Ryk Public News
آر وائے کے پبلک نیوز ایچ ڈی ڈیجیٹل میڈیا فورم مہیا کرتا ہے آپکو دنیا بھر کی خبریں۔
☆چیف سیکرٹری کو دی گئی درخواست میں☆
(لیاقت گیلانی) اور اس کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
1. جعلی رسیدوں کا استعمال:
لیاقت گیلانی تحصیل صادق آباد، کوٹ سبزل اور سنجر پور کے علاقوں میں "پروفیشنل ٹیکس" کے نام پر دوکانداروں،اینٹوں کے بھٹوں پٹرول پمپس اور توڑی پریس سمیت ہر کاروباری سے رقوم وصول کرتا ہے۔ شدید شبہ ہے کہ یہ رسیدیں جعلی ہیں اور یہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ذاتی جیب میں ڈالی جا رہی ہے۔
2. نقشہ جات کی منظوری میں فراڈ:
مذکورہ شخص ہر نئی تعمیر ہونے والی عمارت پر جا کر شہریوں کو بلیک میل کرتا ہے۔ نقشہ پاس کرانے کے بہانے لاکھوں روپے رشوت وصول کی جاتی ہے، مگر عملی طور پر کسی کا نقشہ پاس نہیں کرایا جاتا۔ یہ سراسر دھوکہ دہی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے
لیاقت گیلانی کے خلاف فوری طور پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پرانکوائری شروع کی جائے
اس کی جاری کردہ تمام رسیدوں کا آڈٹ کیا جائے تاکہ سرکاری خزانے کی چوری پکڑی جا سکے
اسے فوری طور پر ملازمت سے معطل کر کے تمام لوٹی گئی رقم کی ریکوری کی جائے
29/03/2026
صادق آباد کی عوام کرپٹ عناصر کا محاسبہ کریں۔
29/03/2026
🛑 صادق آباد کے عوام کا اہم مطالبہ: لیاقت گیلانی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے! 🛑
صادق آباد کے غیور عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچائیں!
لیاقت گیلانی، جو اکثر مخدوم گھرانے سے تعلق کا دعویدار رہا ہے، اس پر سنگین الزامات ہیں۔۔ تحصیل صادق آباد کی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکام بالا سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔
الزامات کی تفصیل:
جعلی رسیدیں: الزام ہے کہ لیاقت گیلانی پچھلے 20 سالوں سے تحصیل صادق آباد، خاص کر کوٹ سبزل، سنجر پور اور چکوں کے علاقوں میں پروفیشنل ٹیکس کی مد میں مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جاری کر کے عوام کو لوٹ رہا ہے۔
بلیک میلنگ: ہر نئی تعمیراتی عمارت پر دھاوا بول کر مالکان کو بلیک میل کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
رشوت ستانی: مبینہ طور پر نقشہ منظوری کے لیے بھاری رشوت وصول کی گئی، لیکن آج تک کسی کا نقشہ پاس نہیں کرایا گیا اور رشوت کی رقم ہڑپ کر لی گئی۔
عوام کا مطالبہ:
صادق آباد کے عوام کا مطالبہ ہے کہ:
لیاقت گیلانی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اسے فوری طور پر نوکری سے برطرف کیا جائے۔
مبینہ طور پر لوٹی گئی تمام رقم کی بازیابی کر کے عوام کو واپس کی جائے۔
اہل علاقہ میں تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے۔ حکام بالا اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں!
For Sadiqabad
ڈی پی او راجن پور محمد عمران کا سود خوروں کیخلاف اعلان جنگ.سود خور ،سور کے بچے ہیں 🐷، ہم انہیں لتر ماریں گے ،انہیں گندہ کریں گے اور بازاروں میں لکھ دیں گے یہ سود خور ہیں
21/03/2026
عالم اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔انسپکٹر جام محمد اعجاز لاڑ
20/03/2026
میں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیاہے، شہبازشریف
19/03/2026
شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔
عوامی خدمت کا سفر: سردار صالح محمد خان جونا کی کوششوں سے ڈنڈھی روڈ کی تعمیر شروع
صادق آباد:غلام یاسین جونا کی خصوصی رپورٹ
اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ سردار صالح محمد خان جونا کی خصوصی کاوشوں اور دوڑ دھوپ کے نتیجے میں ڈنڈھی روڈ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس اہم منصوبے کے لیے فنڈز ایم پی اے ممتاز علی خان چانگ کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں، جس سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ روڈ کی تعمیر سے مقامی آبادی کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
عوامی حلقوں نے سردار صالح محمد خان جونا اور ممتاز علی خان چانگ کے اس مشترکہ اقدام کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا ہے۔
صحافی منیر لنگاہ اور سی ٹی ڈی کا مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال۔
کچہ آپریشن میں بڑی کامیابی: ایک کروڑ کا انعام یافتہ ڈاکو تنویر اندھڑ ساتھی سمیت گرفتار
ڈی پی او رحیم یار خان کی سربراہی میں پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس نے کچہ کے علاقے میں جاری گرینڈ آپریشن کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ راجن پور کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں کی گئی ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران خطرناک اندھڑ گینگ کا سرغنہ تنویر اندھڑ اور اس کا قریبی ساتھی ظفری جھبیل قانون کی گرفت میں آگئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے گرفتار ہونے والے ان خطرناک ڈاکوؤں پر کروڑوں روپے کے انعامات مقرر تھے:اندھڑ کے سر کے پر 1 کروڑ روپے اور وہ (45 سنگین مقدمات میں مطلوب)۔
ظفری جھبیل کے سر پر 50 لاکھ روپے اور وہ (38 مقدمات میں مطلوب)۔
ڈی پی او رحیم یار خان، عرفان علی سموں کے مطابق، کچہ آپریشن کے آغاز سے اب تک جرائم پیشہ عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا جا چکا ہے:
69 ڈاکو ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
97 زخمی ڈاکو گرفتار ہوئے۔
229 ڈاکوؤں نے اب تک پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال کر سرنڈر کیا ہے۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے گا اور جب تک کچہ کے علاقے سے آخری ڈاکو کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔
رونتی کے کچے میں پولیس کا گشت اور بحالی کے کام
دوسری جانب، سندھ کے علاقے رونتی کچہ میں بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آپریشن اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور علی کھیتران نے نفری کے ہمراہ کچے کے دشوار گزار راستوں پر پیدل مارچ کیا تاکہ مقامی آبادی میں اعتماد بحال کیا جا سکے۔ پولیس حکام کا عزم ہے کہ ان علاقوں میں ریاستی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور شرپسند عناصر کی پناہ گاہوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
Category
Website
Address
Kot Sabzal