Muhammad Mesba ur Rehman Zehri

Muhammad Mesba ur Rehman Zehri

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Mesba ur Rehman Zehri, Health/Beauty, Ahsan abad karachi, Karachi.

26/05/2026

*_"آج بدن یہاں ہے ، اور روح عرفات میں۔ 🕋
یا رب، اگلے حج پر حقیقت میں بلانا🥺۔"_*
آمین یا رب العالمین❤🤲

26/05/2026

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی نے کہا کہ رب کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو۔

امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہنا تھا مسلمانوں کو کسی بھی مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، صبر والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔

خطبہ حج میں امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا کہنا تھا توحید پر عمل درآمد ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں، جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں۔

امام مسجد بنوی ﷺ کا خطبہ حج میں یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں، حجاج کرام نماز قائم کریں، اللہ تعالیٰ کے ذکر اور عبادات میں مصروف رہیں، ہر لمحہ مغفرت کی دعا کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، اے ایمان والو، اپنے رب کے ساتھ جڑے رہو، حج کے دوران کسی قسم کی لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہیے، کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے وحدت کونقصان پہنچے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے حالات پر رحم فرمائے ۔

امام عبدالرحمان الحذیفی کا کہنا تھا حجاج کرام مناسک حج بہترین انداز میں ادا کریں، اللہ تعالیٰ ہی دعائیں قبول کرنے والا اور گناہوں کو معاف فرمانے والا ہے، اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال قبول فرمائے ، اور مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے۔

لاکھوں حجاج کرام نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا، خطبہ حج میں مسلم دنیا کے مسائل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خطبہ حج کے بعد مسجد نمرہ میں نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی گئی۔

26/05/2026
03/04/2026

Aik din In shallah

29/03/2026

Eid Mubarak

29/01/2026

مکتہ المکرمہ

Category

Telephone

Website

Address


Ahsan Abad Karachi
Karachi