Zaina's Collection
Feel free to contact us for your Ads / products Advertising and selling on Social Media
پوچھا:"لاہور میں گرمی کا کیا حال ہے؟"
بولیں:" ٹھنڈے کمرے ہیں، ٹھنڈی گاڑیاں ۔۔
گرمی کا پتہ کس کو چلتا ہے؟ البتہ میں بغیر اے سی والے کمرے میں رہتی ہوں ۔۔واقعی گرمی کھال میں اترنے والی ہے اس وقت"۔
یہ خاتون ہمارے قریبی شناساؤں میں سے ہیں۔۔۔
اللہ نے عمر میں برکت دی ہے۔۔۔۔۔۔80 ,85 کے پیٹے میں ہیں۔۔
میں نے کہا:"یوں نہ کیجئے! آپ بھی اے سی کمرے میں رہا کریں۔طبیعت خراب ہو جائے گی تو اپ کے اہل خانہ کو پریشانی اٹھانا پڑے گی"۔
بولیں:"اے سی کی ٹھنڈک میری ہڈیوں میں گھستی ہے"۔
میں سوچنے لگی کہ۔۔۔۔ گھر میں اولادوں کے کمروں میں بھی تو اے سی چلتے ہیں مگر یہ ٹھنڈک صرف والدین ہی کی ہڈیوں میں کیوں گھستی ہے؟
شاید یہ اللہ اور بندے کے درمیان کوئی راز ہے ۔۔
حقیقتًا یہ ائیر کنڈیشن کی ٹھنڈک ہے یا بجلی کے بل کا خوف جو اعصاب شل کیے دیتا ہے۔۔۔۔۔۔
بہرحال۔۔۔ میں نے پھر اصرار کیا کہ" وعدہ کریں اس سخت موسم میں اب آپ اے سی والے کمرے میں رہیں گی۔"
عاجزی سے بولیں :"بیٹے! مجھے جواب دہی کا بہت خوف رہتا ہے۔ جتنی نعمتیں ہوں گی اتنا حساب دینا پڑے گا۔۔۔ میری ماں تو چکّی میں گندم پیسا کرتی تھی, جب مجھے بن محنت آٹا میسر آیا تو ایک وقت میرا دل دہل گیا کہ کہیں ایسا نہ ہو مجھے زیادہ حساب دینا پڑے؟ میری ماں گھر کے دس افراد کے کپڑے ڈنڈوں سے کوٹ کر دھوتی تھی۔جب میں نے پہلی بار واشنگ مشین میں کپڑے دھوئے تو میرے آنسو مشین کے پانی میں شامل ہوگئے کہ۔۔۔۔ اللہ اپنی نعمتوں کا حساب لے گا۔۔"
میں سوچنے لگی کہ یہ "حساب کتاب" کا خوف بھی شاید ہماری پچھلی نسل کے ساتھ ہی رخصت ہو گیا۔۔
ابّاجی مرحوم حساب کتاب کے خوف سے اتنا ڈرتے تھے کہ کبھی چھت کا پنکھا بند کرکے ہاتھ سے پنکھا جھلنے لگتے کہ 'ہم دنیا کے بندے بنا کر نہیں بھیجے گئے۔۔۔تن آسانی بندے کو رب سے دور کرتی ہے۔"
وہ کچھ لوگ تھے جو گزر گیے۔۔
وہ ہمیشہ کھانا بعد میں کھاتے۔۔ بچوں کی جھوٹی پلیٹیں صاف کرتے ۔۔قریب بلا کر پلیٹ صاف کرنا سکھاتے۔
ہمارے گھر میں اگر کسی وقت روٹی کے ساتھ صرف دہی ہوتا تو یہ سوال نہیں بنتا تھا کہ" آج کیا پکا ہے؟"
دہی اور روٹی مکمل مینیو تصور کیا جاتا تھا۔۔
اگر کہیں بچا سالن یاچاول جھوٹے برتنوں میں دیکھ لیتے تو گویا ہمارے گھر میں قیامت ا جاتی کہ "نعمتوں کا حساب دینا ہے۔"
جب ہم نے سسرال میں فرمائش کی کہ "بچوں کو نہلانے میں وقت لگتا ہے واش روم میں شاور لگوا دیں۔
ہمارے سسر مرحوم نے کہا کہ:" بالٹی سے تو حساب رہتا ہے کتنا پانی خرچ ہوا۔آپ شاور سے حساب کیسے کریں گی؟" واضح رہے کہ وہ بالٹی کے بجائے لوٹے سے نہاتے تھے۔کہتے "دو لوٹے پانی غسل کو کافی رہتا ہے کیونکہ پانی کا بھی حساب دینا ہے۔"
وہ پانی کے ضیاع پر سخت برھم ہوتے کہ جتنی بڑی نعمت ہے اتنا سخت حساب ۔
یہ "حساب کتاب"ہمارے اسلاف کی کوئی ذہنی اختراع نہیں تھی۔۔
قران حکیم نے ببانگ دہل کہا ہے"ثُمَّ لَتُسئَلُنَّ یَومِْیذٍ عَنِ النَّعِیم۔
امریکا میں ہم نے ہر گھر سہولتوں سے لدا پھندا اور
ہر ایک کا mode تفریح پر set دیکھا۔۔
دل سوچتا کہ نعمتیں بلاشبہ جائز اور حلال ہیں۔۔۔کیا ان عظیم الشان نعمتوں کو پا کر ہم شکرانے کے طور پر اللہ کے دین کی بھی اسی پیمانے پر خدمت کر رہے ہیں؟
اب کوئی یہ سوال کر سکتا ہے کہ یہ خیال اپ کو امریکی طرز زندگی پر ہی کیوں ایا ؟پاکستان میں بھی لوگ اعلیٰ معیار پر زندگی بسر کر رہے ہیں ۔۔۔
پاکستان میں وہ معیار زندگی دو فیصد لوگوں کے پاس ہے جبکہ وہاں سو فیصد لوگوں کے پاس ہے۔۔۔
وہاں کی ماسی بھی یہاں کے گریڈ 18 کے فرد سے زیادہ معیاری زندگی گزارتی ہے ۔۔
حساب تو بنتا ہے ۔۔یہاں بھی اور وہاں بھی۔۔۔
اللھم حاسبنا حسابا یسیرا۔۔۔
جب اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک باغ میں کھجور اور ٹھنڈا پانی پا کر فرمایا کہ:" ان نعمتوں کا بھی حساب ہونا ہے"۔ سیدنا عمر فاروقؓ جزبز ہوئے کہ:" کیا ان نعمتوں کا بھی حساب ہوگا ؟"
تو اپ علیہ الصلوۃ والسلام ان کے غصے کو خاطر میں نہ لائے اور بااصرار فرمایا کہ:" ہاں,ان نعمتوں کا بھی حساب ہوگا"۔
ہمارے اسلاف اسی لیے دنیا کی نعمتوں سے کنارہ کر کے چلتے تھے۔۔
خواہشوں کی کیمسٹری یہ ہے کہ انہیں جتنا پورا کریں وہ بڑھتی چلی جاتی ہیں۔۔
گھر میں ایک نہیں دو, تین فیز ہوں۔
جنریٹر کے علاوہ یو پی ایس بھی ہو۔۔ویک اینڈ کے علاوہ سالانہ تفریحی پروگرام بھی ہو۔۔
اعلی ترین معیار زندگی کا حصول زندگی کا مقصد بن بیٹھا۔۔
ایک وقت کا 30, 35 ہزار روپے کھانے کا بل ویٹر کو دیتے ہوئے کسی کو بھی خیال نہیں اتا کہ" نعمتوں کا حساب دینا ہے؟"
پہلے یہ ایلیٹ کلاس کے لچھن ہوتے تھے اب متوسط طبقے کی" اعلیٰ اقدار "میں شمار کیا جاتا ہے۔۔۔۔
خالہ جان نے فون بند کر دیا وہ ضعیفی کے باعث زیادہ بات نہیں کر سکتیں۔
میں سوچنے لگی کتنے پیارے ہیں وہ نفوس جن کے mode قناعت پر set تھے۔
دل سوچتا ہی رہ گیا کہ۔۔۔۔
نہ تیرا خدا کوئی اور ہے نہ میرا خدا کوئی اور ہے
یہ جو "راستے" ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے
افشاں نوید
24 مئی 2024
01/09/2023
Happy client alhamdulillah 🌸💞
24/08/2023
Join me at Family Festival on Saturday, August 26, 2023 at Kashana Lawn pH 1 gulshan e Hadeed for Zimal's first event hosted by me🌸
05/08/2023
❤️
کچھ لمحے آتے ہیں زندگی میں
جو انسان کو روک دیتے ہیں
پیچھے مڑ کر دیکھنے سے،
آگے قدم بڑھانے سے
جم جاتے ہیں قدم
اور تھم جاتا ہے دل
پھر رک جاتا ہے انسان،
رب کی قربت کو محسوس کرنے کے لیے
ان خاص لمحوں میں، بہت پاکیزہ لمحوں میں
_Sana Iqbal
Digital Blackhead Remover Rs 1440
Has
04/08/2023
New Deal ♥️
Deal Description:
1 pcs cele Off 32 colour Glitter Eyeshadow with Matte Eyeshadow
1 pcs Gelanzi 16 colour Eyeshadow
4 pcs 3 Eyes Matte Long Lasting Lip Gloss
1 pcs Bio Aqua Isolation Foundation
1 pcs Bio Aqua Blur Creamery 5For Spots
1 pcs Jomtam Eye Cream For Dark ⭕️
1 pcs Ultra Beauty Lash Curler
1 pcs Ultra Beauty Pink French Nails
1 pcs Ultra Beauty Blending Puff
1 pcs Lakme Absolute Liner
1 pcs Lakme Absolute Mascara
1 pcs Colour Castle 🏰 2 in 1 Glitter Eyeshadow ( Rondom Colours in Deal )
3 pcs Colour Castle 🏰 Colour Eyeliner
1 pcs Colour Castle 🏰 2 in 1 Highlighter Powder
4 pcs Matte Long Lasting Lipstick
1 pcs Kaliya Beauty Make Up Primer
1 pcs Huda Beauty Foot Scraper
1 pcs Rose Face Sheet Mask
1 pcs watiner Liquid HD ( Blushon / Eyeshadow / Lipstick)
1 pcs Beotua Honey 🍯 Lip Balm
4 pcs Lip Tint
1 pcs Exgyan whitening mask
1 pcs Ice cream Bath Sponge
1 pcs Hand Matte Nails
7 pcs Face & Eye Brushes Set
4 pcs Fit me Nail polish 💅
In Just
Rs 3800/-❤️
Note:
~ Deals are Available
~ 26 Different Item in Deal
~ Please Check your Deals Proper At Receiving Time .After Receiving We can not Take Any Responsibility for Missing Piece or Damage Piece
Thanks For Being Ours Business Partner.❤️
30/07/2023
ہمارے پروجیکٹ کے تحت آن لائن بزنس کے حوالے سے خواتین کے لئے ورکشاپ کا اعلان کیا گیا ہے .
جس میں آپ کو ملے گا بہت کچھ سیکھنے کا موقع!
آن لائن بزنس کیسے کرتے ہیں؟ کس چیز کا بزنس کیا جاۓ ؟ کہاں سے شروع کریں ؟ کتنی انویسٹمنٹ سے کاروبار شروع کر سکتے ہیں ؟ مال کی خریداری، مال کو ڈسپلے کرنا، آیڈینس کو ٹارگٹ کرنا، کسٹمرز کیسے لائیں ؟ کسٹمرز تک سامان پہنچانا اور کورئیر اکاؤنٹ کی مکمل معلومات.
اسی کے ساتھ پچاس سے زائد بزنس آئیڈیاز!
مکمل فری ٹریننگ کے ساتھ مکمل سیٹ اپ بنانے میں معاونت
ڈیجیٹل سپورٹ کے ساتھ آپ کے کاروبار کی تشہیر اور اس کے علاوہ وومنز ایرا پروجیکٹ کے تحت لانچ ہونے والے پانچ برانڈز کا تعارف
ایک ایسی ورکشاپ جس کا حصہ بننے کے بعد آپ اپنے کاروبار کا آغاز آسانی سے کر سکیں گی.
اس میں وہ خواتین بھی شامل ہوسکتی ہیں جن کا پہلے سے ہوم بیسڈ بزنس ہے، اپنے بزنس کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی آپ ہمیں جوائن کرسکتی ہیں۔
*ان شاء اللہ آج شام ساڑھے چار بجے* 🕟
شامل ہونے کے لئے مجھے ان باکس کریں۔
08/08/2022
Asalam o Alaikum❤️❤️.
This is Areeka a young entrepreneur hope you're doing good!❤️❤️
I am a young entrepreneur and i help youth to earn by social media. ❤️❤️
We just need your time & patience to learn why, how & where to start?✨
If you're business mindset & passionate kindly join this online earning group for job we provide you a job from which you earn 20k to 30k of the mounth join this group
👇👇👇👇
Forsage ( Areeka Team ) 0030🥀 WhatsApp Group Invite
02/08/2022
𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧𝐞 𝐰𝗼𝐫𝐤 𝐟𝐫𝗼𝗺 𝐡𝗼𝗺𝐞
𝐓𝐢𝗺𝐞 : 𝐟𝐥𝐞𝐱𝐢𝐛𝐥𝐞 𝐭𝐢𝗺𝐢𝐧𝐠𝐬 (𝐩𝐚𝐫𝐭 𝐭𝐢𝗺𝐞/𝐟𝐮𝐥𝐥 𝐭𝐢𝗺𝐞)
𝐈𝐧𝐜𝗼𝗺𝐞 : 40000/- 𝐭𝗼 60000/- Monthly
𝐀𝐆𝐄 : 𝐚𝐧𝐲 𝐚𝐠𝐞
𝐖𝗼𝐫𝐤 : 𝐰𝗼𝐫𝐤 𝐟𝐫𝗼𝗺 𝐡𝗼𝗺𝐞
𝐒𝐭𝐚𝐟𝐟, 𝐟𝐫𝐞𝐬𝐡𝐞𝐫'𝐬, 𝐬𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬, 𝐡𝗼𝐮𝐬𝐞𝐰𝐢𝐯𝐞𝐬, 𝐞𝐱𝐩𝐞𝐫𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞𝐝 𝐩𝐞𝐫𝐬𝗼𝐧𝐬, 𝐚𝐧𝐲𝗼𝐧𝐞 𝐜𝐚𝐧 𝐰𝗼𝐫𝐤
_Join Group For Details_🤝✨
Forsage ( Areeka Team ) 0030🥀 WhatsApp Group Invite
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi