Asal Hakeem Asal Dawi
Knowledge is power
14/10/2023
Pakistan protest (kasur) for sweden's bycott.
سب کو مبارک ہو ہم نے اس سال 50 ڈگری درجہ حرارت کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ آئیے اگلے سال 60 ڈگری سینٹی گریڈ حاصل کرنے کے لیے مزید درخت کاٹیں☹☹☹
دو پاکستانی امیر زادے پندرہ کروڑ دے کر سمندر کی تہہ میں لا پتہ ہیں۔
آج کل ٹی وی پر ایک خبر بہت دھرائی جا رہی ہے۔ ایک سب مارین، یعنی آب دوز جو
سیاحوں کو ٹائی ٹینیک Titánic دکھانے لے کر جاتا ہے وہ بحری جہاز جو 1912 میں سمندر میں غرق ہوا تھا۔ اس بحری جہاز کا ملبہ سمندر کی تہہ میں دکھانے سیاحوں کو لے جانے والی یہ آبدوز بحر اوقیانوس میں 3800 میٹر گہرائی میں لاپتہ ہو گئی ہے۔اس میں دو پاکستانی امیر زادے باپ بیٹا بھی موجود تھے ۔
شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد اینگرو کارپوریشن داؤد گروپ اولپرز ترنگ ڈیری امنگ کے مالکان ہیں ۔
امریکا اور کینیڈا کے حکام آبدوز کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، آبدوز میں پانچ افراد موجود تھے۔
ٹائی ٹینیک کا ملبہ دیکھنے کے لیئے فی کس ٹکٹ دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر فی سیاح وصول کیا جاتا ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا ساڑھے سات کروڑ روپے بنتا ہے ۔
آپ اندازہ کریں کہ یہ امیر زادے کس قدر مالدار ہیں کہ وہ اس سفر کیلئے پندرہ کروڑ روپے ادا کر کے شامل ہوئے ہیں۔
آبدوز میں صرف 96 گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ ہوتا ہے، آبدوز نے 2دن قبل جو سگنل بھیجا تھا وہ آخری ثابت ہوا۔ اب صرف 30 گھنٹوں کی آکسیجن موجود ہے۔
ہم دعاء گو ہیں کہ موصوف زندہ واپس آجائیں لیکن زندگی بھی عجیب شے ہے۔ ایک ہی ملک کے کچھ لوگ روزی روٹی کمانے کیلئے ڈوب مرے اور کچھ پندرہ کروڑ دے کر سمندر تلے جانے کو تیار ہو گئے۔
🥀 واہ رے مالک تیرے رنگ ..........
*انتہائی اہم بات*
لاہور ڈی ایچ اے پٹرول پمپ پر ایک آدمی آتا ہے اور ایک عورت کو جو اپنی گاڑی میں پٹرول ڈلوا رہی ہوتی ہے پینٹر کے طور پر اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔
وہ خاتون انکار کر دیتی ہے لیکن تکلفانہ اس کا وزیٹنگ کارڈ لے لیتی ہے۔ وہ خاتون پھر اپنی گاڑی سٹارٹ کر کے وہاں سے روانہ ہوتی ہے۔
تب ہی وہ دیکھتی ہے کہ وہ آدمی بھی اسی وقت وہاں سے روانہ ہوتا ہے۔
کچھ منٹ کے بعد اس خاتون کو چکر آنے لگتے ہیں اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ وہ گاڑی کی کھڑکی کھولتی ہے اور محسوس کرتی ہے کہ
خوشبو اس کے ہاتھ سے آ رہی ہے۔ اسی ہاتھ سے جس سے اس نے وہ وزیٹنگ کارڈ پکڑا تھا۔ وہ پھر نوٹس کرتی ہے کہ
اس آدمی کی گاڑی اس کے پیچھے ہے۔ اس خاتون کو محسوس ہوتا ہے کہ کچھ کرنا چاہیے۔
وہ راستے میں آنے والے پہلے پٹرول پمپ پر رک جاتی ہے اور مسلسل ہارن بجانا شروع کر دیتی ہے مدد مانگنے کے لیے۔
وہ آدمی جب یہ دیکھتا ہے تو بھاگ جاتا ہے لیکن اس خاتون کو اگلے کئی منٹوں تک سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ کافی دیر بعد اس کا سانس بحال ہوتا ہے۔
بظاہر وزیٹنگ کارڈ پر ایک دوائی لگی تھی جو سانس لینے کے ساتھ ہمارے جسم میں داخل ہو جاتی ہے۔ اس دوائی کا نام *burundanga* ہے۔
اور یہ جرائم پیشہ افراد اپنے ٹارگٹ کو قابو میں کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
یہ سیمپل کارڈ پر ٹرانسفر ہو کر پکڑنے والے کے ہاتھ سے اس کے سانس کے ساتھ جسم میں داخل ہو کر سانس لینا مشکل کردیتی ہے...
لہذا جب آپ اکیلے ہوں گھر پر یا گاڑی چلا رہے ہیں اور اکیلے گلی میں ہیں تو کسی سے بھی وزیٹنگ کارڈ یا اس سے متعلقہ چیزیں نہ پکڑیں۔
آپ اس دوائی کو گوگل پر خود سرچ کرکے اس کے برے اثرات دیکھ سکتے ہیں...
بہت احتیاط کریں اور اپنے گھر والوں کو بچوں کو خاص ہدایت کریں کہ کسی سے کوئی کاغذ کارڈ نہ پکڑیں...
اللّٰہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین.
صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ, اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا
لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو
جزاک اللہ خیرا کثیرا.
اگر آسمان سے آزادی کی بارش ہو جائے تو غلامی پسند چھتریاں لے کر نکلیں گے
سقراط
امریکہ سپر پاور تھا۔ دنیا پر اس کی دھاک تھی۔ معشیت بھی مناسب تھی
ٹرمپ کے دور تک اس کے چین، سعودیہ، یورپ حتیٰ کہ روس وغیرہ سے بھی اچھے/واجبی تعلقات تھے۔ دنیا امریکہ کی سنتی تھی
پھر امریکی اسٹیبلشمنٹ کو کیڑا ہوا۔۔۔۔۔۔
انھوں نے ٹرمپ پر سرخ لکیر کھینچ کر، بائیڈن جیسے بڈھے چلے ہوئے کارتوس کو اقتدار میں بٹھادیا
اس کے آتے ہی امریکہ کے برے دن شروع ہوگئے۔ دنیا ڈالر کو ٹھکرا کر، دوسری کرنسیوں میں تجارت کرنا شروع ہوگئی۔ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین لیول پر آگئے۔ سعودیہ جیسا امریکی حلیف انھیں منہ پر ذلیل کرنے لگا۔ اب امریکہ کی ڈیفالٹ کی تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے۔ جس قدر امریکہ تباہی کا شکار ہوتا چلا جارہا ہے، اسی قدر ٹرمپ کے خلاف کاروائی میں تیزی آتی جارہی ہے
ان بونگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کو زیر کرکے یہ امریکہ کے مسائل کا حل نکال لیں گے
اچھا بھلا چلتا ہوا ملک امریکی اسٹیبلشمنٹ نے گھوڑے لگادیا
اہم نوٹ: فضول سوچنے سے سخت پرہیز کیجیے۔ یہ پوسٹ صرف امریکہ کے بارے میں ہے
ایک صحابی آئے یا رسول اللہ میرا پڑوسی ہے اس کی کھجور ٹیڑھی ہو کر میرے گھر میں چند اس کی شاخیں ہیں۔ اس پر جب پھل لگتا ہے اور ٹوٹ کر گرتا ہے تو میرے بچے اٹھا لیتے ہیں ہم غریب ہیں تو وہ بھاگتا ہوا آتا ہے اور آکر میرے بچوں کے منہ میں سے کھجور کو نکال لیتا ہے۔ یا رسول اللہ آپ اس کو کہیں کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچوں پر اتنی زیادتی نہ کرے۔ آپ نے اسے بلایا وہ منافق تھا۔ آپ نے فرمایا بھئی ایک سودا کرتے ہو؟ اس نے پوچھا کون سا سودا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کھجور کا درخت مجھے دے دو اور اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے کر دونگا۔ وہ کہنے لگا یارسول اللہ یہ اصل میں میرے بچوں کو بہت پسند ہے اگر کوئی اور کھجور ہوتی تو میں دے دیتا تو یہ میری معزرت ہے یا رسول اللہ اور چلا گیا۔
ایک صحابی بیٹھے تھے ابو دحداح وہ کہنے لگے یا رسول اللہ اگر میں وہ کھجور کا درخت لے دوں تو مجھے جنت میں کھجور کا درخت لیں دیں گے آپ؟ آپ نے فرمایا ہاں تو مجھے لے دے اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے دوں گا۔ وہ صحابی اٹھ کر اس منافق کے پیچھے چلے گئے اور بلایا اے بھائی بات سنو، کھجور کا درخت کتنے کا بیچو گے؟ اس نے کہا میں نے اللہ کے نبی کو نہیں دیا تمہیں کیسے دے دوں۔ انہوں نے کہا اچھا بھائی منہ سے بول کتنے پیسے لو گے۔ تو اس نے جان چھڑانے کے لیے کہا کہ اپنا سارا باغ مجھے دے دے اور یہ ایک کھجور کا درخت لے لے اور باغ میں 600 کھجور کے درخت اور یہ کھجور کا درخت کسی اور کو دینا ہے وہ کہنے لگے پکے ہو؟ سودے سے پھرو گے تو نہیں؟ کہا میں پاگل ہوں کہ میں مکر جاؤں گا مجھے 600 کھجور کے درخت مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے منظور ہے کھجور کا درخت میرا اور سارا باغ تیرا۔
ابودحداح گئے اور باغ کے باہر کھڑے ہوگئے اندر بھی داخل نہ ہوئے اور جیب میں جو پیسے تھے وہ بھی زمین کے اندر ڈال دیے کہ یہ بھی باغ کی کمائی ہے اور باغ کا جنت کے بدلے سودا کر دیا ہے اللہ کے نبی سے اور اپنی بیوی کو آواز دی باہر آؤ یہ باغ اب ہمارا نہیں ہے، اس باغ کا اللہ کے نبی کے ساتھ سودا کر آیا ہوں بیوی نے جب اللہ کے نبی کا نام سنا تو وہ بھی بچوں کو لے کر باغ سے باہر آگئی اور کہا تم نے بہت خوبصورت سودا کیا۔
حضرت ابو دحداح اللہ کے نبی کے پاس گئے یارسول اللہ میں نے سودا کر لیا ہے۔ فرمایا ابو دحداح کیسے کیا سودا ؟ کہا یارسول اللہ سارا باغ دے دیا اور وہ کھجور کا درخت لے لیا۔ اللہ کے نبی نے فرمایا پھر میرا سودا بھی بدل گیا اور فرمایا میرے ساتھی میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہا ہوں اللہ نے تیرے لیے جنت میں ایک محل نہیں سینکڑوں محل بنا دیے ہیں اور ایک باغ نہیں ہزاروں باغ تیرے لیے تیار کر دیے ہیں۔ اور جب حضرت ابودحداح فوت ہوئے تو اللہ کے نبی نے فرمایا میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں ایک لاکھ جنت کے کھجور کے درخت ابو دحداح کے جنازے کے اوپر جھکے ہوئے ہیں۔
Reference:۔
مسند عبد بن حمید: 1334
ابن حبان: 71
الطبرانی: 763
الحاکم: 2/20
شعب الایمان: 3451
13/06/2023
🌹 *حدیث نبوی ﷺ*🌹
*وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ نِصْفَ الدِّينِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ فِي النِّصْفِ الْبَاقِي»*
*حضرت سیدنا انس ؓ بیان فرماتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ جب بندہ شادی کر لیتا ہے تو وہ نصف دین مکمل کر لیتا ہے، اسے نصف باقی میں اللہ سے ڈرنا چاہیے۔ ‘‘*
📗 *مشکوٰۃ المصابیح،کتاب: نکاح کا بیان ،حدیث نمبر:3096* 📗
💥💥💥 03008827785
┅┄┈•※ ͜✤✤͜ ※•┈┄┅
*شھزاد احمد عفی عنہ*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Kasur