Zain Mahi

Zain Mahi

Share

Bio Nahi

26/03/2026

پاکستان ریلوے کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہے جو آپ ویڈیو میں واضح دیکھ سکتے ہیں کل جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہ جگہ ہم کافی بار وزٹ کر چکے ہیں اور اس سیکشن کے ٹریک کی حلات بہت بہترین تھی یہ بات بالکل درست ہے کہ پاکستان ریلوے کا ٹریک کمزور ہے لیکن جن سیکشن پر روزانہ کی بنیاد پر کام ہوتا ہے وہاں ایسے حادثہ کی سمجھ نہیں آتی آدم واہن اسٹیشن کا ٹریک بہت بہترین ہے اور وہاں سے 120 کی رفتار پر گزرتی ہوئی ٹرینوں کو ہم خود ریکارڈ کر چکے ہیں تیز گام کے ہونے والے حادثہ میں لازمی کسی نہ کسی شیطانی ملوث ہے ریل کی ترقی سے نفرت رکھنے والے کبھی فلاح نہیں پا سکتے معصوم مسافروں کی زندگی کو بلاوجہ عذاب میں ڈالتے ہیں

30/04/2025
15/04/2025

13/04/2025

تیـــــرےنام پــــررکھوگا اپنــــــی بیٹـــــی کانام
ادھوری محبــــت کواپنـــی اولاد بنــــاکر پالـــوں گا

31/07/2023

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے

آج ایک افسوس ناک واقع جھال کھو ا ریاں والی پہ پیش آیا۔۔۔جہاں 7,6 بھینسیں پل کے نیچے پھنس کر مر گئی وہیں پے یہ رضوان بھڑال نامی لڑکا اچانک آتا ہے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پانی میں چھلانگ لگاتا ہے اور 100 کے قریب پھنسی بھینسوں کے نکالنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔۔۔جھال پہ پانی کی رفتار بہت زیادہ ہوتی ہے۔۔لیکن رضوان نے اسکی پرواہ کیے بغیر مدد کرنے کو ترجیح دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب ۔۔۔جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔۔۔۔۔

25/07/2023

بوڑھے آدمی نے اطمینان سے بسم اللّٰہ پڑھی اور حجام کی کرسی پر بال کٹوانے کے لئے بیٹھ گیا۔ بوڑھے کے چہرے پر موجود نرم مسکراہٹ سے حجام کو بات چیت کا حوصلہ ہوا۔۔۔

حجام نے کہا: "دنیا میں بہت سے مذاہب خدا کو مانتے ہیں، لیکن میں خدا کے وجود کو نہیں مانتا۔"

مسلمان بوڑھے نے پوچھا: "کیوں نہیں مانتے؟"

حجام نے کہا: "دنیا میں بہت پریشانیاں، مصیبتیں بدحالی اور افراتفری ہے۔ اگر خدا کا وجود ہوتا تو یہ سب مصیبتیں اور پریشانیاں بھی موجود نہ ہوتیں۔"

بوڑھے نے مسکراتے ہوئے کہا: "میں بھی اس دنیا میں حجام کے وجود کو نہیں مانتا۔"

حجام نے پریشان ہو کر پوچھا: "کیا مطلب؟ میں آپ کی بات نہیں سمجھا."

بوڑھے نے حجام کی دکان سے باہر گزرتے ایک گندے اور لمبے بالوں والے شخص کی طرف اشارہ کر کے کہا: "کیا تم اس شخص کے لمبے اور گندے بال دیکھ رہے ہو؟

حجام نے کہا: "جی ہاں۔ لیکن اسکا میری بات سے کیا تعلق؟"

بوڑھے نے نرم لہجے میں کہا: "اگر حجام ہوتے تو لمبے اور گندے بالوں والے لوگ بھی نہ ہوتے۔"

حجام نے کہا: "ہم موجود ہیں، لیکن ایسے لوگ ہمارے پاس نہیں آتے!"

بوڑھے نے مسکراتے ہوئے کہا: "بالکل۔ خدا بھی موجود ہے لیکن لوگ ہدایت کے لئے خدا کی طرف رجوع نہیں کرتے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Minchan Abad
Lahore
62210