Fazal Umar

Fazal Umar

Share

KOILA KARAHI

28/04/2025

تربوز معدہ میں صفرا کی مقدار کو کم کرتا ہے اور پیاس کو بجھاتا ہے۔ خصوصاً اپریل، مئی اور جون کی گرمی میں اس کا استعمال جسمانی حرارت اور گرمی کم کرنے کے لئے اکثیر کا درجہ رکھتا ہے۔ اطباء کے نزدیک بوڑھے اور سرد مزاج کے حامل افراد کو تربوز زیادہ نہیں کھانا چاہئے۔ تربوز میں پانی زیادہ ہوتا ہے اس وجہ سے یہ گردے اور مثانے کی پتھری کے اخراج میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
شیخ الرئیس ابنِ سینا نے اپنی معروف کتاب ’’القانون‘‘ میں تربوز کے فوائد کا حوالے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ معدے میں پہنچ کر انتہائی فائدہ مند صورت اختیار کر جاتا ہے۔ اس کے بیج جلد کی صفائی کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں اور اگر اس کے چھلکے کا لیپ پیشانی پر کر دیا جائے تو آنکھوں کے امراض کے لئے مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
پرانے زمانے اور موجودہ جدید دور کے طبیب اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ توبرز کو کھانے کے فوری بعد استعمال نہ کیا جائے، اس صورت میں یہ نقصان پہنچا سکتا ہے اور خصوصاً ہیضہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔ تربوز کھانا کھانے سے کم از کم ۲ گھنٹے پہلے یا ۲ گھنٹے بعد کھانا چاہیئے۔،کھانے کے فوری بعد اس کے استعمال سے قولنج (پیٹ کا درد) یا تخمہ کا احتمال ہے۔ حکیم مظفر حسین نے اپنی کتاب ’’المفردات‘‘ میں تربوز کو تپ صفراوی، سوزش بول، سوزاک، یرقان اور اسہال صفراوی میں مفید بتایا ہے۔
جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ خون کے دباؤ کی زیادتی میں مغز تربوز کے اندر موجود خاص مادے ’’کوکر بوٹرین‘‘ سے بہت فائدے حاصل ہوتے ہیں- جس سے ۸۲ فیصد مریضوں میں دل پر سے بوجھ کم ہوتا ہے۔ تربوز کے بیج بدن کو فربہ کرتے ہیں، جبکہ خود تربوز میں ایک خاص قسم کا جزو ’’گلٹاتھی اون‘‘ موجود ہوتا ہے، جو سرطان کو بے بس کردیتا ہے۔ بعض ڈاکٹروں نے اس خاص جزو کو ایسے پہلوان سے تشبیہ دی ہے جو جسم کو نقصان پہنچانے والے خطرناک اجزاء کو پچھاڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک ’’گلٹاتھی اون‘‘ میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ یہ سرطان کے خلیات کو قابو میں رکھتا ہے۔ یہ مادہ تربوز کے علاوہ دیگر پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے، جس کے استعمال سے جسم کو بہت فائدہ ملتا ہے۔ جو لوگ ان سبزیوں اور پھلوں کو باقاعدہ استعمال کرتے ہیں ان میں سرطان سے محفوظ رہنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ تربوز بالخصوص ’’گلٹاتھی اون‘‘ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
تربوز کے استعمال سے آنتوں کی سختی میں کمی آتی ہے اور شریانوں کی لچک بھی قائم رہتی ہے۔ امام ابن القیم الجوزیہؒ اپنی کتاب ’’طبِ نبوؐی‘‘ میں تربوز کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ تربوز کے بارے میں تمام احادیث غیر مستند ہیں سوائے اس حدیث کے جسے امام ابو داؤد اور امام ترمزی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے۔ نبی کریمؐ تربوز کو اکثر کجھور کے ساتھ کھایا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہم اس کجھور کی گرمی کو تربوز کی ٹھنڈک کے ذریعے اور تربوز کی ٹھنڈک کو کجھور کی گرمی کے ذریعے ختم کرتے ہیں۔ ( ابو داؤد، ترمزی)۔
*دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تربوز کے کثرتِ استعمال سے جوڑوں کے درد اور بلغم کے امکانات ہوتے ہیں، اس لئے تربوز کو ہمیشہ اعتدال سے کھانا چاہیئے۔ تربوز کھانے کے فوری بعد سکنجبین دہی اور کوئی شربت یا چائے وغیرہ کسی بھی قسم کی چیز استعمال نہیں کرنی چاہئے

26/03/2023

" اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ ؛ وہ رب اب تُمہاری تمام دعاؤں پر " کُن " فرمانے ہی والا ہو ، اپنی بارگاہ میں قبول کرنے ہی والا ہو ، تُمہیں تُمہاری پسندیدہ چیز سے نوازنے ہی والا ہو ، بس مایوس مت ہو اور دُعا مانگتے رہو ، کون جانتا ہے کہ ؛ یہی گھڑی قبولیت کی گھڑی ہو!؟ ( ﻭَﻗَﺎﻝَ ﺭَﺑُّﻜُﻢُ ﺍﺩْﻋُﻮْﻧِـﻰٓ ﺍَﺳْﺘَﺠِﺐْ ﻟَﻜُﻢْ ) تُمہارا رب کہتا ہے کہ ؛ مُجھے پُکارو ، میں تُمہاری دُعائیں قبول کروں گا! ۔ " 🌸❤

22/03/2023

السلام علیکم
رمضان المبارک کی پہلی سحری مبارک ہو

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ اس رمضان آپکی حاجات اور قبولیت کی نوید بن کر اپنے نور کی ٹھنڈی کرنوں سے آپکے گھر کے در و دیوار کو منور کر دے...

آمین یارب العالمین 🌙

22/03/2023

I have reached 4K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

29/12/2022
22/11/2022

Saudi Arabia 🇸🇦 beat Argentina by 2-1 what game Congratulations to KSA fans
سعودی عرب نے مضبوط ٹیم ارجنٹائن کو شکست دے دی ارجنٹائن ٹیم 36 میچ لگاتار جیت چکی تھی لیکن سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کھا گئی

26/09/2022

کورولش عثمان سیزن 4 ٹریلر 1
Back

11/09/2022

‏داڑھی اور پردے کےلئے اتنی دلیل کافی ہے کہ کائنات کے سب سے حسین چہرے پر داڑھی تھی اور کائنات کی سب سے پاکیزہ عورتوں نے پردہ کیا..❤️

29/08/2022

عالمی اداروں نے سروے کیا اور یہ اعلان کردیا کہ کراچی دنیا میں رہنے لائق چوتھا بدترین شہر بن چکا ہے, مگر کراچی والو کے جذبوں کو سلام ہے جو اتنی منفی خبروں کے باوجود اپنے جذبہ ایثار و خدمت خلق سے سیلاب متاثرین کیلئیے کی جانے والی امداد میں دنیا کو بتلادیا ہے کراچی میں بھلے سڑکیں, گٹر, گلیاں ٹوٹی ہوئی ہونگی لیکن اس شہر کے لوگوں کے حوصلہ آج بھی چٹانوں کی طرح مظبوط ہیں, ایسا ہے میرا کراچی۔

Photos from Fazal Umar's post 28/08/2022

‏وسیلوں پہ قابض لوگ، غریبوں کو بتاتے پھر رہے ہیں۔ کہ بھوک، بدحالی اور سیلاب خدا کی طرف سے آزمائش ہے ۔

26/08/2022

Lots of duas for the flood affected areas of Pakistan. May Allah Almighty keep everyone safe and make things easier for the families. Please make every possible effort you can make to help those needy people in these testing times 🙏🏻

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Pakistan Sindh
Karachi
7600