Ashraf khan

Ashraf khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ashraf khan, Health/Beauty, korangi, Karachi.

06/02/2025

پبلک سروس میسیج
فراڈ... فراڈ... فراڈ...

سب ہوشیار ہو جائیں
Non Custom mobile, Fridge, LED etc...
جب کوئی بندہ اسکو میسج کرتا ہے توہ یہ بندہ پہلے گروپ کا لنک بھیجتا ہے جب بندے ایڈ ہو جاتے ہیں ہیں تو یہ ان کو چیزیں دکھاتا ہے اور بہت کم قیمت بتاتا ہے۔
جب لوگ اس کے ساتھ بات کرتے ہیں تو یہ اللّهﷻ اور رسولﷺ کی جھوٹی قسم کھاتا ہے کہ یہ بلکل ویڈیو میں دکھائی گئی چیز کی طرح ہے. اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جب آپکو پارسل رسیو ہوگا توہ آپ خود دیکھ لینا اور انشاللہ آپ دیکھ کر خوش ہو جائیگے۔
اور اس کا کہنا ہوتا ہے کہ آپ چیز کے آدھے پیسے ابھی بھیجے باقی آدھے پیسے سلپ مل جانے کے بعد۔
لیکن جب بندہ آدھے پیسے بھیج دیتا ہے تو پھر یہ کہتا ہے کہ میں نے چیز کا تو نہیں کہا تھا میں نے (TCS)کا بولا تھا۔
پھر جب آپ اسکو کہینگے کی آپ بقایا پیمنٹ ڈلیوری پہ دینگے توہ یہ کہیگا کی ہمارا کیش آن ڈلیوری اکاؤنٹ نہیں ہے اگر آپکو موبائل وغیرہ لینا ہے توہ آپکے موبائل وغیرہ کی آدھی پیمنٹ ہو گئی ہے بقایا آدھی پیمنٹ جلدی سینڈ کریں کسٹمرز بہت ہیں اور Boss غصہ کر رہے ہیں۔
اور اس طرح سے یہ موبائل وغیرہ کی بقایا پیمنٹ آپسے لے گا اور کہیگا کی ہم آپکو (TCS) کی سلپ سینڈ کرتے ہیں آپ خود دیکھ لینا اس طرح سے یہ آپکو جو موبائل کی قیمت بتاتا ہے وو حاصل کر لیتا ہے۔
پھر یہ آپکو (TCS) کی فیک رسید بھیجے گا اور پھر کہیگا کی کی ہم نے آپسے صرف موبائل وغیرہ کی رقم لی ہے جو آپنے پیمنٹ بھی کردی ہے لیکن آپکا پارسل جو آپکے گھر تک (TCS) ہو کر آئیگا اس کی(TCS) فیس ہم نہیں دینگے، آپکے پارسل کی (TCS) فیس آپنے دینی ہے ہم نے آپسے صرف موبائل کی رقم لی ہے (TCS) فیس سینڈ کرکے اپنا پارسل رسیو کریں۔ فر آپ مجبور ہو کر وو (TCS) فیس بھی آپ اسکو سینڈ کرینگے۔
جس کے بعد یہ کہیگا کی آپکا پارسل 2 دن میں آپکو مل جائیگا جب 2 دن ہو جائینگے تب آپکو کوئی پارسل رسیو نہیں ہوگا اور جب آپ اسکو کال کرینگے تو یہ پہلے توہ آپکی کال رسیو نہیں کریگا اور بار بار کال کرنے پر جب یہ آپکی کال رسیو کریگا توہ کہیگا بھائی بوہت بڑی پریشانی تھی تبھی کال رسیو نہیں کی ہم نے آپکا موبائل بھجوا دیا تھا پر راستے سے ہمارا truck 🚚 پولیس نے پکڑ لیا ہے آپکو موبائل کی اب کسٹم ٹیکس بھرنی پڑیگی تبھی آپکو موبائل ملیگا 1 گھنٹے میں اپنا ٹیکس بھرو اور موبائل رسیو کرو ورنہ آپکا موبائل پولیس لے جائیگی جسکی ہماری کوئی زمیداری نہیں ہوگی اور یہ ایک بار دوبارہ آپسے پیسے لے کر آپکو بلاک کر دیگا۔
یہ اتنا بڑا میسج میں نے محنت کرکے اس لئے لکھا ہے
انکے کچھ اکاؤنٹ اور موبائل نمبرز بھی میں آپ لوگوں سے شیر کر رہا ہوں نوٹ کرلیں۔۔

آپ سب سے گزارش ہے کی اس میسج کو آگے لازمی شیر کریں تاکی کوئی معصوم ان کی جال میں نہ پھنسے شکریہ

