Health at Home:Matab Fatima
Health is a way of getting all happiness & joyness.We provide you best health tips & cure too for good health & all diseases.
It is about pure herbal treatment.there is no side affects,after affects and no bed feelings or symptoms. Almost herbals that are used having not only cure but do far weakness & get up active.
05/02/2025
ااسپیگٹی کی ترکیب و فوائد پر لنک اوپن کرکے مکمل وڈیو دیکھیئے۔
https://youtu.be/Y1toWxe_L38?si=vpjAp9YzgeRN9QeM
بہت جلد انڈوں پر معلومات انگیز و افزاء وڈیو اپ لوڈ کی جاۓ گی۔
Health at Home:Matab Fatima Stars n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Being survivor Star n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Andaz -Styles/Shop at home With Orion International Mall/Latest Brands alll Oriental Foodpathy, دیسی علاج بالغذا Summa's Herbal Cure Arshia Khan Nawaz Zeeshan All new Trends: At Home Maheen Anayat Arshia Khann Khan Khan Rizwan Rizwan Adv Tabasum Naz Awan
27/01/2025
ہارمونل عدم توازن ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو خواتین کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی سطح پر اثرات مرتب کرتا ہے
ہارمونز وہ کیمیائی اجزاء ہیں جو جسم کے مختلف افعال کو کنٹرول کرتے ہیں جیسے کہ میٹابولزم، جذبات، اور تولیدی عمل
جب ان ہارمونز کی سطح میں غیر متوازن تبدیلی آتی ہے تو اس کے اثرات مختلف علامات کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں
پسینہ آنا: ہارمونز جیسے ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی کمی یا زیادتی سے جسم کا درجہ حرارت متاثر ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے پسینہ آنا شروع ہو جاتا ہے، خاص طور پر رات کے وقت
زرخیزی کے مسائل: ہارمونز کا عدم توازن بیضہ دانی کے عمل کو متاثر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں حمل میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں
دھندلا پن: تھائیرائڈ ہارمونز کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے نظر میں دھندلا پن آ سکتا ہے
جوڑوں میں درد: ایسٹروجن اور پروجیسٹرون جیسے ہارمونز جسم میں سوزش کا باعث بن سکتے ہیں، جس سے جوڑوں میں درد اور سوجن پیدا ہوتی ہے
وزن میں کمی یا اضافہ: ہارمونز کی سطح میں تبدیلیاں میٹابولزم کو متاثر کرتی ہیں، جس سے وزن میں کمی یا اضافہ ہو سکتا ہے
سر درد: ایسٹروجن کی سطح میں تبدیلی سر درد یا مائیگرین کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر ماہواری کے دوران
ہمارا تین ماہ پر مشتمل پروگرام خواتین کی ہارمونل صحت کو بہتر بناتا ہے اور خواتین کی صحت سے متعلق تمام مسائل کا علاج مکمل رازداری کے ساتھ فراہم کرتا ہے
تفصیلات جاننے کے لیے کمنٹس میں LHP لکھیں، ٹیم آپ سے رابطہ کرلے گی
یا واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
+92 3106261580
+92 315 0527600
27/01/2025
اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں
1۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے، نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ سر درد، نہ دانت ختم ، ایک بار باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ مجھے ایک سیانے نے مشورہ دیا تھا اس وقت جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر پتھر ڈالنے کی نوکری کر رہا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔
2۔ ایک سٹوڈنٹ نے بتایا کہ میری والدہ اسی طرح تیل لگانے کی تاکید کرتی ہیں پھر خود بتایا کہ بچپن میں میری یعنی والدہ کی نظر کمزور ہو گئی تھی جب یہ عمل مسلسل کیا تو میری نظر آہستہ آہستہ بالکل مکمل اور صحت مند ہو گئی۔
3۔ ایک صاحب جو کہ تاجر ہیں نے لکھا میں چترال میں سیرو تفریح کرنے گیا ہوا تھا وہاں ایک ہوٹل میں سویا مجھے نیند نہیں آ رہی تھی میں نے باہر گھومنا شروع کر دیا باہر بیٹھا رات کا وقت بوڑھا چوکیدار مجھے کہنے لگاکیا بات ہے ؟ میں نے کہا نیند نہیں آ رہی ! مسکرا کر کہنے لگا آپ کےپاس کوئی تیل ہے میں نے کہا نہیں وہ گیا اور تیل لایا اور کہا اپنے پاؤں کے تلوؤں پر چند منٹ مالش کریں بس پھر کیا تھا میں خراٹے لینے لگا اب میں نے معمول بنا لیا ہے۔
