Hakeem Sahab

Hakeem Sahab

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hakeem Sahab, Health/Beauty, Karachi.

18/07/2022

امرود کے حیرت انگیز طبّی فوائد
ایسے افراد جو امراضِ قلب اور معدے کی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں، اُنہیں امرود کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ماہرین کے مطابق، امرود بطور دوا اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا، اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے یہ پھل بھی بہت لذیز ہے۔امرود قوتِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور امراضِ قلب سے بھی نجات دلاتا ہے، اس کے علاوہ یہ ذہنی امراض، بواسیر اور زکام سے چھٹکارا حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔جرنل آف ہیومن ہائی ٹینشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، امرود جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کی کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔جبکہ امرود قبض کے پرانے مریضوں کے لیے تو بہت ہی مفید پھل ہے، یہی نہیں بلکہ امرود کے بیج پیٹ کے اضافی کیڑوں کو مارتے ہیں، تھوڑی سی کالی مرچ اور نمک لگا کر امرود کھانا زیادہ فائدہ مند رہتا ہے۔کھانے سے پہلے امرود کھانا زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے بھوک لگتی ہے لیکن کھانا کھانے کے بعد امرود کھانے سے قبض ہونے کا خدشہ ہے۔امرود کا مزاج سرد ہے اس لیے ایسے افراد جنہیں موسمِ گرما میں نکسیر پھوٹنے کا عارضہ ہو، ان کے لیے امرود کا استعمال بہت بہترین ہے۔یہ پھل انسانی جسم میں قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے نہایت مفید پھل ہے۔امرود میں اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کی وجہ سے یہ انسانی جسم میں خلیات کو محفوظ رکھتا ہے جس کی وجہ سے انسان پر جلدی بڑھاپے کے اثرات نمایاں نہیں ہوتے۔
جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
امرود میں لائیکوپین بھی پایا جاتا ہے، جو کہ جسم میں رسولیاں بننے سے روکتا ہے جس سے کینسر کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے کیونکہ یہ جسم میں شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔
امرود کی اقسام امرود کی دو اقسام ہیں
:1- سرخی مائل گلابی امرود
2- سفیدامرود
سفید امرود کے مقابلے میں سرخی مائل گلابی امرود صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔

15/07/2022

انسان کی صحت کے لیے مسواک کا استعمال اور اس کے فوائد

مسواک کیا ہے؟
مسواک استعمال کرنے کا طریقہ
مسواک کے فوائد
۔1 دانتوں کی خرابی اور کیڑوں سے لڑتا ہے
۔2 ٹارٹر اور تختی سے حفاظت
۔3 سانس کی بو سے نجات
۔4 نقصاندہ بیکٹیریا اور جراثیم سے لڑتا ہے
۔5 مسوڑھوں کی حفاظت اور مضبوطی
۔6 اینٹی آکسیڈینٹ انزائمز
۔7 خوشبو دارد سانس
۔8 مسوڑوں کی سوزش سے تحفظ
۔9 کسی لت سے نجات میں مددگار
۔10 مسوڑوں کو مضبوط بنائے
۔11 دانتوں کی سطح مضبوط بنائے
۔12 دانتوں کو سفید کرے
۔13 دانتوں کی فرسودگی سے بچائے
۔14 دانت کا درد دور کرے
مسواک کیا ہے؟
عام طور پر مسواک کو اس کی ٹہنی کے استعمال کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اس کے باقی حصے بھی صحت کے لئے مفید ہیں۔ مسواک کرنا سنت ہے، اور اس کے بہت سے فضائل احادیث میں وارد ہیں۔

مسواک استعمال کرنے کا طریقہ
مسواک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دانتوں اور تالو پر مسواک کی جائے اور داہنی طرف کے دانتوں سے ابتدا ہو، اس کی صورت یہ ہے کہ پہلے مسواک اوپر کے جبڑے میں داہنی طرف کی جائے، پھر اوپر کی بائیں جانب، اس کے بعد نیچے کے جبڑے میں داہنی طرف اور پھر بائیں طرف کرنا چاہیے۔

(کبیری)، اور بعض علماء نے یہ طریقہ لکھا ہے کہ پہلے دائیں جانب اوپر نیچے مسواک کرے، پھر بائیں جانب اوپر نیچے، پھر ان دانتوں پر مسواک کرے جو داہنی اور بائیں جانب کے درمیان ہی مسواک چوڑائی میں یعنی دائیں سے بائیں طرف کرنی چاہیے، طول (لمبائی) میں مسواک کرنا بہتر نہیں، اس لیے کہ اس سے مسوڑھوں کے زخمی ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں دونوں طرح کرسکتے ہیں، ان دونوں میں تطبیق یوں دی گئی ہے کہ دانتوں میں چوڑائی میں کی جائے اور زبان پر لمبائی میں کی جائے۔

کڑوے پتوں کا ایک میٹھا متبادل پھل بھی صحت کے لئے افادیت سے بھرپور ہے اور اس کا استعمال معدے اور جگر کی بیماریوں میں کیا جاتا ہے۔

مسواک کے پتے مشرق وسطٰیٰ اور افریقہ میں کھائے جاتے ہیں کیونکہ یہ ہاضمے کئے لئے مفید ہیں،اس کے علاوہ بواسیر، سوزش اور گٹھیا میں بھی مفید ہیں۔

اس کے چھار تنے اور جڑوں سے ماخوذ چھال کے بھی مختلف استعمالات اور افادیت ہیں۔ سلواڈورہ کے تنے کی چھال خواتین مین ماہواری کو باقاعدہ بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اس کے علاوہ یہ السر،مرگی اور جلد کے مسائل میں بھی مفید ہے جڑ کی چھال کا پیسٹ سوزاک کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

ضروری تیل سلواڈورا کے بیجوں سے نکلنے والا تیل کیڑے اور ٹک سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مختصر یہ کہ سلواڈورا کا پودا دانتوں کو سفید کرنے، دانتوں کی خرابی دور کرنے سے لیکر کینسر تک کے تمام مضر اثرات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال ایک بہترین ٹوتھ پیسٹ سے بھی بڑھکر دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔

مسواک کے فوائد
مسواک اپنی بے پناہ افادیت کی وجہ سے مشہور ہے جن میں سے چند ایک یہ ہیں۔

۔1 دانتوں کی خرابی اور کیڑوں سے لڑتا ہے
دانتوں کی خرابی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اس پر موجود انامل تباہ ہو جاتا ہے سوال یہ ہے کہ باقاعدگی سے دانت برش کرنے کے باوجود ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ہمارے منہ میں سینکڑوں قسم کے بیکٹیریا ہوتے ہیں کچھ اچھے اور کچھ برے یہ بیکٹیریا کھانے میں موجود نشاستہ کو ایسیڈ بناتے ہیں جو دانتوں کی خرابی کی وجہ بنتا ہے اور اس کے خلاف قدرتی ہتھیار لعاب کی صورت میں ہمارے منہ میں موجود ہے مسواک کا استعمال منہ میں لعاب کی تشکیل کو بڑھاتا ہے
۔2 ٹارٹر اور تختی سے حفاظت
حیرت انگیز طور پر تختی کی تشکیل ایک عام عمل ہے جیس کی وجہ سے دانتوں پر پلاک بنتی ہے جسے باقاعدگی سے برشکے ساتھ آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے لیکن اس کا جمع ہونا ٹارٹر کی وجہ بنتا ہے ایک پیلے رنگ کی پرت جو دانتوں اور مواڑھوں کے ساتھ چپک جاتی ہے اور مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں کی خرابی کی وجہ بنتی ہے اس کو روکنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے باقاعدگی اور صحیح طریقے سے برش کریں اور مسواک اپنی اینتی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر اس معاملے میں مدد کرتی ہے۔

۔3 سانس کی بو سے نجات
سانس کی بد بو جسے ہیلوٹوسس کہا جاتا ہے، دانتوں کے مسائل کی ایک بڑی تعداد کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ مسوڑھوں کی خرابی سے لے کر دانتوں کے گہاؤ تک یا پھر منہ میں لعاب کی کم پیداوار کی وجہ سے۔ اس معاملے میں مسواک ایک بہترین برش ہا سکتا ہے اس مین اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہونے کے ساتھ ساتھ لعاب پیدا کرنے کی طاقت موجود ہے۔ اس میں قدرتی طور پر پایا جانے والا مادہ منہ میں ایک ہلکی سی خوشبو پیدا کرتا ہے۔ مسواک کا استعمال معمول بنالینا سانس میں بو کے مسئلے کو ہمیشہ دور رکھتا ہے۔

۔4 نقصاندہ بیکٹیریا اور جراثیم سے لڑتا ہے
انسانی منہ مین 700 کے قریب بیکٹیریا موجود ہیں جن مین کچھ اچھے بیکٹیریا ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کے لئے مفید ہیں اور کچھ برے ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کو تباہ کرتے ہیں دانتوں میں گہا اور ٹارٹر جبکہ مسوڑھوں کی بیماری پیریڈونٹائٹس کی وجہ بنتے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق مسواک میں موجود اینٹی بیکٹیریل مرکبات بیکٹیریا کی افزائش کا بہتر طور پر مقابلہ کرتے ہیں۔

۔5 مسوڑھوں کی حفاظت اور مضبوطی
تختی کا جمع ہونا مسوڑھوں کو بھی اسی طرح متاثر کرتا ہے جیسے کہ دانتوں کو۔ ٹارٹر میں تختی کی نشونمامسوڑھوں اور دانتوں کو تین طریقوں سے متاثر کرتی ہے یعنی مسوڑھوں کی سوزش،پیریوڈونٹائٹس اور ایڈوانسڈ پیریوڈونٹائٹس۔اس کے نتیجے مین دانت اور مسوڑھے حساس ہو جاتے ہیں اور ٹھنڈا گرم لگنا اور درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسی صورت میں مسواک کا استعمال ایک قدرتی علاج کے طور پر کام کرتا ہے۔ مسواک نہ صرف دانتوں کی صفائی کرتی ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

۔6 اینٹی آکسیڈینٹ انزائمز
مسواک میں منہ کی صفائی کرنے اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ، اینٹی آکسیڈینٹ انزائمز موجود ہیں جیسے پیروآکسیڈیز، کیٹالیس اور پولی فینولوکسیڈیز۔ جن کے بارےمیں کہا جاتا ہےکہ یہ کینسر کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مین درد کو روکنے اور سوزش سے نمٹنے کی خصوصیات موجود ہیں۔

۔7 خوشبو دارد سانس
مسواک کے استعمال کا ایک فائدہ اس کا تازہ ذائقہ اور خوشبو ہے قدرتی طور پر پائے جانے والے خوشبودار مرکبات سے بھرے مسواک کا استعمال صاف اور خوشبو دارد سانس کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔

۔8 مسوڑوں کی سوزش سے تحفظ
دانتوں کی صفائی کے لیے مسواک کے استعمال سے منہ میں بیکٹریا کی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے جس سے پلاک (دانتوں پر جمنے والی گندگی) اور مسوڑوں کی سوزش جیسے مرض سے بچنے میں مدد ملتی ہے، مسواک میں موجود اینٹی بایوٹک بیکٹریا کی نشوونما کو روکتے ہیں۔

۔9 کسی لت سے نجات میں مددگار
طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی لت جیسے تمباکو نوشی وغیرہ کے عادی ہیں، تو مسواک کا استعمال اس سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔

۔10 مسوڑوں کو مضبوط بنائے
مسواک نہ صرف دانتوں کی صفائی کرتی ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

۔11 دانتوں کی سطح مضبوط بنائے
مسواک میں پوٹاشیم، سوڈیم، کلورائیڈ، کیلشیم آکسائیڈ اور سوڈیم بائی کاربونیٹ موجود ہوتا ہے، یہ منرلز دانتوں کی سطح مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

۔12 دانتوں کو سفید کرے
مسواک کا استعمال چائے، کافی، کھانے کے ذرات، تمباکو کی مصنوعات اور چھالیہ وغیرہ سے دانتوں پر لگنے والے داغوں کو کم کرنے بلکہ سفیدی واپس لانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

۔13 دانتوں کی فرسودگی سے بچائے
عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی عام مسئلہ ہوتا ہے اور وہ جلد ٹوٹنے لگتے ہیں، مسواک کا استعمال اس سے تحفظ دینے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے۔

۔14 دانت کا درد دور کرے
چونکہ مسواک کا استعمال بیکٹریا اور جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے تو دانتوں کے درد سے ریلیف کے لیے بھی یہ مدد دیتا ہے۔

13/07/2022
11/07/2022

آم کے فوائد
۔1 آم جلد کے لیے اچھا ہے
۔2 موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
۔3 آم کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے
۔4 کینسر کے مریضوں کو آم کے پھل کا استعمال کرنا چاہیے
۔5 بینائی کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے
۔6 ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
۔7 قوت مدافوت میں بہتری آتی ہے
۔8 کولیسٹرول کے توازن کو ٹھیک رکھتا ہے
۔9 انیمییا کی بیماری میں مفید ہے
۔10 دمے کی بیماری میں استعمال کرنا چاہیے
۔11 قبض سے بچاتا ہے
آم کے فوائد
:آئیے آم کھانے کے چند فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں

۔1 آم جلد کے لیے اچھا ہے
جلد کی شفافیت کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ اپنی جلد اور اپنے جسم کا کتنا خیال رکھتے ہیں، اس بار کا واضع مطلب یہ ہے کہ جو کچھ بھی آپ کھاتے ہیں اس چیز کا براہ راست اثر آپ کی شخصیت پر ہوتا ہے یعنی جو کچھ بھی آپ دوسروں کو نظر آتے ہیں وہ اس بات کا غماز ہے کہ آپ کس قدر صحت بخش غذا کو کھاتے ہیں۔

آم آپ کے جسم کو اندر سے صاف کر کے آپ کے جسم کو اندر سے مضبوط کرتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف آپ کی رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ آپ خود کو چاق و چوبند اور تندروست و توانا محسوس کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ آم آپ کی جلد کے مساموں کی صفائی اور آپ کی جلد کو شاداب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آم چہرے پر نکلے دانوں کو ٹھیک کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

اس کہ وجہ یہ ہے کہ جب اندر سے صاف ہونے لگتے ہیں آپ کا معدہ صاف ہونے لگتا ہے تو اس کا اثر بظاہر آپ کے چہرے پر بھی نظر آتا ہے جس سے کیل مہاسے، دانے اور چھائیاں وغیرہ دور ہونے لگتی ہیں اور چہرہ شاداب اور مزید نکھرنے لگتا ہے۔

۔2 موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
چانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ آم میں بہت سے غذائی اجزا اور معدنیات کا مرکب پوشیدہ ہے۔ اسی وجہ سے آم کھانے کے بعد آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور طبیعیت بھی خوشگوار رہتی ہے، جس کے بعد آپ کو کسی بھی قسم کا اسنیکس لینے کی کوئی خاص ضرورت پیش نہیں ہوتی۔

اس کے ساتھ آم میں فائبر کا اعلیٰ قسم کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں موجود غیر ضروری چربی کو ختم کرتا ہے۔ پھلوں کو وزن کم کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے جس میں آم کا پھل بھی ترجیحات میں سے ایک ترجیح پر رکھا جاتا جاتا ہے، آم کو دہی میں ملا کر کھانے سے بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

۔3 آم کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے
آم اور موسم گرما کا گویا چولی دامن کا ساتھ سمجھا جاتا ہے، لیکن ایک سے زائد وجوہات کی بنا پر آم کھاتے ہی آپ کے جسم کا اندرونی نظام اچھا خاصا سرد ہو جاتا ہے جو آپ کو گرمی کی شدت اور لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا امکان انتہائی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ جیسے ہی گرمیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے آپ کو دن میں ایک یا دو آم ضرور کھانے چاہییے۔

۔4 کینسر کے مریضوں کو آم کے پھل کا استعمال کرنا چاہیے
آموں میں کوئیرسیٹن، آیسو کوئرسیٹن، اسٹر لگن، فیسٹن گالک ایسڈ میتھائل گلٹ جیسے کیمیل پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت ہر طرح کے کینسر کے مریض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق آم میں اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں جو آنتوں اور خون کے کینسر کے خطروں کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گلے کے غدود کے کینسر کے خلاف بھی یہ موئثر کردار سر انجام دیتا ہے۔ آم کوکینسر کے خلاف بھی یہ موئثر کردار سر انجام دیتا ہے۔ آم کو کھانے سے کولون یا بڑی آنت کے سرطان کے خلاف ایک اہم ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔

۔5 بینائی کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے
آم میں اینٹی آکسیڈینٹ ذیاکسنتھن پایا جاتا ہے جو بینائی کے دھندلے پن کو ختم کر کے بینائی کی کارکردگی بہتر بناتا ہے، آنکھوں کے نیچے ہلکے اور اس کے ساتھ ہی جلد سے متعلق ان پر ظاہر ہونے والے داغ اور دھبوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

آم کو دودھ میں ڈال کر پینے سے بینائی بہتری کی طرف آنے لگتی ہے۔ جو لوگ بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں چاہیے کہ آم اور دودھ کا ملک شیک بنا کر اسے پیا کریں اس کے استعمال سے نہ صرف ان کی بینائی ٹھیک ہو جائے گی بلکہ دماغ بھی کافی حد تک تیز ہونے لگتا ہے۔

۔6 ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
انسانی جسم میں ہڈیوں کی کمزوری وٹامن کے اور کیلشیم کی کمی ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہڈی کے فریکچر کا خدشہ زیادہ بڑھ جاتا ہے جبکہ وٹامن کے پھلوں اور ہری سبزیوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

آم کے پھل میں وٹامن کے کی مقدار وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے اور ان میں کیلشیم کی بھی پوری مقدار پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

۔7 قوت مدافوت میں بہتری آتی ہے
آم کا استعمال اپنی خوراک میں استعمال کرنے سے حیرت انگیز فائدوں کا سبب بنتا ہے۔

آم کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہونے لگتا ہے کیوں کہ آم میں بیٹا کیروٹین کی بے جا مقدار پائی جاتی ہے جو کہ انسانی مدافعتی نظام کو بہترین بنانے میں بے حد ضروری ہے۔ کمزور افراد کے لیے آم کا پھل ایک قدرتی تحفہ ہے

۔8 کولیسٹرول کے توازن کو ٹھیک رکھتا ہے
آم میں بے تحاشا قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں خاص طور پر اس میں وٹامن سی، فایبر اور پیکٹین کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ آم ایک ایسا پھل ہے جو کہ جسم میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کی کمی کو پورا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

۔9 انیمییا کی بیماری میں مفید ہے
آم میں آئرن کی کافی مقدار شامل ہوتی ہے جو انیمیا کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لیے ایک زبردست علاج ہے۔ ہر روز ایک آم کا استعمال جسم میں سرخ خون کے سیل کی مقدار بڑھاتا ہے جو انیمیا کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آم میں مٹھاس کے بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس کے بارے میں یہ خدشات تھے کہ آم کی مٹھاس ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے لیکن ایک جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ آم کا استعمال زیابطیس کے مریضوں کے یے نہایت مفید پھل ثابت ہوا ہے۔

۔10 دمے کی بیماری میں استعمال کرنا چاہیے
آم کے گودے میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ دمہ جیسی بیماری کی نشونما کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ غذائیت بروکلی، خوبانی، کدو اور دیگر پھل اور سبزیوں میں بھی موجود ہوتا ہے۔

۔11 قبض سے بچاتا ہے
ہم اپنے ہاضمے کے سسٹم پر بہت کم توجہ دیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آم زیادہ تر دوسرے پھلوں کی طرح پانی اور ریشہ سے مالا مال ہے اور یہ دونون اجزا قبض کو روکنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

نضام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے آم ایک بہتریں غذا ہے جبکہ آم بھوک کو بھی بڑھاتا ہے۔ آم میں موجود ریشے جنہیں فائبر بھی کہتے ہیں آنتوں کی صفائی اور ورم کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi
75850