05/02/2025

استغفراللہ اس نیوز میں ھوٹلنگ کے شوقین افراد کے لیے سبق ھے

Art vs Artist 04/11/2024

Art vs Artist

27/04/2023

عمران صاحب اور اداکارہ پروین بوبی کی مشترکہ بیماری
🎀😳😳🎀😳😳🎀😳😳🎀😳😳🎀😳😳🎀

انڈیا کی اک ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ تھی "پروین بوبی" - - انکے بارے " مہش بھٹ" نے اک آرٹیکل لکھا تھا کہ :-
" اخیر عمر پروین بوبی اک زہنی بیماری میں مبتلاء ہوگئی تھی کہ - - - - - اسے ماردیا جائے گا - - -

وہ ہر شخص پہ شک کرتی تھی کہ یہ اسے مارنے آرہا ہیے ، کار میں بھی جاتی تو اسے محسوس ہوتا کہ اسے بم مار دیا جائے گا اس نے چوبیس گھنٹے بلٹ پروف جیکٹ پہننی شورع کردی ،

اس نے پچاس گارڈز اپنی حفاظت کے لئیے رکھ لئیے ، وہ ہر ہفتے اپنے گارڈز تبدیل کر لیتی تھی ، وہ بدل بدل کار میں سفر کرتی تھی ، پانچھ ایک ہی قسم کی بلٹ پروف گاڈیوں می میں ایک ہی وقت میں سفر کرتی تو علم نہ ہوتا کہ کس گاڈی میں ہیے - - -

اس نے اپنے گھر کی تمام کھڑکیوں کے شیشے بلٹ پروف لگا لئے حتی کے دروازے اور گیٹ تک بلٹ پروف لگوا دئے ، گھر کے جس حصے میں وہ رہتی تھی اس حصہ میں کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ تھی وہاں وہ اکیلی رہتی تھی کہ کہیں کوئی سوتے میں اسے نہ مار دے

اور پھر یوں ہوا کہ ایک ہفتہ مسلسل وہ اس گھر کے حصے سے باہر نہ نکلی اور آڈر کے مطابق کوئی اندر نہ گیا ، شدید بو آئی تو ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی ، بسار کوشش پہ دروازہ نہ کھلا تو دروازہ توڑ دیا گیا دیکھا تو پروین بوبی ہفتہ ہوا مرچکی تھی اور پورے کمرے سے بو کے ببوکے آٹھ رہے تھے -

عمران صاھب بھی اسے زہنی بیماری میں مبتلاء ہوگئے ہیں کہ آنھیں ماردیا جائے گا -

وہ ہر شخص پہ شک کرتے ہین کہ یہ اسے مارنے آرہا ہیے -
کار میں بھی جاتے ہیں تو عمران صاھب کو محسوس ہوتا کہ اسے بم مار دیا جائے

عمران صاھب نے چوبیس گھنٹے بلٹ پروف جیکٹ پہننی شورع کردی ہیے ، اور باہر بھی نکلتے ہیں تو سر سے لے کرپاؤں تک بلٹ پروف شیلڈ کے اندر حرکت کرتے ہیں

عمران صاھب نے بھی پچاس گارڈز اپنی حفاظت کو رکھ لئیے ہیں اور یہ بھی ہر ہفتے اپنے گارڈز تبدیل کر لیتے ہین - -

عمران صاھب بھی بدل بدل کار میں سفر کرتے ہیں ، پانچھ ایک ہی قسم کی بلٹ پروف گاڈیوں می میں ایک ہی وقت میں سفر کرتے ہین تو علم نہیں ہوتا کہ کس گاڈی میں ہیں ،

عمران صاھب نے بھی اپنے گھر کی تمام کھڑکیوں کے شیشے بلٹ پروف لگا لئے حتی کے دروازے اور گیٹ تک بلٹ پروف لگوا دئے - - -

گھر کے جس حصے میں عمران صاحب رہتے ہیں اس حصہ میں کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہین ہیے وہاں وہ بشری بی بی کے ساتھ رہتے ہیں کہ کہیں کوئی سوتے میں انہین کوئی نہ مار دے - - - -

کیا عمران صاھب کے زہنی خوف کا انجام بھی پروین بوبی کے جیسا ہونے جارہا ہیے؟؟ - -

🎀😳😳🎀😳😳🎀😳😳🎀😳😳🎀😳😳🎀

18/02/2023

*بےغیرتوں کا ٹولہ اور IMF کا قرض*

آج کسی دُکھی پاکستانی نے مجھے دو میسیج بھیجے اور لکھا کہ ان دو مثالوں کا موازنہ پاکستان سے کرکے بتاٸیں کہ ہماری تباہی کا سبب کون ہے ۔

1. لندن کی عدالت کے جسٹس کا فوٹو تھا جو صبح صبح کمر پر بیگ ڈالے ساٸیکل پر عدالت جارہا تھا ۔

2. انگلینڈ گورنمنٹ مشینری کے پاس ٹوٹل 45 سرکاری گاڑیاں ہیں اور کسی بھی وزیر کبیر یا سرکاری آفیسر کو اپنی ڈیوٹی کے دوران کہیں جانا ہو تو وہ اسی پول سے گاڑی منگواتا ہے ۔

میں کوٸی تفتیشی صحافی تو ہوں نہیں کہ ان دو باتوں کی تصدیق کرسکوں مگر میں پاکستان میں ایک بیغیرت ٹولے کی حرکتوں کا چشم دید گواہ ضرور ہوں ۔

آپ روزانہ کی بنیاد پر چیف جسٹس آف پاکستان اور انکے تمام ساتھیوں کا سپریم کورٹ مفتے کی دسیوں گاڑیوں کے قافلوں میں آنا جانا دیکھیں ۔ امریکہ کے صدر کی بھی ایسی تیسی ۔

آپ صدر پاکستان ۔ وزیر اعظم پاکستان ۔ صوباٸی وزرا اعلیٰ ۔ ٹکے ٹکے کے نکمے ویلے ان پڑھ وزیروں کبیروں اور جدی پشتی پیداٸشی ایم این ایز ۔ ایم پی ایز کی روزمرہ مفتے کی آنیاں جانیاں دیکھیں ۔

آپ پاکستانی لوگوں کی محنت سے کماٸی ہوٸی روزی پر کٹتے ٹیکس پر پلتے جنرلوں ۔ پولیس آفیسرز ۔ صاحب بہادر جیسے بیوکریٹس کی مفتے کی شان و شوکت ۔ فری بجلی ۔ فری پیٹرول ۔ فری نوکر چاکر ۔ فری گھر ۔ فری سفر اور ساتھ ساتھ انکی متکبر اور بگڑی ڈرگی اولادوں کو سڑکوں پر اسلحہ بردار گارڈز کے ساتھ ویگو اور پراڈو بھگاتے ۔ سگنل توڑتے اور لوگوں کو ڈراتے بل کھاتے شور مچاتے سڑکوں پر اودھم مچاتے دیکھیں ۔

آپ اوپر بیان کیے گٸے لوگوں کے دفتروں اور گھروں میں مفت میں مسلسل چلتے اٸیرکنڈیشنز اور لاٸٹس دیکھیں ۔ لاکھ روپیہ ماہانہ کمانے والے قوم کے نوکروں کے ہاتھوں میں مہنگی گھڑیاں ۔ بوسکی کے سوٹ اور پاٶں میں لاکھوں روپے قیمتی برانڈڈ کے جوتے دیکھیں ۔

پھر سارے دن محنت مزدوری سے فارغ ہوکر اپنے گھر میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر ٹاک شو میں اس ٹولے کے دل میں قوم کی محبت کے بھاشن سنیں اور انکو دعاٸیں دیں کہ کس طرح یہ ملک و قوم کو ہر غم سے بچانے کو من دھن کی بازی لگا رہے ہیں ۔

پھر آٸی ایم ایف کی تازہ ترین شراٸط پر قرضے کی اگلی قسط کیلیے اپنی کماٸی سے مزید ٹیکس دینے کی تیاری کرکے سو جاٸیں اس دعا کے ساتھ کہ ربِ کریم بہت جی لیا ان بیغیرتوں کے ٹولے کے ساتھ ۔ صبح قیامت کردے اور اگر تو ہمارا بھی رب ہے تو انصاف کا حساب کتاب تو دکھا ۔

تھک گٸے میرے مولا ۔ کوٸی جنگ لگا ۔ *نشانِ حیدر* دیکھنا ہے ۔ کوٸی زلزلہ دکھا 24 منزلہ عمارتوں کے فلیٹوں کے اندر کے مےخانوں کی شان و شوکت دیکھنی ہے ۔ ڈالروں اور 5-5 ہزار کے نوٹوں سے بھرے گھروں سے *خالی ہاتھ* نکلتی بےسدھ لاشیں دیکھنی ہیں ۔

سیلاب میں بہتے کچے گھر ۔ پانی میں ڈوبتے دودھ اور دواٸی کو ترستے بچے ۔ آٹے کا ایک تھیلا خریدنے کو قطار میں کھڑی بلکتی بوڑھی لاغر غریب ماٸیں دیکھ دیکھ کر تھک گٸے ہیں میرے مولا ۔
تو سارے عالم کا رب ہے تو انصاف کرکے دکھا ناں ۔
یا کوٸی عمر فاروق بھیج جو ہر بیغیرت کی *مفت کی گاڑی مفت کا پیٹرول ۔ مفت کی بجلی ۔ مفت کا سفر ۔ مفت کے نوکر ۔ مفت کے گھر* ختم کردے ۔

ہم IMF کی مدد کے بغیر ہی روکھی سکھی کھا کر جی لیں گے ۔

*برگیڈیربشیرآراٸیں*

23/01/2023
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Korangi
Karachi