4۔ میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔
5۔ مجھے معدے کا مسئلہ تھا پاؤں کو تلوؤں پر تیل کی مالش سے 2 دن میں ہی میرا معدے کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔
6۔ واقعی! اس عمل میں جادو جیسا اثر ہے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کی اس عمل کی وجہ سے مجھے بہت پر سکون نیند آئی۔
7۔میں یہ ٹوٹکہ تقریباً پچھلے 15 سال سے کر رہی ہوں مجھے اس سے بہت پر سکون نیند آتی ہے میں اپنے چھوٹے بچوں کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی تیل سے مالش کرتی ہوں اس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں ۔
8۔میرے پاؤں میں درد رہتا تھا میں نے روزانہ زیتون کے تیل سے رات کو سونے سے پہلے 2 منٹ پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنا شروع کر دی اس عمل سے میرے پاؤں کا درد ختم ہو گیا ۔
9۔ میرے پاؤں میں ہمیشہ سوزش رہتی تھی جب چلتی تھی تو تھکن سے چور ہو جاتی تھے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ عمل شروع کیا صرف 2 دنوں میں میرے پاؤں کی سوزش دور ہو گئی ۔
10۔ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ دیکھ کر اسے کرنا شروع کر دیا اس سے مجھے بہت سکون کی نیند آتی ہے۔
11۔ زبردست کمال کی چیز ہے۔ پر سکون نیند کیلئے نیند کی گولیوں سے بہتر کام کرتا ہے یہ ٹوٹکہ میں اب روزانہ رات کو پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کر کے سوتی ہوں۔
12۔ میرے دادا حضور کے تلوؤں میں بہت گرما ہٹ و جلن اور سر میں درد رہتا تھا جب سے انہوں نے لوکی کا تیل تلوؤں میں لگانا شروع کیا تکلیف سرے سے دور ہو گئی ۔
13۔میں تھائیرائیڈ کی مریضہ تھی میرے ٹانگوں میں ہر وقت درد رہتا تھا پچھلے سال مجھے کسی نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ بتایا میں مستقل کر رہی ہوں اب میں عموماً پر سکون رہتی ہوں ۔
14۔ میرے پاؤں سن ہو رہے تھے میں چار دن سے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل سے مالش کر رہا ہوں بہت زیادہ فرق ہے ۔
15۔بارہ تیرہ سال پہلے مجھے بواسیر تھی ، میرا دوست مجھے ایک حکیم صاحب کے پاس لے گیا جن کی عمر 90 سال تھی انہوں نے مجھے دوا کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر انگلیوں کے درمیان ، ناخنوں پر اور اسی طرح ہاتھوں کی ہتھیلیوں ، انگلیوں ، کے درمیان اور ناخنوں پر تیل کی مالش کرنے کا مشورہ دیا اور کہا ناف میں چار پانچ قطرے تیل کے ڈال کر سونا ہے میں نے حکیم صاحب کے اس مشورے پر عمل کرنا شروع کر دیا اس سے میرے خونی بواسیر میں کافی حد تک آرام آ گیا اس ٹوٹکے سے میرا قبض کا مسئلہ بھی حل ہو گیا میرے جسم کی تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے اور پر سکون نیند آتی ہے اور بقول حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ناک کے اندر سرسوں کا تیل لگا کر سونے سے خراٹے آنے بند ہو جاتے ہیں ۔
16۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کایہ ٹوٹکہ میرا آزمودہ ہے۔
17۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کرنے سے مجھے بہت پرسکون نیند آئی ۔
18۔میرے پاؤں اور گھٹنوں میں درد رہتا تھا ۔ جب سے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا اب میں یہ روزانہ کرتا ہوں اس سے مجھے پر سکون نیند آتی ہے ۔
19۔مجھے کمر میں بہت درد تھا جب سے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہے کمر کا درد کم ہوگیا ہے اور اللہ پاک کا شکر ہے بہت اچھی نیند آتی ہے ۔
وہ مغلیہ راز درج ذیل ہے:۔
وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں پھر قدرت کا کمال دیکھیں آپ ساری زندگی سر میں کنگھی کرتے ہیں جوتے صاف کرتے ہیں ، تو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر تیل کیوں نہیں لگاتے۔
قدیم چینی طریقہ علاج کے مطابق بھی پاؤں کے نیچے 100 کے قریب Acupressure Points (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔ جن کو دبانے اور مساج کرنے سے بھی انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔ اس کو
Foot Reflexogy
کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے۔
پلیز ان معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
جتنا ہو سکے آگے پہنچائیں انشاءاللہ صدقؑہ جاریہ بن کر ثواب دارین کا باعث بنے گا.
Researched Post with some online content
Health at Home:Matab Fatima Being survivor Star n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Andaz -Styles/Shop at home With Orion International Mall/Latest Brands alll Oriental Foodpathy, دیسی علاج بالغذا Summa's Herbal Cure Arshia Khan Stars n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ All new Trends: At Home Maheen Anayat Arshia Khann Khan Khan Nawaz Zeeshan
23/01/2025
قصہ ایک نیم حکیم کا
صدیوں پرانا قصہ ہے کہ بدقسمتی سے کسی گاؤں کے نیم حکیم ایک شادی شدہ عورت جس کے حسن کے چرچے تھے کی زلفِ گرہ گیر کے اسیر ہو گئے اس کی چشمِ قاتل کے تیر نیم کش نے حضرت کے لوہے جیسے دل میں سوراخ کر دیا اور آپ اس پر لٹو ھوگئے۔
شادی بیاہ اور میلو ں ٹھیلوں میں ڈھول بجانا عورت کے خاندان کا پیشہ تھا وہ کبھی دوا دارو کیلئے نیم حکیم صاحب کے پاس جاتی تو وہ بڑی دلچسپی اور تفصیل سے اس کی نبض چیک کرتے اور ملفوف الفاظ میں اپنا حالِ دل بھی ضرور سناتے اس کا بچہ بھی جب کبھی حضرت کے سامنے آتا تو وہ اسے چپکے سے کہتے
”تمہاری ماں کا کیا حال ھے"؟
"اسے میرا سلام کہنا‘‘
خوش شکل خاتون نے بڑے عرصہ سلام برداشت کئے مگر جب اس کی خیریت کے متعلق نیم حکیم ضرورت سے زیادہ فکرمند رھنے لگے تو اس نے اپنے خاوند کو ان کی تشویش سے آگاہ کر دیا اس سنگین مسئلے پر ڈھول بجانے والے خاندان کے مردوں کا ایک اجلاس منعقد ھوا جس میں حضرت کی صحت کاملہ کیلئے دعا کی گئی اور ان کے دردِ دل کے علاج کیلئے مختلف طریقوں پر غوروخوض کے بعد ایک جوھر زار شفا اسلوب فائنل ھوا۔
طے شدہ علاج کے مطابق خاوند نے اپنی زوجہ سے کہا کہ وہ حضرت کو پیغام بھجوا دے کہ اس کا خاوند آج گھر پر نہیں لہٰذا رات کا کھانا جھگی فقیراں میں تناول فرمائیں نیز اس مبارک موقع سے فائدہ اٹھاتے ھوئے باھمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ھوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں عورت نے طے شدہ شیڈول کے مطابق پیغام بھجوایا تو حضرت خوشی سے لال و لال ھو گئے تیر نشانے پر بیٹھا تھا چنانچہ دو گھنٹے کی جان توڑ تیاری میں آپ نے خضاب کو زینت ریش مبارک بنایا آنکھوں میں وافر مقدار میں سُرمہ لگایا اور کان میں عطر میں ڈبوئی روئی ٹھونس کر خراماں خراماں کوئے یار کی طرف رواں ھو گئے۔
دل کش محبوب نے نیم حکیم کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ایک کمرے میں تشریف رکھنے کو کہا۔
عین اسی وقت دوسرے کمرے سے خاندان کے مردوں پر مشتمل ظالم سماج کا ڈنڈوں سے مسلح ایک ٹولہ برآمد ہوا انہوں نے عورت کو چھت پر جا کر ڈھول بجائے کو کہا مراثیوں کے گھر میں ڈھول بجانے کی ریہرسل معمول کی بات تھی چنانچہ اھل دیہہ کو حالات کی سنگینی کا ادراک نہ ھو سکا اِدھر ظالم سماج کے ٹولے نے حضرت کی ڈنڈوں سے سیوا شروع کی تو انہوں نے بے ساختہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کا آغاز کر دیا آپ بہت چیخے چلائے مگر ان کی آواز ڈھول کی دلفریب دھنوں میں دب کر رہ گئی
المختصر! جب سیوا کرنے والے ٹولے نے حضرت کو گھر سے باعزت رخصت کیا تو ان کا اَنگ اَنگ ڈھول بجا رھا تھا اور نیم حکیم، نیم جاں ھو چکے تھے ۔
حسب توقع مراثیوں کی ڈنڈا ڈولی تیر بہدف نسخہ ثابت ھوا اور حضرت کو عشق جیسے موذی مرض سے نجات مل گئی تاھم اس علاج کا سائیڈ افیکٹ یہ سامنے آیا کہ وہ مستقل طور پر ایک نفسیاتی عارضے میں مبتلا ھو گئے نیم حکیم جب بھی کہیں ڈھول کی آواز سنتے تو ان کا ”تراہ‘‘ نکل جاتا اور آپ خوف سے جھرجھری لے کر فرماتے ”اوہ ! آج پھر کوئی مسکین پِٹ رھا ھے‘‘
سبق::- پرھیز علاج سے بہتر ھے۔
15/01/2025
پھوٹے ہوۓ پھل یا بیج بےحد مفید ہوتے ہیں اور باہر ممالک میں کافی مہنگے بھی بکتے ہیں۔ پھل پھوٹنے کا مطلب کہ نیا پودا اگ رہا ہے۔ خراب پھل میں بدبو اور گہرے داغ ہوتے ہیں۔ جب کہ پھوٹے پھل یا آلو میں اگتا پودا دکھتا ہے۔
دراصل اکثر لوگ جب ٹماٹر یا کسی اور سبزی میں کونپلیں پھوٹی دیکھیں تو وہ پھل سبزی ہی اٹھاکر پھینک دیتے ہیں۔ جب کہ یہ ناصرف کھانے میں صحت بخش ہوتے ہیں بلکہ ان سے نیا پودا بھی اگایا جاسکتا ہے۔
Health at Home:Matab Fatima Arshia Khan Summa's Herbal Cure Andaz -Styles/Shop at home With Orion International Mall/Latest Brands alll Star n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Stars n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Oriental Foodpathy, دیسی علاج بالغذا All new Trends: At Home Being survivor Arshia Khann
Plants n Planting
Green World
Let's start the Gardening
How to grow plants
Fruits n flowers to grow
شہد کی خالصیت کی جانچ کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالے میں ایک کپ پانی لیں اور اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر ہلکا سا ہلائیں۔ اگر شہد خالص ہوگا تو پیالے کے پیندے میں شہد کی مکھیوں کی چھتے کی شکل میں جم جائے گا۔ لیکن اگر شہد میں ملاوٹ ہوگی تو یہ چینی کی طرح حل ہو جائے گا۔
Health at Home:Matab Fatima Being survivor Stars n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Oriental Foodpathy, دیسی علاج بالغذا Summa's Herbal Cure Star n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ All new Trends: At Home Andaz -Styles/Shop at home With Orion International Mall/Latest Brands alll Arshia Khan Arshia Khann Nawaz Zeeshan
14/11/2024
پہلا موبائل فون جو ایجاد کیا گیا تھا اس کا وزن تقریباً 1.1 کلوگرام تھا؟ یہ 1973 میں موٹورولا کمپنی نے بنایا تھا، اور اس کو چارج ہونے میں 10 گھنٹے لگتے تھے جبکہ یہ صرف 30 منٹ کی کال کی سہولت دیتا تھا۔
اس کی قیمت تقریباً 3,500 امریکی ڈالر تھی، جو آج کے دور کے حساب سے بہت زیادہ تھی
پہلا موبائل فون جو 1973 میں ایجاد کیا گیا، وہ "موٹورولا ڈیفائن" (Motorola DynaTAC) تھا۔ اس فون کو موٹورولا کے انجینیئر مارٹن کوپر نے ڈیزائن کیا تھا۔ یہ فون اس وقت ایک بڑا انقلاب تھا کیونکہ اس سے پہلے صرف لینڈ لائن فونز استعمال ہوتے تھے۔
موٹورولا ڈیفائن موبائل فون نے 1983 میں عوامی طور پر متعارف کرایا، اور اسے "پہلا موبائل فون" کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ فون اس وقت کے معیار کے لحاظ سے بہت مہنگا تھا، مگر اس کے ذریعے لوگوں کو موبائل کمیونیکیشن کی دنیا میں ایک نیا دروازہ کھولنے کا موقع ملا۔ آج کے جدید اسمارٹ فونز کے مقابلے میں یہ فون بہت سادہ تھا، مگر اس کی ایجاد نے موبائل ٹیکنالوجی کے لیے بنیاد فراہم کی۔ بشکریہ
ik info tech
بشکریہ
https://www.facebook.com/share/p/dQtGiBHDA1xSiJ7h/
