Pakistan Zanda Bad
Dawing
محترم
وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نیازی صاحب۔
:
قومی اسمبلی قرارداد میں لکھیں کہ پاکستان پہ فرانس/اتحادیوں کا 25 ارب ڈالر قرضہ ہے جو سفیر نکالنے کی صورت میں فوری دینا پڑےگا۔
اس کیلئے "عاشق رسولﷺ فنڈ" قائم کیا جا رہا۔ جس دن عوام 25 ارب ڈالر اکھٹا کر دےگی، اسی دن سفیر نکال دیں گے۔ ہو جائے "عاشقان" کا امتحان؟
اس "عاشق رسولﷺ فنڈ" کیلئے،
مارکیٹوں کے تاجروں سے ماہانہ آمدن کا آدھا لیا جائے جنہوں نے "ناموس" کیلئے ہڑتال کی۔
ان سب کی آدھی زمین/جائیداد فنڈ میں دی جائے جو "ناموسیوں" کے مظاہروں میں نکلے۔
خالی پیٹ عشق رسولﷺ کے دعوے بہت ہو گئے۔ فرانس کا سفیر نکالنا ہے تو پہلے قرضہ واپس کرو "غیرتیو"
جو بھی تاجر/مولوی/عوام "عاشق رسولﷺ فنڈ" میں آدھی آمدن/جائیداد دینے سے انکار کرے،
اس پہ "توہین رسالتﷺ" کا مقدمہ درج کرو اور اسے گستاخ رسولﷺ قرار دے کر وہی سلوک کرو جو یہ "ناموسی" اپنی بات سے اختلاف کرنے والوں سے کرتے ہیں۔
پیٹ پہ پتھر باندھنے ہیں؟ بسم اللہ کرو غیرتیو
ھاھا "عاشق" کہہ رہے ہم کیوں فنڈ دیں۔ حکومت نے قرضہ لیا وہی ادا کرے۔
سفیر نکالنے کا مطالبہ حکومت کا ہے؟ جس کا مطالبہ ہے وہی قرض ادا کرے۔
عجیب عشق ہے۔ صحابہ نے کبھی کہا کہ ثواب ہم کیوں کمائیں؟
زیادہ تو نہیں، آدھی آمدن/جائیداد مانگی ہے "عشق رسولﷺ" کیلئے۔ پیٹ پر پتھر نہیں باندھنے؟ :(
فرانس کے قرضہ فنڈ کی بات پہ "عاشق رسولﷺ" بھاگ رہے۔
کہتے ہیں قرض ریاست کا مسلہ ہے، وہی ادا کرے، سانوں کی۔
تو سفیر رکھنا نکالنا بھی ریاست کا ہی مسلہ ہے، تسی مامے لگدے او؟
اگر خارجہ پالیسی میں چونچ اڑانی ہے تو پھر اس کے اثرات بھی تو بھگتو۔
خالی خولی عشق کی باتیں؟ پیٹ پہ پتھر باندھنا؟
یہ کیسے "عاشق رسولﷺ" ہیں؟
ناموس کی حفاظت کیلئے مال خرچ کرنے کی بات پہ بہانے بنا رہے؟
ناموس کے نام پہ اوروں کی املاک/گاڑیاں جلاتے وقت نہیں خیال آتا کہ یہ کسی کی محنت کی کمائی ہے؟
اب "ریاست قرض کی ذمہ دار" کی رٹ؟ ثواب نہیں کمانا؟ رسول ﷺکی ناموس کی یہ ویلیو ہے؟ ثواب سے بھاگ رہے عاشق؟
ان "عاشقان رسولﷺ" کی حالت چیک کریں۔
ابھی تو ان سے ٹکا بھی نہیں لیا، صرف "تجویز" دی۔
صرف تجویز پہ ہی سارا عشق رفوچکر ہو گیا ہے۔
کسی نے زبانی بھی نہیں کہا کہ ہاں رسول ﷺکی ناموس کیلئے آدھا کیا، پورا مال قربان ہے، میں تیار ہوں۔
بس آئیں بائیں شائیں۔ فوج دے۔ مشرف دے۔ زرداری دے۔ آسمان دے
بشکریہ ناشناس
19/04/2021
سوال۔۔۔۔فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے سے زیادہ سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے۔
1۔ پورے یورپ سے پاکستانی سفیر واپس پاکستان بھیج دیے جائیں گے،
2۔ فرانس اور یورپ میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی واپس پاکستان بھیج دیے جائیں گے،
3۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، اور بلیک لسٹ ملک میں کرنسی کی ویلو 0 ہو جاتی ہے جس سے ایک روٹی کی قیمت 10 ہزار روپےتک پہنچ جائے گی،
4۔ پاکستان فرانس کا 15 ارب ڈالر سے زائد کا مقروض ہے وہ دینا پڑے گا نہیں تو ڈیفالٹر ڈیکلیئر کر دیا جائے گا جس سے ہماری کرنسی کاغذ کی ردی کے بھاو بکے گی،
5۔ پاکستان عالمی تناہی کا شکار ہو کر دنیا سے علیحدہ ہو جائے گا، اور کوئی بھی پاکستانی دنیا میں سفر نہیں کر سکے گا،
اگر ہم سچ میں ان سے بدلہ اور انکے سفیر کو باہر نکالنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے ملک کی معشیت کو بہتر کرو تا کہ دنیا کو ہماری ضرورت ہو نہ کہ ہمیں دنیا کی اور اپنے ملک سے ان لوگوں کو باہر نکالو جن کی وجہ سے ہم دنیا میں اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ کوئی بھی ہمارے نبی ص کی شان میں گستاخیاں کرتا پھرے اور ہم سوائے اپنے ملک کو نقصان پہچانے کے الاوا اور کچھ نہیں کر سکتے.. ایک اور بات دوسروں کو سبق وہ لوگ دیں جو خود بلکل ٹھیک ہوں مجھے یہ بتائیں کیا ہم خود روز حضور ص کی شان میں گستاخیاں نہیں کرتے رشوت لے کر, حرام کما کر, سودی کاروبار کر کے, جھوٹ بول کر اگر آپ یہ کہیں کہ یہ گستاخی نہیں ہے تو میں آپکو بتاتا چلوں کہ کسی کا حکم نا ماننا بھی گستاخی کے کے زمرے میں آتا ہے.. میں یہ نہیں کہتا کہ ہمیں ان کتوں کو سبق نہیں سکھانا چاہیے مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں خود کو اس سٹیج پر پہلے لے کر جانا ہے کہ ہم انکو نقصان پہنچا سکیں یہ بات زہن میں رکھ لیں کہ ہم اس وقت اس سٹیج پر نہیں ہیں اس لیے خدارا پہلے خود اتنے سٹیبل ہو جائیں کہ ہم بات کریں تو ملک سننے کے لیے تیار ہوں.اگر ہم ایسے ہی جزباتی رہے تو وہ وقت دور نہیں کہ یہ گستاخیاں ہماری آنکھوں کے سامنے ہونگی اور ہم کچھ نہیں کر سکیں گے. سمجھدار انسان وہی ہے جو تدبیر سے کام لے نہ کہ جزبات سے. ہاں اگر مطالبہ کرنا ہی ہے تو جنگ کا کریں سفیر کو نکالنے سے کچھ نہیں ہونے والا سوائے نقصان کے.
آخری بات کہتا چلوں کہ جب اسلام معاشی اور عسکری بنیادوں پر زیادہ طاقت میں نہیں تھا حضور ص کی شان میں گستاخیاں تب بھی ہوتی تھی لیکن حضور ص نے کبھی جارہانہ رویہ نہیں اپنایا..
آپ فیصلہ کر لیں کہ کیا کرنا ہے ہم آپکے ساتھ ہیں،
Pakistan Tehreek-e-Insaf
Imran Khan
TLp Pakistan
PML(N)
Pakistan Peoples Party - PPP
Awami National Party
ISPR
DG ISPR
18/04/2021
خبردار
بیرونِ ملک سے بہت سارے اکاونٹس اچانک سوشل میڈیا پہ ایکٹِو ہو گئے ہیں جو کچھ لونڈوں کو پاک فوج کی وردی پہنا کر وڈیوز بنا کر دھڑا ڈھر اپلوڈ کر رہے ہیں۔۔
جس میں وہ لوگوں کو ناموس رسالت کے نام پر حکومت اور اداروں کے خلاف بغاوت پر اکساتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
لہٰذا ایسی تمام وڈیوز جعلی ہیں، انکو آگے شئیر کرنے سے پرہیز کریں اور ان اکاونٹس کو ذیادہ سے ذیادہ رپورٹ کریں۔
18/04/2021
فوج کا بجٹ 13 ارب ڈالر جبکہ سیاستدانوں اور وڈیروں کے پروٹوکول پر 17٠6 ارب ڈالر سالانہ خرچہ ھے۔۔امریکی ادارہ
کتے بھونکتے صرف فوج کے بجٹ پر ہیں۔۔۔
15/04/2021
تحریک لبیک کے سربراہ کو کیوں گرفتار کیاگیا ۔کیا انٹیلیجنس رپورٹس تھے ؟؟
پاکستان کے دشمن ممالک کے ایجنسیاں تحریک لبیک کے لانگ مارچ میں خطرناک خفیہ کھیل کھلنے کا منصوبہ بنایا تھا پاکستان کو FATF میں بلیک لسٹ کرنے کا خفیہ منصوبہ تیار تھا جس میں فرانس جرمنی برطانیہ امریکہ جاپان شامل تھے انکے انٹیلیجنس ادارے مل کر پاکستان کو بڑے منصوبے کے تحت تنہا کرنے کی سازش تیار تھا جس میں پاکستان کے اہم بڑے سیاسی پارٹیاں بھی شامل تھے بس پاکستان کے پارلیمنٹ سے بل منظور کرنے کے انتظار میں تھے فرقہ واریت کا نیا ختم نہ ہونے والا سلسلہ پاکستان پر معاشی پابندیوں کے ساتھ دہشتگردی بڑھنے کا امکان تھا ۔ ہمارے پاکستانی عوام ایک معصوم اور جذباتی ہے جلد دشمن کے چال میں آجاتے ہیں بس نوجوانوں سے گذارش ہے ہر وقت سوچ سمجھ کر فیصلے کیا کریں ۔
12/04/2021
وہ وقت کھیل کا تھا جو بیت گیا
اب ہم کھیلیں گے اور وقت دیکھے گا
✌❤🇵🇰✌🏻
مجھے سب سے زیادہ خوشی یہ ہے کہ ابھی تک میں زندہ ہوں اور پاکستان کے لئے مجھ سے جو کچھ ہورہا ہے اپنا فرض ادا کررہا ہوں اور جب تک زندہ رہونگا اسی طرح پاکستان کی خدمت کرتا ہوں۔اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور دشمن کے پروپیگنڈے کو اسی طرح ناکام کرنے میں اپنی فوج کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔دشمنوں سن لو یہ پاکستان کا بیٹا ⚔️چوکیدار🇵🇰تمہارے پروپیگنڈے اور تمہاری چالوں کو اللہ کے حکم سے اور فوج کے ساتھ مل کر اپنی قوم کو ساتھ لے کر تمہاری چالیں،پروپیگنڈے تمہارے منہ پر دے ماریں گے ان شاءاللہ۔
تمہاری چالیں تمہارے بندوق سے نکلے ہوئی گولیاں تو ختم ہو سکتیں ہیں لیکن ہمارے جوانوں کے سینے ختم نہی ہوسکتیں کیوں کہ ابھی ہماری مائیں،بہنیں،بیٹاں زندہ ہیں۔میں اللہ سے دعا گو رہوں گا یااللہ میرے ملک کی حفاظت فرما اور میری مائوں کو سلامت رکھنا اور خداداد مملکت پاکستان کو وہ بیٹے عطا کرتے رہنا جو دشمن کی چیخیں نکالتے رہیں۔ان کی آنکھوں کو نکال کر باہر پھینک دیں جو میلی آنکھ سے یااللہ تیرے ملک پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھے،
تمہیں کیا معلوم قرآن کی طاقت،اللہ کی طاقت جو کن کا ارادہ کرتا ہے وہ تمام کام مکمل ہو جاتے ہیں جو ناممکن سے ہوں۔ہم وہ جزبہ ایمانی رکھتے ہیں جو اسلام پر ملک بنا ہو اس کو جو نقصان پہنچائے اس کو ریزہ ریزہ کرنے کی طاقت اور عقل رکھتے ہیں۔اس ملک کے بہادر نہ تو ابھی ختم ہوئے ہیں اور نہ وہ مائیں ختم ہوئیں ہیں لہذا تم اپنی اوقات میں رہو ورنہ تمہاری ہستی مٹانے کو بے تاب بیٹھے ہیں۔بھلائی اسی میں ہے تم کرن ارجن نہ بنو اور انسان کے بچے بن کر رہو....
