Keto dietitians online

Keto dietitians online

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Keto dietitians online, Health/Beauty, Karachi.

14/01/2020

25/12/2019

Eat sleep train repeat

11/12/2019

If you r not failing
You r not trying

11/12/2019

No pain
No gain

11/12/2019

Never give up guys

10/12/2019

Bpc=cofee+2tbl spoon coconut oil +cream
Bullet Proof Coffee

Photos from Keto dietitians online's post 09/12/2019

Count yours macros on carbs manager

09/12/2019
09/12/2019

Keto meals

09/12/2019

Source Raz Safi

اسلام علیکم


دوستوں کیٹوجینک لائف اسٹائل میں ہم کیا کیا چیزیں کھا سکتے ہیں, اور کیا نہیں کھا سکتے ان تمام سوالوں کے جوابات کے لیے یہ پوسٹ بنائ گئ ہے لہزا اس کو غور سے پڑھ لیجیے اور نوٹ کر لیجیے

1) #تیل یا گھی # ,

کیٹوجینک میں ہم کھانا بنانے کے لیے صرف اور صرف
دیسی گھی ,
ناریل کاتیل ,
زیتون کا ایکسٹرا ورجن تیل,
پیور مکھن ,
ٹیلو (جو جانور کی پیور چربی کوپگھلا کر گھی بنتا ہے)
ہم استعمال کر سکتے ہیں باقی کوئ اور عام گھی تیل کیٹوجینک میں ممنوع ہے ,

#نمک #:-
کیٹوجینک لائف اسٹائل کا سب سے اہم اور لازمی جز پنک ہمالین سالٹ ہے عام سمندری نمک ہم نہیں لیتے بلکہ ہمارے ملک میں کھیوڑہ سے نکلنے والا راک سالٹ ، جس کو ہمارے یہاں لاھوری نمک بھی کہا جاتا ہے بس وہی تمام کھانے پینے میں استعمال کرنا ہے ،

#انڈے # :-
دیسی اور فارمی انڈے ہم استعمال کر سکتے ہیں زردی کے ساتھ

#ڈیری مصنوعات #:-
پیور مکھن , چیز , پنیر , گریک یوگرٹ , فریش کریم , تازہ دودھ کی بالائ , ہیوی وپڈ کریم مگر یہ تمام چیزیں فل فیٹ لینی ہیں اور جس میں شوگر اور کاربس کم سے کم ہوں وہ لینی ہیں لو فیٹ کوئ ڈیری پروڈکٹس نہیں لینی , مارجرینز، مائیونیز ، کیچپ ، اور بازار کے ساسز نہیں لے سکتے،
دودھ براہ راست استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ دودھ میں لیکٹوس بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے وزن گرنا بند ہوجاتا ہے
ہاں آلمنڈ اور کوکونٹ ملک استعمال کر سکتے ہیں ,

#سبزیاں # :-

سبزیوں میں ہم گرین لیفی سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں جیسے :-

پالک
شملہ مرچ
کھیرا
بندگوبھی
سلاد پتہ
ککڑی
کریلے
ہری پیاز
ایگ پلانٹ (لمبا والا بینگن)
بروکلی
بھنڈی
ماروکدو
آئس برگ
لوکی

لیکن گاجر ,چقندر, آلو, شلجم, میٹھا کدو , شکر قندی ، بھٹہ سفید مولی استعمال نہیں کر سکتے
ٹماٹر بھی کم مقدار اعتدال میں استعمال کرسکتے ہیں،

نوٹ:- کیٹوجینک میں پورے دن میں آٹھ سے دس کپ لیفی گرین سبزیاں لینا بہت ضروری ہوتی ہیں جسے ہم اپنے تینوں میل میں ایڈجیسٹ کر سکتے ہیں یا اسموتھی بنا کر پی سکتے ہیں ،

#گوشت # :-
مرغی
مچھلی
بکرے ,دنبے کا گوشت
گائے بچھیا کا گوشت
اور دل , گردے , کلیجی, مغز سری پائے سب استعمال کر سکتے ہیں
لیکن جن لوگوں کو ہائ یورک ایسڈ کا عاضہ ہے وہ کوشش کریں کے لال گوشت اعتدال میں استعمال کریں یا صرف چکن اور فش پر ہی گزارا کریں اور یورک ایسڈ سے متاثرہ لوگ دل, گردے , کلیجی , اور مغز باکل استعمال نہیں کر سکتے کیونکے اس میں بہت ہائ پیورینز ہوتے ہیں جو یورک ایسڈ بڑھا دیتے ہیں لیکن جن لوگوں کو یورک ایسڈ کا مسئلہ نہیں ہے وہ بخوشی کھاسکتے ہیں ,

#پھل فروٹس #:-
کیٹوجینک میں تمام فروٹس بند ہوتے ہیں کیونکہ فروٹس میں Furoctos بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جوکہ وزن گرانے میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے لہزا جب تک ہم اپنے صیحتمند ٹارگٹ کو حاصل نہیں کر لیتے ہم فروٹس نہیں لے سکتے، مگر کچھ پھل ہم کیٹوجینک میں اعتدال میں لے سکتے ہیں جیسے:-

اسٹرابریز

بیریز

ایواکاڈو

#دالیں اوربینز # :-

دالیں ہر قسم کی، چنے کالے سفید, بیسن ,بینز لوبیا وغیرہ نہیں لے سکتے,

گندم , جو , مکئ , معدہ , چاول یہ سب چیزیں اور ان سے بنی ہوئ ہر چیز جیسے بران ، رائس ، بران بریڈ، پاستا ، نوڈلز ،میکرونیز بیکری آئٹمز ڈائٹ بسکٹس، ویٹابکس ، دلیے ، فلیکس سو فیصد ممنوع ہیں ,

#ڈرائ فروٹس #:-
خشک میوہ جات میں صرف
اخروٹ
بادام
پیکن نٹس
میکاڈامیا نٹس
لے سکتے ہیں مونگ پھلی ڈرائ فروٹ نہیں ہے وہ لیگیومز میں آتی ہے مگر بہت کم مقدار میں لے سکتے ہیں اور مونگ پھلی کا مکھن مگر پیور اور بغیر شکر والا لے سکتے ہیں

#میٹھا سویٹس #:-

وائٹ شکر , گڑ , بروان شوگر , آرٹیفیشل سوئیٹنر ,شہد , کھجور
ہر قسم کا میٹھا کیٹوجینک میں بند ہوتا ہے 100%

صرف حسب ضرورت اعتدال ماڈریشن میں اسٹویا، زایلیٹال ، ایریتھریٹال، استعمال کر سکتے ہیں اور وہ بھی شروع میں کوشش کیجیے شروع میں نا لیں ،

#مشروبات #:-

مشروبات میں ہم بلٹ پروف چائے کافی ، سبزیوں کی اسموتھی، اسٹرابری شیک ، لیموں پانی ، گرین ٹی ، منٹ لیمنیڈ ، پکل جوس، ہاٹ چاکلیٹ ، ایپل سائیڈر وینیگر ، آلمنڈ ملک ، کوکونٹ ملک لے سکتے ہیں ،

کیٹوجینک میں ہمیں روز ملٹی وٹامنز ضرور لینی چاہیے جس میں میگنیشم 500 , بائیوٹن ، کیراٹن ، کولیجن ، بہت ضروری ہیں جو بالوں کو گرنے سے روکتی ہیں اور نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پنک سالٹ پانی میں ڈال کر پینا ہوتا ہے مگر جن لوگوں کو بلڈ پریشر ہے وہ نمک کے استعمال میں احتیاط برتیں تو بہتر ہوگا، نمکیات ایلیکٹرولاٹس کو پورا کرنے کے لیے چکن ، مٹن یا بیف کا بون بروتھ یخنی یا پائے کو بھی بون بروتھ کہہ سکتے ہیں بہت مفید چیز ہے جس سے ہمیں قدرتی پوٹاشیم ، میگنیشیم ، اور کولیجن ملتا ہے ،

#نوٹ #

جو لوگ بھی کیٹوجینک لائف اسٹائل اپنانے کے خواہشمند ہیں یا جو اپنا چکے ہیں ان سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اگر آپ لوگوں کے ساتھ کوئ بھی میڈیکل ایشوز ہیں چایے وہ چھوٹے ہوں یا خدانخوستہ بڑے ہوں ان کو نظر انداز کرکے صرف وزن کم کرنے کے چکر میں نا رہیے گا پلیز بھلے آپ کے وہ امراض قابو میں ہی کیوں نا ہوں ، لہزا ہماری آپ سب محترم دوستوں سے گزارش ہے کے اپنے امراض کو شروع میں مسلسل مانیٹر کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ ہمارا جسم جب ایک نئے وے آف ایٹنگ پر منتقل ہو رہا ہوتا ہے تو اس وقت ہمارے اندر بہت سی تبدیلیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے بازاقات ہم انرجی کرائیسس کا شکار ہوجاتے ہیں خاص کر پری ڈائ بیٹک اور ڈائ بیٹک لوگوں کو ڈائٹ کے شروع میں ہائپوگلائیسیمیا لو شوگر کا سامنا رہتا ہے ، اسی چیز کے تدارک لے لیے ہم انھیں یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے معالج کے مشورے کے ساتھ یہ لائف اسٹائل اپنائیے اور ڈائٹ شروع کرنے سے پہلے ایڈمنز یا ماڈریٹرز کو اپنے امراض سے ضرور آگاہ کیجیے تاکہ آپ کو آپ کے مرض کے حساب سے کیٹوجینک لائف اسٹائل اپنانے کا طریقہ بتایا جائے
Plz like my page > keto dietitians online< https://www.facebook.com/worldofketo/

07/12/2019

Sugar make u hunger
Carbs make u fat
Oils make u sick

07/12/2019

Fish party

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Address


Karachi