KhanPur Katora

KhanPur Katora

Share

advertasing page

02/12/2023
14/11/2023

The Cardiologist

Profile pictures 14/11/2023
14/11/2023

ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ بات نوٹ کرلیں!

کہ کرہ ارض پر کوئی دوائی ایسی نہیں جس کو کھانے سے بلڈ پریشر مستقل ٹھیک ہوجائے اور اسکے بعد کوئی دوائی لینے کی ضرورت نہ پڑے۔

بلڈ پریشر ایک مستقل مرض ہے اور اس اور اسکی دوائی بھی مستقل کھانی پڑے گی یہ ایک گولی آپ کو مستقبل کی آٹھ سے دس گولیوں سے محفوظ رکھے گی۔

کچھ چیزیں ہمارے اختیار میں ضرور ہیں جنکی وجہ سے ہمیں مستقل چھٹکارا مل سکتا ہے جیسے:

* وزن کم کرنا
* خوراک میں احتیاط
* سیگریٹ چھوڑنا
* اور معمول کی ورزش

اگر یہ سب نہیں کرسکتے تو ایک گولی کھانے پر اکتفا ہی کرلیں۔

بقلم خود: ڈاکٹر حامد ھاشمی

14/11/2023

ہم اس معاشرے کا حصہ ہیں جہاں اگر کسی کےبخار کو آٹھ یا دس دن سے زیادہ ہو جائیں تو اسکی دو ہی وجوہات ہوتی ہیں ہمارے خیال میں:
1-یا تونظر لگ گئی ہے
2- یا تعویز ہیں پکی بات ہے

ایسے ہی ایک 25 سالہ مریض کو آج کلینک پر چیک کیا تو حالت غیر تھی ، بخار بہت تیز ،جسم میں درد اور سر میں شدید درد تھا ، ہاتھ ملانے کی سکت بھی نہیں تھی۔

پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اب تک کسی کو چیک کیوں نہیں کرایا ؟ تو پتا چلا کہ پیر صاحب نے منع کیا تھا جب تک دم جاری ہے ایک گولی بھی نہیں کھانی۔ استغفراللہ

مریض کی حقیقت اور معائنہ کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کو ڈینگی بخار ہے اور ٹیسٹ سے یہ بات کنفرم بھی ہو گئی موصوف کے خون میں پلیٹلٹ کی مقدار تقریبا نواز شریف کے پلیٹلٹ کے برابر پہنچنے ہی والی تھی۔

غرض یہ کہ کچھ ضروری دوائی احتیاط اور مناسب غذا تجویز کرنے کے بعد مریض کو رخصت کیا تو ذہن میں خیال آیا کہ آپ سب لوگوں سے یہ گلہ ضرور کروں کہ اپنے بچوں اور ماں باپ کی صحت پہ کوئی سمجھوتہ نہ کیا کریں۔یہی لا پرواہی ہی ہمیں آخر میں شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی لے آتی ہے جہاں ہم مکمل بے بس کھڑے ہوتے ہیں

بقلم خود: ڈاکٹر حامد ھاشمی

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Khanpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Khanpur
64100