Muhammad Asif Bhatti

Muhammad Asif Bhatti

Share

Bhatti Group 28/10.R

20/07/2026

استاد کی عظمت کو سلام

احترام استاد
یہ غم کھاتا چلا جاتا ہے مجھ کو
مجھے اس خوف سے فرصت نہیں ہے
کہیں برکت نہ اٹھ جائے وہاں سے
جہاں استاد کی عزت نہیں ہے
انور مسعود

*محبتوں بھرا لفظ استاد جوخالص خلوص و عظمت کا پیکر ہے جس کا ادب, ترقی کا سبب ہے جس کی عظمت کو کل بھی سلام تھا آج بھی ہے اور آٸندہ بھی سلام کسی نے کیا خوب کہا ہے استاد بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ بنا دیتا ہے. اپنے اساتذہ کی عزت کرنا سیکھو تو دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرو گے مجھے فخر یے اپنے اساتذہ پر جنھوں نے مجھے پڑھایا لکھایا اور سکھایا اور اس قابل بنایا کہ آج اپنے جذبات کا اظہار کر سکوں استاد کسی نعمت سے کم نہیں جس کی راہ نمائی کے بغیر ایک قدم بھی چلنا مشکل ہے .استاد تو ہر دور میں انمول رہا یے اپنے تمام اساتذہ جنھوں نے ایک لفظ بھی مجھے پڑھایا سکھایا میری راہنمائی کی سب کا دل سے شکر گزار ہوں جو حیات ہیں مولائے کائنات ان سب کا سایہ شفقت ہمارے سروں پر تا دیر سلامت رکھے اور جو خالق حقیقی سے جاملے اللہ پاک سب کی کامل مغفرت فرمائے ....استاد کی عزت کامیابی کی ضامن ہے تمام اساتذہ کو ایک بار پھر سلام پیش کرتا ہوں
کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا
میں کچھ نہ جانتا تھا سب کچھ مجھے سکھایا
ان پڑھ تھا اور جاہل قابل مجھے بنایا
دنیائے علم و دانش کا راستہ دکھایا

اے دوستو ملیں تو بس اک پیام کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

مجھ کو خبر نہیں تھی آیا ہوں میں کہاں سے
ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسماں سے
پہنچا دیا فلک تک استاد نے یہاں سے
واقف نہ تھا ذرا بھی اتنے بڑے جہاں سے

مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

جینے کا فن سکھایا مرنے کا بانکپن بھی
عزت کے گر بتائے رسوائی کے چلن بھی
کانٹے بھی راہ میں ہیں پھولوں کی انجمن بھی
تم فخر قوم بننا اور نازش وطن بھی

ہے یاد مجھ کو ان کا ایک اک کلام کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

جو علم کا علم ہے استاد کی عطا ہے
ہاتھوں میں جو قلم ہے استاد کی عطا ہے
جو فکر تازہ دم ہے استاد کی عطا ہے
جو کچھ کیا رقم ہے استاد کی عطا ہے

ان کی عطا سے چمکا حاطبؔ کا نام کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

عالمی یوم اساتذہ

شبیر احمد
۔۔۔۔۔۔۔

5 اکتوبر ۔۔۔۔ یوم اساتذہ !!

اساتذہ کرام کے نام

بہت عام نظر آنے والے بہت خاص ہوتے ہیں
اساتذہ کرام ہی کامیابیوں کا راز ہوتے ہیں

'صـــبـاحـــتِ امـیـــــد'

کچھ چارہ ساز یہاں ایسے بھی ہیں
قلم دوات سے جو درد رفع کرتے ہیں

'صـــبـاحـــتِ امـیـــــدِ'

میرے استاد نے اک دیپ روشن کیا تھا سچائی کا
اب ہر راہ میں اجالے میرے قدم چومتے ہیں

'صـــبـاحـــتِ امـیـــــدِ'
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اساتذہ کرام کے نام !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمھاری باتوں کی بھینی خوشبو ہماری سوچوں میں بس گئی ہے
تمھارے نقش قدم سے ہم نے ہزاروں اُجلے خیال پائے
تمھارا دستِ شفیق تھاما
تمھاری اُنگلی پکڑ کے خود کو سنبھال پائے
تمھاری آنکھوں کی روشنی سے
ہمارے دِل بھی ہوئے منور
تمھارے لفظوں کے سچے موتی ہمارے دامن میں بھر گئے ہیں
تمھارے دم سے یہ کھوٹے سکے چمک گئے ہیں
تمھارے دم سے یہ بگڑے نقشے سنور گئے ہیں
تمھارے دم سے یقیں کی دولت ہمیں ملی ہے
تمھارے دم سے ہمارے خوابوں میں جان آئی
تمھاری معصوم سی دعائیں ہماری راہ کا ہیں نور اب تک
تمھیں خدا نے کمال بخشا
تمھاری محنت عظیم تر ہے
تمھارا رُتبہ خُدا ہی جانے
تمھی سے سیکھا سوال کرنا
تمھارے بچے یہ پوچھتے ہیں
کہاں سے لائیں ہمیں بتاؤ وہ خواب لمحے گلاب یادیں
کہاں سے لائیں ہمیں بتاؤ وہ پھول باتیں عذاب یادیں
عابی مکھنوی

ہمارے استاد
کیف احمد صدیقی

کتنی محنت سے پڑھاتے ہیں ہمارے استاد
ہم کو ہر علم سکھاتے ہیں ہمارے استاد

توڑ دیتے ہیں جہالت کے اندھیروں کا طلسم
علم کی شمع جلاتے ہیں ہمارے استاد

منزل علم کے ہم لوگ مسافر ہیں مگر
راستہ ہم کو دکھاتے ہیں ہمارے استاد

زندگی نام ہے کانٹوں کے سفر کا لیکن
راہ میں پھول بچھاتے ہیں ہمارے استاد

دل میں ہر لمحہ ترقی کی دعا کرتے ہیں
ہم کو آگے ہی بڑھاتے ہیں ہمارے استاد

سب کو تہذیب و تمدن کا سبق دیتے ہیں
ہم کو انسان بناتے ہیں ہمارے استاد

ہم کو دیتے ہیں بہر لمحہ پیام تعلیم
اچھی باتیں ہی بتاتے ہیں ہمارے استاد

خود تو رہتے ہیں بہت تنگ و پریشان مگر
دولت علم لٹاتے ہیں ہمارے استاد

ہم پہ لازم ہے کہ ہم لوگ کریں ان کا ادب
کس محبت سے بڑھاتے ہیں ہمارے استاد


بلوچ قوم کا فخر جناب استاد محترم ڈاکٹر حیات خان صاحب صدا سلامت رہے اللہ پاک ہر مشکل سے محفوظ فرمائے آمین

04/04/2026

الحمدللّٰہ ۔۔
پیارے بھائی ڈاکٹر ابراہیم سیال صاحب کی طبیعت اب الحمدللہ کافی بہتر ہے تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے بھرپور دعائیں کی اللّٰہ پاک سب دوستوں کو سلامت رکھے آمین ثم آمین

28/02/2026

میرے پیارے دوست ڈاکٹر ابراہیم صاحب کی دوبارہ طبیعت کافی ناساز ہو چکی ہے تمام دوستوں سے دعا کی درخواست ہے برائے مہربانی سپیشلی ہمارے بھائی کے لیے دعا کریں اللہ پاک اس کو صحت والی زندگی عطا فرمائے امین ثم امین

20/02/2026

یا اللہ پاک 🤲اس بابرکت مہینے رمضان المبارک کے صدقے پیارے بھائی ڈاکٹر ابراہیم سیال کو کامل اور مکمل صحت والی زندگی عطا فرما۔
یا رب کریم! اس ننھے پھول کو اپنی خاص رحمتوں کے سائے میں رکھ، اسے ہر بیماری، ہر تکلیف اور ہر آزمائش سے محفوظ فرما۔
اے اللہ! رمضان کی مقدس گھڑیوں، سحر و افطار کی قبولیت والی دعاؤں اور قرآن پاک کے نور کے صدقے اس بچے کو شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرما۔
اس کے والدین اور تمام گھر والوں کو صبر، حوصلہ اور خوشیاں عطا فرما۔
یا رب العالمین!
اپنی رحمتوں کا سایہ ہمیشہ اس پر قائم و دائم رکھنا۔ آمین ثم آمین 🤍

Photos from Muhammad Asif Bhatti 's post 17/02/2026

ڈاکٹر ابراہیم سیال جو دو دن پہلے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، اس وقت نشتر ہسپتال ملتان میں زیرِ علاج ہیں۔
تمام دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہلِ دل سے خصوصی گزارش ہے کہ خلوصِ دل سے دعا کریں کہ اللہ رب العزت پیارے بچے ڈاکٹر ابراہیم سیال کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے، انہیں لمبی اور باعزت زندگی دے، اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
یا اللہ! اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے اس ننھے فرشتے پر اپنا خاص رحم و کرم فرما، اس کے زخموں کو شفا دے، ہر تکلیف کو آسانی میں بدل دے، اور اس کے والدین و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین 🤲

15/02/2026

ڈاکٹر ابراہیم سیال میڈیکوز اور ڈاکٹر یوسف بسم اللہ میڈیکل سٹور والے ان کی والدہ وفات پا گئی ہے نماز جنازہ 11 بجے 26 چک میں ادا کیا جائے گا

Photos from Muhammad Asif Bhatti 's post 15/02/2026

انتہائی افسوسناک خبر 😢 ہمارے بھائیوں جیسےدوست
ڈاکٹر ابراہیم سیال چک نمبر 26 دس ار ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کی والدہ محترمہ اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہے۔
اللہ پاک مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ابراہیم سیال کو مکمل اور جلد صحت یابی عطا فرمائے، انہیں اس کٹھن آزمائش میں ہمت اور حوصلہ دے۔ آمین یا رب العالمین۔😭😭😭😭

28/01/2026

میرے والد محترم بقضائے الٰہی سے 😭😭😭😭😭😭😭وفات پا چکا ہے

Photos from Muhammad Asif Bhatti 's post 20/01/2026

ہمارے بہت ہی اچھے استاد شفقت عباس صاحب کے بھائی عظمت عباس کی طبیعت کافی زیادہ خراب ہے
تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل ہے اللہ پاک صحت کاملہ عطا فرمائے امین ثم امین

19/01/2026

لطیف کلو والد غلام فرید کلو لطیف کلو پیر شکیل شاہ کی کالونی والے وفات پا چکا ہے جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Khanewal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Chak 87/15. L
Khanewal
ASIF8715