Islamic topic

Islamic topic

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic topic, Health/Beauty, Karachi's, Karachi.

13/10/2024
12/11/2022

اور مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ یقینا ایک مومن باندی کسی بھی مشرک عورت سے بہتر ھے، خواہ وہ مشرک عورت تمہیں پسند آرہی ھو۔ اور اپنی عورتوں کا نکاح مشرک مردوں سے نہ کراؤ جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ اور یقینا ایک مومن غلام کسی بھی مشرک مرد سے بہتر ھے، خواہ وہ مشرک مرد تمہیں پسند آرہا ھو۔ یہ سب دوزخ کی طرف بلاتے ہیں، جبکہ اللہ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ھے ، اور اپنے احکام لوگوں کے سامنے صاف صاف بیان کرتا ھے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

*سورہ البقرہ* آیت #221

10/11/2022

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کے راستے میں جہاد کیا، تو وہ بیشک اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں، اور اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ھے۔ لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجئے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ بھی ھے، اور لوگوں کیلئے کچھ فائدے بھی ہیں، اور ان دونوں کا گناہ انکے فائدے سے زیادہ بڑھا ہوا ھے۔ اور لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ (اللہ کی رضا کیلئے) کیا خرچ کریں؟ آپﷺ کہہ دیجئے کہ *"جو تمہاری ضرورت سے زائد ھو"*۔ اللہ اسی طرح اپنے احکام تمہارے لئے صاف صاف بیان کرتا ھے تاکہ تم غوروفکر سے کام لو۔

*سورہ البقرہ* آیات #219-218

08/11/2022

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ (اللہ کی رضا کیلئے) کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجیے کہ جو مال بھی تم خرچ کرو وہ والدین، قریبی رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کیلئے ہونا چاہئے۔ اور تم بھلائی کاجو کام بھی کرو، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ھے۔ تم پر جنگ کرنا فرض کیا گیا ھے، اور وہ تم پر گراں ھے۔ اور یہ عین ممکن ھے کہ تم ایک چیز کو برا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ھو۔ اور یہ بھی ممکن ھے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو، حالانکہ وہ تمہارے حق میں بری ھو۔ اور (حقیقت) اللہ جانتا ھے، اور تم نہیں جانتے۔

*سورہ البقرہ* آیات #216-215

05/11/2022

(شروع میں) سارے انسان ایک ہی دین کے پیرو تھے۔ پھر (جب ان میں اختلاف ہوا تو) اللہ نے نبی بھیجے جو (حق والوں کو) خوشخبری سناتے، اور (باطل والوں کو) ڈراتے تھے، اور انکے ساتھ حق پر مشتمل کتاب نازل کی، تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے جن میں انکا اختلاف تھا۔ اور (افسوس کی بات یہ ھے کہ) کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہوں نے جنکو وہ کتاب دی گئی تھی، روشن دلائل آجانے کے بعد بھی، صرف باہمی ضد کی وجہ سے اسی (کتاب) میں اختلاف نکال لیا۔ پھر جو لوگ ایمان لائے اللہ نے انہیں اپنے حکم سے حق کی ان باتوں میں راہ راست تک پہنچایا جن میں انہوں نے اختلاف کیا تھا، اور اللہ جسے چاہتا ھے راہ راست تک پہنچا دیتا ھے۔
*سورہ البقرہ* آیت #213

04/11/2022

یہ (کفار ایمان لانے کیلئے) اسکے سوا کس بات کا انتظار کررھے ہیں کہ اللہ خود بادل کے سائبانوں میں انکے سامنے آجائے، اور فرشتے بھی اور سارا معاملہ ابھی چکادیا جائے؟ حالانکہ آخرکار سارے معاملات اللہ ہی کیطرف تو لوٹ کر رہینگے۔ بنی اسرائیل سے پوچھو ہم نے انکو کتنی ساری کھلی نشانیاں دی تھیں! اور جس شخص کے پاس اللہ کی نعمت آچکی ھو، پھر وہ اسکو بدل ڈالے، تو (یاد رکھے) اللہ کا عذاب بڑا سخت ھے۔ جن لوگوں نے کفر اپنالیا ھے، انکے لئے دنیاوی زندگی بڑی دلکش بنا دی گئی ھے، اور وہ اہل ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں، حالانکہ جنہوں نے تقوی اختیار کیا ھے وہ قیامت کے دن ان سے کہیں بلند ھونگے۔ اور اللہ جسے چاہتا ھے بلاحساب رزق دیتا ھے۔
*سورہ البقرہ* آیات #212-210