ہم پاکستانی اور پاکستان کی فوج اور ہمارے ادارے الحمداللہ ناقابل تسخیر بن چکے ہیں۔کبھی غلطی بھی نہ کرنا ہماری طرف آنکھیں اٹھانے کی ورنہ وہیں آنکھیں نکال کر تمہاری ہتھیلی پر رکھ دی جائے گی۔یہ ہماری وارننگ سمجھیں ،پیار سمجھیں یا کمزوری،ایک بات یاد رکھو طوفان سے پہلے سمندر
پر سکون رہتا ہے 😊
امید کرتا ہوں یہ پڑھنے کے بعد تمہارا کیڑا نکل جائے گا جو تمہیں چین سے بیٹھنے نہی دیتا۔اور کبھی بھول کر بھی غلطی مت کرنا ہمارے ٹریلر سے تم بخوبی واقف ہو کلبھوش یادیو،ابھنندن، جہازوں کا کریش ہو جانا،ڈرون کا ایل او سی پر گرایا جانا، اور بھی بہت کچھ جو میں بتانا نہی چاہتا کیوں کہ بتانے کی ضرورت نہیں تمہاری چیخیں ہی بتا رہی ہیں جو تمہارے ساتھ ہو رہا ہے😊
ہم تو اللہ ہو اکبر سے ہی شروع کرنے والی قوم ہیں اور الحمداللہ پر ختم کرتے ہیں۔بہتر ہے سدھر جاؤ ورنہ صفحہ ہستی سے مٹا دئیے جاؤ گے ان شاءاللہ وسلام
M. |A. |R. |K. |H. |O. |R
꧁ ꧂
Zindabad 1
Sherdil Pakistan
▌│█║▌║║║▌║▌║█
🦌
26/03/2021
فیک ویڈیو بنا کر پاک آرمی کوبدنام کیا جا رہا ہے دشمنوں کو کہاں ہضم ہونی تھی ہماری پریڈ۔اسے کہتے ہیں ہائبرڈ وار فئیر۔کروڑوں لوگوں کے دماغ خراب کرنا۔جس جس نے بھی ویڈیو اپلوڈ کی ہے فورا ڈیلیٹ کر دیں۔
اس طرح کی ویڈیو بہت ساری وائرل ہو چکی ہے پاک فوج کو بد نام کرنے کے لیے۔
پاکستان کے دشمن پاگل ہو چکے ہیں۔اب وہ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں جیسے وہ خود ہیں۔
پاکستان نے بھی ایک ہی وقت میں فلسطین مقبوضہ کشمیر افغانستان کے نہتے مسلمانوں کی مدد کرنا ترکی سعودی عرب پوری دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے کھڑا ہو چکا ہے پاکستان کے سارے دشمن بھی پاکستان ہی کو ٹارگٹ پر لے چکے ہیں۔
لہذا پوری قوم ہوشیار رہے۔
21/03/2021
سلام تیری دور اندیشی کو شیر وطن❤🇵🇰
لال مسجد آپریشن کیوں ہوا ؟
کچھ تلخ حقائق
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں لال مسجد اور قبائیلی علاقوں میں آپریشن نے پاک آرمی کو بہت بدنام کیا ہے ۔ جتنے منہ اتنی باتیں ، کوئی فوج کو ننگی گالیاں دے رہا ہے تو کوئی کہتا ہے ڈالر لے کریہ دونوں کام ہوئے۔
کوئی لال مسجد والوں کو قصوروار ٹھہراتا ہے ۔
لال مسجد والوں کا کہنا تھاکہ اسلامی شریعہ نافذ ہو۔
بے حیائی کے اڈے بند ہوں ۔
اپنی بات کو منوانے کیلیے انہو ں نے لوگوں کو اغوا بھی کیا۔
اسلحہ کے زو ر پے بدمعاشیاں بھی کی ۔
عورتوں کو سرِ عام بازار میں زلیل کیا گیا ۔
سی ڈی شاپ کو آگ لگائی گئی
اسکے باوجود 18 ماہ تک کوئی آپریشن نہیں کیا گیا ۔
کیونکہ یہ مسئلہ اس وقت تک آرمی کا نہیں تھا۔ بلکہ مسئلہ تب اسلام آباد لوکل گورنمنٹ اور پولیس کا تھا۔
مارچ 2007 میں لال مسجد کی طالبات نے تین عورتوں کو اغوا کیا اور الزام عائد کیا کہ یہ جسم فروشی کا کاروبار کرتی ہیں ۔ بعد میں ان کو رہا کیا گیا۔
فروری2007 کو عبد العزیز نے پاکستان سپریم کورٹ کے متوازی "شرعیہ کورٹ" بنالی اور دھمکی دی گئی اگر اس شرعیہ کورٹ کی بات نا مانی گئی یا کورٹ ختم کی گئی تو ہزاروں خود کش حملہ آوروں کو کھلی آزادی ہو گی وہ جہاں مرضی خود کش حملہ کریں۔
