Uzman Elahi Journalist

Uzman Elahi Journalist

Share

Uzman Elahi District Reporter Daily CNN Lahore

25/08/2026

خاک کچھ بھی نہیں، کمال رکھا ہے
اے خدا! تو نے سنبھال رکھا ہے

اپنی ہستی سے کر کے وابستہ
ہر مصیبت کو ٹال رکھا ہے

میں تو کب کا مٹ گیا ہوتا
تیری رحمت نے پال رکھا ہے

19/07/2026

جو وقت ملا ہے زندگی میں، وہ خدمتِ خلق میں گزاریں

چراغِ خیر جلا کے رکھیں، جہاں تک ہو سکے سنواریں

👈بڑے بھائی آصف رضا صاحب، ڈپٹی کمشنر قصور اور ان کے ہمراہ عدنان دریشک صاحب، ایکسین ڈرین لاہور، آپ دونوں کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ نے میری درخواست پر میرے آبائی گاؤں اوراڑہ نو اور اوراڑہ کہنہ کے مین روہی نالہ کی صفائی کا کام شروع کروایا۔

یہ اقدام نہ صرف میرے آبائی علاقے بلکہ اہلِ علاقہ اور گردونواح کے لوگوں کے لیے بھی یقیناً بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آپ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

اللہ پاک نے مجھے جو بھی وسائل اور استطاعت عطا فرمائی ہے، میری ہمیشہ یہی کوشش اور نیت رہے گی کہ ان شاء اللہ انہیں عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور اپنے علاقے کی بہتری کے لیے استعمال کروں، تاکہ میرے علاقے اور اہلِ گاؤں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

اللہ پاک ہم سب کو اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

24/06/2026

نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کِشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

"جو قومیں اپنے بچوں کی تعلیم پر سرمایہ لگاتی ہیں، وہی تاریخ میں اپنا نام روشن کرتی ہیں۔" 📚✨⚖️

بنتے ہیں مکتب جو قوموں کی امانت کے لیے
وہی تعمیر کرتے ہیں زمانوں کا مقدر
✨📖🏫

عوامی سماجی اور فلاحی کاموں کو نیکی سمجھ کر کرنے والی شخصیت فخر قصور چٸیرمین عفیرہ زبیر خاں فاٶنڈیشن ممبر بورڈ آف گورنرز DPS قصور بڑۓ بھاٸی جان حاجی زبیر احمد خاں صاحب کی جانب سے نئے کیمپس کیمبرج بلاک کی تعمیر کے اعلان کا خیر مقدم یہ اقدام نہ صرف تعلیمی سہولیات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ 📚✨

وہ شخص قابلِ صد احترام ہوتا ہے
جو علم بانٹ کے قوموں کا نام کرتا ہے

چراغِ علم جلانا بڑی عبادت ہے
جو یہ کرے، وہ زمانے میں یاد رہتا ہے۔

جن کے ارادوں میں ہو نسلوں کی بہتری کا خواب
وہی تعمیر کرتے ہیں زمانوں کا نصاب

خدمتِ خلق کا جو جذبہ دل میں رکھتے ہیں
وہی تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں۔

زبیر احمد خانؔ کے جذبۂ خدمت کو سلام،
جو اینٹوں سے نہیں، تعلیم سے مستقبل تعمیر کر رہے ہیں
📚✨🏫

نام باقی رہ جاتا ہے خدمت کے سبب،
ورنہ دنیا میں آتے ہیں بہت لوگ یہاں

خدا کرے یہ شمعِ علم یوں ہی روشن رہے
آپ کا ہر نیک ارادہ کامیابی سے ہمکنار رہے

دعا ہے ربِ کریم سے یہ سفر جاری رہے
آپ کے ہاتھوں سے علم کا ہر چراغ روشن رہے۔

اللہ کرے اخلاص کی یہ روشنی قائم رہے
آپ کا نام خدمت و عزت سے دائم رہے۔

خدا کرے کہ ثمر بار ہو یہ جذبۂ خلوص
نسلوں کی رہنمائی کا یہ سفر سلامت رہے۔

دعا ہے رب سے، رہے آپ کا جذبہ آباد
تعلیم کی خدمت میں ملے عزت و مراد
🌹📚✨
اللہ کرے یہ نیک مشن روز افزوں ہو
ہر قدم پر کامیابی آپ کا مقدر ہو۔ 🤲📖✨

27/05/2026

عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔
یہ مقدس دن ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانیاں اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہمارے گھروں کو خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔
عید الاضحیٰ مبارک 🌙🐐✨

16/05/2026

Alhamdulillah ❤️🏆

Honored to receive the Award of Excellence at the Daily CNN Lahore Annual Awards Ceremony.This achievement is the result of hard work, dedication, consistency, and above all,the prayers and support of my parents, teachers, and elders who always believed in me and encouraged me throughout my journey. ✨

I feel truly grateful to Allah Almighty for blessing me with this honor and giving me the strength to reach this stage. 🤍

Special Thanks To

👉Manzoor Ch Sb Chairman, Daily CNN Lahore

👉Ms.Tayyaba Manzoor Ch Chief Editor,Daily CNN Lahore

👉Mansoor Mumtaz Sb Editor,Daily CNN Lahore

For their continuous support, trust, and encouragement.This recognition motivates me to continue working with even more passion, honesty, and responsibility.🤝🤲🌹

12/05/2026

یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا
یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا
یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

ہر اِک جسم گھائل ہر اِک روح پیاسی
نگاہوں میں اُلجھن دلوں میں اداسی
یہ دنیا ہے یا عالمِ بد حواسی
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہاں اِک کھلونا ہے انساں کی ہستی
یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی
یہاں پر تو ہے جیون سے موت سستی
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

جوانی بھٹکتی ہے بدکار بن کر
جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر
یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے
وفا کچھ نہیں دوستی کچھ نہیں ہے
جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

جلا دو اِسے پھونک ڈالو یہ دنیا
میرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا
تمھاری ہے تم ہی سنبھالو یہ دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

✍️ ساحر لدھیانوی

10/05/2026

Invitation By Award Ceremony Big Bro Zubair Ahmad Khan CEO Afira Zubair Foundation/Zubair groups of Companies

Host
Uzman Elahi Nation News Lahore

04/05/2026

An introductory meeting was held with the newly appointed DPO Kasur, Aftab Ahmed Phularwan, Under The Leadership of the group leader Sheikh Muhammad Hussain Working Journalist Council Press Club Kasur

03/05/2026

تصویر گوجرانوالہ کے کمشنر آفس کی ہے

۔ کرسی پر بیٹھی یہ صائمہ ہے۔ وہی صائمہ جس کا باپ رحمت گوجرانوالہ کے پاس ایک چھوٹے سے گاؤں "نوشہرہ ورکاں" میں دو ایکڑ زمین پر ہل چلاتا تھا۔

آج صائمہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ تعینات ہوئی ہے۔ جس لڑکی کو کبھی لوگ کہتے تھے "کسان کی بیٹی کلکٹر کیا بنے گی"، آج وہی لڑکی فائلوں پر دستخط کر کے شہر کے بڑے بڑے فیصلے کرتی ہے۔

*از قلم علی بٹ:*

صبح 9 بجے، AC آفس گوجرانوالہ۔
صائمہ نے آ کرسی سنبھالی ہی تھی کہ چپڑاسی نے بتایا، "میڈم، ایک بزرگ ملنے آئے ہیں۔ کہتے ہیں آپ کے گاؤں سے ہیں۔"

صائمہ نے سر اٹھایا۔ سامنے ابا رحمت کھڑے تھے۔ وہی میلی قمیض، پاؤں میں ٹوٹی ہوئی چپل۔ ہاتھ میں گنے کا ایک تحفہ۔

رحمت کی آنکھیں نم تھیں۔ "بیٹا، تیرے دفتر کو دیکھنے آیا ہوں۔ ساری زندگی کھیت دیکھا، آج بیٹی کا دفتر دیکھ لوں۔"

صائمہ کرسی سے اٹھی اور دوڑ کر ابا کے گلے لگ گئی۔ پورا عملہ دیکھتا رہ گیا۔

اس نے ابا کو اپنی کرسی پر بٹھایا، خود ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئی۔ "ابا، یہ کرسی آپ کی محنت سے ملی ہے۔ آپ نے اپنی دوائی چھوڑ کر میری فیس بھری تھی نا۔ آج یہ AC کی کرسی آپ کی ہے۔"

اس دن گوجرانوالہ کے کمشنر آفس نے ایک نئی تاریخ دیکھی۔ ایک غریب کسان اسسٹنٹ کمشنر کی کرسی پر بیٹھا تھا، اور اس کی بیٹی فخر سے اس کے ساتھ کھڑی تھی۔

باہر کھڑے لوگ کہہ رہے تھے، "نوشہرہ ورکاں کے رحمت کی بیٹی نے پورے گوجرانوالہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔"

*سبق*: گوجرانوالہ ہو یا کوئی بھی شہر، عزت ڈگریوں سے نہیں، ہمت سے ملتی ہے۔ اور بیٹیاں بوجھ نہیں، رحمت ہوتی ہیں

Category

Address


Post Office Khas Orara T And District Kasur
Kasur
55050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Uzman Elahi Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Kasur.