Health at Home:Matab Fatima Being survivor Stars n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Oriental Foodpathy, دیسی علاج بالغذا Summa's Herbal Cure Star n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ All new Trends: At Home Andaz -Styles/Shop at home With Orion International Mall/Latest Brands alll Arshia Khan
10/11/2024
موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں بڑھتی دشواریاں
پاکستانیوں ملک و زراعت بچاؤ مہم شروع کیجیئے، فسادات و سیاست نہیں۔
ایک آن لائن ادارے نے کچھ چیدہ چیدہ نکات کچھ یوں شائع کیے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ 2024 میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ہیں اور 2070 تک جی ڈی پی میں 21 فیصد تک کمی کا سامنا کر سکتا ہے اور اگر تسلسل برقرار رہا تو 2100 تک جی ڈی پی میں 40 فیصد سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبے کو پہنچنے کا خطرہ ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے خبردار کردیا گیا اور کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی کیش کراپ بری طرح متاثر ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 2070 تک چاول اور مکئی کی پیدوار میں تقریبا 40 فیصد، سویا بین 20 فیصد اور گندم کی 45 فیصد تک پیداوار میں کمی ہو سکتی ہے۔
اسی طرح مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو 20 فیصد پیداواری کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا، موسماتی تبدیلی کی وجہ سے درختوں کی پیداوار میں 10 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے موسم گرما کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگا، موسم زیادہ گرم ہونے سے افرادی قوت میں 10 سے 20 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔
Health at Home:Matab Fatima Being survivor Stars n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Oriental Foodpathy, دیسی علاج بالغذا Summa's Herbal Cure Star n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ All new Trends: At Home Andaz -Styles/Shop at home With Orion International Mall/Latest Brands alll Nawaz Zeeshan Arshia Khan
02/11/2024
صبح کا سلام ہو یا اجنبی سے پہلی ملاقات میں بات چیت کی ابتدا ہو، دعا ہے۔
دعا اجنبیوں کو پریشانی میں دے دی جاتی ہے، لیکن عام حالات میں چپکنا سخت ناپسندیدہ اور عورت ناراض ہو تو کوئی گناہ نہیں، بلکہ پسندیدہ ہے۔
سارے آن لائن بھائی بہن دین پڑھ کر سلام عام کیجیئے۔
اجنبی لوگ بوقت ضرورت مجمع میں کچھ بات چیت کریں تو گناہ نہیں، لیکن تنہائی ممنوع ہے۔
فیس بک بنانے والا عیسائی بھائی ہے۔ اللہ اسے کل خیر کی توفیق دے۔ یہ ایک خیالات و بھلائی عام کرنے کا پلیٹ فارم بنایا گیا تھا۔ بھائی بہن تو ورنہ ہر گھر میں ہوتے ہیں۔
وما علینا الاالبلاغ
ترجمہ: ہمارا ذمےداری بس (پیغام) پہنچا دینا ہے۔
Stars n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Health at Home:Matab Fatima دلچسپ حقائق، سچے لطیفے The Creater N Creation Rehan Allahwala
02/11/2024
There will be a goodnight indeed@
دعا کے ساتھ شروع، دعا کے ساتھ اختتام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
Opening Hours
| Monday | 16:00 - 17:00 |
| Tuesday | 16:00 - 17:00 |
| Wednesday | 16:00 - 17:00 |
| Thursday | 16:00 - 17:00 |
| Friday | 16:00 - 17:00 |
| Saturday | 16:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |