Kainat Cooking And Beauty Recipes

Kainat Cooking And Beauty Recipes

Share

❤️Well Come Here Too My Page Kainat Cooking And Beauty Recipes ❤️
❤️ Recipes. Kitchen Tips. Skin Tips. Totky Everything Here ❤️

Photos from Kainat Cooking And Beauty Recipes's post 13/03/2025
13/03/2025

Kainat Cooking And Beauty Recipes

11/03/2025

چکن شنواری کڑاہی
اجزاء:
چکن(آدھا کلو)
ٹماٹر(4 عدد)
نمک(حسب ذائقہ )
کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ/حسب ذائقہ)
کٹی لال مرچ(1 چائےکا چمچ/حسب ذائقہ )
ادرک،لہسن پیسٹ(1 کھانے کا چمچ)
آئل(1 کپ)
زیرہ(1 چائے کا چمچ )
ہری مرچیں(2۔3 عدد باریک کٹی ہوئی)
دھنیا پاؤڈر(1چائے کا چمچ )
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں میں آئل ڈال کر گرم کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر کلر چینج ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، کٹی لال مرچ ،ادرک لہسن پیسٹ،دھنیاپاؤڈر اور ڈیرھ گلاس پانی شامل کرکے خوب اچھی طرح بھونیں اور ڈھک کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور چکن اچھی طرح گل جائے تو آخر میں زیرہ،کالی مرچ پاؤڈر اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کرکے 10 منٹ دم پر رکھ دیں۔بہت ہی مزیدار اور لذیذ چکن شنواری کڑاہی تیار ہے۔گرم گرم روٹی، سلاد اور رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔امید کرتی ہوں آپ کو یہ چکن شنواری کڑاہی کی ریسپی پسند آئی ہو گی۔ جزاک اللہ خیر۔...

08/03/2025
08/03/2025

چکن چاؤمین بنانے کی ترکیب

اجزاء:

چکن (باریک کٹا ہوا) – 250 گرام

نوڈلز – 1 پیکٹ

شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی) – 1 عدد

گاجر (باریک کٹی ہوئی) – 1 عدد

بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) – 1 کپ

پیاز (باریک کٹی ہوئی) – 1 عدد

لہسن (باریک کٹا ہوا) – 1 چمچ

سویا ساس – 2 کھانے کے چمچ

چلی ساس – 1 کھانے کا چمچ

سرکہ – 1 کھانے کا چمچ

نمک – حسب ذائقہ

کالی مرچ – ½ چائے کا چمچ

کارن فلور – 1 چمچ (پانی میں گھلا ہوا)

تیل – 3 کھانے کے چمچ

ترکیب:

1. نوڈلز کو اُبال کر چھان لیں اور تھوڑا سا تیل لگا کر رکھ دیں۔

2. ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں۔

3. اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب تک کہ وہ گولڈن براؤن ہو جائے۔

4. اب اس میں شملہ مرچ، گاجر، بند گوبھی اور پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں تاکہ سبزیاں نرم ہو جائیں مگر کرنچ باقی رہے۔
5. اس میں سویا ساس، چلی ساس، سرکہ، نمک اور کالی مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
6. کارن فلور کا محلول ڈال کر مکس کریں تاکہ گریوی گاڑھی ہو جائے۔
7. آخر میں اُبلے ہوئے نوڈلز شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور 2 منٹ پکنے دیں۔
8. مزیدار چکن چاؤمین تیار ہے، گرم گرم پیش کریں