26/05/2022

*اے انسان!* تو اپنے پروردگار کے پاس پہنچنے تک مسلسل کسی محنت میں لگا رھے گا، یہاں تک کہ اس سے جا ملے گا۔ پھر جس شخص کو اسکا اعمال نامہ اسکے دائیں ہاتھ میں دیا جائیگا، اس سے تو آسان حساب لیا جائیگا، اور وہ اپنے گھر والوں کے پاس خوشی مناتا ھوا واپس آئے گا، لیکن وہ شخص جسکو اسکا اعمال نامہ اسکی پشت کے پیچھے سے دیا جائیگا، وہ موت کو پکارے گا، اور بھڑکتی ھوئی آگ میں داخل ہوگا، پہلے وہ اپنے گھر والوں کے درمیان بہت خوش رہتا تھا۔

*سورہ الانشقاق* آیات #13-6

20/04/2022

لیکن وہ جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے کا خوف رکھتا تھا، اور اپنے نفس کو بری خواہشات سے روکتا تھا، تو جنت ھی اسکا ٹھکانا ہوگی۔ یہ لوگ تم سے قیامت کی گھڑی کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب قائم ہوگی؟
تمہارا یہ بات بیان کرنے کا کیا کام؟
اسکا علم تو تمہارے پروردگار پر ختم ھے۔

*سورہ النازعات* آیات #44-40

19/04/2022

اور زمین کو اسکے بعد بچھادیا ھے، اس میں سے اسکا پانی اور اسکا چارہ نکالا ھے، اور پہاڑوں کو گاڑ دیا ھے، تاکہ تمہیں اور تمہارے مویشیوں کو فائدہ پہنچائے۔
پھر جب وہ سب سے بڑا ہنگامہ برپا ہوگا، جس دن انسان اپنا سارا کیا دھرا یاد کریگا، اور دوزخ ہر دیکھنے والے کے سامنے ظاہر کردی جائے گی۔ تو وہ جس نے سرکشی کی تھی، اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی، تو دوزخ ہی اسکا ٹھکانا ہوگی۔

*سورہ النازعات* آیات #39-30

18/04/2022

نتیجہ یہ ھوا کہ *اللہ* نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔ حقیقت یہ ھے کہ اس واقعے میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ھے جو اللہ کا خوف دل میں رکھتا ھو۔
(انسانو !) کیا تمہیں پیدا کرنا زیادہ مشکل ھے، یا آسمان کو؟ اسکو اللہ نے بنایا ھے، اسکی بلندی اٹھائی ھوئی ھے، پھر اسے ٹھیک کیا ھے، اور اسکی رات کو اندھیری بنایا ھے، اور اسکے دن کی دھوپ باہر نکال دی ھے۔

*سورہ النازعات* آیات #29-25

16/04/2022

حقیقت تو یہ ھے کہ وہ بس ایک زور کی آواز ہوگی، جسکے بعد وہ اچانک ایک کھلے میدان میں ھونگے۔
*(اے پیغمبر !)* کیا تمہیں موسیٰ کا واقعہ پہنچا ھے؟ جب انکے *پروردگار* نے انہیں طوی کی مقدس وادی میں آواز دی تھی کہ: فرعون کے پاس چلے جاؤ، اس نے بہت سرکشی اختیار کر رکھی ھے۔

*سورہ النازعات* آیات #17-13

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Karachi's
Karachi