Voice of bajaur
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of bajaur, Health/Beauty, Khanewal.
08/08/2026
باجوڑ، ترخو ماموند میں تعلیمی نظام خطرے میں!
گورنمنٹ سکول ترخو ماموند کی بندش کے خلاف طلبہ کا صبح سے شدید احتجاج جاری ہے، جبکہ مین روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ احتجاج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
سکول کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ آخر ہمارے معصوم بچوں کا قصور کیا ہے؟ تعلیم ان کا بنیادی حق ہے، جسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سکول خالی کرا کے تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں، تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
منجانب۔ اہلیان علاقہ
ایک بار علیزی بھائی کو بھی سن لو
02/07/2026
ان بچوں کا کیا قصور تھا کیوں مارا گیا ۔ ان پول جیسے بچوں کو اپ لوگوں نے اتنا بے دردی سے مارا ہے کیا تمہارے دل کے اندر خوف خدا نہیں ہے کیا تم لوگوں نے مرنا نہیں ہے کیا تم لوگوں نے اللہ تعالی کو جواب نہیں دینا
18/06/2026
منڈہ: باجوڑ بائی پاس غنم شاہ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو ٹریفک اہلکار زخمی۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی.
17/06/2026
حالیہ آپریشن کے دوران ماموند اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق ان شاء اللہ کل خصوصی امدادی پیکج فراہم کیا جائے گا۔ یہ پیکج ان تمام شہداء اور زخمیوں کو جاری کیا جائے گا جن کے نام متعلقہ فہرستوں میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیے گئے اعلان اور کمیٹمنٹ کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔ جن شہداء اور زخمیوں کے کیسز کسی وجہ سے ابھی باقی ہیں، ان شاء اللہ انہیں بھی جلد از جلد خصوصی پیکج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ان شاء اللہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے ۔
ایم پی اے ڈاکٹر حمیدالرحمان
01/04/2026
ضلع باجوڑ کا اہم تجارتی مرکز عنایت کلی بائی پاس اب اپنی اصل شناخت کھو چکا ہے، جہاں ناجائز تجاوزات نے اسے ایک گنجان بازار میں بدل دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہر وقت ٹریفک کا شدید دباؤ رہتا ہے جو مقامی آبادی کے لیے ایک مستقل اذیت بن چکا ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر تحصیل ماموند میں کوئی ہنگامی صورتحال پیش آئے تو زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرنا نہایت مشکل ہو جائے گا۔ لہٰذا اشد ضرورت ہے کہ متعلقہ حکام فوری اور مؤثر اقدامات کریں، تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں اور عوام کو اس سنگین مسئلے سے نجات دلائیں۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہماری افواج فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں، پاکستان کی سلامتی اور تحفظ مقدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مساوات اور بھائی چارے کا فروغ ہے، افغانستان بارڈر پر جاری جنگ کو جہاد سمجھتے ہیں اور پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، افغانستان کودہشتگردی کے شواہد فراہم کرچکے ہیں۔
ایران نے اسرائیل پر ہم لوگ یہ ویڈیو شیئر کر دی
رہنمائی فرمائیے ,☜ یہ لوگ کون ہیں اور یہ لاش کے ساتھ یہ درخت کیوں لگا رہا ہے کمنٹس میں ضرور بتائیں
Category
Website
Address
Khanewal
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Voice of bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.