Danyal awan

Danyal awan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Danyal awan, Health/Beauty, Islamabad.

24/04/2026

وزیراعظم آزاد کشمیر، فیصل ممتاز راٹھور صاحب نے حویلی کی ممتاز علمی، تعلیمی اور سماجی شخصیت مرحوم جناب عبدالرشید اعوان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول موہری میدان کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا قابلِ قدر فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت ادارہ کا نام تبدیل کر کے “عبدالرشید اعوان گورنمنٹ ہائی اسکول” رکھ دیا گیا ہے، جو مرحوم کی تعلیمی خدمات کا ایک زندہ اور روشن اعتراف ہے۔

مرحوم عبدالرشید اعوان نہ صرف ایک ممتاز ماہرِ تعلیم تھے بلکہ علاقے میں علمی شعور، تربیت اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں بھی ان کا کردار نمایاں رہا۔ وہ مختار اعوان ایڈووکیٹ، علی اعوان، ثاقب اعوان اور فیاض اعوان ایڈووکیٹ کے والدِ محترم تھے، جبکہ مصطفیٰ علی اصغر اعوان (پی ایس ٹو صدر آزاد کشمیر) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیلی کمیونیکیشن اسمبلی سجاد حیدر اعوان کے بہنوئی بھی تھے۔ مزید برآں، مرحوم عبدالرشید اعوان فاتحِ بیسالی، حاجی پیر کے ہیرو کیپٹن غلام محمد اعوان کے داماد بھی تھے۔

علاقہ بھیڈی کے عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اس دانشمندانہ اور قابلِ تحسین اقدام کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے ان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف اہلِ علم کی خدمات کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔

یہ فیصلہ یقیناً علاقے میں تعلیمی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، اور ادارہ ہٰذا مزید عزم و حوصلے کے ساتھ علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

05/04/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
نانا جان، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالرشید اعوان صاحب اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
والد گرامی ایک نہایت شریف النفس، بااخلاق اور علم دوست انسان تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم و تربیت کے مقدس فریضے میں گزاری۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
ہم سب کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
تمام دوست احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے

31/12/2025
30/12/2025
30/12/2025
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Islamabad