لال مسجد کے طلبہ و طالبات نے 'چلڈرن لائیبریری' پر دھاوہ بول دیا اور قبضہ کر لیا لیکن انہوں نے یہیں تک بس نہیں کیا بلکہ دس چائینیز اور بہت سے لوگوں جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں کو اغوا کیا۔
تین جولائی 2007 کو جامعہ حفصہ کی طالبات کی پاکستان رینجرز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق پاکستان کے رینجرز نے ہوائی فائرنگ کی لیکن ڈنڈا بردار طالبات نے ان سے وائرلیس سیٹ اور ہتھیار چھین لیے۔ رینجزز کو فلحال کوئی حکم نہیں تھا جوابی کاروائی کا۔ پولیس آئی اور آنسو گیس کے گولے فائر کر کے رینجرز کو چھڑایا۔
لیکن بات یہیں نہیں ختم ہوئی بلکہ پھر ڈیرھ سو طلبہ و طالبات نے محکمہ موسمیات کی عمارت پہ حملہ کر دیا اور وہاں آتے جاتے لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس اور رینجرز نے وہاں جوابی کاروائی کی۔ اس آپریشن کے خاتمے پر 9 لوگ ہلاک ہوئے جن میں 4 لال مسجد کے حملہ آور بھی تھے۔ وہ علاقہ فوراً خالی کروا لیا گیا اور پاک آرمی کے شیر دل جوانوں نے کنٹرول سنبھال لیا۔
آگلے دن پورے علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا اور آرمی کو حکم ملا کہ کوئی بھی مسجد سے باہر اسلحہ سمیت نکلے تو فوراً پکڑ لیا جائے، اگر مزاحمت ہو تو گولی مار دی جائے۔
حکومتِ پاکستان نے فی طالبات کو پانچ پانچ ہزار مع فری تعلیم کی پیش کش کی طالبات کو ان کے گھر پہنچانے کی ضمانت بھی دی گئی ۔
چار جولائی 2007 تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران حکومت کی جانب سے دو بار ڈیڈ لائن بھی دی گئی۔ لیکن لال مسجد کی انتظامیہ نے ہتھیار نہیں پھینکے ۔
پانچ جولائی کو تیسری اور چوتھی ڈیڈ لائن دی گئی کیونکہ پاکستان آرمی کسی بھی صورت مسجد میں آپریشن نہیں کرنا چاہتی تھی۔
اسی دوران عبدالعزیز برقع پہن کر بھاگنے کی کوشش میں گرفتار ہوئے۔
جب اپنے لیڈر کو گرفتار ہوتے دیکھا تو چار سو طالبات اور آٹھ سو کے قریب طلبہ ہتھیار پھنک کر اپنے آپ کو حکومت کے حوالے کر دیا۔
چھ جولائی کو بھی مسجد میں حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لوگ مذاکرات کرنے گئے ، عبدالعزیز کے چھوٹے بھائی عبدالرشید کے ساتھ مذاکرات ہوئے، لیکن کامیاب نا ہو سکے، عبدالرشید نے کہا کہ میری ماں کو با حفاظت باہر لے جایا جائے اور انکا علاج کروایا جائے، ہم ہتھیار پھینک دیں گے لیکن کسی کو کچھ نا کہا جائے۔
حکومتی وفد خوشی خوشی واپس آ گیا کہ شاید مذاکرات کامیاب ہو نے جا رہے ہیں ۔لیکن کچھ ہی دیر بعد لال مسجد سے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ اسی شام جیو نیوز کے لائیو پروگرام میں عبدالرشید اپنی شرائط سے پھر گئے۔ ممکن ہے مسجد کے اندر کچھ القائدہ کے دہشت گرد موجود تھے جنہوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کروائی اور عبد الرشید کو مطالبات سے مکر جانے پر مجبور بھی کیا تاکہ فوج کو آپریشن پر مجبور کیا جاسکے۔
