Hakeem Fareed Health And Beauty Tips

Hakeem Fareed Health And Beauty Tips

Share

مزید دلچسپ , دیسی نسخہ جات , جڑی بوٹیوں کے فوائد , خوبصور?

08/04/2025
28/02/2025

جوارش گاجر
مردانہ کمزوری، عدم انزال، منی کی کمی دور کرنے، ملاپ کی خواہش کی کمی، بڑھاپا منی کی سوزش، سپرم پیدا اور بڑھانے کے لئے۔
بانجھ پن کا شافی علاج،
فعل مجامعت کرنے میں نا اہلیت کو عنانت یعنی نامردی کہا گیا جبکہ عضو تناسل کی نا قابلیت کو بانجھ پن کہتے ہیں
آلات تناسل درست و مکمل و فعل مجامعت درست ہو مگر تناسل ناقص اور اولاد پیدا نہ کر سکے تو یہ بانجھ پن حقیقی کہلاتا ہے
بانجھ پن کا سب سے بڑا سبب
مادہ منویہ کے اندر حونیات منویہ کا نہ ہونا یعنی ایزوسپرمیا یا سپرم کی کمی ہے یا پیدائشی طور پر عضو مخصوصہ میں نقص ہو سپرم کا تلف یا ختم ہونے کی وجہ

علاج
یہ واحد علاج ہے جو سپرم کی کم ہونے کو پورا کرتا ہے اور سپرم کے نہ ہونا یعنی ایزوسپرمیا کی واحد دوا ہے جس کے کچھ عرصہ استعمال کرنے سے مردانہ امراض دور ہو کر حقیقی مردانگی کو دائمی یا مستقل طور پر قائم رکھا جا سکتا ہے۔ علاج منی پیدا کرنے اور کمزوری کو دور کرنے کیلئے

ترکیب تیاری و اجزاء جوارش گذر

گاجر شیریں تازہ سرخ 500 گرام. لے کر گٹھلی اور چھلکا دور کر کے کدوکش کر لیں اور پھر آدھا سیر دودھ میں جوش دیں۔ جب نرم ہو جائیں تو پتھر کی اوکھلی میں کوٹ کر چھلنی سے چھان لیں اور دو سیر شہد خالص ملا کر آگ پر رکھیں، آنچ دھیمی ہو۔
پانی خشک ہو جائے تو اتار کر پہلے سے تیار شدہ مندرجہ ذیل ادویات کا سفوف چھان کر ملائیں۔
سونٹھ، مصطگی رومی، دارچینی، جائفل لونگ زعفران، اندرجو شیریں، بال چھڑ، جڑ پان ہر ایک ساڈھے 10 ماشہ، شقاقل ڈیڑھ تولہ، چاہیں تو مغز بادام، مغز پستہ، مغز اخروٹ ملا سکتے ہیں۔ بس جوارش تیار ہے۔

مقدار خوراک استعمال بقدر 2 تولہ روزآنہ صبح ہمراہ دودھ نیم گرم کھائیں۔
انشاءاللہ ضعف باہ اور سپرم کی کمی کو پورا کر دے گا۔
مقدار دو تولہ ہمراہ دودھ بدن کو موٹا کرنے، منی پیدا کرنے اور اعصاب کی طاقت کے لیے مجرب ہے

سنیساسی ٹوٹکہ
ریش برگد و کوزہ مصری بہترین دوا ہے
پیپل کی گوند بھی عجیب اثرات رکھتی ہے