08/03/2025

‏*بلڈ پریشر اور یورک ایسڈ کیلئے بہترین

ھوالشافی ۔
ایک گلاس پانی لے کر اس میں پانچ خشک آلو بخارے کے دانے اور اس میں چھوٹا سا ادرک کا پیس شامل کر دیں اور اس آمیزے کو بلینڈر سے میش کر لیں تا کہ وہ اس میں اچھی طرح سے گھل مل جائے گا۔ اور پھر اس میں گلاب کے پھو ل کی پتیاں شامل کر لیں۔
پھر اس آمیزے کو مٹی کے ایک پیالے میں اچھی طرح ڈھانپ کر رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر اس کو چھلنی کی مدد سے چھان لیں-
اس شربت کو نہار منہ صبح پینا ہے۔ یہ بلڈ پیریشر اور ایوریک ایسڈ میں مبتلاء لوگوں کے لیے بہت ہی زیادہ عمدہ چیز ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو اور یو ریک ایسڈ کو بہت جلدی کنٹرول کر تا ہے۔
آپ ایک کام اور بھی کر سکتے ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد یا کھانے کے درمیان میں آپ ایک چھوٹا سا ٹکڑا دیسی لہسن لے کر کھا لیا کریں.
ان شاء اللہ بلڈ پریشر کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور یور یک ایسڈ کو تو یہ بالکل ہی ختم کر دے گا-
ادرک ویسے تو بہت ہی گرم ہوتا ہے لیکن اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔ پانی میں جا کر اس کی تاثیر بھی ٹھنڈی ہو جائے گی-

08/03/2025

رشین سیلیڈ

اجزا
بند گوبھی ایک عدد (Cabbage 1)
گاجر تین عدد (اُبلی ہوئی (Carrot 3 boiled)
آلو تین عدد (اُبلے ہوئے (Potatoes 3 boiled)
مٹر ایک پیالی (اُبلے ہوئے (Peas 1 cup boiled)
کھیرا ایک عدد(Cucumber 1)
سیب تین عدد (Apple 3)
پائن ایپل کیوبز ایک ٹِن (Pineapple cubs 1 tin)
سفید مرچ ایک چائے کا چمچ (White pepper 1 tsp)
نمک حسبِ ضرورت (Salt to taste)
چینی آدھا چائے کا چمچ (Sugar ½ tsp)
تازہ کریم ایک پیالی (Fresh cream 1 cup)
مایونیز ایک درمیانی بوتل (Mayonnaise 1 medium bottle)
کشمش آدھا پیالی (Raisin ½ cup)

تركيب
ایک بڑے پیالے میں لمبی باریک کٹی بند گوبھی، اُبلی اور چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی گاجر، اُبلے اور چوکور ٹکڑوں میں کٹے آلو، چھلے اور اُبلے مٹر، پتلے چوکور ٹکڑوں میں کٹے سیب، پائن ایپل کیوبز اور باریک کٹے کھیرے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
پھر اُن میں پسی سفید مرچ، تھوڑا سا نمک، چینی، تازہ کریم اور درمیانی بوتل مایونیز مکس کرکے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
آخر میں بھنی ہوئی کشمش اوپر ڈال دیں۔
سلاد جتنا ٹھنڈا ہوگا اتنا ہی مزے دار ہوگا۔

08/03/2025

املی کی چٹنی
املی 50 گرام
پانی1گلاس
تیل 2 کھانے کے چمچ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
ادرک 1/4 چائے کا چمچ
گڑ 50 گرام
کشمیری لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ
کالا نمک 1/4 چائے کا چمچ
نمک1/4 چائے کا چمچ
ترکیب
ایک پتیلی میں پانی اور املی شامل کر کے پانچ منٹ تک پکائیں پھر ایک چھلنی میں چھان کر املی کا گودا الگ کر لیں پھرایک کھڑاہی میں تیل شامل کرکے اس میں زیرہ اور کوٹی ادرک ڈال کر دو منٹ تک پکائیں پھر اس میں املی کا گودا شامل کر کے اس میں گڑ شامل کر کے پانچ منٹ پکائیں پھر اس میں کشمیری لال مرچ کالا نمک اور نمک شامل کرکے پانچ منٹ پکائیں اور مزیدار املی کی چٹنی تیار ہے

08/03/2025

چکن کالی مرچ پشاوری پلاو بنانے کا طریقہ

یہ ایک مزیدار اور خوشبودار پشاوری انداز کا پلاو ہے جو کالی مرچ اور چکن کے منفرد ذائقے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

اجزاء:

چکن کے لیے:

چکن – 1 کلو (12 ٹکڑے)

دہی – 1 کپ

ادرک لہسن پیسٹ – 2 کھانے کے چمچ

نمک – 1 چائے کا چمچ (یا حسب ذائقہ)

ثابت کالی مرچ – 1 چائے کا چمچ

پسی ہوئی کالی مرچ – 1 چائے کا چمچ

سفید مرچ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ

لیموں کا رس – 2 کھانے کے چمچ

تیل – 1/2 کپ

چاول کے لیے:

باسمتی چاول – 3 کپ (1 گھنٹہ بھگو کر رکھیں)

پیاز – 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)

زیرہ – 1 چائے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ (دار چینی 1 ٹکڑا، بڑی الائچی 1 عدد، چھوٹی الائچی 3 عدد، لونگ 4 عدد، تیز پات 1 عدد)

پانی – 6 کپ

نمک – 1.5 چائے کے چمچ (یا حسب ذائقہ)

گھی یا تیل – 1/2 کپ

---

ترکیب:

1- چکن تیار کریں:

1. ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔

2. چکن کے ٹکڑے ڈال کر درمیانی آنچ پر 5-7 منٹ تک فرائی کریں یہاں تک کہ چکن کا رنگ سنہری ہوجائے۔

3. اب اس میں دہی، نمک، ثابت کالی مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ اور سفید مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

4. چکن کو ڈھک کر درمیانی آنچ پر 15-20 منٹ تک پکائیں، جب تک کہ وہ گل جائے اور مسالہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔

5. آخر میں لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں اور چولہا بند کر دیں۔

---

2- چاول تیار کریں:

1. ایک بڑی پتیلی میں گھی یا تیل گرم کریں، اس میں زیرہ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔

2. کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری براؤن کریں۔

3. اب 6 کپ پانی ڈالیں اور نمک شامل کریں، پانی کو اُبال آنے دیں۔

4. بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

5. جب چاول 80-90٪ پک جائیں اور پانی کم رہ جائے تو اوپر تیار شدہ چکن ڈال دیں اور ہلکا سا مکس کریں۔

6. دم کے لیے پتیلی کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور 15-20 منٹ تک پکنے دیں۔

---

پیشکش:

چکن کالی مرچ پشاوری پلاو کو دہی رائتہ، سلاد اور چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

یہ منفرد پلاو اپنی خوشبو اور چٹپٹے ذائقے کی بدولت ہر خاص موقع کے لیے بہترین انتخاب ہے!

06/02/2025

بانجھ پن کا قدرتی علاج – رحم کی صفائی اور آسانی سے حمل ٹھہرنے کا نسخہ 🌿🤰

بانجھ پن (Infertility) آج کل ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ یہ ہمیشہ روحانی وجوہات کی بنا پر ہو۔ بعض اوقات ہماری اپنی ہی لاپرواہی اس کا سبب بنتی ہے۔ اگر آپ کو حمل ٹھہرنے میں دشواری ہو رہی ہے تو ممکن ہے کہ آپ کا رحم (Womb) زہریلے مادوں سے بھرا ہو اور اسے قدرتی طریقے سے صاف کرنے کی ضرورت ہو۔

رحم کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ 🩺💚
جسم کو زہریلے مادوں (Toxins) سے پاک کرنا صحت مند زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ڈیٹاکسیفکیشن (Detoxification) یعنی صفائی سے جسم کے تمام اعضاء بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں، خاص طور پر جگر (Liver) اور رحم (Uterus)، جو کہ زرخیزی (Fertility) میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

امرود کے پتوں کا حیرت انگیز فائدہ 🍃✨

امرود کے پتے وٹامن سی، کیلشیم، وٹامن بی 2، نیاسین، وٹامن ای، میگنیشیم اور فولک ایسڈ (Vitamin B9) سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف عمومی صحت بلکہ زرخیزی کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔

✔️ فولک ایسڈ بچے کے دماغی اور اعصابی نظام کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتا ہے اور حمل ٹھہرنے میں مدد دیتا ہے۔
✔️ اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے فاسد مادوں کو ختم کرتے ہیں اور ہارمونی توازن برقرار رکھتے ہیں۔
✔️ مردوں کے لیے بھی مفید – یہ مردوں کی زرخیزی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

حکیم ناصر کمال

امرود کے پتوں کا قہوہ بنانے کا طریقہ ☕🍃

1️⃣ کچھ تازہ امرود کے پتے توڑ کر اچھی طرح دھو لیں۔
2️⃣ ایک برتن میں پانی ڈال کر ابالیں۔
3️⃣ جب پانی کھولنے لگے تو اس میں امرود کے پتے ڈال دیں اور چند منٹ پکنے دیں، جب تک پانی سبز یا بھورا نہ ہو جائے۔
4️⃣ قہوہ تیار ہونے کے بعد اسے چھان لیں اور دن میں دو بار پییں – ایک بار صبح نہار منہ اور ایک بار رات سونے سے پہلے۔

📌 نوٹ: اس قہوے کا ذائقہ کچھ کڑوا ہو سکتا ہے، لیکن یہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے فائدہ مند ہے، اس لیے اپنے شوہر کو بھی پلائیں تاکہ ان کی زرخیزی میں بھی بہتری آئے۔

🌱 قدرتی علاج ہمیشہ بہترین ہوتے ہیں، لیکن کسی بھی مسئلے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں تاکہ بہتر اور مؤثر حل حاصل کیا جا سکے۔ 🏥💖

16/12/2024

انار کے چھلکوں کے حیران کن فوائد
چونکہ انار کا موسم بھی ہے، اور انار کے بہت زیادہ فوائد ہیں، لیکن بھی دکھ ہوتا ہوتا جب لوگ انار کھا کر اسکے چھلکے ضائع کرکے کچرے میں پھینک دیتے ہیں،،،،،،،،،،،، امید ہے یہ تحریر پڑھنے کے بعد آپ کو انار کے چھلکوں سے محبت ہو جائے گی۔
کچھ پھل سبزیا ں ایسی ہیں جو اپنے گو دے کیساتھ چھلکو ں میں بھی فو ائد کا ذخیر ہ رکھتی ہیں اوران چھلکوں کی افا دیت سے انکا ر ممکن نہیں۔ شفا ایک ایسی غر ض ہے جو گو دے سے ہو یا چھلکو ں سے ہمیں صحت مندی سے تعلق ہو تا ہے۔ بہت سا رے پھلو ں کے چھلکو ں کی طرح انار کے چھلکے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔
ویب سائٹ ’ہیلتھی بلڈر ز‘ کے مطابق ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جن کے حصول کا بہترین طریقہ انار کی چائے ہے۔ یہ چائے انار کے سوکھے چھلکے کے سفوف سے بنتی ہے۔
یہ سفوف بنانے کے لئے آپ انار کے چھلکے صاف پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں۔ خشک ہونے کے بعد ان چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔ آپ انہیں پیس سکتے ہیں، یا بلینڈر یا کافی گرائینڈر میں ڈال کر بھی ان کا سفوف بنا سکتے ہیں۔ اس سفوف کو آپ عام کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔ چائے بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔ اسے چنٹ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان لیں۔ آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوتاہے اور صحت کے فوائد الگ ہیں۔ یہ چائے آپ کے نظام انہضام کو درست کر دیتی ہے لہٰذا قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔ یہ دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے، جلد کو ترو تازہ کرتی ہے، دوران خون کو بہتر کرتی ہے ، اور حتیٰ کہ کینسر جیسی موذی بیماری سے تحفظ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
انار کے چھلکوں کے دیگر فوائد:
کثر ت پیشا ب کے لیے
کثر ت پیشا ب کے لیے ایک انار کا چھلکا دھو پ میں رکھ کر سکھا لیں۔ اب اس کو باریک پیس لیں اور چھ ما شہ پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کر یں۔ مثانے کی گر می اور پیشاب کا بار بار آنے کا شافی علاج ہے۔
پیٹ کے درد کے لیے،
انا رکا چھلکا پیٹ کے درد اور پیٹ کے امر اض کے لیے بہترین ہے۔اس کے چھلکو ں، پتوں اور چھال کو پیٹ کی متعدد بیماریو ں کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔
*آئر ن کی کمی
انا ر کے دانو ں میں آئر ن کی بھرپور مقدار مو جو د ہے لیکن اس کے چھلکے بھی کسی سے کم نہیں۔ اس کے چھلکو ں کا استعمال آئر ن کی کمی کو پور ا کرتا ہے۔
خشک انا ر کے چھلکو ں کا سفو ف بنا کر دن میں ایک بار تازہ پانی سے استعمال کر نے سے آئر ن کی کمی دور ہو تی ہے۔
سانس کی بد بو کے لیے
