Al hasnain homeopathic clinic

Al hasnain homeopathic clinic

Share

i am a homeopathic doctor, i create this page for public relation so any body can consult about his problem.i will happy to reply any body.thanks

01/07/2026

کھانسی کم کرنے کے چند گھریلو ٹوٹکے..!,,,⭐

۔ نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کریں

۔ گرم مشروبات یخنی ، سوپ وغیرہ پئیں

۔ ادرک کا قہوہ پئیں

۔ اگر شوگر کے مریض نہیں ہیں تو کالی مرچ اور شہد استعمال کریں

۔ شوگر کے مریض کالی مرچ کا قہوہ پئیں۔ نیم گرم پانی میں ایک چٹکی کالی مرچ شامل کر کے پئیں۔

۔ السی کے بیج اور بادام اپنی خوراک میں شامل کریں

۔ ہلدی اور ادرک کا قہوہ پئیں۔ ایک کپ پانی میں ایک چٹکی ہلدی ، کالی مرچ اور ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا شامل کر کے پانی کو جوش دیں اور قہوہ کو پئیں

۔ اپنی خوراک میں میتھی کا استعمال کریں ۔ میتھی کا استعمال کھانسی کو کم کرتا ہے

۔ ٹھنڈ سے بچیں

۔ سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں

۔مکمل احتیاط کے ساتھ سٹیم لیں۔
اگر بخار یا ٹھنڈ کی شکایت نہیں ہے تو نیم گرم پانی سے نہائیں۔ گرم پانی سے نہانے سے بھی سٹیم ملتی ہے۔⭐
03065856156

25/06/2026

جگر کی خرابی فیٹی لیور کیا ہے اور اس کی ہومیوپیتھک میڈیسن

السلام علیکم
امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے

آپ کا جگر خاموشی سے خراب ہو رہا ہو اور آپ کو پتا بھی نہیں جگر جسم کا واحد عضو ہے جو 75 فیصد تک خراب ہونے کے باوجود کوئی شکایت نہیں کرتا درد نہیں تکلیف نہیں بس خاموشی اور جب علامات ظاہر ہوتی ہیں تب اکثر بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے یہ ابتدائی نشانیاں زیادہ تر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں

1-ہر وقت تھکاوٹ جو آرام سے بھی نہ جائے

2-کھانے کے بعد پیٹ کا بھاری پن اور بدہضمی

3-جلد یا آنکھوں میں ہلکی سی زردی

4-پاؤں یا پیٹ میں غیر معمولی سوجن

5-بغیر وجہ کے خارش

سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں fatty liver اب نوجوانوں میں بھی عام ہو چکا ہے اور زیادہ تر لوگوں کو اس وقت پتا چلتا ہے جب وہ کسی اور بیماری کا ٹیسٹ کرواتے ہیں
اچھی خبر یہ ہے کہ ابتدائی مرحلے میں جگر خود کو ٹھیک کر سکتا ہے صرف وزن میں تھوڑی کمی اور چینی کا کم استعمال اسے واپس صحت مند بنا سکتا ہے
اپنے گھر کے ہر اس فرد کو یہ ضرور دکھائیں جو ہر وقت تھکاوٹ کی شکایت کرتا ہے ہو سکتا ہے آپ کسی کی جان بچا لیں۔

فیٹی لیور (جگر کی چربی) کے علاج کے لیے ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں کافی مؤثر ادویات موجود ہیں
。 یہ ادویات جگر کے خلیوں میں جمع ہونے والی چربی کو قدرتی طریقے سے کم کرنے میں مدد کرتی ہیں
ہومیوپیتھک علاج میں ہر مریض کی علامات اور مزاج کے لحاظ سے دوا کا انتخاب کیا جاتا ہے
。ہومیوپیتھک میں فیٹی لیور کے لیے بہترین دوا موجود ہے۔

。 فیٹی لیور سے مکمل نجات کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی (جیسے متوازن غذا اور ورزش) بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے

نوٹ:
خود سے کوئی بھی میڈیسن استعمال مت کریں۔
03065856156

13/12/2025

نزلہ زکام سے محفوظ رہنا اب نہایت آسان.⭐

نہار منہ شہد اور لیموں ملا نیم گرم پانی پینے سے نزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔

نزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہنا مشکل نہیں رہا۔

اگر صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد ملاکر استعمال کیا جائے تونزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔

لیموں اور شہد معدے کی صفائی کرتے ہیں جس کے باعث معدے میں مضر صحت اشیاءجیسے چکنائی وغیرہ جمع نہیں ہوتی جس سے انسان معدے کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے ۔

وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملانیم گرم پانی پینا چاہیے یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا اور وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے۔
03065856156

03/12/2025

وہ گھریلو مشروب جن کے استعمال سے آپ یورک ایسڈ کم کرسکتے ہیں.

جب ہم ایسے کھانے کھاتے ہیں جن میں پیورین نامی مادے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں ہمارے جسم میں قدرتی فاضل مادہ بنتا ہے جسے یورک ایسڈ کہا جاتا ہے۔

جب جسم میں یورک ایسڈ کی سطح بلند ہو جائے تو گردے میں پتھری یا گٹھیا جیسی بیماریوں کو سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے کے لیے ایسے کئی گھریلو مشروب (ہوم میڈ ڈرنکس) بنائے جا سکتے ہیں جن نہ صرف جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے، گردے ٹھیک طرح سے کام کرتے ہیں اور سوزش میں کمی آتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ یورک ایسڈ کو کم کرنے والے گھریلو مشروب کون سے ہیں۔

لیموں پانی
لیموں پانی میں الکلی پائی جاتی ہے اور اس سے جسم کے پی ایچ لیولز کو متوازن رکھا جا سکتا ہے۔ اس میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کی مدد سے یورک ایسڈ کے کرسٹل گُھل سکتے ہیں۔ اپنی صبح کا آغاز گرم پانی کے ایک گلاس میں لیموں نچوڑ کر پینے سے کریں۔

سیب کا سِرکہ
سیب کے سرکے میں بھی الکلی پائی جاتی ہے اور ہاضمے میں مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے یورک ایسڈ جسم سے خارج ہوتا ہے۔ پانی کے ایک گلاس میں سیب کے سرکے کے ایک یا دو چمچ ڈالیں اور اسے دن میں ایک بار یا دو بار پیئں۔

چیری کا جوس
چیری میں سوزش اور یورک ایسڈ کو کم کرنے والے کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں۔ گٹھیا کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے تازہ چیریز کا جوس روزانہ پئیں۔

ادرک والی چائے
ادرک میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی مدد سے یورک ایسڈ کی سطح میں کمی لائی جا سکتی ہے اور تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے۔ گرم پانی میں کٹی ہوئی ادرک کو پانچ سے دس منٹوں تک پکائیں روزانہ دن میں دو مرتبہ پیئں۔

ہلدی والا دودھ
ہلدی میں کرکیومن پایا جاتا ہے جس کی سوزش کش خصوصیات یورک ایسڈ لیولز کو کم کرتی ہیں۔ گرم دودھ میں ہلدی کا ایک چمچ ڈالیں جبکہ ذائقے کے لیے اس میں ایک چمچ شہد بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ ہلدی والے گرم دودھ کو روزانہ رات سونے سے پہلے پی لیں۔

تربوزے میں موجود سٹرولِین کمپاؤنڈز کی وجہ سے یورک ایسڈ کی سطح میں باقاعدگی آتی ہے.

کھیرے کا جوس
کھیروں میں پانی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں جن میں یورک ایسڈ بھی شامل ہے۔

خربوزے کا جوس
خربوزے ہائیڈریشن کے لیے بہترین پھل ہیں اور ان میں موجود سٹرولِین کمپاؤنڈز کی وجہ سے یورک ایسڈ کی سطح میں باقاعدگی آتی ہے۔ خربوزے کو کاٹ کر پانی کے ساتھ بلینڈ کریں اور اس جوس کو روزانہ پیئں۔

نیٹل ٹی
نیٹل ٹی یعنی بچھو بُوٹی کی چائے میں یورک ایسڈ کم کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ نیٹل ٹی سے پیشاب زیادہ آتا ہے اور یورک ایسڈ جسم سے خارج ہوتا ہے۔