بس صرف آپ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

27/02/2025

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
حلوہ گھیکوار (ایلوویرا)کوار گندل
ھوالشافی
گھیکوار کا گودہ------- 3 کلو
خالص دودھ------- 14 کلو
موصلی سفید انڈیا ----- 50 گرام
پھول مکھانے------- 250 گرام
خارخشک --------200 گرام
دیسی بادام کی گری ------125 گرام
مغز پستہ کچا ----------125 گرام
زردی دیسی بیضہ مرغ -----10 عدد
نشاستہ خالص ------- 250 گرام
سبز الائچی -------25 گرام
خالص گڑ -------1 کلو
خالص دیسی گھی -----750 گرام
طریقہ تیاری
سب سے پہلے تمام پیسنے والی ادویہ کو باریک پیس لیں اور چھان لیں بعد ازاں گھیکوار کے گودے کو دودھ میں شامل کرکے آگ پر رکھیں اور کھویا تیار کرلیں پھر زردی مرغ کو گھی میں بھونیں بعدازاں ادویہ جو تیار شدہ ہے ان کو اور زردی بریاں و کھویا گھیکوار اولا ملا کر رکھیں پھرپھول مکھانے اور نشاستہ کو گھی میں بریاں کرکے اس میں شامل کریں اور گڑ کی چاشنی کے ساتھ حسب دستور حلوا تیار کریں اور شیشے کے جار میں محفوظ کرلیں-پھول مکھانے بریاں کرنے کے بعد باریک کر کے شامل کرنا۔
مقدار خوراک : تین سے 4 بڑے چمچ کھانے والے روزانہ صبح خالی پیٹ دودھ کے ساتھ کھا لیا کریں ایک ماہ استعمال کافی ہوگا-
فوائد :جگر اورمعدہ کی تیزابیت ختم کرے گا،اعصابی کمزوری،پٹھوں کی کمزوری،کمر درد، کمزوری سے جوڑ درد، جسمانی کمزوری.،دماغی کمزوری، خون کی کمی،
چہرے کی بے رونقی،تھکاوٹ کا جلدی ہونا،جوانی میں ہی اٹھتے بیتھتے ہائے ہائے کرنا، خواتین و حضرات دونوں کیلئے بہترین اور لاجواب ٹانک ہے
خشکی کے تمام امراض کو نیست نابود کردے گا اعضاء رئیسہ میں برقی قوت پیدا کرے گا جریان سرعت انزال کی شکایت ختم کرے گاجوان بنا دے گا۔

26/02/2025

قوت باہ + بلڈ پریشر + کولیسڑول+ایام خرابی

کلونجی اگر روزانہ ناشتے میں استعمال کی جائے تومردانہ قوت میں حیرت انگیز طورپر اضافہ ہوسکتا ہے۔اور اگر مندرجہ بالا ہدایت.نسخے کے مطابق استعمال کریں تو اور بھی مفید ھے

اجزائے نسخہ :

ایک کپ کلونجی کے بیج
دو چمچ میتھی کے بیج
اورایک چمچ جنگلی نیاز بو

ان تمام اجزاءکوصاف کرکے پیس لیں۔

طریقہ استعمال و فوائد :

ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کر یں اور کھالیں۔
اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں جبکہ پھلوں کا استعمال بھی ضرورکریں
اورصرف چھ ہفتے میں حیرت انگیز نتیجہ دیکھیں۔
کلونجی کا استعمال نہ صرف آپ کی مردانہ قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتاہے۔
اگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں برے کولیسٹرول کو ختم کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے.جن خواتین کے ایام میں خرابی ھے یا کم آتے ھیں ان کے لیے بھی مفید ھے .

25/02/2025

کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟
اور اسکے کیا فوائد ہیں....

انڈے اور دودھ کی غذائیت کے حوالے سے تو ہم سب ہی معلومات رکھتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے کے چند ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، یوں تو یہ پینا تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

• کچے دودھ کو انڈے میں ملا کر پینے کے فوائد
ہم اکثر انڈہ کھاتے ہیں مگر مختلف طریقوں سے پکا کر یعنی فرائی کرکے ابال کر یا آملیٹ وغیرہ بنا کر کھاتے ہیں، مگر انڈے کو پکانے سے اس کےا ندر موجود غذائیت پروٹین، زنک، وٹامن ڈی وغیرہ کم ہوجاتی ہے، اس لئے انڈوں کو پکا کر کھانے کے بجائے اگر کچا ہی کھایا جائے تو یہ بہت ہی زبردست فوائد دیتا ہے۔
آپ دودھ میں کچا انڈا ملا کر کچھ دن استعمال کریں گے تو چند ہی دن میں آپ کو فائدہ نظر آنا شروع ہو جائےگا۔

• سردیوں میں کچا انڈا اور دودھ
اگر سردی کے موسم میں کچا انڈا اور دودھ استعمال کیا جائے تو اس کے بےشمار فوائد حاصل ہوں گے، اس سے ہم مختلف جسمانی الرجی سے بچ سکتے ہیں اس کے علاوہ گلے کی خرابی، نزلہ و زکام اور جلد کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

• کچے انڈے کی غذائیت
کچے انڈے میں وٹامن بی 12 اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ کچے انڈے میں وٹامن اے، ڈی ، ای اور کے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بےحد مفید ہیں۔

• دماغی صحت کے لئے مفید
جہاں کچا انڈا پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے وہیں اس میں ہیبو فلائیون بھی ہوتا ہے اس کے استعمال سے ذہن تیز ہوتا ہے دماغی کمزوری بھی دور ہوتی ہے اور یاداشت بھی تیز ہوجاتی ہے ساتھ ہی ذہن جلدی نہیں تھکتا ہے۔

• کینسر سے بچاؤ میں مفید
کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے جب سارے وٹامنز ہمیں روزانہ حاصل ہوتے ہیں تو باقی کئی بیماریوں کے علاوہ ہم کینسر سے بھی بچ سکتے ہیں کچے دودھ اور انڈے کے استعال سے کینسر ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہوجاتا ہے۔

• ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے مفید
ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے انڈا اور دودھ دونوں ہی بےحد مفید ہیں، کمزور ہڈٰیوں اور کمزور پٹھوں والے لوگ اگر روزانہ ایک عدد کچا انڈا دودھ میں پھینٹ کر پی لیں تو اس سے ہڈیوں کی کمزوری دور ہوگی اور پٹھے مضبوط ہوں گے۔ ایک کچے انڈے میں تقریباً چھ گرام تک پروٹین موجود ہوتا ہے، جو کہ ہمارے جسم کے مرمت کے لیے بہت ضروری ہے یہ دودھ کے غذائی اجزاء کے ساتھ مل کر پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے علاوہ کچے انڈے میں فاسفورس اور کیلشیم بھی ہوتا ہے ہمارے جسم کے سیلز کو ان کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

• بالوں اور جلد کے لیے مفید
بالوں، جلد اور ناخنوں کے لیے انڈے کی زردی میں نیچرل بائیوٹین ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بال مضبوط اور چمکدار، جلد نرم و ملائم اور ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں۔

Photos from Hakeem Fareed Health And Beauty Tips's post 24/02/2025

پیشاب میں شوگر آنا

شوگر کے کچھ مریضوں کو پیشاب میں شوگر آتی ھے مرد وخواتین دونوں جو اس مسلے میں مبتلا ہوں انکے لئے از حد مفید ھے

نسخہ کے اجزاء و تیاری :

سبز سونف ، اور آملہ خشک بغیر گھٹلی ہم وزن دونوں کا سفوف بنا لیں اور باریک کریں اور چھان لیں اور خشک بوتل میں محفوظ کریں

طریقہ استعمال :

سفوف کا آدھا چمچ صبح شام تازہ پانی کے ساتھ کھائیں انشاءاللہ جن حضرات کو پیشاب میں شوگر آتی ھے انکے لئے بہت مفید ھے کچھ عرصہ استعمال کرنے سے مسلہ ختم ہوجاتا ھے مگر پرہیز بھی ضروری ھے۔

23/02/2025

ٹائمنگ کے لئے شاہی نسخہ
کیا آپ جلدی فارغ ہو جاتے ہیں ؟ آپ مایوس مت ہوں.جلدی فارغ ہونے والی بیماری کو سرعت انزال کہا جاتا ہے جو آج نسخہ لکھ رہا ہوں یہ نسخہ سرعت انزال میں فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ جریان ، اح**ام ، کمر درد ، سانس کا پھول جانا ، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا وغیرہ بیماریوں میں بھی انتہائی مفید ہے بہر حال جلدی فارغ ہونا یعنی سرعت انزال وہ بیماری ہے جو مرد کو وقت خاص پر بیوی کے سامنے شرمندہ کر دیتی ہے مرد کسی کام کا نہیں رہتا بعض اوقات تو دخول تک نہیں ہوتا اگر دخول ہو بھی جاۓ تو ہی سیکنڈ میں فارغ ہو جاتا ہے دوسری بار شہوت ہی نہیں آتی جس کی وجہ نیند کا غلبہ رہتا ہے سونے کے بعد اٹھنے کا دل نہیں کرتا سستی رہتی ہے ٹانگوں ، پنڈلیوں ، کمر درد اور گھٹنوں میں درد رہتا ہے کوئی کام کرنے کو دل نہیں چاہتا ٹینشن میں مبتلا رہتا ہے جس کی وجہ سے اور بھی بیماریاں مول لے لیتی ہیں اگر مرد عورت کو ایک سال ہاتھ نہ لگاۓ تو صبر کر لیتی ہے اور اگر بیوی کا ذہہن مباشرت کے بنا لیا اور بیوی کی تسلی نہ ہوئی چونکہ اس وقت عورت کے فل جذبات ہوتے ہیں ان جذبات کو ٹھنڈا نہ کیا جاۓ تو عورت غیر محرم کی طرف متوجہ ہونا ہو جاتی ہے اور بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو کر بات طلاق تک پہنچ جاتی لوگوں کے طعنے سننے پڑتے ہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مرد اس وقت خود کشی کرنے تک پہنچ جاتا ہے اس دوائی سے مرد اپنی زندگی خوشحال گزار سکتا ہے انس دواخانہ کے سنہری نسخہ جات
نسخه_ھوالشافی
سفید موصلی 50 گرام
سیاہ موصلی 50 گرام
عقرقرحا موٹا اصلی 50 گرام
شقاقل مصری 50گرام
ستاور 50 گرام
کباب چینی 50 گرام
تخم میتھی 50 گرام
تخم کلونجی 50گرام
تخم حرمل 50گرام
چاسکو 50 گرام
دارچینی 50 گرام
موچرس 50گرام
بہمن سرخ 50 گرام
بہمن سفید 50 گرام
شہد خالص حسب ضرورت

باقی سب نیچے تصویر میں دیکھیں ۔

تمام اشیاء کو اچھی طرح صاف کر لیں مٹی پتھر لکڑی بلکل نہیں ہوں اور گرینڈ کرکے محفوظ رکھیں کسی شیشے کے جار میں ڈال کر
طریقہ_استعمال
صبح ناشتے کے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد
شام کھانے کے ایک سے ڈیڈھ گھنٹے بعد نیم گرم دودھ گائے کے ساتھ استعمال کریں تمام ادویات کا خالص ہونا شرط ہے۔
اس نسخے سے مردانہ کمزوری کا کامل علاج ہے .ایک بار ضرور آزمائیں بہترین رزلٹ دیتا ہے. پر اعتماد نسخہ ہے.

22/02/2025

*مولی کے استعمال کے فوائد*
مولی یا سفید مولی یا سردیوں کی مولی.
ایشیاء اور افریقہ کے بیشتر علاقوں میں کاشت ہوتا ہے۔ اس کا آبائی وطن ایک اندازہ کے مطابق جاپان ہے اس لیے اسے جاپانی مولی بھی کہا جاتا ہے۔ حیاتین جیم کی اچھی مقدار کے لیے مشہور ہے۔
*ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮯ ﻃﺒﯽ ﺧﻮﺍﺹ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﺝ*
ﮔﺮﺩﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﺜﺎﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﭘﺘﮭﺮﯼ ﯾﺎ ﺭﯾﺖ ﺍٓﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺍﮐﺴﯿﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺘﻮﺍﺗﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺍﻥ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﺎ ﺷﺎﻓﯽ ﻋﻼﺝ ﮨﮯ ﺧﻮﺩ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﮨﻀﻢ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻏﺬﺍﻭٔﮞ ﮐﻮ ﻓﻮﺭﯼ ﮨﻀﻢ ﮐﺮﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ
بواسیر ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﻮﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺟﻠﻦ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﺭﺵ ﺑﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﺧﺮﺍﺑﯽﺟﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔
ﯾﺮﻗﺎﻥ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﻨﺪ ﺳﺒﺰﯼ ﮨﮯ
اﺱﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮔُﮍ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺟﻠﺪ ﮨﻀﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺟﮕﺮ ﺍﻭﺭ ﺗﻠﯽ ﮐﮯ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔
ﭘﯿﺸﺎﺏﮐﺎ ﺟﻞ ﮐﺮ ﺍٓﻧﺎ ﯾﺎ ﺭﮎ ﺭﮎ ﮐﺮ ﺍٓﻧﺎ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
یرﻗﺎﻥ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱ چینی ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺮ ﭘﺌﯿﮟ ﺍﻓﺎﻗﮧ ﮨﻮﮔﺎ۔
ﻣﻮﻟﯽ ﺧﺎﻟﯽ ﻣﻌﺪﮦ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
موﻟﯽ ﮐﺎ ﻧﻤﮏ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﭘﺮﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﺎﺋﯿﻮﺭﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺗﻠﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﯿﻞ ﻣﯿﮟﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﭘﮑﺎﺋﯿﮟ ﺟﺐﺻﺮﻑ ﺗﯿﻞ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺑﻮﺗﻞ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﺎ ﺷﺎﮨﯽ ﻋﻼﺝ ﮨﮯ۔
ﺩﺱ ﺗﻮﻟﮧ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻧﻤﮏ ﻣﻼ ﮐﺮ ﭘﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﺑﮍﮬﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻠﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺑﭽﮭﻮ ﭘﺮﮈﺍﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﺮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﮩﺎﮞ ﺑﭽﮭﻮ ﻧﮯ ﮈﻧﮓ ﻣﺎﺭﺍ ﮨﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﻭﺋﯽ ﺳﮯ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺯﮨﺮ ﮐﺎ ﺍﺛﺮ ﺯﺍﺋﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﭘﺮﻣﻞ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﭽﮭﻮ ﮈﻧﮓ ﻧﮧ ﻣﺎﺭ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔
گنج ﭘﺮ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺭﮔﮍﻧﮯ ﺳﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺑﺎﻝ ﺍُﮒ ﺍٓﺗﮯ ﮨﯿﮟ,
ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮯ ﺑﯿﺠﻮﮞ ﮐﺎﺭﺱ ﺑﮑﺮﯼ ﮐﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺮ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺧﻨﺎﺯﯾﺮ ﮐﯽ ﮔﻠﭩﯿﺎﮞ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﻣﺘﻮﺍﺗﺮﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﺜﺎﻧﮧ ﮐﯽ ﭘﺘﮭﺮﯼ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ,
ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺍﭼﺎﺭ ﺑﮭﯽﺍﯾﮏ ﺍﭼﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ۔ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮﮐﺎﭦ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺗﺒﺎﻥﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﮟ ﻋﻤﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﻟﺬﯾﺬ ﺍﭼﺎﺭ ﺑﻨﮯﮔﺎ۔ ﯾﮧ ﺍﭼﺎﺭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺗﻠﯽ ﺑﻮﺍﺳﯿﺮ ﺭﮐﺎ ﮨﻮﺍﭘﯿﺸﺎﺏ ﮐﯽ ﺗﮑﺎﻟﯿﻒ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮﺍﺳﮯ ﺍٓﮒ ﭘﺮ ﮔﺮﻡ ﮐﺮﯾﮟﺍﻭﺭ ﮔﺎﮌﮬﺎ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺳﮑﮭﺎﻟﯿﮟ۔ ﯾﮧﺟﻮﮨﺮ ﻣﻮﻟﯽ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﺍﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯﺳﮯ ﺳﺨﺖ ﺳﮯ ﺳﺨﺖ ﺩﺭﺩ ﮔﺮﺩﮦ ﮐﻮ ﺍٓﺭﺍﻡ ﺍٓﺟﺎﺗﺎﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﮐﺎ ﮨﻮﺍ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

Photos from Hakeem Fareed Health And Beauty Tips's post 21/02/2025

سینے کی بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ۔۔۔

سینے کی بلغم زیادہ تر کھانسی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ کھانسی عام طور پر پھیپھڑوں میں نزلے کی رطوبت کے گرنے کی وجہ سے ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ جمع ہوتی رہتی ہے اور اس میں جراثیم بننے لگتے ہیں جو کھانسی کا باعث بنتے ہیں، کھانسی جب شدت اختیار کر جائے تویہ رطوبت پھیپھڑوں کی جھلی اور نالیوں میں چلی جاتی ہے اور پھرشدید کھانسی کے ساتھ ساتھ بلغم کا اخراج بھی ہونے لگتا ہے۔اس کے علاوہ گردوغبار اور خراچ دار اشیاء کا سانس کی نالیوں میں پہنچنا بھی اس کا سبب بنتا ہے۔
ایسا شخص جو بلغم کے مرض میں مبتلا ہو وہ لوگوں سے کھچاؤ محسوس کرتا ہے۔ ہر وقت کی بلغم کا اخراج اسے اکیلارہنے کا مجبور کر دیتا ہے ۔ بار بار بلغم آنے پر تھوکنے کی وجہ سے اس کے اردگرد رہنے والے افراد اس سے کتراتے ہیں، کیونکہ اس عمل سے ایک کراہت سی پیدا ہوتی ہے۔ ایسے افراد جنہیں بلغم کا مسئلی عام رہتا ہو ان کے لیے ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔ اس کے استعمال سے شدید سے شدید بلغم کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ یہ ہے۔
بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ
منقہ : پانچ دانے
کالی مرچ ثابت : سات عدد ( حسب ضرورت)
ترکیب اور طریقہ استعما ل
بازار سے اچھی قسم کا منقہ خریدیں کسی بھی اچھے پنسار سٹور سے مل جائے گا، منقہ بڑے انگوروں کو خشک کرکے بنتا ہے۔ منقہ کے دانے کو درمیان سے کھول لیں اور اس میں موجود بیج نکا ل لیں۔ منقہ سے اگر ایک بیج نکلے تو اس میں ایک ثابت کالی مرچ رکھ کو بند کر دیں اور اگر دو بیج نکلیں تو اس میں دو ثابت کالی مرچیں رکھ کر بند کر دیں اورزیادہ بیج نکلنے کی صورت میں صرف دو ثابت کالی مرچیں رکھیں۔ اب منقہ کو توے پر گرم کریں اور گرم گرم چبا کر کھا لیں۔ اس کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی وغیرہ کا استعمال نہ کریں ۔ بہتر نتائج کے لئے منقہ کا استعمال رات کو سونے سے پہلے کریں ۔ اس کے ایک ہفتہ کے استعمال سے ہی ہر قسم کی بلغم اور کھانسی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ انشاءاللہ۔

20/02/2025

**دودھ میں الائچی کا پاؤڈر ڈال کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟**
📝 اس کے فائدے جاننے کے بعد آپ فوری اس کو پینا شروع کر دیں گے !!!......
کھانے کے دوران اچانک الائچی منہ میں آ جائے تو کچھ لوگوں کا منہ بن جاتا ہے اور کچھ کہتے ہیں مزہ ہی آگیا، جبکہ کچھ لوگ الائچی کو مزیدار کھانوں میں استعمال کرنا پسند نہیں کرتے اور ان کے منہ سے نکلتا آگئی کھانے کا مزہ خراب کرنے کے لئے وغیرہ وغیرہ، مگر ساتھ ہی اگر آپ دیکھیں تو الائچی کے بے شمار فائدے ہیں جن
آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ ایک گلاس دودھ میں الائچی پاؤڈر کو مکس کرکے پینے سے کون سے 5 بڑے فائدے ہوتے ہیں تاکہ آپ بھی الائچی کو استعمال کرکے اپنی صحت اور خوبصورتی کو بڑھا سکیں۔
💎فائدہ:
٭💤نیند کے مسائل:*
رات کو سونے سے قبل دودھ میں الائچی پاؤڈر کو مکس کرکے پینے سے نیند نہ آنے کا مسئلہ کنٹرول ہو جاتا ہے اور جسم سے بے چینی کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔
💎ہاضمے کے مسائل
الائچی والا دودھ روزانہ پینے سے آپ کا ہاضمہ بہتر ہو جاتا ہے، پرانی قبض بھی دور ہو جاتی ہے۔
💎دمہ کے مسائل:
یہ دودھ دمے کے امراض میں فائدہ دیتا ہے، پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے اور جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔
💎ایکنی
جن لوگوں کو ایکنی کا مسئلہ مستقل رہتا ہے ان کے لئے یہ دودھ ایک بیوٹی ڈرنک ہے اس سے نہ صرف ایکنی کنٹرول ہوتی ہے بلکہ جلد نرم و ملائم اور چمکدار بھی ہوتی ہے۔
💎سوجن:
اگر آپ کے ساتھ بھی ٹانگوں کی سوجن کی شکایت رہتی ہے تو ایسے میں یہ دودھ روزانہ صبح نہارمنہ اور رات کو سونے سے قبل پینا فائدہ مند ہوگا۔
یہ دودھ فائدہ مند کیوں؟
الائچی والے دودھ میں کیلشیئم، میگنیشئیم، اینٹی بیکٹریل، اینٹی بائیوٹکس، اینٹی فنگل، فائبر، پروٹین، وٹامنز اے، سی، ڈی، ای، کے، فولک ایسڈز اور دیگر ضروری مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو ہمارے لئے فائدے مند بناتے ہیں۔

19/02/2025

.
*جن درختوں کی ٹہنی زمین میں دبانے سے پودا اُگتا ھے یا ٹہنی پھوٹ کر پودا بنتی ہے، وہ مندرجہ ذیل ہیں، اور باقی کے درخت جن کا نام اس لسٹ میں نہیں، وہ ظاہر ہے بیج سے اُگتے ہیں۔*

1. انگور
2. انار
3. گلاب
4. مٹھا (ٹنل میں)
5. سکھ چین
6. موتیا
7. پاپولر
8. پلکن
9. شیشم
10. سوھانجنا (مورنگا)
11. انجیر
12. بوگن ویلیا
13. املوک
14. شہتوت
15. امرود
16. پپل
17. برگد
18. جاپانی پھل
- *اور ان کے علاوہ باقی بیج سے اُگیں گے۔*

جو ٹہنی سے لگنے والے درخت ہیں اُس کی 9 اِنچ کی ٹہنی جس پر کم از کم چار آنکھیں ہوں جہاں سے وہ پھوٹے گی اسے ڈبوں یا پلاسٹک کی تھیلیوں میں دباتے جائیں اور نرسری تیار کرتے جائیں۔

باقی کے درخت مثلا کیکر بکائن اور نیم وغیرہ کے بیج بو کر نرسری حاصل کرتے جائیں۔

*`جلدی کریں بس یہی مہینہ ہے اور اگلے مہینے میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی شجر کاری شروع ہو جائے گی۔`*
انشاء اللہ

*براہِ کرم! جو بھی پھل کھائیں اُس کا بیج مت پھینکیں بلکہ اُگائیں، خود بھی یہ عادت بنا لیں اور دوسروں کو بھی برائے مہربانی تلقین کریں۔*

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Kotri?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Kotri

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00
Sunday 00:00 - 00:00