Soul Healing by Reiki
Reiki is a multi-faceted spiritual energy used to help us activate the divine healing Power within kindly make an appointment .charges would be apply
مثبت سوچیں زندگی کو بہت آسانی عطا کرتی ہے ہر طرح سے ویڈیو دیکھے شاید کہ دل میں اتر جاے بات ۔۔
04/08/2024
Have a Nice Sunday 🌹❤️❤️
Soul Healing Family ....
Heal your Soul Heal Your Pain 🙂
11/03/2024
السلام علیکم سول ہیلنگ فیملی 🌹❤️🌹
رمضان المبارک کا چاند مبارک
اللہ پاک سب کو روزے رکھنے کی توفیق ہمت عطا کریں خیر و عافیت صحت تندرستی سکون والا رمضان گزرے آمین ثمہ آمین
۔اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال ضرور رکھے جس کے بس میں جو ہو وہ ضرور کرے بہت مشکل حالات ہیں اس وقت ہر طرف اللہ پاک آسانیاں عطا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا کریں آمین ثمہ آمین ۔
اپنی دعاؤں میں اپنے ان مسلمان بہن بھائیوں بچوں کو ضرور شامل رکھے جو اس وقت اپنی زندگی کا مشکل ترین رمضان گزار رہے ہیں ۔۔اللہ پاک ان کے حال پر رحم و کرم کرے آمین ثمہ آمین۔
معافی کے معنی جانیے اور سمجھیے
مکمل دیکھیے
01/01/2024
اسلام علیکم
نئے سال کی ابتدا مبارک
اللہ رب العالمین پورے عالم پر رحم و کرم فرمائے صحت تندرستی خیر برکت سکون عافیت خوشیوں سلامتی عزت محبت والی ذندگی اپنے پیاروں کے ساتھ عطا کرے بنا محتاجی کے آمین ثم آمین ۔سال گزشتہ سبھی کے لیے اپنے ساتھ بہت کچھ لایا کچھ نئے سبق حاصل ہوئے کچھ عہد کئے گے کچھ پیاروں کو رخصت کرنا پڑا ۔کچھ سے دائمی جدائی کچھ سے عارضی طور پر جدائی ملی ۔🙂
پورا سال زخموں کو رفو کرتے کرتے بہت کچھ سیکھنے کو ملا کاش کے لفظوں پر اتنی دسترس حاصل ہوتی جیسے میرے اکثر احباب رخ کتاب کو ہے خوبصورت دلوں کو چھو لینے والے مرہم کی مانند لفظ لگتا ہے لفظ جیسے ان کے غلام ہوں ❤
بطور ہیلر ٹوٹے دل، بیمار ذہن کمزور قوت ارادی غرض ہر طرح کے لوگوں سے مختلف واقعات سننے کو ملتے عجیب و غریب کہانیاں ہر کہانی کچھ سوچنے پر مجبور کردیتی
اپنے کچھ پیارے دوستوں کے الفاظ نئے سال کی مناسبت سے مجھے بہتر لگے زخمی روحوں کو مرہم کی صورت پیش کرو سیدہ فاطمہ کہتی ہے۔
تعلق ہی آپ کو زخمی کرتے ہیں اور تعلق ہی آپ کو ہیل کرتے ہیں۔۔۔ فاطمہ کی بات پر بہت سال پہلے کہی کچھ پڑھا یاد آیا تھا آدمی آدمی کی دوا ہے یہ جملہ کافی سال بعد اپنے معنی مفہوم سمجھا گیا ۔
محبت ہی انسان کو کرچی کرچی کر دیتی ہے اور محبت ہی کرچیاں جوڑ کر نیا انسان بناتی ہے ۔
ہماری بہت پیاری سی میٹھے لہجے والی دوست نیر تاباں کچھ اپنے انداز سے ٹوٹنے سمیٹنے کو اپنے لفظوں میں بیان کرتی ہے۔نیر کہتی ہے
پائریکس کا کوئی برتن ٹوٹا دیکھا ہے کبھی؟ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ عام کانچ کے برتن کی طرح بڑی ٹکڑیوں میں نہیں ٹوٹتا، بالکل کرچی کرچی ہو جاتا ہے۔
مجھے بہت اچھا لگتا تھا پائریکس کا کوئی کپ کبھی ٹوٹا دیکھوں۔ باریک رنگ برنگ کرسٹلز جیسے آس پاس بکھر گئے ہوں۔ اس کی ایک قسم ہیٹ پروف ہوتی ہے یعنی بیکنگ کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ مجھے لگا ہیٹ پروف تو ہے ہی۔ دودھ انڈیل کر برتن سیدھا چولہے پر رکھ دیا۔ ایک خاص وقت تک اس نے ہیٹ برداشت کی، اسکے بعد چھناکے سے ٹوٹ گیا۔ پورے کچن میں گہرے نیلے رنگ کی باریک کرچیاں بکھر گئیں۔دودھ تو چولہے پر بہہ گیا اور باقی ہر طرف رنگین حسین کرچیاں۔۔۔
محبت کے نام پر بعض لوگ دل ٹوٹنے کی جس اذیت میں مبتلا رہتے ہیں، کبھی انکی حالت مجھے پائریکس کے ٹوٹے ہوئے برتن جیسی لگتی ہے۔ کرچی کرچی ٹوٹی ہوئی، جا بجا بکھری ہوئی۔ مسلسل کرب میں اور پھر بھی کرچیوں کو سینے سے لگائے رکھنا۔
انتظار ختم کیوں نہیں ہوتا؟ امید جاتی کیوں نہیں؟ کیوں دل ایک سِل کے نیچے ہے؟ کیوں ہر ہر سانس اٹک کر آتی ہے؟ کیوں سکون کی نیندیں روٹھ گئی ہیں؟ ڈراؤنے خواب پیچھا کیوں نہیں چھوڑتے؟ یہ بکھری ہوئی کرچیاں کیوں سینے سے لگا رکھی ہیں؟
اگر نکاح ممکن ہے کیجیے۔ ورنہ محبت کے نام پر اپنے جذبات، احساسات، وقت، توجہ کسی بے قدرے کے حوالے نہ کریں۔ اب جو ہو چکا اس سے آگے بڑھیں۔ یہ جو ہاتھ خالی کیے ہیں اللہ نے، یقین مانیں وہ آپکو اس سے بہتر اور بڑھ کر عطا کرنے والا ہے۔ بس اپنا محور درست کر لیں۔
اس سال کا بوجھ یہیں اتار پھینکیں۔ ہلکے ہو کے نئے سال میں داخل ہوں۔ یہ کرچیاں جتنی بھی خوبصورت سہی، انہیں سنبھال رکھنا مناسب نہیں۔اللہ آپکو لا حاصل کی تمنا سے نکال لے اور آپکا دل سکون سے بھر دے۔آمین ثمہ آمین
نیر کی طرح میں بھی یہی کہونگی مجھے کانچ کے برتن بہت پسند ہے لیکن کانچ
کا ٹوٹنا کرچیاں بکھری دیکھنا ان کو سمیٹنے کا عمل مشکل لگا ہمیشہ وجہ بہت احتیاط سے یہ کام کیا جاتا ہے اگر کہی ذرا سی بھی کرچی لگی رہ جائے وہ چبھنے کا اندیشہ رہتا اور یہی کام ایک ہیلر کرتا ہے سمیٹنے کا عمل ۔جوڑنے کا دورانیہ کتنا طویل ہو خبر نہیں ہوتی
اللہ سب کے دلوں کو اطمینان بخش سکون سے مالامال کر دے آمین ثمہ آمین ❤
اللہ آسانیاں عطا فرمائے اور دوسروں کو آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا کرے آمین ثمہ آمین۔۔۔۔۔
ڈاکٹر وسیم نے ڈیپریشن انزاہٹی اور جم کی افادیت پر انسانی صحت پر اسکے مفید اثرات پر بہترین طریقے سے بات کی ہے ۔۔
اپنی مینٹل ہیلتھ اور فزیکل ہیتلھ پر لازمی دھیان دینا چاھیے وزن کی زیادتی صرف کھانا کھانے سے نہیں ہوتی ہے بعض دفعہ جسم میں ہارمونز کی کمی یا زیادتی سے بھی وزن بڑھتا ہے خاص کے پیٹ کے اطراف میں جو چربی جمتی ہے ۔۔
پیٹ کا بڑھنا فیٹی لیور کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے اسٹریس ہارمونز کا بڑھنا کارٹیسول لیول ۔انسولین ریزسٹنس وٹامن ڈی کی کمی ۔۔
اسکے لیے میل ہو یا فیمیل اپنے ڈاکٹر سے کنسلٹ کریں ہارمونز ٹیسٹ کرواے اور تشخیص کرواے باڈی میں کونسے وٹامنز کم ہیں یا زیادہ ہیں ۔۔۔
ہر چیز ممکن ہے اگر بروقت تشخیص ہوں آپ کو اپنے متعلق کہ مسئلہ کس وجہ سے ہے ۔وٹامن ڈی کی کمی سے ڈیپریشن بھی ہوتا ہے ۔۔
اللہ پاک ہر انسان کو جسمانی ذہنی مسائل سے دور رکھے اور جن کو کوئی مسئلہ ہے بھی ان کو مکمل طور پر شفایابی عطا کریں آمین ثمہ آمین۔ ۔۔
22/04/2023
اسلام علیکم
عید مبارک سول ہیلنگ فیملی ♥️🌹♥️
اللہ رب العزت ہر سال اپنے پیاروں کے ساتھ ایسی بہت ساری عیدیں گزارنا نصیب کریں صحت تندرستی کے ساتھ آمین ثمہ آمین۔ ۔۔
شکر گزاری کریں ہر حال میں موجودہ نعمتوں کی یہ میسر ھمیں۔۔۔اسانیاں بانٹے اپنے اردگرد رہنے والوں میں تو رب العزت آپ کو بھی اسانیاں عطا کریں گے ۔۔
اللہ رب العالمین اپنے بندوں کے گمان کے ساتھ ہیں ۔۔
بیشک
اچھا سوچیں اچھے گمان کے ساتھ رب العالمین ہر مشکل کو آسانی میں بدلنے پر قادر ہیں ۔۔۔۔
Men,s Day
یہ دن تو گزر گیا لیکن یہ ویڈیو نظر سے گزری تو اپنے پیج کے میمبرز کے لیے بطور خاص اس کو پوسٹ کرنا چاہا ۔
مرد ہو یا عورت ذمہ داریاں کبھی کبھی اپنی پسند ناپسند کی چیزیں اور کام کرنے سے روک دیتی ہیں ہر انسان کو چاھے وہ اپنی من چاہی چیز ہو یا من۔پسند زندگی
۔اپنے لیے کچھ وقت نکال لینا کچھ لمحے اپنے ساتھ جی لینا مرد ہو یا عورت دونوں کا یکساں حق ہے اور یہ احساس اگر ساتھ رہنے والے کر لیں یا ھم سے جڑے رشتوں میں اس کا شعور ہو تو زندگی بہت بہتر ہوسکتی ہے ۔۔
دوسروں کے لیے کرتے کرتے خود کو فراموش کر دینا خود کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے اور یہ اسی طرح ہے۔
جیسے خود غرضی کہ اپنی ذات کے علاہ کچھ نہیں سوچا جاے میانہ روی ھمارے دین میں ہر کام کے لیے کہی گئ ہے خود سے محبت خود کا خیال رکھنا کوئی جرم نہیں ہے ۔
بہت سے لوگ اپنے لیے سوچنے کو جرم سمجھ کر احساس جرم کا شکار ہو جاتے ہیں شاید ھم انصاف نہیں کر رہے آپ ہیں تو سب ہے ۔ایک دوسرے کا احساس کرے آسانیاں تقسیم کرے 🙂♥️
Heal your Soul Heal.your pain
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Karachi