Bilal Bashir Auchi Batin

Bilal Bashir Auchi Batin

Share

آنسو مسکراہٹ سے زیادہ اچھے ھوتے
ھیں
جانتے ہو کیوں �
کیونکہ �
مسکراہٹ سب کے لیے ھوتی ہے �
اور آنسو کسی خاص کے لیے

25/12/2024

کبھی کبھار خاموش رہ کر لوگوں کے رویوں کو محسوس کریں یقین جانیں آپ بہت سے غلط فیصلوں سے بچ جائیں گے۔۔۔!!💯

29/12/2023
06/06/2023

*اور میں نے مٹی سے بنے لوگوں میں بہت غرور دیکھا ہے* 🙂🥀🖤

16/04/2023

ایک مدت سے پکارا نہیں ابو کہ کر
ایک مدت سے ہوا یہ لفظ رخصت گھر سے😭😭😭😭😭
یا اللہ پاک میرے ابو جان کی مغفرت فرما آمین 🤲

09/02/2023

حرام_کوچھوڑنےکانتیجہ*
پلیز ایک بار مطالعہ کیجے

دمشق میں ایک بہت بڑی مسجد ہے کہ جو *"مسجد جامع توبہ"* کے نام سے مشہور ہے-
" اس میں ایک طالب علم کہ جو بہت زیادہ غریب, اور عزت نفس میں مشہور تها وہ اسی مسجد کے ایک کمرے میں ساکن تها-
دو روز گزر چکے تھے کہ اس نے کچھ نہیں کھایا تھا اور اس کے پاس کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں تهی اور نہ کوئی پیسہ اس کے پاس تھا ...
تیسرے روز بهوک کی شدت سے اسے احساس ہوا کہ وہ مرنے کے قریب ہے!
سوچنے لگا کہ اب میں اس حالت میں ہوں کہ شرعا حتی کہ مردار اور یا ضرورت کے مطابق چوری جائز ہے.
اسی بنا پر چوری کا راستہ بہترین راه تهی.
⚪ [شیخ طنطاوی کہتے ہیں:
یہ سچا واقعہ ہے اور میں ان لوگوں کو اچهی طرح جانتا ہوں اور اس واقعہ کی تفصیل سے اگاہ ہوں۔
یہ مسجد ایک قدیمی محلہ میں واقع ہے اور وہاں تمام مکانات قدیمی طرز پر اس طرح بنے ہوئے ہیں کہ ایک دوسرے کی چھتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں اور چهتوں سے ہی سارے محلہ میں جایا جاسکتا ہے-
🌼یہ جوان مسجد کی چھت پرگیا اور وہاں سے محلہ کے گھروں کی طرف چل دیا پہلے گھر میں پہنچا تو دیکھا وہاں کچھ خواتین ہیں تو سر جهکاکے وہاں سے چلاگیا-

بعد والے گهر پہنچا تو دیکها گهر خالی ہے لیکن اس گهر سے کھانے کی خوشبو آرہی ہے-
بهوک کی شدت میں جب کھانے کی خوشبو اس کے دماغ میں پہنچی تو بھوکے کی مانند اس کو اپنی طرف کھینچ لیا. یہ مکان ایک منزل تها-
فورا باورچی خانے میں پہنچا - دیگچی کا ڈهکن اٹھایا تو اس میں بهرے ہوئے بینگن کا سالن تها-
ایک بینگن اٹهایا بهوک کی شدت سے سالن کے گرم ہونے کی بهی پرواہ نہیں کی-
بینگن کو دانتوں سے کاٹا اور جیسے ہی نگلنا چاہا تو اسی وقت عقل اپنی جگہ واپس آگئی اور اس کا ایمان جاگ گیا-
اپنے آپ سے کہنے لگا:
خدا کی پناہ!
میں طالب علم ہوں
لوگوں کے گهر میں گهسوں اور چوری کروں؟؟
اپنے اس فعل پر شرم آگئ ,پشیمان ہوا اور استغفار کیا اور پهر بینگن کو واپس دیگچی میں رکھ دیا .اور جیسے آیا تها ویسے ہی واپس لوٹ گیا- اور مسجد میں داخل ہوکر شیخ کے حلقہ درس میں حاضر ہوا-
بهوک کی شدت سے سمجھ نہیں پارہا تھا کہ شیخ کیا درس دے رہے ہیں؟

