Food and flavor
delicious cooking and online classes.
04/07/2026
گولا کباب ریسپی
اجزاء
آدھا کلو قیمہ (بیف یا مٹن)
1 درمیانی پیاز (سنہری فرائی کی ہوئی)
1 کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ
2 ہری مرچ
ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ
پودینہ 1 کھانے کا چمچ
1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر
1 چائے کا چمچ بھنا زیرہ پاؤڈر
1 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ
آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ
نمک حسبِ ذائقہ
1 کھانے کا چمچ بھنا بیسن
1 کھانے کا چمچ دہی
1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس
1 کھانے کا چمچ مکھن یا تیل
بنانے کا طریقہ
1۔ مصالحہ تیار کریں
فرائی پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ گرائنڈ کرلیں۔
اب اسے قیمے میں ڈال کر باقی تمام مصالحے بھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
قیمے کو کم از کم 2 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
رات بھر رکھا جائے تو ذائقہ زیادہ اچھا آتا ہے۔
ہاتھ پر تھوڑا سا تیل لگا کر قیمے کے گول گول کباب بنا لیں۔
پین میں تھوڑا تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر کباب سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
چاہیں تو کوئلوں پر بھی گرِل کرسکتے ہیں۔
دھواں دینے کا طریقہ
ایک جلتا ہوا کوئلہ چھوٹی کٹوری میں رکھیں، اس پر تھوڑا گھی ڈالیں اور فوراً ڈھکن بند کردیں۔
5 منٹ بعد نکال دیں۔ اس سے باربی کیو جیسا اسموکی فلیور آئے گا۔
سرو کریں
ہری چٹنی
پیاز
نان یا پراٹھے
لیموں کے ساتھ ....۔
04/07/2026
فالودہ شربت
بنانے کا طریقہ
دودھ ایک لیٹر
جیلی (اورنج ، لال) ایک ایک پیکٹ لال شربت حسب ضرورت دودھ میں چینی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ ٹھنڈا کر لیں، جیلی کو پیکٹ پر دی گئی ہدایت کے مطابق تیار کر کے فریزر میں جما لیں اور کیوب
چینی آدھا کپ
فالوده سویاں دو کپ
بادام ایک چوتھائی کپ
پستے : ایک چوتھائی کپ
کاٹ لیں۔ گلاس میں فالودہ سویاں ڈالیں۔
اس پر،
دودھ، ڈال کر لال شربت، جیلی، بادام اور پستے کے سلائس چھڑک کر پیش کریں۔
04/07/2026
04/07/2026
چکن تندوری کلب سینڈوچ
اجزاء-
چکن بریسٹ دو عدد باریک کاٹ لیں لمبائی میں
دہی دو کھانے کے چمچ
تندوری مصالحہ دو کھانے کے چمچ
پیج پر ریسیپی ہے
نمک حسب ذائقہ تندوری مصالحہ میں بھی نمک ہے
لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
کیچپ دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سینڈوچ بنانے کے لیے
بریڈ سلائس حسب ضرورت
مایونیز حسب ضرورت
مکھن حسب ضرورت
دو انڈوں کا آ ملیٹ
کھیرا حسب ضرورت
ٹماٹر حسب ضرورت
سلاد پتے حسب ضرورت
ترکیب۔
چکن بنانے والی تمام چیزوں کو چکن پر لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں
اب دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے چکن ڈال کر پکا لیں
اب کیچپ مسٹرڈ پاؤڈر کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں
اور ٹھنڈا ہونے دیں
اب تمام سلائسز پر مکھن لگائیں اب ایک مکھن والا
سلائس لیں اس پر میونیز لگائیں پھر چکن رکھیں پھر
دوسرا سلائس لیں اوپر میونیز لگائیں اوپر سلاد پتہ کھیرا
ٹماٹر اور آ ملیٹ رکھیں پھر تیسرا سلائس رکھ کر درمیان
سے کاٹ لیں ور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں
25/06/2026
اسپیشل ہوم میڈ چاٹ مصالحہ
بازار جیسا ذائقہ، خالص اجزاء اور گھر کی صفائی کے ساتھ تیار کریں مزیدار چاٹ مصالحہ۔
اجزاء۔
بھنا ہوا زیرہ 2 کھانے کے چمچ
بھنا ہوا ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ 5 سے 6 عدد
سونف 1 چائے کا چمچ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
کالا نمک 2 کھانے کے چمچ
سفید نمک 1 چائے کا چمچ
امچور پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
سونٹھ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ٹاٹری (اختیاری) ¼ چائے کا چمچ
ترکیب۔
زیرہ، دھنیا، کالی مرچ، لال مرچ، سونف اور اجوائن کو ہلکی آنچ پر خوشبودار ہونے تک بھون لیں۔
مصالحوں کو مکمل ٹھنڈا ہونے دیں۔
تمام بھنے ہوئے مصالحوں کو باریک پیس لیں۔
اب اس میں کالا نمک، سفید نمک، امچور پاؤڈر، سونٹھ اور ٹاٹری شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔
تیار چاٹ مصالحے کو خشک اور ہوا بند جار میں محفوظ کر لیں۔
یہ مزیدار چاٹ مصالحہ فروٹ چاٹ، دہی بھلے، چنے، پکوڑوں اور سلاد کا ذائقہ کئی گنا بڑھا دے گا۔
خالص، خوشبودار اور بازار سے بہتر چاٹ مصالحہ، اب گھر پر تیا
30/05/2026
جوسی مٹن چپلی کباب بنانے کے لیے یہ آسان اور مزیدار ریسیپی بنا ئیں:
🧄🧅اجزاء
قیمہ (مٹن) — ½ کلو
پیاز — 1 بڑا (باریک کٹا ہوا)
ٹماٹر — 1 درمیانہ (باریک کٹا ہوا)
ہرا دھنیا — ½ گٹھی
ہری مرچیں — 2 سے 3
ادرک لہسن پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ
انار دانہ — 1 کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا کٹا ہوا — 1 چائے کا چمچ
زیرہ کٹا ہوا — 1 چائے کا چمچ
لال مرچ — حسبِ ذائقہ
نمک — حسبِ ذائقہ
بیسن یا مکئی کا آٹا — 2 کھانے کے چمچ
انڈہ — 1
چربی یا تھوڑی سی باریک کٹی ہوئی دمبی کی چربی — 2 کھانے کے چمچ (اسی سے کباب جوسی بنتے ہیں)
تیل — فرائی کے لیے
🌶️🍅طریقہ
ایک بڑے برتن میں مٹن قیمہ ڈالیں۔
اس میں پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک لہسن، انار دانہ، دھنیا، زیرہ، نمک اور لال مرچ شامل کریں۔
پھر انڈہ، بیسن اور چربی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
مکسچر کو 20–30 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ سیٹ ہو جائے۔
ہاتھ ہلکے گیلے کریں اور چپٹے گول کباب بنا لیں۔
توے پر درمیانی آنچ میں تیل گرم کریں اور کباب دونوں طرف سے سنہری اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں۔
جوسی چپلی کباب کے راز
قیمے میں 20٪ چربی ہو تو کباب خشک نہیں بنتے۔
باریک کٹے ٹماٹر اور تھوڑی چربی نمی برقرار رکھتے ہیں۔
بہت زیادہ بیسن نہ ڈالیں، ورنہ کباب سخت ہو جائیں گے۔
ہلکی آنچ پر پکانے سے اندر تک رس برقرار رہتا ہے۔
چپلی کباب کے ساتھ نان، رائتہ اور سلاد بہترین لگتے ہ
29/05/2026
ران روسٹ
اجزاء۔
بکرے یا دنبے کی ران 1 عدد (2 سے 3 کلو)
دہی 1 کپ
ادرک لہسن پیسٹ 4 کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچ
پپیتا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ (گوشت نرم کرنے کیلئے)
تیل یا مکھن آدھا کپ
ترکیب۔
ران تیار کریں
ران پر چھری سے گہرے کٹس لگا لیں تاکہ مصالحہ اندر تک جائے۔
میرینیشن
ایک بڑے باؤل میں دہی، ادرک لہسن، تمام مصالحے، لیموں کا رس، پپیتا اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
یہ مصالحہ ران پر اچھی طرح لگا دیں۔
کم از کم 6 سے 8 گھنٹے یا پوری رات فریج میں میرینیٹ کریں۔
اوون کو 180°C پر پری ہیٹ کریں۔
ران کو فوائل میں کور کر کے 2.5 سے 3 گھنٹے بیک کریں۔
آخر میں فوائل ہٹا کر 15 سے 20 منٹ گرل کر لیں تاکہ خوبصورت رنگ آ جائے۔
اگر اون نہیں ہے تو پہلے میں گرل یا کوئی جالی لگا کر ہلکی آنچ پر ران کو کم از کم 2 گھنٹے کے لیے سٹیم یا بیک کریں۔
آخر میں اوپر مکھن لگائیں، چاٹ مصالحہ اور لیموں ڈالیں۔
نان، چاول، رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
نوٹ
آپ اسی طرح بیف بھی روسٹ کر سکتے ہیں
08/05/2026
Lahori Green Chicken
Ingredients :
800g Chicken
1/2 cup Coriander Leaves
1/2 cup Mint Leaves
3 - 4 Green Chillies
1/2 cup Curd
1/2 cup Oil
2tbsp Desi Ghee
1tbsp Ginger Garlic Paste
1/2tsp Turmeric Powder
1/2tsp Degi Mirch
3 - 4 Chilles (slitted)
1tsp Salr
1tbsp Coriander Powder
1tsp White Pepper Powder
1tsp Cumin Powder
1tsp Black Pepper Powder
2 - 3tbsp Fresh Cream
1/2tsp Garam Masala
1/2tsp Kasuri Methi
Chopped Coirander for Garnish
Method :
