Anila Sidwani

Anila Sidwani

Share

Homonyms: words that Sound the Same, but Spelled Differently.

08/11/2023

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں
تو نے مجھ کو کھو دیا، میں نے تجھے کھویا نہیں

نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں

ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجوم
کہہ سکے جو دل کی حالت ____وہ لب گویا نہیں

جرم آدم نے کیا_____ اور نسلِ آدم کو سزا
کاٹتا ہوں ذندگی بھر میں نے جو بویا نہیں

جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیر
غم سے پتھر ہو گیا _____لیکن کبھی رویا نہیں

(منیر نیازی)

08/11/2023

وہ جانتا ہے مجھے پھولوں سے بلا کا عشق ہے
اور کہتا بھی ہے مجھے "جاناں آپ کی محبت پھولوں سے بجا لیکن مرجھا جانے والی چیزوں سے محبت کیسی؟؟؟
ان چیزوں سے محبت کرو جن میں ٹھہراؤ ہو"

08/11/2023

تُم حقیقت نہیں ہو حَسرت ہو
جو مِلے خواب میں وہ دولت ہو

میں تُمہارے ہی دَم سے زندہ ہُوں
مَر ہی جاؤں جو تُم سے فُرصت ہو

تُم ہو خُوشبو کے خواب کی خُوشبو
اور اتنی ہی بے مروّت ہو

تُم ہو پہلُو میں پَر قرار نہیں
یعنی ایسا ہے جیسے فُرقت ہو

تُم ہو اَنگڑائی رنگ و نکہت کی
کیسے اَنگڑائی سے شکایت ہو

کِس طرح چھوڑ دُوں تُمہیں جاناں
تُم مِری زندگی کی عادت ہو

کِس لیے دیکھتی ہو ۔۔ آئینہ
تُم تو خُود سے بھی خُوبصورت ہو

داستاں ختم ہونے والی ہے
تُم مِری آخری مُحبّت ہو . . . ❤️

08/11/2023

وہ کہتا ہے سنو پاگل آنکھوں والی لڑکی

تیری آنکھوں کی سہولت ہو میسّر جِس کو
وہ بھلا چاند ، ستاروں کو کہاں دیکھے گا

رُوبرُو عِشق ہو , اور عِشق بھی تیرے جیسا
پھر کوئی دِل کےخساروں کو کہاں دیکھے گا🍂

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi