں صرف چند کپڑے ہیں. جو چیز باقی ہے، وہ ہے ان کی خوشبو.
اور میں ان کی خوشبو محسوس کر کے اپنے خالی دل کو بھرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اب صرف ان کے قہقوں، جھگڑوں اور میرے گلے لگنے کی یاد ہے.
آج میرا گھر صاف ہے۔ سب کچھ اپنی جگہ پر ہے۔ یہ پرسکون، پرامن اور خاموش ہے ۔ ۔ ۔ زندگی سے خالی ایک صحرا کی طرح۔
وہ ان کا دروازے کھلے چھوڑ کر بھاگ جانا اور میرا چیختے رہنا کہ دروازے بند کرو۔ آج سب دروازے بند ہیں اور انہیں کھلا چھوڑ جانے والا کوئی نہیں۔
ایک کسی دوسرے شہر چلا گیا ہے اور دوسرا کسی دوسرے ملک۔ دونوں زندگی میں اپنا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
ہر بار وہ آتے ہیں اور ہمارے ساتھ کچھ دن گزارتے ہیں۔ جاتے ہوئے جب وہ اپنے بیگ کھینچتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے میرا دل بھی ساتھ کھنچ رہا ہے۔
میں سوچتی ہوں کہ کاش میں ان کا یہ بیگ ہوتی تو ان کے ساتھ رہتی۔
لیکن پھر میں دعا کرتی ہوں کہ وہ جہاں رہیں آباد رہیں۔
اگر آپ کے بچے ابھی چھوٹے ہیں تو انہیں انجوائے کریں۔ ان کو گدگدائیں، ان کی معصوم حیرت کو شیئر کریں اور ان کی چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا مداوا کریں۔
گھر گندا ہے، کمرے بکھرے ہیں اور دروازے کھلے ہیں تو رہنے دیں۔ یہ سب بعد میں بھی ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن بچوں کے ساتھ یہ وقت آپ کو دوبارہ نہیں ملے گا.
20/10/2021
Online order
10/10/2021
07/10/2021
پاکستانی ٹلینٹ🤣🤣
آج میں نے اپنا نمبر تمہارے نام سے اپنے موبائل میں سیو کیا پھر جیسے تم مجھے پکارتی تھی ویسے ہی اپنے دوسرے نمبر سے خود کو میسج کیا
موبائل کی بیل بجی
دیکھا تو تمہارا نام چمک رہا تھا
میں نے میسج اوپن کیا اور پڑھا پہلے تو ہنسا لیکن اسکے بعد خود ہی جواب دیا اور بہت رویا میرا تکیہ تر ہو گیا
میری آنکھیں سوجھ گئیں درد ہونے لگا آنکھوں میں آنسوں تھے کہ رک ہی نہیں رہے تھے
تمہارا آخری میسج یاد آیا مجھے. تمہاری آواز نہیں سنی تمہارا چہرا نہیں دیکھا خدا خافظ
تمھاری انگلیوں سے ٹائپ ہوا ایک میسج تک نہیں دیکھا
وہ جو تم وٹس ایپ پے یا فیس بک پے میرے لیے سٹیٹس لگاتی تھی وہ سٹیٹس نہیں دیکھا
تمھیں یاد ہے ایک دن دو گھنٹوں کے لیے میرا نمبر آف ہوا تھا اور تمہاری جان پہ بن گئی تھی
اب میری جان پہ بنی ہوئی ہے پلیز لوٹ آؤ
وہ چند لمحوں کی جدائی میں خود کو کتنی اذیت دی تھی تم نے
اور تم نے کہا تھا تمہارے علاوہ کسی اور کا سوچ بھی نہیں سکتی لیکن آج میری ہی سوچ نہیں تم کو
پلیز لوٹ آؤ...
آکر سنبھال لو مجھ کو میں بکھر رہا ہوں میں اجڑ رہا ہوں میں سسک رہا ہوں
یہاں مجھے سمجھنے والا کوئی نہیں ہے کچھ بھی کہوں سب واہ واہ کرتے ہیں
انکو یہ نہیں پتا چلتا کسی حال میں کچھ کہا ہے میں نے
انکو یہ نہیں پتا کس حال میں سب لکھا ہے میں نے مجھےدکھی آتما کا ٹائٹل دیا جارہا ہے اور تم ہو کہ سنتی نہیں انھیں روکتی نہیں
پلیز لوٹ آؤ مجھے تمہارا سہارا چاہیے مجھے جینا ہے تمہارے ساتھ جینا ہے مجھ کو سنبھال لو آکر
پلیز لوٹ آؤ نا
اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
پاکستان کی ہردلعزیز شخصیت عمر شریف صاحب کےانتقال کاسُن کر دلی صدمہ ہواہے۔وہ پاکستان کاقیمتی اثاثہ تھےاور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انکےاہلِ خانہ کےغم میں برابر کےشریک ہیں۔اللہ انہیں صبرجمیل عطاکریں اور مرحوم کےدرجات بلند فرمائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Islamabad