Anis Bashir Awan

Anis Bashir Awan

Share

جب موت کا وقت آجاتا ہے تو پھر ایک لمحے کی بھی مہلت نہیں ملتی الله پاک ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرما آم

10/02/2022
03/12/2020

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان اور تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے آزادجموں وکشمیر کے عوام بالخصوص آئمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ آج جمعتہ المبارک کو ’یوم توبہ و استغفار‘ کے طور پر منائیں۔ علماءکرام جمعہ کے خطبے میں عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلئے احتیاطی تدابیر حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کریں ۔ مساجد اور اجتماعات میں ایس او پیز کا بہر صورت خیال رکھا جائے ،اللہ کے گھر سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ یہاں سے وباءپھیلی۔ وزیر اعظم نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ علماءکرام کے ساتھ مشاورت یقینی بناتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور لیزان رکھا جائے اور نئے نوٹیفکیشنز حکومتی احکامات بروقت ان تک پہنچائے جائیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر جمعرات کے روز ایوان وزیر اعظم میں علماءکرام کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں چیئرمین مرکزی ذکوة کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی، مولانا مفتی نذیر احمد، مولانا حمید الدین برکتی، مولانا محمود الحسن اشرف، مولانا محمد امتیاز صدیقی، مولانا مفتی خطیب الرحمان، علامہ سید شبیر بخاری، مولانا محمد الطاف سیفی، مولانا محمد زمان سیفی، مولانا ابراہیم عزیز، مولانا عبدالماجد ،مولانا محمد پرویزقریشی، مولانا ممتاز الحق قاسمی، مولانا محمود احمد چستی،مولانا فرید عباس نقوی، مولانا سید عدنان شاہ، مولانا عصمت اللہ عاصم شریک تھے ۔ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ جب طاعون کی بیماری آئی تو نبی کریم ﷺ نے حکم دیا تھا کہ وباءوالی جگہ پر نہ جاﺅ اور نہ وہاں سے واپس جاﺅ۔ حضورﷺ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ جزام سے ایسے بھاگو جیسے انسان شر سے بھاگتا ہے ، یہ ہمارے لیے اس سلسلہ میں رہنمائی اور ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علماءکرام معاشرے کا معزز ترین طبقہ ہے ، ہم نے کورونا وباءکے دوران مساجد میں احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں ،ہم تمام معاملات میں علماءکرام سے رہنمائی لیں گے ۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیتے ، ختم نبوت کو آئین کا حصہ بنانے اور کورونا وباءکے دوران مساجد کو آباد رکھنے ودیگر اقدامات پرر وزیر اعظم آزادکشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ہمیشہ علماءکرام سے مشاورت کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیںاور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ علماءکرام نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور نفرت پھیلانے کے چیدہ چیدہ واقعات کی جانب وزیر اعظم کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہاکہ اس کے مستقل تدارک کےلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام اور تحصیل مفتی پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ علماءکرام کی رہنمائی کی بدولت آج آزادکشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاقائم ہے ، ہندوستان نے پوری کوشش کی کہ آزادکشمیر میں فرقہ واریت اور تخریب کاری کی جائے لیکن علماءکرام نے اس کو ناکام بنایا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مدارس کے بجٹ میں اضافے اور علماءکرام کے دیگر معاملات کے حوالہ سے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ حکومتی دینی مدارس کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں رکھے گی اور علماءکرام کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔

01/12/2020

یہ پڑھ لیجئے آپ اور آپ کی نسلوں میں کبھی فاقہ نہ آئے گا انشاءاللہ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 10:00 - 16:30