اس دوران اکیس مزید طلبہ و طالبات نےاپنے آپ کو حکومت کے حوالے کر دیا، اور پاک آرمی کے جانثار کمانڈوز کو مسجد کا گھیرا کرنے کا حکم ملا۔
لیکن پاک آرمی کے جوانوں کو مسجد کی جانب سے سخت اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سامنا تھا،
جنرل مشرف اسلام آباد سے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلیے نکلے، جونہی ان کے طیارے نے پرواز کی، لال مسجد کی چھت سے اینٹی ائیر کرافٹ گن سے ان کے طیارے کو نشانہ بنایا گیا، لیکن طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اب آرمی ، آئی ایس آئی پر واضح ہو گیا کہ مسجد میں چھپے صرف طالبعلم نہیں بلکہ انکے ہتھیاروں اور باہر سے مسجد کو ملنے والی معلومات سے یقین ہو گیا تھا کہ اندر ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ہیں ۔
میں ان لوگوں کی باتوں پے حیران ہوتا ہوں جو صاف جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کوئی ہتھیار نہیں تھا بلکہ آرمی نے خود رکھے تھے، ابھی آپریشن شروع نہیں ہوا تھا، کوئی بھی مسجد کے قریب جانا تو سامنے سے ہیوی فائرنگ کا سامنا کرناپڑتا۔ یہ اینٹی ائیر کرافٹ گن اور ٹنک شکن راکٹ لانچر مسجد کے اندر کہاں سے آ گئے ؟
سات جولائی کو ایس ایس جی کمانڈوز کو سخت مزاحمت کا سامنا تھا، اسی فائرنگ کی زد میں کمانڈوز کے 'کرنل ہارون اسلام' آگئے اور دو دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے، آپریشن کامیاب رہا اور پاکستانی کمانڈوز کو لال مسجد کی دیواروں تک رسائی مل گئی۔
تاہم عبدالرشید نے ہتھیار پھینکنے سے انکار کر دیا۔
اس دوران مفتی اعظم اور "امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس" اور "مولانا طارق جمیل" بھی عبدالرشیدغازی سے مذاکرات کرنےکی کوشش کرتے رہے کہ ہتھیار پھینک دو، مسجد کے تقدس کا خیال کرو، زبردستی کا آسلام نافظ کرنا غلط ہے وغیرہ۔ یہاں تک کہ امام کعبہ نے ریاست پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے والوں کو واضع الفاظ میں خوارج بھی کہا اور ان کو قتل کرنا جائز قرار دیا۔
اب یہ جنگ گرفتاری یا آپریشن ہی سے ختم ہو سکتی تھی۔ اس لیے لال مسجد کی انتظامیہ ہتھیار پھینکنے پر آمادہ نہیں ہوئی،
اس کی سب سے بڑی وجہ اندر چھپے ہوئے کچھ ٹی ٹی پی کے لوگ تھے جنکے پاس آرمی سے لڑنے کیلیے خطرناک جدید ہتھیار تھے۔
آرمی نے ایمبولنس اور کھانے کا سامان بھیجا اور لال مسجد انتظامیہ سے کہا کے بچوں کو باہر بھیج دیں کیونکہ آرمی یہی چاہتی تھی کہ تمام طالب علم بچے باہر نکل جائیں اور باقی ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے مقابلہ کرکے مسجد خالی کروائی جائے۔ لیکن شاید اب یہ جنگ انّا کی جنگ بن چکی تھی۔
چنانچہ دس جولائی کو کمانڈوز نے پیشقدمی کا فیصلہ کیا لیکن مسجد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مسجد کے اندر سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جارہی تھی۔
ابھی تک پاکستان آرمی کے کمانڈوز کو بم یا ہینڈ گرنیڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ آخر کمانڈوز نے لال مسجد کے احاطے پر قبضہ کرلیا،
جو آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے تھے انکا کوئی اثر نہیں ہو سکا، کیونکہ اندر موجود عسکریت پسندوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔
اب تمام عسکریت پسند مسجد سے جامعہ حفصہ اپنے مورچوں میں چلے گئے،
یہ بنکرز یا مورچے تین ماہ پہلے بنائے گئے تھے۔ شاید ان کوپتا تھا کہ یہ سب ہو گا۔ اسلیے خطرناک اسلحے کے ڈھیر جمع کیے اور چھپنے کے لیے بنکرز بنا رکھے تھے۔
جب بہت زیادہ مذاحمت ہوئی اور راکٹ لانچر، سلفر بمبوں سے کمانڈوز پر حملے پر ہوئے تو کمانڈوز نے بھی جوابی کاروائی کی ۔ لیکن ان کا استقبال مشن گن سے کیا گیا۔
اسی دوران ایک عسکریت پسند نے خودکش حملہ کیا اور وہاں موجود تمام لوگ مر گئے۔
عبدالرشید کو پاوں میں گولی لگی لیکن ہتھیار پھینک کر کہا میں ہتھیار پھینکتا ہوں۔ اور ہاتھ اوپر کر لیے لیکن انکے ساتھ کھڑےعسکریت پسندوں (ٹی ٹی پی دہشت گردوں) نے ہتھیار نہیں پھینکے اور کراس فائر میں عبدالرشید اپنے ہی ساتھی کی گولی کی زد میں آ گئے ۔
اس آپریشن میں کل 109 لوگ جاں بحق ہوئے۔ 91 عسکریت پسند اور 10 باقی لوگوں میں کمانڈوز اور ایک رینجر کا اہلکار شامل ہے ۔
کل 1096 لوگوں کو باحفاظت باہر نکالا گیا جن میں 628 مرد، 465 عورتیں اور تین بچے شامل ہیں۔
اس آپریشن پے بہت کھیل کھیلا گیا، سیاسی اور مذہبی بھی۔ کبھی کوئی کہتا ہے ہزاروں مارے گئے، کوئی کہتا ہے فوج نے کلسٹر بم استعمال کیے۔
میری سب پاکستانیوں سے گذارش ہے کہ تنقید سے پہلے حقائق جان لینے چاہیں۔
انسان کو اتنا بھی انتہا پسند نہیں ہونا چاہیے کہ اپنی موت کا تو خود زمہ دار بنے لیکن ساتھ دوسرے ہزاروں کی زندگی بھی تباہ کر دیں۔
اس جنگ میں اسلام بدنام ہوا، دشمن دل سے خوش ہوا ہو گا،
اگر پاکستان کے قانون اپکو نہیں پسند تو ان لیڈرز کو سامنے لائیں جو آپ کی آواز بنیں ۔
اور میری یہ بھی گزارش ہے کی خدارا گورنمنٹ کی رِٹ کو چیلنج کرنا چھوڑ دیں۔ اگر لڑائی کا اتنا شوق ہے تو پولیس یا آرمی میں بھرتی ہو جاہیں۔ اپنے مکروہ اور شددپسند چہرے کو چھپانے کیلیے پاکستان آرمی کو بدنام کرنا چھوڑ دیں، میڈیا اور عسکریت پسندوں کی وجہ سے پہلے ہی آرمی تنگ ہے۔ جو آپ کی حفاظت منفی پچاس ڈگری درجہ حرارت میں بھی کرتے ہیں،
اللہ سب کو سمجھنے کی قوت دے اور پاکستان کو پر سکون بنا دے ۔ آمین
آئندہ اگر کوئی لال مسجد کے نام پر آپ کو فوج کے خلاف نفرت پر اکسائے تو اس کے منہ پر یہ حقائق مار دیجیے گا کیونکہ ایسے جاہلوں کو خود بھی حقائق معلوم نہیں ہوتے، یہ لوگ بھی بس سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں اور یہ جھوٹی کہانیاں بھی دشمن کے لوگ ہی پھیلاتے ہیں تاکہ مذھبی حلقوں کو یہ باور کروایا جائے کہ پاک فوج کفار کی فوج ہے تاکہ فوج کمزور ہو اور دشمن کو موقع مل سکے کہ پاکستان کو بھی شام و عراق کی طرح تباہ و برباد کردے۔
صرف پاکستانی
سپاہی فیفتھ جنریشن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi Lines