Pak Point Urdu

Pak Point Urdu

Share

News company

24/09/2022

لاہور.24 ستمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرووفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہاہے کہ اگر پی ٹی آئی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے تعین کردہ جگہوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے تو حکومت مکمل تعاون کرے گی لیکن اگر اس نے مسلح جتھوں کی صورت میں ریڈزون اور ریاست پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو وفاقی حکومت اسے ہر صورت روکے گی،آرمی چیف کی تعنیاتی آئین و قانون کے مطابق ہوگی،پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں، پرویز الہی جس نمبر کے ساتھ وزیر اعلی بنے، وہ دو تین ووٹ ادھر ادھر ہونے سے تبدیلی آ سکتی ہے، پی ٹی آئی کے پندرہ لوگ رابطے میں ہیں، پنجاب میں گورنر راج کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے، عمران خان ملک کو ناکام کرنیکی کوششوں میں لگا ہوا ہے، شوکت ترین کا بطور پاکستانی کردار انتہائی شرمناک ہے، عمران خان نے اس پر ایک لفظ تک نہیں بولا، پنجاب حکومت کا جو رویہ ہے ،اس میں آئینی و سیاسی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، اسحاق ڈار آئندہ ہفتے پاکستان آ رہے ہیں اور معاشی ٹیم کو لیڈ کریں گے ،نوازشریف کی ہدایت پر پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، پارٹی نے نوازشریف کو درخواست کی کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کریں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کے روز180H ماڈل ٹائون لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔عظمی بخاری،خلیل طاہر سندھو اور دیگر پارٹی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ آج ن لیگ پنجاب کا تنظیمی اجلاس ہوگا ،بعد ا زاں صوبائی حلقہ کی سطح تک تنظیم کو مکمل کرکے ڈویژنل کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کو یونین کونسل تک مکمل کریں گے ،چار ہزار یونین کونسل کی تنظیم مکمل ہو چکی ہے ،مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کریں گے جس سے 2023 میں پارٹی کو بہتر فیصلے کیلئے مواد میسر ہوگا، پندرہ اکتوبر سے تنظیم سازی کو شروع کرکے دسمبر تک مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا جو ہمارا دعوی تھا 'جیسے ہی آئی ایم ایف کا معاہد ہوجائے گا تو فوری طورپر ریلیف دیں گے،لیکن آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر عمران خان ملک دشمن پالیسی رہی،عمران خان نے جاتے جاتے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے وہ ناراض ہوگئے،اگر معاہدہ نہ ہوتا یا مشکل فیصلے نہ کرتے خود سیاست بچاتے تو ملک کوناقابل تلافی نقصان ہوتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا لیکن مشکل فیصلوں سے مہنگائی ہوئی اورہمارا سیاسی نقصان ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے فرح گوگی، قادر ٹرسٹ اورپچاس ارب روپے یو کے سے آئے کیا اس معرکہ سے پی ٹی آئی پاپولر ہوئی؟ ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیلاب کی جو آفت آئی، اس نے ہماری مشکلات میں مزید اضافہ کیا جس پر شہبازشریف نے دنیا سے ڈائیلاگ کیا،سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں جو کسی صوبے کی غلطی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قابل مذمت کردار پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم کا ہے جس کے سربراہ پاگل خان ہیں،شوکت ترین جو حرکت کرتا پکڑا گیا، پاکستانی ہوتے ایسی شرمناک حرکت کی،عمران خان نے شوکت ترین کے آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونے پر نوٹس ہی نہیں لیا،انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کو اگر عمران خان کی تیاری نہیں تھی تو کیسے کہا کہ بیس لاکھ آدمی لے آئوں گا،ان کے جلسے بھرنے کے گرکا پتہ ہے لیکن بتائوں گا تو گلہ کریں گے۔
عمران خان بتائے کہ کس جگہ پر احتجاج کرنا ہے تو ہر سہولت ،سکیورٹی اور کھانا پینا بھی دیں گے ،اگر ریڈ زون کی طرف آئے تو جتھوں کو روکیں گے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جس نمبر سے پرویز الہی وزیراعلی بنے تو دو یا تین ووٹ سے تبدیلی آسکتی ہے، پنجاب میں تبدیلی کوئی مسئلہ نہیں جو ان کا رویہ ہے تبدیلی کو لایا جانا ضروری ہے جو ووٹ و آئینی طریقے سے لایاجاسکتاہے،اگر کوئی یونٹ فیڈریشن کو چیلنج کرے تو آئین میں بے شمار طریقے ہیں،سپریم کورٹ ریویو فیصلہ ہونا چاہئے کہ ووٹ تو ڈال سکتے ہیں لیکن گنا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج کا فیصلہ کابینہ یا پارلیمنٹ نے کرنا ہے اگر پنجاب یا کے پی کے نفری نہیں دیتے تو رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کی صورت میں دس ہزار اور سندھ سے سکیورٹی ہمارے پاس ہوگی جبکہ پنجاب کو بھی سکیورٹی کیلئے لکھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کر لی جو لوگ عمران خان کے ساتھ آئیں گے جنہیں بہلایا یا گمراہ کیا تو کوشش ہوگی جتنی طاقت کااستعمال کرنا پڑے تو کریں گے لیکن نقصان کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اس ہفتہ میں واپس آ رہے ہیں جواقتصادی معاملات پر وزیراعظم کی مدد کریں گے جبکہ نوازشریف قائد ہیں وہ خود چاہیں گے تو آ سکتے ہیں لیکن پارٹی نے کہا کہ تنظیمی پروگرام ان کی گائیڈ لائن پر کررہے ہیں اور وہ2023جو کہ الیکشن کا سال ہے میں خود الیکشن کی کمپین کرینگے۔

24/09/2022

حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو خوراک کی کمی پوری کرنے کے لیے لاکھوں ٹن گندم درآمد کرنا پڑ سکتی ہے، ہم شاید روس سے دس لاکھ ٹن گندم درآمد کریں، اس میں کوئی اعتراض کی بات نہیں: شہباز شریف کا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو.

اسلام آباد.اخبارتازہ ترین ۔24 ستمبر2022ء) وزیر اعظم نے روس سے 10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو خوراک کی کمی پوری کرنے کے لیے لاکھوں ٹن گندم درآمد کرنا پڑ سکتی ہے، ہم شاید روس سے دس لاکھ ٹن گندم درآمد کریں، اس میں کوئی اعتراض کی بات نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے جس سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، تین ماہ کی سیلابی تباہی سے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے، سینکڑوں بچوں سمیت 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، چالیس لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، لاکھوں مکانوں کو نقصان پہنچا، ان کی زندگی کی جمع پونجی ختم ہوگئی، ہزاروں کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں، ریلوے پل، ریلوے ٹریک، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سب کی بحالی کیلئے فنڈز درکار ہیں، سیلابی صورت حال اور متاثرین کی بحالی میں عالمی برادری کی معاونت اہم ہے، عالمی برادری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہماری مدد یقینی بنائے۔ دنیا بھر سے ملنے والی امدادکو انتہائی مضبوط اور شفاف طریقہ کار کے تحت ضرورت مند لوگوں تک پہنچایا جائے گا جبکہ بین الاقوامی معروف کمپنیوں کے ذریعے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی یقینی بنایا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میری ڈونرز کی عالمی کانفرنس بلانے کی تجویز پر اتفاق کیا تاہم اس حوالے سے بھی کوئی حتمی بات نہیں ہوسکی جبکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اعلی حکام سے ملاقات میں سیلاب کی صورتحال بہتر ہونے تک پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی ادائیگی اور دیگر شرائط کو موخر کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہ یہ وقت افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے بہترین ہے، افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جائے، طالبان کو بھی خواتین کے بنیادی حقوق کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا پر واضح ہوگیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اس کے لیے مودی سرکاری کو 2019 کے بعد کے اقدامات کو تبدیل کرنا ہوگا۔

24/09/2022

حکومت آںے کے بعد شہباز شریف ایکسپوز ہوگیا،اس کا بھائی آیا تو آتے ساتھ پکڑا جائے گا،چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے،ن لیگ اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کوئی نہیں لے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی میڈیا سے گفتگو.

سیالکوٹ.اخبارتازہ ترین۔24 ستمبر 2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے والے اپنی فکر کریں ۔ حکومت آںے کے بعد شہباز شریف ایکسپوز ہوگیا،اس کا بھائی آیا تو آتے ساتھ پکڑا جائے گا،۔چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے،ن لیگ اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کوئی نہیں لے گا۔انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی۔
بی اے تک تعلیم اور کتابیں بھی مفت کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لڑکیوں کو 300 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، ،قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی ہے۔بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا،ٹیلی تھون کے ذریعے ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا اوروہ تمام متاثرین کو دیں گے۔

(جاری ہے)

فلڈ میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام ریسکیو 1122 نے کام کیا، ریسکیو 1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹی بس سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، مہنگی بجلی کے بل عوام پھاڑ رہے ہیں،ریفک وارڈنز اور پیٹرولنگ پولیس کا رسک الاؤنس ڈبل کردیا ۔ کسانوں کے لیے بہت بڑا پیکج لا رہے ہیں۔کسانوں کو سولر پلانٹ دیں گے۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نیک نیت آدمی ہیں،پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے،ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کر رہا ہوں،۔
پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے۔چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے،انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو تکبر کی سزا مل رہی ہے، ن لیگ اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کوئی نہیں لے گا،ڈرامے کرتے تھے شہباز شریف آئے گا تو سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔حکومت آںے کے بعد شہباز شریف ایکسپوز ہوگیا،اس کا بھائی آیا تو آتے ساتھ پکڑا جائے گا۔

24/09/2022

امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں، ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے، پتہ نہیں کب کیسے خراب ہوئے، اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے،امریکا کے ساتھ تعلقات ملکی مفاد کے تحت چاہتا ہوں۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو.

اسلام آباد.اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2022ء) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے۔ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے، پتہ نہیں کب کیسے خراب ہوئے۔ خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں۔
امریکا کے ساتھ تعلقات ملکی مفاد کے تحت چاہتا ہوں۔بھارت کی برتری اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی فارن پالیسی نہیں ہو سکتی۔مودی پاکستان کو توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسحاق ڈار کے بعد نوازشریف بھی وطن واپسی کی تیاری کر رہا ہے۔شہباز شریف کی تقریر ملک کے دیوالیے ہونے کا اعلان ہے۔موجودہ حکومت معیشت کو ایسے مقام پر لے آئی ہے دوا کی بجائے سرجری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں۔حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں اپنی کرپشن بچانا ہے۔موجودہ حکومت نیب کے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے۔نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئی تھیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ہ پی ٹی آئی کی اکثریت نے اسمبلی میں واپسی کو انتخابات پر بات چیت سے مشروط کرنے کی رائے دی ہے،پی ٹی آئی کے اکثریتی ارکان نے رائے دی ہے کہ قبل از وقت انتخابات پر بات چیت شروع کریں تو اسمبلی میں واپسی پر غور ہو سکتا ہے۔
عدالت سمیت ہر فورم پر ہمارا یہی مؤقف ہے کہ انتخابات کیلئے اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق سیاسی اور معاشی بد حالی کا حل صرف انتخابات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک اںصاف پر ہر طرف سے دباؤ ہے کہ اسمبلی میں واپس آئیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ اسمبلی میں واپسی کو انتخابات پر بات چیت سے مشروط کیا جائے۔

24/09/2022

وزیر اعظم اور نواز شریف کی لندن میں ہوئی ملاقات میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا.

