Race To End Polio
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Race To End Polio, Health/Beauty, Islamabad.
10/10/2025
پولیو ویکسین کے 2 قطرے آپ کے بچے کو مستقل معذوری سے بچا سکتے ہیں۔
یقینی بنائیں کہ ہر مہم میں، ہر بار، ہر بچے کو پولیو کے2 قطرے ضرور پلائے جائیں۔
08/10/2025
دنیا بھر میں پولیو تقریباً ختم ہو چکا ہے، مگر پاکستان میں یہ جدوجہد ابھی جاری ہے۔ 13 اکتوبر سے قومی پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، جس کے دوران ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ویکسین کے دو قطرے پلانے سے نہ صرف آپ کا بچہ مستقل معذوری سے محفوظ رہے گا بلکہ ہم پولیو سے پاک دنیا کو ممکن بنا سکیں گے۔
14/09/2025
"ہر بیٹی کا مستقبل اب ہوگا محفوظ"
سرویکل کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔ حکومت پنجاب 15 تا 27 ستمبر 9 سے 14 سال کی بچیوں کے لیے HPV ویکسینیشن مہم شروع کر رہی ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ اپنی بیٹیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ وہ مستقبل میں اس مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں، کیونکہ بروقت حفاظتی اقدامات ہی بہترین علاج ہیں۔
08/09/2025
آئیں، سرویکل کینسر کو شروع ہونے سے پہلے روکیں۔
15–27 ستمبر کے دوران، پنجاب میں 9 سے 14 سال کی لڑکیاں ایچ پی وی ویکسین لگوا سکتی ہیں۔
یہ پیغام پھیلائیں، زندگیاں بچائیں۔ 🌸
31/08/2025
صرف 1 دن باقی!
خصوصی انسدادِ پولیو مہم کل سے شروع ہو رہی ہے۔ یاد رکھیں — پولیو ویکسین بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھنے اور ان کے مستقبل کا تحفظ کرنے کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔
تمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔
27/08/2025
بچوں کا مدافعتی نظام ابھی نشوونما کے مراحل میں ہے، یہی وجہ ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے۔
✅ باقاعدہ ویکسینیشن صحت مند بچوں کی نشوونما میں معاون ہے
✅ دیر نہ کریں — آج ہی اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کریں
24/08/2025
صاف ستھرا گھر اور ماحول، مٹی اور پانی میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ جب کمیونٹی صفائی اپناتی ہے تو بچے زیادہ صحت مند پرورش پاتے ہیں۔
آئیے! مل کر ایک محفوظ اور پولیو سے پاک پاکستان بنائیں۔
23/08/2025
پولیو ہمارے بچوں کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔ جب ہم احتیاط چھوڑ دیتے ہیں تو پولیو وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہر وہ بچہ جو پولیو کے قطروں سے محروم رہ جائے، خطرے میں آ جاتا ہے — اور پوری کمیونٹی بھی۔💧👨👩👧👦
22/08/2025
صاف ہاتھ پولیو جیسے جراثیم کو روکنے میں مدد دیتے ہیں اور بچوں کو ہر دن صحت مند اور محفوظ رکھتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں، پولیو سے مکمل تحفظ صرف پولیو ویکسین سے ہی ممکن ہے۔
ہر بچے کو پولیو کے قطرے لازمی پر پلوائیں!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad