سب دیکھے گے
سب دیکھے گے
10/01/2022
عشق محسن ہمیں مقتل میں پکارے تو سہی
پابۂ زنجیر چلے آئیں گے چھن چھن کرتے
زندگی کی قریب 29 بہاریں دیکھ چکے __ زمانۂ تلمذ سے لے کر اب تک سیاسی سے زیادہ مذہبی جماعتوں کی طرف رجحان رہا__ مزاح کی بات یہ کہ اسلام پسندوں کو پسند بھی رکھا اور ان کے ناقدین ہونے کا شغل بھی __ نامور سکالرز و مصنفین کو پڑھا، بعض کو سنا اور کچھ کو جانا بھی __ سیاسی، عسکری اور اصلاحی ایجنڈے لے کر اٹھنے والی جماعتیں دیکھیں __ تاریخ نے ان کو سب سب لکھ لیا __ کچھ کے اکابر اپنے اعمال کے ساتھ اللّٰہ کے حضور پیش ہوگئے (اللہم اغفرلہم)__ مگر کم کم ایسے ہوں گے جو اس جماعت جیسا منظم اور بلا تفریق نسل و مذہب فلاحی کام کر گزرے ہوں __ دیکھنے میں دل کو بھانے والے، اخلاق بہتر اور ٹیم ورک کے مجدد __ اطاعت امیر میں سورج سے آنکھ ملا لیں __ جن کو بزرگوں کی صحبت میسر آئی انھیں قیام اللیل اور قنوت کرتے دیکھا __ تین دہائیوں میں عالمی سیاسی منظرنامے پر بڑے بدمعاشوں سے دشمنی کے ساتھ ساتھ اسلام پسندوں سے محبتیں بھی سمیٹیں __ بی بی سی اور وائس آف امریکہ سمیت تمام دنیا نے 2005 کے زلزلوں، سیلاب اور پھر بلوچستان میں ان کے کام کو تسلیم کیا اور بلاشبہ یہ ایک اعزاز ہے __ کہنے کو یہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عام پاکستانی ہیں مگر آفت میں پھنسے لوگوں کو یہ جانے پہچانے، مانو تو گھر کے فرد دکھائی دیتے ہیں __ ان کو ہنگامی حالات میں دیکھ کر لگتا ہے گویا لوگ ان کے منتظر بیٹھے تھے
گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے
سیاسی نظریات سے اختلاف رکھنے کے باوجود میں ان کے شبانہ روز رفاعی و اصلاحی پراجیکٹس کا معترف رہا ہوں __ اچھا لگتا ہے کسی خطرناک و ہنگامی حالات میں کسی این جی او یا لبرل کی بجائے ان داڑھی والوں کو موجود پا کر
اللّٰہ پاک ان کے اہل و عیال کا محافظ ہو آمین
والسلام
19/02/2021
خیرپورٹامیوالی اسرانی اسٹیشن پر خوفناک کیری ڈبے کو حادثہ حادثے میں ایک بچہ موقع پر جانبحق کچھ بچے اور سکول ٹیچرز زخمی زخمیوں کو بھاولپور ہاسپٹل میں بھیج دیاگیا
16/02/2021
*قصور پولیس کی شاندار کارکردگی/ ماں اور 4 کمسن بچیاں با حفاظت بازیاب، 3 ملزمان گرفتار*
قصور۔ تھانہ الہ آباد پولیس کی کاروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 5 لڑکیاں باحفاظت بازیاب
قصور۔ اغوا کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان وسیم، فیصل اور جبار گرفتار، مزید تفتیش جاری
قصور۔ ملزمان نے ایک ماہ قبل الہ آباد سے لیاقت نامی شہری کی بیوی اور چار بیٹیوں کو اغوا کیا تھا اور بچیوں کو فروخت کرنیوالے تھے۔
قصور۔ ڈی ایس پی چونیاں غلام دستگیر کی خصوصی ہدایات پر تھانہ الہ آباد پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تین ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا
قصور۔ ملزمان کے چنگل سے خاتون عذراں بی بی اور اسکی 4 معصوم بیٹیوں کو بازیاب کروا کے ورثا کے حوالے کیا
قصور۔ بیوی اور بیٹیوں کی باحفاظت واپسی پر شہری لیاقت نے پولیس کا شکریہ ادا کیا
قصور۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
*ڈسٹرکٹ پولیس قصور*
قصور کے نواحی علاقے تھانہ گنڈا سنگھ میں 5 سالہ معصوم بچی کو چالیس سالہ شخص نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے فوری کارروائی کرکے سفاک درندہ شخص کو گرفتار کر لیا
راجن پور ۔ تھانہ صدر کی حدود میں رشتہ نا دینے پر نوجوان کی لڑکی کے گھر خود کشی
راجن پور ۔ نوجوان نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا
راجن پور ۔ خود کشی کی فٹج ہم نیوز کو موصول
چونیاں روڈ پر ڈاکوؤں نے آگے سے مزاحمت کرنے پر سیدھی گولیاں مار دیں
05/02/2021
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Dost Pura
Kasur