1. Grind coriander leaves, mint leaves, chillies and curd to a fine paste.
2. Heat oil and ghee. Add ginger garlic paste and saute for 30 - 40 secs.
3. Add red chilli and turmeric powder. Saute for a few seconds.
4. Add chicken and mix well. Cook on medium to high flame for 8 - 10 mins.
5. Add green chillies and mix well.
6. Add ground paste and mix well. Saute for 2 - 3 mins.
7. Add salt and coriander, cumin, white pepper and black pepper powders. Saute for 2 mins.
8. Add fresh cream, garam masala and kasuri methi. Mix well and cook till oil separates.
9. Garnish with coriander leaves.
08/05/2026
👈🧅🌶️مونگ کی دال کی دہی پھولکی گرمی میں بنائے بہت مزا دیتی ہے😋😋👉
یہ ایک ہلکی، ٹھنڈی اور بہت مزیدار پاکستانی ڈش ہے، خاص طور پر گرمیوں میں پسند کی جاتی ہے۔🧅🌶️
👈🧅اجزاء🌶️
پھولکی کے لیے
1 کپ مونگ کی دال (2–3 گھنٹے بھگو لیں)
1 ہری مرچ
1 چائے کا چمچ زیرہ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل تلنے کے لیے
دہی کے لیے
2 کپ دہی
½ کپ پانی
نمک حسبِ ذائقہ
½ چائے کا چمچ بھنا زیرہ
¼ چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر
املی کی چٹنی
چاٹ مصالحہ
ہرا دھنیا
باریک کٹی ہری مرچ
👈🧅طریقہ😋👉
بھگی ہوئی مونگ دال کا پانی نکال کر ہری مرچ، زیرہ اور نمک کے ساتھ باریک پیس لیں۔
مکسچر کو 4–5 منٹ اچھی طرح پھینٹیں تاکہ پھولکیاں نرم بنیں۔
گرم تیل میں چھوٹی چھوٹی پھولکیاں سنہری تل لیں۔
تلنے کے بعد انہیں نیم گرم پانی میں 10 منٹ ڈال دیں، پھر ہلکے ہاتھ سے نچوڑ لیں۔
دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں پانی، نمک، بھنا زیرہ اور لال مرچ شامل کریں ا
پھولکیاں دہی میں ڈال کر 15–20 منٹ رکھ دیں۔
آخر میں املی کی چٹنی، چاٹ مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔
😋مزیدار ٹِپ😋👉
اگر آپ پھولکی زیادہ نرم چاہتے ہیں تو دال کے مکسچر میں ایک چٹکی بیکنگ سوڈا شامل کر
07/05/2026
کیا آپ کی Fish Fry ہوتے وقت پھیکی رہ جاتی ہے یا مصالحہ مچھلی چھوڑ دیتا ہے؟
گھر پر بنائیں یہ Secret Fish Dry Masala Powder جو آپ کی مچھلی کی بدبو بھی ختم کرے گا اور ذائقہ ایسا کہ سب انگلیاں چاٹتے رہ جائیں! 🔥
مچھلی کا خشک مصالحہ (اجزاء)
بہترین Fish Fry Recipe کے لیے ان اجزاء کا استعمال کریں:
ثابت دھنیا (Coriander Seeds): 4 کھانے کے چمچ (بھنا ہوا)
سفید زیرہ (Cumin Seeds): 2 کھانے کے چمچ
اجوائن (Carom Seeds): 1 کھانے کا چمچ (مچھلی کی بساند ختم کرنے کے لیے)
گول سرخ مرچ (Button Red Chili): 10-12 عدد
کالی مرچ (Black Pepper): 1 چائے کا چمچ
قصوری میتھی (Dried Fenugreek): 2 کھانے کے چمچ
اناردانہ پاؤڈر (Anardana Powder): 1 کھانے کا چمچ
ہلدی (Turmeric Powder): 1 چائے کا چمچ
نمک (Salt): حسبِ ذائقہ
بنانے کا طریقہ (Method):
سب سے پہلے ثابت دھنیا، زیرہ اور گول لال مرچ کو ہلکا سا Dry Roast کر لیں تاکہ مصالحوں کی خوشبو (Aroma) نکل آئے۔
اب ان تمام بھنے ہوئے مصالحوں کو گرائنڈر میں ڈال کر Coarse Powder (دردرا سا) پیس لیں۔ یاد رہے کہ Fish Masala Powder کو بالکل باریک نہیں کرنا۔
آخر میں ہلدی، نمک، اناردانہ پاؤڈر اور قصوری میتھی شامل کر کے مکس کر لیں۔
آپ کا ہوم میڈ Homemade Fish Masala تیار ہے! اسے کسی بھی ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔
استعمال کا طریقہ: مچھلی کو دھو کر خشک کر لیں، پھر لیموں کے رس (Lemon Juice) کے ساتھ یہ مصالحہ لگا کر 2 گھنٹے کے لیے Fish Marination کے لیے رکھ دیں اور پھر فرائ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Khanewal