ArmaNii official

ArmaNii official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ArmaNii official, Health/Beauty, Karachi.

24/06/2026

محرم الحرام 2026
موضوع: پردہ
بمقام جامعہ صفہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کریس

13/06/2026

*موضوع:* علم اور اس کی فضیلت
*مقام:* خطبہ جمعۃ المبارک، جامع مسجد حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام، مقبول سکردو
The most important message for the student who is Achieving a Knowledge in different Fields . Please one time Listen۔

22/05/2026

الحمد للہ
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس کی رحمت کی نظر سے جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ، محمودآباد، کراچی کی بیسمنٹ کی افتتاحی تقریب میں بندۂ حقیر کو تلاوتِ قرآن پاک کا شرف حاصل ہوا۔
اس پرمسرت موقع پر تمام اہلِ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ پاک تمام معاونین کی دلی مرادیں پوری فرمائے اور سب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

علی اصغر آرمانی

07/05/2026

Shortly Introduction about Jamia masjid and Jamia Islamia Sofia Imamia Noorbakhshia mehmoodabad Karachi
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آج ہم آپ کو جامع مسجد و جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں، جو اس وقت زیرِ تعمیر ہے۔

نوربخشیہ مکتبِ فکر کی دنیا میں یہ ان ممتاز مساجد میں سے ایک ہے جہاں پنجگانہ نماز ادا کی جاتی ہے، اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کے ایامِ ولادت و شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس جامع مسجد و مدرسہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سے 300 سے زائد طلبہ 6 یا 7 سالہ درسِ نظامی کا کورس مکمل کر چکے ہیں۔ بلتستان میں ان فارغ التحصیل طلبہ میں سے 80 فیصد اپنے گاؤں کی مساجد و مدارس میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مجھے فخر ہے کہ یہ مدرسہ نوربخشیہ برادری کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس مدرسے کے قیام سے قبل نوربخشیہ مکتبِ فکر کو قومی یا بین الاقوامی سطح پر زیادہ پہچان حاصل نہ تھی۔ اس کے افتتاح کے بعد نوربخشیہ برادری کو عالمی سطح پر شناخت ملی ہے۔

صوفیہ امامیہ نوربخشيہ ایک روحانی سلسلہ ہے جس کا سلسلۂ سند حضرت علی علیہ السلام سے جا ملتا ہے اور حضرت علی علیہ السلام سے حضور نبی اکرم ﷺ تک پہنچتا ہے۔

لہٰذا ہم آپ سب سے پُرزور درخواست کرتے ہیں کہ جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی مسجد و مدرسہ کی تعمیر میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے اور آپ کو نظرِ بد اور ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

جزاکم اللہ خیراً
بہت بہت شکریہ
AlEe AsGhAr ArmaNii
Like and follow my Page
ARMANII OFFICIAL

29/04/2026

شیعہ مکتبِ فکر کے ممتاز عالمِ دین جناب شیخ سلیم صاحب اپنے مخصوص انداز میں نوربخشیہ کی تعریف کرتے ہوئے
اصل تعریف وہی ہوتی ہے جو دوسرے لوگ کریں۔ اپنے لوگ تو اپنے بارے میں ہر وقت تعریف کرتے ہی رہتے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi