Herbal beauty tips

Herbal beauty tips

Share

This page is about herbal beauty tips n tricks.

04/12/2021

Hair mask for dull/ dry/ rough hair.

آپ اگر روکھے اور بے رونق بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں‌۔ یہ ماسک استعمال کریں اور بالوں میں واضح فرق دیکھے۔
آپ کو چاہیے۔
انڈہ ایک عدد
دہی ایک بڑا چمچہ
ناریل کا تیل ایک چمچہ
ان سب اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں اور بالوں کی جڑوں اور سروں پر لگائیں۔
ایک گھنٹہ لگا ر ہنے دیں اسکے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
یہ ماسک نہ صرف آپکے بالوں کو نرم ملائم بنائے گا ساتھ ہی بالوں کی نشوونما کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ہفتہ میں دو بار استعمال کریں اور مجھے فیڈ بیک ضرور دیں شکریہ۔

Photos from Herbal beauty tips's post 22/05/2021

How to get rid of bad odor from armpit

گرمی شروع ہوتے ہی ہر دوسرا شخص پسینے کی بو سے پریشان نظر آتا ہے یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو آپکی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے آج یہاں میں کچھ ایسی ٹپس شیئر کر رہی ہوں جس کے استعمال سے آپ کافی حدتک اس مسلے سے نجات پائیں گے
1.کھانے کا سوڈا ایک بڑا چمچہ لیں اور تھوڑا پانی ملا کر گاڑھا پیسٹ بنالیں اب یہ پیسٹ انڈر آرم پر لگائیں اور کچھ دیر بعد دھو لیں
2.پھٹکری کا ایک ٹکڑا لیں اور نہانے کے بعد اس ٹکڑے سے انڈر آرم پر مساج کریں
3.tea tree oil کے چند قطرے لے کر پانی میں حل کر کے ایک اسپرے بوتل میں رکھ لیں اور
نہانے کے بعد ڈی اوڈرینٹ کے طور پر استعمال کریں
4. ان سب کے ساتھ صفائی کا خیال رکھیں اور زیادہ تیل اور مرچ والی غزا سے پرہیز کریں
پوسٹ پسند آئے تو لائیک اور شیئر ضرور کریں شکریہ

Photos from Herbal beauty tips's post 22/04/2021

DIY anti wrinkle anti blemishes mask

کیلا ایک ایسا پھل جو کھانے میں تو مذیدار ہے ہی ساتھ ساتھ اسکن کے لیئے بھی بے شمار فائدے رکھتا ہے ،دہی ہم کھانوں میں روز ہی استعمال کرتے ہیں لیکن شاید اسکن کیلئے اسکے فوائد کم ہی لوگ جانتے ہیں
کیلا ہماری جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے
چہرے کے داغ صاف کرتا ہے
چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے
دہی اسکن کو نرم اور بے داغ بناتا ہے
رنگ گورا کرتا ہے
دانے اور جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے
یہ فیس ماسک ضرور استعمال کیجیے اور کمنٹ میں ضرور بتائیں
آپ کو چاہیے
ایک عدد کیلا
دو اسپون دہی
ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ بنا لیں۔ یہ مکسچر اپنے چہرے گردن اور ہاتھوں پر لگائیں۔پندرہ منٹ بعد چہرہ دھولیں
ویڈیو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں شکریہ
https://youtu.be/BjCD1aB2_9Q

Photos from Herbal beauty tips's post 15/04/2021

Diy hair growth anti dandruff hair oil

یہ تیل گھر پر بنائیں اور بالوں کی تمام شکایات سے چھٹکارا پائیں
آپ کو چاہیے
2 بڑے چمچہ زیتون کا تیل
ایک پیاز کاٹ لیں اور بلینڑر میں پیس کر اسکا پانی چھان کر الگ کر لیں
اب پیاز کی پانی کو زیتون کے تیل کے ساتھ مکس کریں اور یہ مکسچر سر اور بالوں میں اچھی طرح لگا لیں بیس منٹ لگا رہنے دیں پھر سر کو دھو لیں شیمپو سے
بہتر نتائج کیلئے ھفتے میں دو بار استعمال کریں
میری پوسٹ پسند آئے تو لائیک شیئر ضرور کریں
ویڈیو لنک کے لیئے نیچے کلک کریں شکریہ
https://youtu.be/IC-VZNOTFGw

10/04/2021

Papaya honey face mask for brighter skin

رنگ گورا کرنا ہے تو یہ ماسک بنائیں
پپیتا ایک قدرتی کلینزر کی خوبیاں بھی رکھتا ہے آپ اس ماسک کو چہرے کی کلینزنگ کے لیئے بھی استعمال کر سکتے ہیں
آپ کو چاہیے
2 چمچہ پپیتے کا پلپ
آدھا چمچہ شہد
چند قطرے لیموں کا رس
ان سب اجزاء کو ملا کر اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں
پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں
اس ماسک کی ویڈیو کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں۔
اور لائیک شیئر ضرور کریں
https://youtu.be/vjLuiwszTn8

10/04/2021

3 ingredients herbal face mask

یہ ماسک گرمی میں آپ کی جلد سے چکنائی اور دانے ختم کرنے میں مدد دے گا گھر میں ہی موجود چیزوں سے یہ ماسک بنائیں اور چمکدار بے داغ جلد پائیں۔اس ماسک کیلئے اپکو چاہیے۔
ایک بڑا چمچہ بیسن
آدھا چھوٹا چمچ ہلدی
لیموں کا رس چند قطرے
ان سب اجزاء کو مکس کریں پیسٹ بنانے کیلیے تھوڈا پانی شامل کریں اب ایک گاڑھا پیسٹ بنا کر چہرے گردن اور ہاتھوں پر لگائیں
پندرہ منٹ بعد دھو لیں بہترین نتائج کے لیئے ھفتے میں دو بار استعمال کریں،
آپ یہ ماسک ویڈیو میں دیکھنے کے لیئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجئے شکریہ
https://youtu.be/orRYN7bsvik

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi