Beauty Tips,Health Fitness & Skin-Hair Care With Fun & Entertainment Videos

Beauty Tips,Health Fitness & Skin-Hair Care With Fun & Entertainment Videos

Share

ہمارے پیج پر اپکو اپنی صحت کے لیے بے شمار ایسے لٹریچر او

11/07/2025

انسانی ناخن بیماریوں کے سراغ رساں -
ہمارے ناخن بظاہر معمولی شے دکھائی دیتے مگر در حقیقت قدرت کا حیرت انگیز عجوبہ اور انسان کے واسطے انعام ہیں

ہمارے ناخن بظاہر معمولی شے دکھائی دیتے مگر در حقیقت قدرت کا حیرت انگیز عجوبہ اور انسان کے واسطے انعام ہیں۔ناخنوں کی ساخت شکل اور رنگت پر اگر غور کیا جائے تو ہمیں بڑی دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات حاصل ہوتی ہیں۔خوردبین سے معائنہ کرنے پر پتا چلتا ہے کہ ہمارے ناخن بے شمار چھوٹے چھوٹے ریشم نما بالوں کے مادے سے بنتے ہیں۔
یہ آپس میں اس قدر مربوط ہوتے ہیں کہ ان کی ٹھوس سطح بن جاتی ہے۔یہ ریشے دار بال ”کیرٹن“ نامی پروٹین مادے سے بنتے ہیں۔اسی مادے سے انسانی جلد ”بال“ پر وغیرہ تشکیل پاتے ہیں۔
انسان کے ناخن پرندوں اور درندوں کے ناخنوں سے ملتے جلتے ہیں۔البتہ انسانی ناخن زیادہ شفاف ‘ ملائم اور خوبصورت ہوتے ہیں۔

جانور‘ پرندے اور درندے تو انھیں اپنے دفاع اور شکار کے لئے استعمال کرتے ہیں‘ اس کے برعکس انسان دفاع کے لئے اپنے فہم و فراست کا ہتھیار استعمال کرتا ہے۔

ناخنوں کی افادیت کا انسانی نقطہ نظر مختلف ہے۔اگر ہماری انگلیاں ناخنوں کے بغیر ہوں‘ تو ان کے آخری سرے جو نہایت حساس ہوتے ہیں‘ آئے دن حادثات کی نذر ہوتے رہیں۔یعنی ناخن نہ ہوں تو نہ صرف ہماری انگلیاں بدنما نظر آئیں گی بلکہ وہ صحیح طرح کام بھی نہیں کر سکیں گی۔
دراصل ہماری انگلیوں کے آخری سروں پر لاتعداد رگوں اور ریشوں کا اجتماع ہے جن کا تعلق اور خصوصی رابطہ بقیہ جسم سے ہوتا ہے۔
انگلیوں کے اس حصے میں قدرت نے قوت لامسہ یعنی چھونے کی حس جیسی نازک شے چھپائی ہے۔چنانچہ اس کی حفاظت کے لئے انگلیوں کے باہر والے سروں پر ناخن لگا دیئے جو دراصل ہمارے جسم کے اندر جھانکنے والی کھڑکیوں کے مانند ہیں۔ان کے مطالعے سے ہم انسانی جبلت اور خصلت کے متعلق کافی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔مثلاً ناخنوں کی رنگت دیکھ کر ہمیں اپنے جسم میں خون کی روانی کا علم ہوتا ہے اور اپنی صحت اور مزاج کے متعلق معلومات ملتی ہیں۔

ناخنوں کی جو رنگت ہمارے سامنے ہو‘ وہ ان کی نہیں بلکہ ہمارے جسم کی کیفیت ہوتی ہے۔اس رنگت سے ہمیں اپنی صحت کے متعلق اندازہ ہو سکتا ہے۔تندرست جسم والے انسان کے ناخن شفاف‘ چمکیلے اور سرخ رنگت رکھتے ہیں۔اگر ہاتھوں کی جلد اچھی ہو مگر ناخن ذرا بھدے نظر آنے لگیں‘ تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جسم کے اندر کوئی نہ کوئی خرابی ہے۔
ناخنوں کے مسائل درج ذیل ہیں، جن سے مختلف بیماریوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔
زرد ناخن
ناخن زرد رنگ کے ہو جائیں، تو طبی اصطلاح میں یہ حالت لیوکونیچیا کہلاتی ہے۔یہ صورت حال کئی جسمانی خرابیاں عیاں کرتی ہے جیسے ذہنی یا جسمانی صدمہ، خون کی کمی، غذائیت کی کمی، دل یا گردے کی بیماری، یا ایسا زہر پھیلنے سے بھی ہو سکتا ہے۔

سفید ناخن
اگر ناخن زیادہ تر سفید رنگ کے ہوں، مگر بالائی سطح پر گہرے حلقے پڑ جائیں تو یہ حالت عموماً جگر خراب ہونے سے جنم لیتی ہے۔گویا یہ اس بات کی نشانی ہے کہ جگر درست طرح کام نہیں کر رہا۔
پیلے ناخن
پیلے ناخنوں کی سب سے عام وجوہ میں سے پھپھوندی سے جنم لینے والی چھوت ہے۔جیسے جیسے انفیکشن پھیلتا ہے، ناخن بھربھرے ہونے کے بعد ریزہ ریزہ ہو سکتے ہیں۔
غیر معمولی حالت میں پیلے رنگ کے ناخن زیادہ سنگین حالت کی نشاندہی کرتے ہیں جیسے تھائی رائیڈ کی شدید بیماری، پھیپھڑوں کی بیماری، ذیابیطس یا چنبل۔
نیلے رنگ کے ناخن
ناخن اگر نیلی رنگت اختیار کر لیں تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ جسم کو مطلوبہ آکسیجن نہیں مل رہی ہے۔یہ پھیپھڑوں کے مسئلے کی نشاندہی بھی کرتے ہیں مثلاً ایمفیسیما کا مرض۔
اس مرض میں بتدریج پھیپھڑے ناکارہ ہو جاتے ہیں۔دل کے کچھ مسائل بھی نیلے ناخنوں سے منسلک ہوتے ہیں۔
لہر دار ناخن
اگر ناخنوں کی سطح پر ابھرواں لکیریں بن گئی ہیں تو یہ چنبل یا سوزش والی گٹھیا کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ان دونوں امراض کی وجہ سے ناخنوں کا خراب ہو جانا عام ہے۔ایسی حالت میں جلد سرخی مائل بھوری دکھائی دیتی ہے۔

پھٹے ہوئے ناخن
تھائی رائیڈ کی بیماری لاحق ہونے پر ناخن خشک ہونے لگتے ہیں۔بھربھرے ہونے پر وہ اکثر ٹوٹ یا پھٹ جاتے ہیں۔پھپھوندی کا انفیکشن چمٹ جانے سے پھٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔کھردرے ناخن یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے اعصابی نظام (نروس سسٹم) میں کچھ گڑبڑ ہے۔
ناخنوں کی جلد کا پھول جانا
ناخنوں کے ارد گرد کی جلد کرونک پارونچیا نامی بیماری کی وجہ سے پھول جاتی ہے۔
اس بیماری کے باعث ناخنوں کے کنارے کی جلد سوزش زدہ اور سرخ دکھائی دیتی ہے۔
سیاہ لکیریں
بعض اوقات ناخنوں پر سیاہ لکیریں نمودار ہو جاتی ہیں۔یہ حالت طبی اصطلاح میں میلانونچیا کہلاتی ہے۔یہ روغن میلانین میں کوئی خرابی جنم لینے سے پیدا ہوتی ہے۔جلد کا کینسر، انفیکشن یا چوٹ سمیت کئی ممکنہ وجوہ میلانین میں خرابی پیدا کرتی ہیں۔

ناخن کاٹنا
کئی بچے بڑے اور مردوزن دانتوں سے ناخن کاٹنے کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ماہرین اسے بے ضرر عادت سمجھتے ہیں۔مگر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عادت کے پیچھے کوئی ذہنی یا جسمانی صدمہ و عارضہ بھی کارفرما ہو سکتا ہے۔لہٰذا آپ دانتوں سے ناخن کاٹنے کی عادت سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کیجیے۔

06/07/2025

Hathon Ki Jild Ko Jawan Banane Ka Tarika
Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Hathon Ki Jild Ko Jawan Banane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Hathon Ki Jild Ko Jawan Banane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Hathon Ki Jild Ko Jawan Banane Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

06/07/2025

Top Doctor Reveals 16 Amazing Health Benefits Of Cycling Daily

06/07/2025

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں ہلدی کا اضافہ باول کینسر سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہلدی کو زرد رنگ دینے والا مرکب کرکیومن باول میں کینسر کے ابتدائی خلیوں کی نمو کو روک سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ مصالحہ خطرناک خلیوں کو بڑھنے اور ٹیومر بنانے سے پہلے ہی بے ضرر کر دیتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کرکیومن خطرناک خلیوں کو پھیلنے کا سبب بننے والے ایک اہم پروٹین کو روکتا ہے جس اور اس کو کام نہیں کرنے دیتا۔

لیب کے تجربات میں ٹیم نے کرکیومن کی سپلیمنٹ کی سطح کی خوراکیں باول کے بافتوں (ٹشو) پر لگائیں۔

نتائج میں دیکھا گیا کہ اس مرکب نے کینسر اسٹیم جیسے خلیوں کی نمو کو روک دیا تھا۔ ان کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹیومرز کے بڑھنے اور دوبارہ بننے کا سبب ہوتے ہیں۔

جرنل کینسر لیٹرز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کرکیومن ان خلیوں کو کم نقصان دہ صورت میں ڈھال دیتے ہیں جس سے ان کے تقسیم ہونے اور جگہ پر پکا ہونے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

06/07/2025

کی مدد سے پلگنگ بھی کرتی رہتی ہیں تاکہ ان کی خوبصورتی پر بالوں کا داغ نہ لگے۔ شیوونگ گریم اور ریمول کریمز کا بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ان تمام میں اس قدر کیمیکلز کا استعمال ہوتا ہے کہ جلد خراب ہو جاتی ہے ایسے میں اگر قدرتی طور پر کسی چیز سے فائدہ اٹھایا جائے تو وہ جلد کے لیے بہتر بھی ہے اور بالوں کو جڑوں سے کمزور کرنے کا سستا طریقہ بھی۔

بالوں کو جڑ سے ختم کرنے والا یہ درخت جانڈی یا جنڈ کہلاتا ہے۔ اس کی کچی پھلی سانگر کہلاتی ہے۔

غیر ضروری بالوں کے لئے
اس کی کچی پھلی کو اگر باریک چٹنی کی طرح پیس کر غیر ضروری بالوں والی جگہ لگایا جائے تو بال اگنے کم ہو جاتے ہیں۔ اس کے پتے بہت عمدہ چارا ہیں اس کی چھال، پھلیاں اور گوند سب ہی بطور ادویات بھی استعمال ہوتی ہیں۔ جنڈ کی ہر شے کارآمد اور معاشی اہمیت رکھتی ہے۔

06/07/2025

گوند کیکر استعمال کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟ جانیئے اس کا صحیح طریقہ استعمال اور کرشماتی فوائد

کیکر دراصل ایک درخت ہے جس کے پتے چھال پھلی اور گوند سب ہی طبی فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں، کیکر کا مزاج سردخشک ہوتا ہے، اس کے درخت کے تنے سے ایک لعاب دار مادہ رستا ہے جسے گوند کہتے ہیں۔
گوند کیکر جلد کے لئے بےحد مفید ہے جبکہ کیکر کی گوند کا لعاب دیگر ادویات کے ساتھ ملا کر سینے کے امراض، نزلہ ، اسہال پیچش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، گوند کیکر معدہ کی جھلی پر ایک تہہ چڑھا دیتا ہے جس سے انسان کا معدہ صحت مند رہتا ہے اور زہلریلے مادوں کے اثر سے محفوظ رہتا ہے، گوند کیکر کے فوائد درج ذیل ہیں۔

• گوند کیکر کے فوائد
• کھانسی کا علاج
سردی کے موسم میں کھانسی ایک عام مسئلہ مگر مستقل کھانس کر گلے میں بھی خراش ہو جاتی ہے کھانسی اور حلق میں خراش کے لئے منہ میں کیکر کی گوند رکھ کر اس کا لعاب چوسنے سے تھوڑی دیر میں گلے کی تکلیف اور کھانسی دور ہو جاتی ہے۔

• جھریاں اور جھائیاں
وقت کے ساتھ ساتھ چہرے پر اور جسم پر جھریاں آنے لگی ہیں ان جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے گوند کیکر کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ جلد میں موجود خلیوں کو صحت مند رکھتی ہے جلد کو چکنا اور جلد کو لچکدار بناتی ہے۔

• دانے اور ان کے داغ دھبے
گوند کیکر چہرے پر لگانے سے یہ ایسے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے جو جلد کو خراب کرنے اور دانوں کا باعث بنتے ہیں گوند کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات چہرے کو داغ دھبوں اور دانوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

• شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین
گوند کیکر کو شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین قرار دیا جاتا ہے گوند کیکر کا استعمال خون سے شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے اس طرح گوند کیکر شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے۔

• کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے لئے بہترین
طبی ماہرین کے مطابق جو افراد کولسٹرول کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ گوند کیکر کے ذریعے اپنے کولیسٹرول لیول کو کم کر سکتے ہیں ہائی کولیسٹرول کا تعلق دل سے ہوتا ہے اسی لیے اس کے بڑھنے کے ساتھ دل کی دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور فالج کے اٹیک کا بھی خطرہ ہوتا ہے ایسے میں گوند کیکر ان تمام مسائل سے دور رکھتی ہے۔

• وزن کم کرنے کے لئے مفید
گوند کیکر کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اس کے استعمال سے میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اور وزن میں واضح کمی آتی ہے۔

Gond Keekar Ke Fawaid
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gond Keekar Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gond Keekar Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

06/07/2025

کیا آپ بھی لمبے عرصے تک جوان رہنا چاہتے ہیں، مضبوط ہڈیاں اور لمبے گھنے بال ،تخم بالنگا حسن اور صحت دونوں کا ضامن ہے

قدرت نے اپنے بیش بہا خزانوں میں انسانوں کے لئے بے شمار انمول تحفے چھپا رکھے ہیں، ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم ان خزانوں کو دریا فت کریں اور ان سے فائدہ اٹھائیں،
تلسی کے پودوں سے حاصل ہونے والے سیاہ بیج جنہیں عام طور پر تخم بالنگا کہا جاتا ہے، اس کے اصل نام سے ناواقف لوگ اسے تخ ملنگا بھی کہتے ہیں۔
تخم بالنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، آئرن، فائبر، کیلشیم، اینٹی آکسیڈینٹ کےعلاوہ پروٹین سے بھی بھرپُور ہوتا ہے۔ اس بیج میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں اور جلد کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔
یونائیٹڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق 26 گرام تخم بالنگا میں 120 کیلوریز، 5 گرام چکنائی، 14 گرام کاربوہائیڈریٹس، 14 گرام ڈائیٹری فائبر،تقریباً 4 گرام پروٹین اور صفر شوگر ہوتی ہے۔ تخم بالنگا کا دن میں ایک مرتبہ استعمال روزانہ کی جسمانی ضرورت کے مقابلے میں18فی صد تک کیلشیم مہیا کرتا ہے۔

تیزابیت کم کر کے معدے کی گرمی کم کرتا ہے
تخم بالنگا کو عموماً مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ جسم کی خشکی اورمعدے وآنتوں کی خشکی کو بھی دور کردیتا ہے اس کا جیل آنتوں اور جگر کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کے استعمال سے معدے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ تخم بالنگا میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے، نیند اور مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہےا ور دماغ کو تقویت بخشتا ہے۔

بڑھتی عمر کے اثرات روکتا ہے، جلد کو جوان رکھتا ہے
تخم بالنگا کا تیل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا، تخم بالنگا کا تیل جلد کو درست رکھتا ہے۔ اس میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود ایلفا لیپوٹک ایسڈ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، یہ چہرے پر جھریوں اور لائنوں کو بننے سے روکتا ہے۔

جسم کی چربی گھلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں
تخم بالنگا میں ایلفا لیپوٹک ایسڈ زیادہ ہوتے ہیں جو ان میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈز جسم میں موجود چربی جلانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ ان بیجوں میں فائبر بھی ہوتے ہیں جن سے شکم سیری کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے، اس لیے طبیعت زیادہ کھانے کی طرف مائل نہیں ہوتی۔ وہ کھانے جن میں فائبر زیادہ ہوتی ہے معدہ کو بھرا رکھتے ہیں اور وزن کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

شدید گرمی میں ٹھنڈک کا احساس
تخم بالنگا کے بیجوں کو لیموں پانی یا شربت میں ملا کر اس لیے پیا جاتا ہے کہ شدید گرم موسم میں ٹھنڈک کا احساس ہو اور لو لگنے کے مضراثرات سےحفاظت ہو۔ یہ جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ہے۔

قبض اور گیس سے نجات
چند روز تک ایک گلاس دودھ میں تخم بالنگا کی کچھ مقدار بھگو کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے پی لیا جائے تو آنتیں متحرک ہو جائیں گی اور قبض اور گیس کی شکایت دور ہوجائے گی۔
یہ بیج معدے اور آنتوں کی صفائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ ان میں ایسی چکنائیاں ہوتی ہیں جو گیس خارج کرنے اور کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

تیزابیت اور سینے کی جلن
تخم بالنگا تیزابیت اور سینے کی جلن میں مفید ہے یہ کیونکہ پیشاب آور ہے اس لئے اس کے ذریعے زہریلے مادے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں ۔ جسم میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے جمع ہونے سے سینے میں جو جلن کی کیفیت محسوس ہوتی ہے ۔ پانی میں بھیگے یہ بیج اسے ٹھیک کرنے میں معاون ہیں۔

جلد اور بالوں کی حفاظت
تخم بالنگا کو پیس کر ناریل کے گرم تیل میں ملا کر خارش اور ایگزیما سے متاثرہ جلد پر لگانے سے آرام ملتا ہے۔ تخم بالنگا کھانے سے جسم میں کولاجن کی افزائش ہوتی ہے جو جلد کے پرانے خلیات کی جگہ نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ ان بیجوں میں آئرن، وٹامن کےاور پروٹین بھی ہوتے ہیں جو بال گھنے، لمبے اور مضبوط بناتے ہیں۔

ہڈیاں مضبوط بناتا ہے
آج کل ہڈیوں کا بھربھرا پن اور ہڈیوں کی کمزوری ہر عمر کے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ تخم بالنگا میں کیلشیئم کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ جو ہڈیوں کے وزن اور مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ اس میں موجود بورون نامی عنصر مینگنیز اور فاسفورس کو اپنے اندر جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یوں ہڈیاں اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔ اس بیج میں زنک کی موجودگی مُنہ اور دانتوں کی صحت برقراررکھتے ہیں۔

دل کے لیے مفید
ہمارا موجودہ طرز زندگی ہماری صحت کے لئے خطرہ بن گیا ہے، کولیسٹرول لیول ہائی ، دل کی تکالیف ، جوڑوں کے درد وغیرہ عام ہو گئے ہیں۔ تخم بالنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کے لیے انتہائی مُفید ہے۔ یہ دل کی بند نالیوں کو کھولتا ہے اور کولیسٹرال لیول کو بھی کم کرتا ہے۔

Tukhm Balanga Ke Fayde
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tukhm Balanga Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tukhm Balanga Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

06/07/2025

ایک ہفتے تک روزانہ ساگو دانہ دودھ میں ملا کر کھائیں تو جسم میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی واقع ہوتی ہے کہ جان کر اس کا معمول بنا لیں گے

ساگو دانہ سفید موتی جیسے دانے ہوتے ہیں۔ عام طور پر لوگ اسے بیماری میں کھاتے ہیں۔ لیکن اگر سابو دانے کو دودھ اور چینی ملا کر کھیر کی طرح پکایا جائے تو یہ بہت لذیذ بنتا ہے۔ البتہ آج ہم ایسی ترکیب بتائیں گے جس سے آپ کو اس کا لذیذ ذائقہ بھی ملے گا اور اگر آپ نے ہماری بتائی ترکیب سے ساگو دانہ روزانہ استعمال کرنا شروع کردیا تو آپ کی صحت میں بھی زبردست تبدیلی واقع ہوگی۔

ساگو دانہ کی غذائی اہمیت
ساگو دانہ کو انگریزی میں tapioca pearl کہتے ہیں۔ یہ tapioca کی جڑوں سے نکالا جاتا ہے اور پھر پروسیس کے ذریعے اسے موتی جیسے دانوں کی شکل دی جاتی ہے۔ اس کا اپنا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اس لئے اسے کسی بھی کھانے میں باآسانی ملا کر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

ساگو دانے میں گڈ کاربوہائیڈریٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر۔ پروٹین، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم بھی پایا جاتا ہے۔ اگرچہ اس میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لیکن کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ان لوگوں کے لئے مفید نہیں جو وزن کم کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔

دودھ میں ساگو دانہ
ڈاکٹر بلقیس نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ ساگو دانے کو پس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور روزانہ صبح ابلے ہوئے دودھ کے ایک گلاس میں ایک چمچ اس پاؤڈر کو اچھی طرح ملا کر یہ دودھ پی جائیں۔ تقریباً ایک ہفتے کے مسلسل استعمال سے آپ کے جوڑوں کا درد ختم ہوجائے گا۔ وہ افراد جنھیں نماز پڑھتے ہوئے مشکل درپیش ہوتی ہے یا پھر ایسے لوگ جن کی ہڈیاں اٹھتے بیٹھتے ٹک ٹک آواز کرتی ہیں ان کی ہڈیوں میں گودا بننے لگے گا اور ہڈیوں سے آواز آنی بند ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ یہ ایسے لوگوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے جو جسمانی اور ذہنی کمزوری کا شکار ہیں۔

Doodh Mein Sagodana Mila Kar Khane Ke Fayde
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Doodh Mein Sagodana Mila Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Mein Sagodana Mila Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

06/07/2025

اجوائن میں سونف ملا کر روزانہ ایک چٹکی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اجوائن کے چند ایسے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

اجوائن کو ذائقہ دار مصالحے کے طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے مر آیوروید اور ہربلسٹ سے مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو اجوان کے کچھ ایسے استعمال بتاتے ہںں جن سے آپ بھی اپنے مسائل میں کمی لاسکتے ہیں۔

ایک چٹکی سونف اور اجوائن
اجوائن اور سونف کو ہم وزن ملا کر رکھ لیں۔ اس کو روزانہ ایک چٹکی نہار من چبا کر کھائیں۔ اس سے آنکھیں تیز ہوں گی اور جسم میں چربی نہیں جمے گی۔ نظام ہاضمہ تیز رہے گا۔ معدے پر بھاری پن نہیں ہوگا اس کے علاوہ جسم سے زہریلے مادے خارج ہوجائیں گے۔

وزن کم کرنے کے لئے اجوائن کی چائے
ایک لیٹر پانی میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ڈال کر ابالیں۔ ٥ منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں او چھان کر بوتل میں بھر لیں۔ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد یہ پانی دن بھر پئیں۔ اس سے جسم کی چربی تیزی سے پگھلانے میں مدد ملے گی اور خون بھی صاف ہوگا۔

شدید نزلہ
ایک بڑے چمچ میں اجوائن لیں اور اسے توے پر گرم کریں۔اس اجوائن کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر نزلے کے مریض کے مریض کو وقتاً فوقتاً سنگھائیں۔ اس سے جما ہوا نزلہ بہہ نکلے گا اور سر درد میں آرام ملے گا۔

Ajwain Aur Sounf Ke Fayde
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Aur Sounf Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Aur Sounf Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

06/07/2025

ذرا سی ادرک چبانے کے 7 ایسے فوائد جو آپ کو بھی ادرک کا استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے

ادرک کا استعمال آپ سب کرتے ہیں۔ کبھی کھانا بنا کر تو کبھی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیئے کبھی جوس بنا کر تو کبھی چائے میں ڈال کر پیتے ہیں۔ اس کے بے شمار فوائد نے اس کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے۔ ادرک کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ ادرک اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے ساتھ ہی ا س میں ڈائیٹری فائبر، کیلشئیم، میگنیشئم، مینگنیز، وٹامن (بی، سکس، ای، بی 1، بی 2، بی 5)، زنک، فاسفورس، سوڈیم اور آئرن سمیت تمام ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری اچھی صحت کی ضامن ہے
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کو چبا کر کھانے سے آپ کی صحت پر کیا بڑااثر پڑتا ہے اور اس کو کس وقت چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔۔؟
برطانوی ماہرین کے مطابق:
• ادرک کو چبا کر کھانے سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں زیادہ کارآمد ہے۔
• جب آپ ادرک کو بچاتے ہیں تو اس کا تازہ رس پیٹ میں جاتا ہے جوکہ پیٹ میں موجود کیڑوں کے خاتمے کے لیئے بے حد مفید ہے۔
• زیادہ بلغم آنے کی بیماری میں بھی ادرک چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔
• دانتوں میں کیڑا لگ جائے اگر تو ادرک چبا کر کھائیں یہ کیڑوں کو جڑوں سے نکالنے میں مفید ہوتی ہے۔
• ذیابطیس کے مرض میں اس کو چبا کر کھانا انسولین کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
• ہائپرٹینشن کا مرج لاحق ہے تو آپ روزانہ ادرک چبا کر aکھائیں یہ زیادہ اچھا ہے۔
• حافظہ کمزور ہے تو اس کو چبائیں یہ آپ کی یاداشت کو بڑھانے میں مددد ے گی۔

Adrak Chabane Ke 7 Fayde
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Chabane Ke 7 Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Chabane Ke 7 Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Abbas Town
Karachi
54000