World News Urdu
World News Urdu
Top stories
*”مجھے میری بیوی واپس کردو“*
*شوہر کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل*
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ اور دل موہ لینے والی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جس میں ایک شوہر اپنی اہلیہ کو سسرال سے واپس لینے کے لیے نہایت منفرد اور مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے نظر آتا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر ایک کیک لے کر سسرال پہنچتا ہے، جس پر مزاحیہ انداز میں لکھا ہوتا ہے ”مجھے میری بیوی واپس کر دو۔“ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔
معلومات کے مطابق خاتون 10 روز کے لیے اپنے والدین کے گھر گئی تھیں، اور جب شوہر انہیں واپس لینے پہنچا تو وہ یہ خصوصی کیک بھی اپنے ساتھ لایا، جس نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔ ویڈیو میں خاتون خوشگوار موڈ میں نظر آتی ہیں جبکہ ان کی والدہ محبت بھرے انداز میں بیٹی کا ہاتھ تھام کر داماد کے حوالے کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اگرچہ ویڈیو کے مقام اور وقت کے بارے میں باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم اس نے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو کر صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے اور اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کمنٹس میں صارفین نے شوہر کے اس انداز کو سراہتے ہوئے اسے ازدواجی زندگی میں محبت اور مزاح کی خوبصورت مثال قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ شادی کو خوشگوار بنانے میں اکثر مردوں کا کردار اہم ہوتا ہے اور چھوٹے چھوٹے جذباتی اظہار رشتوں میں بڑی خوشیاں لے آتے ہیں۔
ایک اور صارف نے والدہ کے ردعمل کو سب سے زیادہ دلکش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ کسی نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے داماد والدین کے لیے باعثِ فخر ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنی معصومیت، ٹوٹی پھوٹی ارد خوبصورت ویڈیوز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے گلگت بلتستان کے ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی پیاری بہن مسکان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک خصوصی اور دلچسپ ملاقات کی ہے۔ اس خوبصورت ملاقات کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری ان دنوں اپنی سیاسی اور انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر موجود ہیں۔ اپنی تمام تر سیاسی مصروفیات کے باوجود انہوں نے خطے کی پہچان بننے والے اس ننھے اسٹار سے ملنے کے لیے خاص وقت نکالا۔
ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان انتہائی دوستانہ گفتگو ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر سب کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔
ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بلاول بھٹو کو شیراز سے انتہائی شفقت سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا سب سے بڑا فین ہوں اور آپ کی ویڈیوز باقاعدگی سے دیکھتا ہوں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی سے تعلق رکھتا ہوں لیکن وہاں بیٹھ کر بھی آپ کو فالو کرتا ہوں اور آپ سے مل کر مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے محض شیراز کی شہرت ہی نہیں بلکہ ان کی جانب سے کی جانے والی فلاحی کاوشوں کو بھی بھرپور سراہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شیراز کی تمام سرگرمیاں سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں۔ یہ دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے کہ اتنی کم عمری میں شیراز نہ صرف اپنی محنت سے نام کما رہے ہیں بلکہ اپنے پسماندہ علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کام بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر شیراز کی جانب سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور اسکول کی تعمیر جیسی کوششوں کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ شیراز نے اپنے وی لاگز کے ذریعے شمالی علاقہ جات کے مقامی مسائل اور خوبصورتی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار انداز میں اجاگر کیا ہے۔
اپنی اس دلچسپ گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے شیراز کو بتایا کہ ان کے نانا گلگت بلتستان کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور اس خطے کی ترقی کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔
بلاول بھٹو نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شیراز سے کہا کہ ان کی بھی یہی خواہش ہے کہ وہ بھی اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں۔
19/05/2026
Biggest online scam
Agar apke sath me scam hwa ha online USA store bnane k nam pe to comment kren
09/04/2026
مسجد اقصیٰ 40 روز بعد کھل گئی، رقت آمیز مناظر
مسجد کو فجر کے وقت کھولا گیا۔
فجر کی اذان کے ساتھ ہی جب مسجد کے دروازے کھولے گئے تو بڑی تعداد میں نمازی مسجد کی جانب اُمڈ آئے۔
متعدد افراد کو آنسو بہاتے اور مسجد کے صحنوں میں سجدۂ شکر ادا کرتے دیکھا گیا، سینکڑوں مسلمانوں نے نمازِ فجر باجماعت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
Opening Hours
| Monday | 10:00 - 20:00 |
| Tuesday | 10:00 - 20:00 |
| Wednesday | 10:00 - 20:00 |
| Thursday | 10:00 - 20:00 |
| Friday | 10:00 - 20:00 |
| Saturday | 10:00 - 20:00 |
| Sunday | 10:00 - 20:00 |