تاہم اگر یورک ایسڈ کی علامات میں شدت پائی جائے تو اپنے نزدیکی معالج کے مشورے سے دوا کا استعمال شروع کردیں..!
03065856156

02/12/2025

لیکوریا کیا ہے؟؟؟

لیکوریا ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ عورتوں میں بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے
بار بار لیکوریا خارج ہونے کی وجہ سے کپڑوں پہ داغ لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے شرمندگی محسوس ہوتی ہےاور کپڑوں سے بدبو آتی رہتی ہے
لیکوریا کی وجہ سے عورتوں کا نسوانی حسن برباد ہو جاتا ہے۔ جسم ڈھیلا اور بےجان لگتا ہے
ایسی خواتین جو علاج کر کر کے تھک چکی ہوں وہ ایک بار یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔ انشاء اللہ ایک ہی مہینے میں لیکوریا کا مستقل علاج ہوگا
لیکوریا کی وجہ سے عورت میں احساس کمتری پیدا ہو جاتا ہے
لیکوریا اور لیکوریا کی وجہ سے ہونے والے مسائل، پیریڈز کی بے ترتیبی، رحم کی کمزوری، بانجھ پن، موڈ کی خرابی، خون کی کمی، چہرے پہ چھائیاں، اندرونی انفیکشن، نسوانی حسن کی کمی، تھکاوٹ سستی کمزوری، بھوک کیا کمی، معدہ کی خشکی، جوڑوں سے آوازیں انا، دماغ اور نظر کی کمزوری، کمر اور سر میں درد رہنا، ان سب مسائل کے علاج کیلئے رابطہ کریں۔
03065856156

28/11/2025

سونے سے پہلے اخروٹ کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے کے فوائد۔

اگر آپ رات کو سکون کی نیند چاہتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی صحت کو بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں، تو سونے سے پہلے اخروٹ چبانے کے بعد دودھ پینے کی عادت اپنائیں۔ یہ نہ صرف ایک غذائیت سے بھرپور عادت ہے بلکہ کئی حیرت انگیز فوائد کا ذریعہ بھی ہے، جو آپ کے جسم اور دماغ کو مضبوط بناتے ہیں۔

نیند کو بہتر بنائے
اخروٹ میں قدرتی میلاٹونن پایا جاتا ہے، جو نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ جب آپ دودھ کے ساتھ اخروٹ کا استعمال کرتے ہیں، تو کیلشیئم اور امائنو ایسڈز کا یہ امتزاج دماغ کو سکون دیتا ہے اور نیند کو گہرا اور آرام دہ بناتا ہے۔

دماغی طاقت میں اضافہ
دودھ میں موجود پروٹین اور اخروٹ میں شامل اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کا امتزاج دماغ کے لیے بہترین ہے۔ یہ نہ صرف یادداشت کو بہتر بناتا ہے بلکہ ذہنی دباؤ کو بھی کم کرتا ہے، خاص طور پر دن بھر کی تھکن کے بعد۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائے
اخروٹ اور دودھ دونوں کیلشیئم سے بھرپور ہیں۔ سونے سے پہلے ان کا استعمال آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور بڑھتی عمر میں ہڈیوں کی کمزوری کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
شوگر ٹائپ ون کو کنٹرول کرتا ہے اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں مفید ہے۔

دل کی صحت کے لیے شاندار
اخروٹ دل کے لیے نہایت مفید ہے کیونکہ یہ خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ جب اسے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے دوگنا مؤثر ہو جاتا ہے۔

نظام ہاضمہ کو بہتر کرے
اگر آپ بدہضمی یا معدے کی کسی بھی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، تو اخروٹ اور دودھ کا استعمال اسے ختم کرنے کا قدرتی طریقہ ہے۔ یہ جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کو فعال بناتا ہے۔

جلد اور بالوں کے لیے مفید
اخروٹ اور دودھ کا امتزاج آپ کی جلد کو چمکدار اور بالوں کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ہے۔ اس میں موجود وٹامنز اور منرلز جلد کی نمی کو برقرار رکھتے ہیں اور بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں۔

طریقہ استعمال۔
رات کو سونے سے ایک گھنٹہ قبل دو یا تین اخروٹ چبا کر ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں۔ مستقل استعمال سے چند دنوں میں ہی آپ فرق محسوس کریں گے۔
اخروٹ اور دودھ کا یہ آسان نسخہ آزمائیں اور خود کو صحت مند، پرسکون اور توانائی سے بھرپور محسوس کریں۔
03065856156

27/11/2025

*قبض اُم الامراض..!*

تقریباً 2500 سال پہلے طبیب بقراط نے کہا تھا کہ انسانی جسم کی اکثر بیماریاں بڑی آنت سے شروع ہوتی ہیں۔ طبیب بقراط، جنہیں دنیا Hippocrates کے نام سے جانتی ہے،
فادر آف میڈیسن کہلاتے ہیں۔ دنیا بھر کے ڈاکٹرز جب ان کا لکھا ہوا حلف Hippocratic Oath پڑھ کر ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنے کا وعدہ کرتے ہیں، تب انہیں ڈاکٹر کی ڈگری دی جاتی ہے۔

اگر طبیب بقراط کے مطابق انسانی جسم کی اکثر بیماریاں بڑی آنت میں ہونے والی خشکی سے، یعنی قبض سے، ہوتی ہیں تو علاج کہاں سے شروع کیا جانا چاہیے؟
*یقیناً قبض ٹھیک کر کے۔*

*قبض کی وجوہات..!*

1. پانی کم اور بہت ٹھنڈا پینا
2. کم چلنا پھرنا، ورزش نہ کرنا
3. سفید باریک چھنے ہوئے آٹے کا زیادہ استعمال، جس میں بیکری کی سب اشیاء اور پروسس پیک فوڈز شامل ہیں
4. گوشت، فرائی اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال
5. بہت زیادہ چائے اور کافی پینا
6. کچھ ایلوپیتھک دوائیں، خاص طور پر پین کلر ڈرگ
7. قبض کشا دواؤں کا زیادہ استعمال
8. تھائرائڈ گلینڈ کا بیلنس نہ ہونا
9. اسٹریس، تناؤ، ڈپریشن
10. بدبودار اور گھٹن والے ٹوائلٹ
11. ضرورت کے وقت تاخیر سے ٹوائلٹ جانا

*چند آسان آزمودہ علاج* جن سے قبض ہو گی ہی نہیں اور اگر ہو جائے تو ٹھیک ہوجائے گی،
*ان شاء اللہ*۔

1. *پانی:* دن میں کم از کم تین لیٹر پانی ضرور پی لیں۔ بہت ٹھنڈا پانی پینا مناسب نہیں ہے۔

2. *فجر سے ظہر کے درمیان تازہ پھل:* فجر سے ظہر کے درمیان موسم کے تازہ پھل ضرور کھائیں۔

3. *کچی سبزیوں کا سلاد:* دوپہر اور رات کے کھانے سے پہلے موسم کی تازہ سبزیوں کا سلاد کھائیں۔

4. *بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی:* گندم کے ساتھ ساتھ جو، مکئی، چاول، باجرا، مونگ، ماش، مسور اور بیسن کی روٹی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

5. *لوکی، ٹینڈے، ترئی، کدو:* یہ چار سبزیاں بےحد مفید ہیں۔

6. *ناف کے نیچے مساج:* دن میں دو بار، رات سوتے وقت اور صبح ٹوائلٹ جانے سے پہلے ناف کے نیچے پانچ منٹ مساج کریں۔

7. *ہلکی ورزش:* دن میں دو بار کم از کم پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کریں۔

8. *دیسی گھی، کوکونٹ یا اولیو آئل:* ایک چھوٹی چمچی نیم گرم دودھ میں ملا کر پینے سے قبض سے آرام آجاتا ہے۔

9. *سونف، سنا مکی، انار دانہ:* پنسار سے ہم وزن منگوا لیں، گھر میں اچھی طرح صاف اور دھوپ میں خشک کر کے پیس لیں، اور رات 8 بجے ایک چھوٹی چمچی سادہ پانی کے ساتھ کھا لیں۔
اس دوا کو ایڈجسٹ ہونے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ضرورت کے مطابق دوا کی مقدار کم یا زیادہ کر لیں۔

10. ہومیوپیتھک ادویات جو دائمی قبض سے چھٹکارا دلا سکتی ہیں لیکن علامات کے مطابق استعمال کریں۔
03065856156

23/11/2025

کشمش کے 10 حیران کن فوائد..!,,

انگور کو خشک کر کے کشمش حاصل کی جاتی ہے۔ عام طور پر اس کو خشک میوے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے.

اس میوے کشمش میں بہت سے غذائی اجزاء شامل ہیں جو اس کی افادیت کو بڑھاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء میں آئرن، پوٹاشیم، کاپر، مگینیز، وٹامن بی6، اور فائبر شامل ہیں۔ جب کہ یہ خشک میوہ اینٹی آکسیڈنٹس اور الیکٹرولائٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور دوسرے خشک میوہ جات کے مقابلے میں اس میں اینٹی آکسی ڈنٹس کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ البتہ اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال مفید ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لیے اس بات کو مدِنظر رکھنا چاہیئے کہ اس کو مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے۔

کشمش کو کیسے استعمال کرنا چاہیئے؟

رات کو کشمش بھگونے اور صبح اٹھ کر نہار منہ استعمال کرنے سے زیادہ فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ رات کو کشمش کے پندرہ سے بیس دانے لے کر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر کشمش کھا لیں اور پانی استعمال کر لیں۔

صبح کشمش کھانے اور اس کا پانی استعمال کرنے سے جسم کو ضروری منرلز اور وٹامنز ملتے ہیں جس سے سارا دن جسم توانا اور چوکس رہتا ہے۔اس طرح سے کشمش کو استعمال کر کے مختلف طبی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں جن کی مدد سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

کشمش کے طبی فوائد
کشمش کے جسم اور مجموعی طور پر صحت پر مندرجہ ذیل مثبت اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

خون کی کمی دور کرے
کشمش آئرن سے بھرپور ہوتی ہے جسے خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہت اہم سمجھا جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی بڑھاتی ہے۔ خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اس کو آسانی کے ساتھ دلیہ، دہی، یا کسی بھی چیز میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزن میں کمی
کشمش چوں کہ قدرتی شکر سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے یہ جسم کی چینی کی مطلوبہ طلب کو کم کرتی ہے۔ یہ طلب کم ہونے سے بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں رہتی ہے اور بھوک بھی کم لگتی ہے جس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ تاہم جلدی سے وزن کم کرنے کے لیے کشمش کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنا مفید نہیں ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں کمی
یہ خشک میوہ پوٹاشیم سے مالا مال ہے جو جسم میں موجود نمکیات کی مقدار کو متوازن کرتا ہے۔ جسم میں موجود نمکیات کی مقدار متوازن ہونے سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پانی میں بھگونے کے بعد اسے استعمال کرنے سے جسم میں جذب ہونے والے غذائی اجزاء کی مقدار بڑھتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر کے شکار مریضوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔

مردانہ طاقت میں اضافہ
مرادنہ کمزوری کو ختم کرنے کے لیے کشمش کا استعمال نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ خشک میوہ مردانہ طاقت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سرعت انزال جیسے مسائل کو ختم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کشمش خواتین کے جنسی مسائل کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ جنسی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ یہ میوہ شادی شدہ زندگی کو پر سکون بنانے کے لیے بہت اہم تصور کیا جاتا ہے۔

ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی
عام اندازے کے مطابق 100 گرام کشمش میں50 گرام تک کیلشیم پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں دوسرے منرلز کی موجودگی کی وجہ سے ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اس کو نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میوے کو نہار منہ استعمال کرنے سے ہڈیوں کی مضبوطی اور دانتوں کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات کیلشیم کی کمی کی وجہ سے دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل بھی لاحق ہو جاتے ہیں۔ جسم کو مطلوبہ مقدار میں کیلشیم فراہم کرنے کی وجہ سے یہ میوہ دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل بھی ختم کرتا ہے۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری
کشمش فائبر سے مالا مال ہوتی ہے اور روزانہ اس کو بھگو کر استعمال کرنے سے قبض سے نجات ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاضمہ کے دیگر مسائل میں بھی کمی آتی ہے۔

چھائیوں سے جِلد کی حفاظت
یہ میوہ انسانی جِلد کو بڑھتی عمر اور بڑھاپے کے اثرات سے بچاتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا ایک قدرتی جز کولاجن جِلد کو ڈھیلا پڑنے سے روکتا ہے اور لچک دار بناتا ہے جس سے بڑھاپے کے اثرات جِلد پر ظاہر نہیں ہوتے اور جلد ڈھیلی ہو کر لٹکتی نہیں۔

سخت دھوپ کے نقصان سے بچاؤ میں مددگار
اس میوے میں ایسا کیمیائی نباتاتی مواد پایا جاتا ہے جو انسانی جِلد کو تیز دھوپ کے نقصانات سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں امائنو ایسڈ کی زیادہ مقدار جِلد کو پہنچنے والے نقصان کو کم کر کے جِلد کی صحت کو بحال کرتی ہے۔

سانس کی بو ختم کرے
کشمش میں وافر مقدار میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے سانس کی بد بو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہر وقت تازہ اور خوش گوار سانس کا احساس رہتا ہے۔

سفید بالوں پر کنٹرول
سونے سے پہلے کشمش کا پابندی سے وقت سے پہلے نمودار ہونے والے سفید بالوں کی روک تھام میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ میوہ فولاد اور وٹامن سی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے خوب صورت اور چمک دار بالوں کے حصول کے لیے بہت مددگار ہے۔کشمش کو روزانہ استعمال کرنے سے صحت پر نہایت اچھے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔03065856156

18/11/2025

لیکوریا کیا ہے؟؟؟⭐

لیکوریا ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ عورتوں میں بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے
بار بار لیکوریا خارج ہونے کی وجہ سے کپڑوں پہ داغ لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے شرمندگی محسوس ہوتی ہےاور کپڑوں سے بدبو آتی رہتی ہے
لیکوریا کی وجہ سے عورتوں کا نسوانی حسن برباد ہو جاتا ہے۔ جسم ڈھیلا اور بےجان لگتا ہے
ایسی خواتین جو علاج کر کر کے تھک چکی ہوں وہ ایک بار یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔ انشاء اللہ ایک ہی مہینے میں لیکوریا کا مستقل علاج ہوگا
لیکوریا کی وجہ سے عورت میں احساس کمتری پیدا ہو جاتا ہے
لیکوریا اور لیکوریا کی وجہ سے ہونے والے مسائل، پیریڈز کی بے ترتیبی، رحم کی کمزوری، بانجھ پن، موڈ کی خرابی، خون کی کمی، چہرے پہ چھائیاں، اندرونی انفیکشن، نسوانی حسن کی کمی، تھکاوٹ سستی کمزوری، بھوک کیا کمی، معدہ کی خشکی، جوڑوں سے آوازیں انا، دماغ اور نظر کی کمزوری، کمر اور سر میں درد رہنا،
03065856156

16/11/2025

‏ادرک (Ginger Juice) -⭐
یہ خون کو پتلا کرتا ھے.
یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.

لہسن (Garlic Juice)
اس میں موجود Allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.
اور دل کے بلوکِج کو کھولتا ھے.

لیموں (Lemon Juice)
اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.
یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں..!

ایپل سائڈر سرکہ (Apple Cider Vinegar)*
یہ پیٹ کو صاف کرتا ہے اور پیٹ میں موجود کیڑوں کو ختم کرتا ہے وزن گھٹانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے.
ان چیزوں کو آپ کمبینیشن کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں.

1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.
2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.
3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.
4 ۔ایک کپ ایپل apple سرکہ

ان چاروں کو ملا کر ہلکی آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.
اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملا لیں.
روز اس دوا کا ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام لیں اور حیران کن رزلٹ دیکھیں.

ذرا سوچیں کہ شام کے
7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .
ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ کے جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .
آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔ .
آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے .

ایسے میں دل کے دورے سے بچنےکے لئے یہ اقدامات کریں۔
چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں
ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے.

بار بار زور کی سانس لینی چاہیے.
جب تک مدد نہ آئے یہ
عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا جائے تاکہ دھڑکن عام ہو جائے.
زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں آکسیجن پیدا کرتی ہے اور زور کی کھانسی کی وجہ سے دل سكڑتا ہے جس سےخون باقاعدگی سےچلتا ہے..!⭐
03065856156

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Jhelum?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Jhelum