سانس کی بد بو کے لیے انار کے چھلکو ں کو پانی میں ابا ل کر اس پانی سے کلی کر نے سے سانس کی بد بو دور ہو تی ہے۔
*بو اسیر کے لیے
بو اسیر میں انار کے چھلکو ں کا پاؤڈر بے حد اکسیر ہے۔ بادی اور خو نی دو نوں قسم کی بو اسیر کے لیے اس کے چھلکو ں کا سفو ف صبح شام پانی کے ساتھ ایک چمچ کھانے سے بو اسیر میں افاقہ ہو تا ہے۔
کھانسی کے لیے
کھانسی کے لیے انار کے چھلکو ں کو منہ میں رکھ کر چو سنے سے کھانسی رک جاتی ہے۔
چہر ے کے داغ دھبو ں کے لیے
دو چمچ انار کے چھلکو ں کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چمچ لیمو ں کا رس اور شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کو چہر ے پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد نیم گر م پانی سے دھو لیں۔ اس سے چہر ے اور گر دن کے داغ دھبے ختم ہونے کے ساتھ رنگت کے نکھار میں بھی اضا فہ ہوتا ہے۔
*گر تے بالوں کے لیے
کسی بھی تیل میں انار کے چھلکو ں کا پاؤڈر ملا لیں۔ اب اس تیل کو بالوں اور جڑوں پر لگا کر اچھی طر ح مساج کر یں۔ صبح اٹھ کر بالوں کو شیمپو کر لیں۔ اس سے نہ صر ف بال گر نا بند ہو جائیں گے بلکہ بالوں کی خشکی بھی ختم ہو جائے گی۔
*ٹانسلز اور گلے کی خر اش
تین چائے کے چمچ انار کا چھلکا پانی میں ابال لیں۔ اب اس کو چھان کر نیم گر م ہو نے پر غر ارے کر یں۔ اس سے گلے کی خر اش اور ٹانسلز میں افا قہ ہو گا۔
دانتو ں اور مسو ڑھو ں کے لیے
انار کے چھلکے کے پاؤڈر میں ایک چٹکی پسی ہو ئی کالی مر چ ملا کر دانتو ں پر منجن کر نے سے دانت سفید ہو جاتے ہیں۔
اس کا منجن مسو ڑھو ں کو مضبو ط کر تا ہے اور خو ن آنے سے روکتا ہے۔
وزن کم کر نے کے لیے،
ایک انار کے چھلکے کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چمچ پسی ہو ئی ادرک کا ملا کر ایک کپ پانی میں ابالیں۔ اس ڈرنک کو نہار منہ پینے سے وزن میں کمی ہوگی اور کو لیسٹرول بھی کم ہو گا۔
انار کے چھلکو ں کی چائے،
انار کے چھلکو ں کی چائے بے حد فو ائد رکھتی ہے۔ انار کے چھلکو ں میں متعددغذائی اجز اء وافر مقدار میں مو جو د ہو تے ہیں۔ انار کے چھلکوں کو سکھاکر بھی ان سے فا ئدہ لیا جا سکتا ہے اور ان کی چائے بنا کر بھی فائدے حا صل کیے جاتے ہیں۔
انا ر کے چھلکو ں کو پیس کر باریک سفو ف بنا لیں اور اسے محفو ظ کر لیں۔ اب چائے بنانے کے لیے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ اس پاؤڈر کا ملالیں۔ اسے چند منٹ جو ش دیں اور پھر چھان لیں۔ اس میں لیمو ں کا رس اور شہد شامل کر کے پئیں۔
یہ چائے نظا م انہظا م کو درست کر تی ہے۔
قبض اور بد ہضمی میں مفید ہے۔
دل کے دورے کے خد شے کو کم کر تی ہے۔
دوران خو ن کو بہتر کر تی ہے اور جلد کو ترو تازہ بناتی ہے۔
کینسر جیسے مو ذی مر ض میں اس کا استعمال نعمت ہے۔

29/05/2024

چاکلیٹ ملک شیک بنانے کی ترکیب

اجزاء :

چاکلیٹ آئس کریم دو اسکوپ

کٹی چاکلیٹ دو اونس

کریم آدھا کپ

کدوکش چاکلیٹ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب: ایک پیالے میں دو سکوپ چاکلیٹ آئس کریم اور دو اونس کٹی چوکلیٹ پر آدھا کپ کریم ڈال کر مکس کر کے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اور پھر اسے سرونگ گلاس میں ڈال کر چاکلیٹ سے گارنش کریں مزےدار چاکلٹ ملک شیک تیار ہے .

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Karachi