اسلام آباد.اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2022ء) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی چھٹی یقینی ہو گئی۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن میں ہوئی ملاقات میں اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہوئی ملاقات میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پاکستان واپسی کے بعد آئندہ ہفتے منگل کے روز وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔
جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ موجودہ وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کون سا نیا عہدہ دیا جائے گا۔ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اور مسلم ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے معاملات کو ابھی تک حل ہو جانا چاہئیے تھا۔

تمام ثبوت آ چکے ہیں، پانامہ اور ڈان کا ڈرامہ نہ ہوتا تو آج پاکستان کہیں اور کھڑا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے نوازشریف صاحب نے مجھے پاکستان جانے کی اجازت دی۔ان کے ساتھ قانونی ناانصافیاں ہوئیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سات اکتوبر سے پہلے پہلے پاکستان جانا ہے۔ نوازشریف اور شہباز شریف صاحب جیسا کہیں گے اس حساب سے فیصلہ کروں گا، میرا خیال ہے شاید میں اگلے ہفتے کے اختتام تک پاکستان چلا جاؤں گا۔میرا سینیٹ کی رکنیت کا حلف بھی التوا ہے وہ بھی لینا ضروری ہے۔سینیٹ کی رکنیت کے حلف کے بعد پارٹی جو ڈیوٹی لگائے گی ادا کروں گا۔ میں دعوؤں پر نہیں کارگردگی پر یقین رکھتا ہوں۔

22/09/2022

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ ٹرانسجینڈر قانون میں سقم کی نشاندہی ہوئی ہے، پارلیمنٹ شریعت کے منافی قانون سازی نہیں کرسکتی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں بل پاس ہونےکے 2 سال بعد کچھ شکایات سامنے آئیں، خواجہ سراؤں کے حقوق کی تلفی ہونی چاہیے اور نہ ہی دل آزاری، آئین کہتاہےکہ کسی شخص کے ساتھ اس کی جنس پر امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سال 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 2013 میں تفصیلی فیصلہ جاری کیا کہ ٹرانسجینڈر بھی ملک کے شہری ہیں، قانون پاس کرنے سے قبل چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی، سینیٹر مشتاق نے شک پر سوال اٹھایا کہ خواجہ سرا کی جنس کی بنیاد میڈیکل رپورٹ سے منسلک کریں، سینیٹر مشتاق نے تجویز دی خواجہ سراؤں کی سرجری پرپابندی لگائی جائے، مولانا فضل الرحمان نے ٹرانسجینڈر قانون میں وراثت پر مجھے تجاویز دیں، ٹرانسجینڈر قانون میں وراثت پر شریعت و عدالت کی رہنمائی چاہیے۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشتاق نے بل اس قانون کاغلط استعمال روکنے کے لیے پیش کیا، سینیٹر مشتاق نے ٹرانسجینڈر قانون کا غلط استعمال روکنے پر آواز اٹھائی، سینیٹر مشتاق کی تجویزکردہ ترمیم ٹرانسجینڈر قانون کو مزید بہتر کرے گی، تمام سقم دور کرنے کے لیے اس ترمیم کی حمایت ہونی چاہیے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر قانون میں ترمیم ابھی ہوئی نہیں لیکن ہونی چاہیے، ترمیم کی حوصلہ افزائی کی جائےگی، سینیٹر مشتاق نے قطعاً اس قانون کو غلط نہیں کہا، آزادی اظہار رائے کا مطلب ملک میں اخلاقیات تباہ کرنا نہیں، خود خواجہ سرا تنظیموں نے بھی میڈیکل جانچ سے جنس کے تعین کی حمایت کی ہے ۔

22/09/2022

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دورےکا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان، مسئلہ فلسطین کا یواین اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

خیال رہےکہ 2 روز قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جو کہ اسرائیلی صدر سے ملاقات بھی کرےگا۔

22/09/2022

عدالت سمجھتی ہے کہ میں نے حدود پارکی تو خاتون جج سے جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں، آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہوگا، عمران، عدالت نے حلف نامہ جمع کرانے کیلئے 29 ستمبر تک کی مہلت دیدی فوٹو فائل.

عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردِ جرم عائد نہیں کی۔

دوران سماعت عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا بھی کردی اور کہا کہ اگرعدالت سمجھتی ہے کہ میں نے حدود پارکی تو میں خاتون جج سے جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کبھی بھی عدلیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی، یقین دلاتا ہوں آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہوگا۔

اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کا بیان ریکارڈ کرتے ہیں، فرد جرم عائد نہیں کر رہے، آپ نے اپنے بیان کی سنگینی کو سمجھا، آپ کی عدالت ہے، ہم آپ کےعدالت میں بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حلف نامہ جمع کرانے کیلئے 29 ستمبر تک کی مہلت دی اور کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کی جانب سے معافی پر مطمئن ہیں، عمران خان بیان حلفی دیں تو اسے زیر غور لایا جائےگا، عمران خان نے بیان دیا ان کا جج ڈسٹرکٹ کورٹ کو دھمکانےکا کبھی کوئی ارادہ نہ تھا، عمران خان نے بیان دیاکہ کارروائی کے دوران محسوس ہوا کہ انہوں نے ریڈ لائن کراس کی ہو، عمران خان نے بیان دیا ان کے بیان کے پیچھے قانونی کارروائی کا حوالہ تھا، عمران خان نے کہا ایسی نیت نہیں کہ عدالت کے وقار اور کام میں مداخلت کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے معافی کے بیان پر اطمینان کا اظہارکیا اور عمران خان کی روسٹرم پر کی گئی مکمل گفتگو حکمنامےکا حصہ بنا دی گئی۔

آج سماعت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور عمران خان کے وکیل حامد خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچےتھے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

22/09/2022

میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ۔

دنوں ٹمیوں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی، پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاؤسن کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔.

انگلینڈ کی اننگز.

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا آغاز اچھا رہا، دنوں اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 26 رنز بناکر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

انگلینڈ کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر ہی اٹھانا پڑا، ڈیوڈ ملان پہلی کی گیند پر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پاکستان کو تیسری کامیابی فل سالٹ کی صورت میں ملی، وہ 27 گیندوں پر 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ بین ڈکٹ 43 اور ہیری بروک 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم اختتامی اوورز میں کپتان معین علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 199 تک پہنچایا، وہ 23 گیندوں پر 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین سب سے مہنگے بولرز ثابت ہوئے، انہوں نے4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز دیے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔

واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

22/09/2022

ٹیکس پر ارکان پارلیمنٹ سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اراکین پارلیمنٹ کو موٹروے پر سفر کیلئے ٹال ٹیکس چھوٹ دینے کی مخالفت کر دی.

اسلام آباد.اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2022ء) سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح تمام محصولات ادا کرنے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے اراکین پارلیمنٹ کو موٹروے پر سفر کیلئے ٹال ٹیکس چھوٹ دینے کی مخالفت کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیگی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ٹیکس پر اراکین پارلیمنٹ سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح تمام محصولات ادا کرنے چاہئیں، اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس کا استثنیٰ دینا غیرمناسب فیصلہ ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ایوان میں آواز اٹھاؤں گا۔
واضح رہے کہ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور اور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر اب ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنا تعارف کروا کے موٹروے پر بنا ٹیکس ادائیگی کے سفر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایم 2 پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کر دیا گیاتھا۔ تحریک انصاف کی سابقہ حکوت میں اراکین پارلیمنٹ کو دی گئی چھوٹ کو ختم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹرینز کو بھی عام عوام کی طرح ٹول پلازے سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے ٹول ٹیکس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اجلاس کے دوران سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ موٹروے پر کوئی پوچھنے والا نہیں رہا ٹول ٹیکس بڑھا دیا جاتا ہے 160روپے سے ٹول ٹیکس شروع ہو کر 1ہزار سے اوپر ہو چکا ہے۔ غریب آدمی کا موٹرو ے پر سفر کرنا محال ہو چکا ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ موٹر وے پر قائم سروس ایریا میں غریب آدمی چائے تک بھی نہیں خرید سکتا۔ اجلاس کے دوران این ایچ اے حکام نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ سے موٹروے ایم 2 پر بنا ٹول ٹیکس ادائیگی کے سفر کرنے کی سہولت دوبارہ سے فراہم کر دی گئی ہے۔

22/09/2022

میرا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں جانے والا مشورہ مناسب ہے،عمران خان ملک کے لیے سوچ رہے ہیں، تمام تر مسائل کا حل ہی الیکشن ہے۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو.

اسلام آباد .اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،انہوں نے ہمشہ قانون کا احترام کرنے کی بات کی ہے۔عمران خان ملک کے لیے سوچ رہے ہیں، ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں، تمام تر مسائل کا حل ہی الیکشن ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ اس سے پہلے عمران خان نے قانون کی پاسداری کے لیے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔میرا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں جانے والا مشورہ مناسب ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا،عدالت نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل پر عمران خان سے ہدایات لینے کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں استعفے منظور ایک ساتھ منظور کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ عوام نے 5 سال کیلئے منتخب کیا ہے،پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے،پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرنے ہی اصل فریضہ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جلد بازی نہ کریں،ہم پارلیمنٹ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔
عدالت صرف وہاں مداخلت کر سکتی ہے جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو۔آپ صرف بیک وقت تمام استعفے منظور کرا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دوران سماعت فیصل چوہدری نے دلائل کا آغاز کیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو ان 11 استعفوں کی منظوری پر اعتراض کیا ہے؟ فیصل چوہدری نے کہا کہ استعفے منظور کرنے ہیں تو ایک ساتھ کرکے تمام حلقوں میں الیکشن کرائے جائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اجتماعی استعفوں کے بعد کیا کوئی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ اسپیکر مرحلہ وار استعفے منظور کرکے الیکشن نہیں کرا سکتے۔

22/09/2022

جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں صرف 6 پیسے کا اضافہ ہوا.

لاہور.اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2022ء) ڈالر کی قیمت میں اضافے کی رفتار قدرے کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل کئی ہفتوں سے اونچی اڑان اڑنے والے ڈالر کی پرواز کی رفتار میں کمی آ گئی ہے۔ جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں صرف 6 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 239 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 239 روپے 71 پیسے ہو گئی۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 245 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ واضح رہے کہ پاکستانی روپیہ ستمبر کے دوران سب سے بدترین کارکردگی والی کرنسی قرار دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے 13 کاروباری ایام کے دوران روپے کی قدر میں 11 فیصد سے زائد کمی ہوئی یعنی ملکی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 24 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے بلوم برگ کے چیف ایمرجنگ مارکیٹس اکانومسٹ زیاد داود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرنسی ستمبر میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اب تک بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی رہی ہے، کیونکہ جی سی سی ممالک سے رقم اب تک نہیں آئی، اور موصول ہونے کی کوئی ٹائم لائن بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی، انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی سب سے بلند ترین سطح کو چھونے سے صرف ایک قدم دور رہ گیا ہے۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ڈالر کی قیمت میں 56 روپے کا مجموعی اضافہ ہوا تھا، جبکہ شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کی موجودہ حکومت کے صرف 5 ماہ کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 56 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا۔ ان 5 ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 60 روپے مہنگا ہو چکا۔ بتایا گیا ہے کہ 5 ماہ کے دوران روپے کی بدترین مندی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملک کے صرف بیرونی قرضوں کے حجم میں 7 ہزار 200 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔
واضح رہے کہ حکومت اور معاشی ماہرین کا دعویٰ تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہو جائے گی، تاہم پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے کے بعد بھی 3 ہفتوں میں ڈالر تقریبا 21 روپے مہنگا ہو چکا۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi Lines?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi Lines