جب شیخ درس سے فارغ ہوئے اور لوگ بهی متفرق ہوگئے، تو
ایک خاتون مکمل حجاب میں وہاں آئی -
شیخ سے کچھ گفتگو کی اور وہ طالب علم ان دونوں کی گفتگو نہیں سمجھ سکا ..۔۔۔۔
شیخ نے اپنے اطراف میں نگاہ کی تو اس طالب علم کے علاوہ کسی کو وہاں نہ پایا… پهر
اس کو آواز دی اور کہا: تم شادی شدہ ہو ؟
جوان نے کہا: نہیں!
شیخ نے کہا: تم شادی نہیں کرنا چاہتے؟
جوان خاموش رہ گیا…
شیخ نے پھر کہا: مجھے بتاؤ تم شادی کرنا چاہتے ہو یا نہیں؟
اس جوان نے جواب دیا: خدا کی قسم میرے پاس ایک لقمہ روٹی کے لئے پیسے نہیں ہیں...
میں کس طرح شادی کروں؟
شیح نے کہا: یہ خاتون آئی ہے اس نے مجھے بتایا ہے کہ اس کا شوہر وفات پاگیا ہے اور اس شہر میں بے اور اس کا دنیا میں سوائے ایک ضعیف چچا کے کوئی عزیز و رشتہ دار نہیں ہے...
اپنے چچا کو یہ اپنے ساتھ لیکر آئی ہے .. ..اور وہ اس وقت اس مسجد کے ایک کونے میں بیٹھا ہوا ہے ...اور اس خاتون کو اس کے شوہر سے گهر اور مال ورثہ میں ملا ہے...
اب یہ آئی ہے اور ایسے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہے جو شرعا اس کا شوہر اور اس کا سرپرست ہو- تاکہ تنہائی اور بدنیت انسانوں سے محفوظ رہے.
کیا تم اس سے شادی کروگے ؟
جوان نے کہا: ہاں🌹
اور پھر اس خاتون سے پوچھا: کہ تم اس کو اپنے شوہر کے طور پر قبول کرتی ہو؟
اس نے بھی مثبت جواب دیا...
شیخ نے اس خاتون کے چچا اور دو گواہوں کو بلاکر ان دونوں کا نکاح پڑھ دیا اور اس طالب علم کے بجائے خود اس خاتون کا مہر ادا کیا- اور پهر اس خاتون سے کہا: اپنے شوہر کا ہاتھ تھام لو.
اس نے ہاتھ تهام لیا اور اپنے گهر کی طرف اپنے شوہر کی رہنمائی کی ..
جب گهر میں داخل ہوئی تو اپنے چہرے سے نقاب ہٹادیا...
وہ جوان اپنی زوجہ کے حسن و جمال سے حیران ہوگیا!
اور جب اس گهر کی طرف متوجہ ہوا تو دیکھا کہ وہی گھر ہے جس میں وہ داخل ہوا تها .... زوجہ نے شوہر سے پوچها کہ تمہیں کچھ کهانے کے لئے لے آوں ؟
کہا: ہاں..
اس نے دیگچی کا ڈهکن اٹهایا اور بینگن کو دیکها اور بولی: عجیب ہے گھر میں کون آیا تھا اور اس نے بینگن کو دانتوں سے کاٹا ہے ..؟! وہ جوان رونے لگا اور اپنا قصہ اس کو سنادیا...
زوجہ نے کہا: یہ تمہاری امانت داری اور تقوی کا نتیجہ ہے تم نے حرام بینگن کهانے سے اجتناب کیا تو الله نے سارا گھر اور گھر کی مالکہ کو حلال طریقے سے تمہیں دیدیا..!.
*بہت خوبصورت اور قابل غور۔سبحان_الله!
جو کوئی الله کی خاطر کسی گناہ کو ترک کرے اور تقوی اختیار کرے تو
الله اس کے مقابل میں بہتر چیز اس کو عطا کرتا ہے۔
بیشک

*کیا آپ نے آج درودِ پاک پڑھا؟*

*صلی اللہ علیہ والہ وسلم*


*🌼اصلاحی تحریریں🌼*


*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے*

07/02/2023

ایک عورت نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا، اسکا بیٹا یہ منظر دیکھ رہا تھا اور پھر غصّے میں بولا کہ"امی جی! یہ کیا ابھی کل ہی تو میں نمک بازار سے لے آیا تھا پھر یہ ہمسائیوں سے مانگنے کی کیا ضرورت تھی،؟"
ماں جی کہنے لگی، "بیٹا! ہمارے ہمسائے غریب ہیں وہ وقتاً فوقتاً ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں نمک موجود ہے لیکن میں نے ان سے نمک صرف اس لئے مانگ لیا تاکہ وہ ہم سے کچھ مانگتے ہوئے ہچکچاہٹ اور شرمندگی محسوس نہ کریں، بلکہ وہ یہ سمجھیں کہ ہمسائیوں سے حسب ضرورت چیزیں مانگی جا سکتی ہیں، یہ ہمسائیوں کے حقوق میں سے ہے،۔"

🌹خوبصورت معاشرے ایسی ہی ماؤں سے تشکیل پاتے ہیں،۔🌹
❤️❤️❤️

07/02/2023

ہم نے ٹھان رکھی ہے، 🏻مسکراتے رہنا ہے💯♥️

06/02/2023

*پیسہ وہ صابن ھے جو اج کے زمانے میں ہر قسم کے داغ صاف کر لیتا ھے۔جن کے پاس زیادہ ھے ان کے عیب زمانے والوں کو اسٹائل لگتے ہیں*

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Khanewal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Khanewal