Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir

Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir

Share

SPKDA

Photos from Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir's post 10/09/2026

اج مورخہ 2026/09/10.
سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، دیر اپر۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک بادشاہ صالح نے شیرینگل میں SPKDA کے دفتر کے قیام کے سلسلے میں مین آفس کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب اشفاق احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے میں سیاحت کے فروغ، SPKDA کے دائرہ اختیار اور جاری سیاحتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق ایم پی اے ملک بادشاہ صالح نے علاقے میں سیاحت کے فروغ و ترقی کے لیے SPKDA کی جاری کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا اظہار کیا۔
سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، دیر اپر
علاقے میں پائیدار سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

Photos from Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir's post 10/09/2026

سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SPKDA)، دیر اپر
ٹرانسفر ہونے والے ٹورازم پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب.
آج 10 ستمبر 2026 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فنانس اینڈ اکاؤنٹس) / فوکل پرسن برائے ٹورازم پولیس، SPKDA دیر اپر، جناب اشفاق احمد نے اُن ٹورازم پولیس اہلکاروں کو SPKDA کے مرکزی دفتر، شیرینگل میں مدعو کیا جن کا حال ہی میں SPKDA دیر اپر سے دیگر اضلاع میں تبادلہ ہوا ہے۔
اس موقع پر ٹرانسفر ہونے والے ٹورازم پولیس اہلکاروں کی جانب سے کمراٹ ویلی اور SPKDA کی حدود میں مختلف مقامات پر تعیناتی کے دوران انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا گیا۔ سیاحوں کی رہنمائی اور معاونت کے ساتھ ساتھ محفوظ اور پُرامن ماحول کو یقینی بنانے میں ان کی محنت، پیشہ ورانہ کارکردگی اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران ٹرانسفر ہونے والے ٹورازم پولیس اہلکاروں کو ان کی بہترین اور قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
SPKDA ان کی خدمات اور گراں قدر تعاون کو سراہتا ہے اور ان کی آئندہ تعیناتیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority PMRU Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Dir Upper

Photos from Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir's post 06/09/2026

سپیشل پرپز کمراٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی دیر اپر ۔
شرینگل میں سیلابی صورتحال کے دوران ہنگامی امدادی کارروائیاں۔
05 ستمبر 2026 کو شرینگل میں شدید بارش کے باعث سیاہ شرینگل کے علاقے میں واقع کالووٹ نالہ ملبے اور پتھروں سے بھر گیا، جس کے نتیجے میں سیلابی پانی اور ملبہ رہائشی گھروں میں داخل ہوگیا اور چار گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ متعدد سڑکیں ملبے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئیں۔ مزید بارش کی صورت میں جامع مسجد اور اس کے گرد و نواح کے گھروں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شرینگل، جناب نورشیر مہمند نے SPKDA دفتر کا دورہ کیا اور نالے، متاثرہ گھروں اور سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کے لیے ایکسکیویٹر مشین فراہم کرنے کی درخواست کی۔
ڈائریکٹر جنرل سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، جناب عرفان اللہ خان وزیر، اور ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس)، جناب زمین خان مہمند، کی ہدایت پر ایکسکیویٹر مشین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر SPKDA، جناب اشفاق احمد کی نگرانی میں سیاہ شرینگل اور شہور خوڑ کے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا۔ مشین کے ذریعے نالے، متاثرہ گھروں اور سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام باقاعدگی سے جاری ہے، جبکہ متاثرہ مقامات کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مقامی آبادی نے بروقت امداد اور تعاون فراہم کرنے پر SPKDA کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی جانب سے کی جانے والی ہنگامی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority PMRU Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Dir Upper

Photos from Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir's post 05/09/2026

سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، دیر اپر.

ڈائریکٹر جنرل، SPKDA، جناب عرفان اللہ خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، SPKDA، جناب اشفاق احمد نے آج کمراٹ ویلی کا دورہ کیا اور ٹورازم پولیس کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ٹورازم پولیس کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے مستعد اور چوکس رہیں اور کمراٹ ویلی آنے والے سیاحوں کی حفاظت و سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں اور وادی میں قیام پذیر سیاحوں اور زائرین کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔
کسی بھی ناخوشگوار صورتحال یا ہنگامی صورتِ حال کی اطلاع ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر دی جا سکتی ہے.

Photos from Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir's post 04/09/2026

سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، دیر اپر.
صفائی مہم کا آخری دن 04 ستمبر 2026.
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری ہفتہ بھر کی صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ کی مہم، سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی دیر اپر کی جانب سے آج آخری روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔
یہ مہم سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کی ہدایات کے تحت نافذ کی جا رہی ہے، اور ڈائریکٹر جنرل ایس پی کے ڈی اے جناب عرفان اللہ خان وزیر کی نگرانی میں صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کے مناسب تلف، دفاتر اور اطراف کی صفائی، کھڑے پانی کے خاتمے، نیز مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی و صفائی سمیت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہے۔
آئیے، ایک صاف، صحت مند اور ڈینگی سے محفوظ سب ڈویژن شرینگل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Commissioner Malakand Division Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority PMRU Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Dir Upper

03/09/2026

سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی دیر اپر.
صفائی مہم کا چوتھا دن 03 ستمبر 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری ہفتہ بھر کی صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ کی مہم، سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی دیر اپر کی جانب سے آج چوتھے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔
یہ مہم سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کی ہدایات کے تحت نافذ کی جا رہی ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایس پی کے ڈی اے جناب عرفان اللہ خان وزیر کی نگرانی میں، صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کے مناسب تلف، دفاتر اور اطراف کی صفائی، کھڑے پانی کے خاتمے، نیز مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی و صفائی سمیت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہے۔
آئیے! ایک صاف، صحت مند اور ڈینگی سے محفوظ سب ڈویژن شرینگل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP PMRU Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Dir Upper

02/09/2026

موسمی صورتحال: احتیاطی الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی و گلیشیئر والے علاقوں میں برف پگھلنے سے دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیئر جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ اضلاع میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ شامل ہیں۔

سیاح و مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سیاحتی ہیلپ لائن 1422 یا 911 پر رابطہ کریں۔

02/09/2026

سپیشل پرپز کمراٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی دیر اپر ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے شروع کی گئی ہفتہ بھر جاری صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ کی مہم، سیکرٹری ٹورازم کی ہدایات کی روشنی میں، ڈائریکٹر جنرل سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی دیر اپر، جناب عرفان اللہ خان وزیر کی زیرِ نگرانی جاری ہے۔
مہم کے تیسرے روز بھی ایس پی کے ڈی اے کا سینیٹیشن اسٹاف مرکزی دفتر اور اس کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، سالڈ ویسٹ کو اکٹھا کرنے اور مناسب طریقے سے تلف کرنے، ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اسپرے کرنے، جبکہ دفتر کے اطراف جمع شدہ کھڑے پانی کی نکاسی سمیت دیگر ضروری اقدامات میں مصروفِ عمل رہا۔
آئیے! ہم سب مل کر ایک صاف، صحت مند اور ڈینگی سے محفوظ سب ڈویژن شرینگل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority PMRU Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Dir Upper .

Photos from Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir's post 31/08/2026

Special Purpose Kumrat Development Authority Dir Upper.
One-Week Cleanliness & Dengue Prevention Campaign
SPKDA Dir Upper has launched a week-long Cleanliness and Dengue Prevention Campaign (31 Aug to 6 Sept 2026) at its Main Office Sheringal, on the online Task compliance of the Culture, Tourism, Archaeology & Museums Department, KP and the instructions of DG SPKDA Mr. Irfanullah Khan Wazir.
Activities included office & premises cleaning, waste disposal, removal of stagnant water, drain cleaning, awareness banners, and mosquito-control spraying carried out with support of TMA Sheringal sanitation staff.
The campaign continues till 6th September 2026.
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority PMRU Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Dir Upper

Photos from Director General Special Purpose Kumrat Development Authority Upper Dir's post 31/08/2026

سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SPKDA)، دیر اپر۔
ڈوگدارہ میں فلیش فلڈ سے ہونے والے نقصانات اور سڑک کی بحالی کے حوالے سے ملاقات۔
آج سپیشل پرپز کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SPKDA)، دیر اپر کے دفتر میں جناب شاکر اللہ خان، سابق تحصیل ناظم، شرینگل، نے ڈوگدارہ کے عمائدین کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر SPKDA جناب اشفاق احمد سے ملاقات کی اور ڈوگدارہ میں حالیہ فلیش فلڈ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ فلیش فلڈ کے باعث ملبہ اور لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ڈوگدارہ روڈ مجال خوڑ، نرو خوڑ اور بیلو خوڑ کے مقامات پر بند ہو چکی ہے۔
ملبہ ہٹانے اور سڑک پر آمدورفت بحال کرنے کے لیے SPKDA کی مشینری ایکسکیویٹر، فراہم کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے پر ترجیحی بنیادوں پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
SPKDA، دیر اپر اپنے دائرہ اختیار میں مقامی آبادی کو سہولیات فراہم کرنے اور ہنگامی صورتحال سمیت بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے بروقت حل کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority PMRU Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Dir Upper

Category

Website

Address


Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00