NextMamas Care
Doctor-led support for pregnancy, postpartum & baby care!
08/05/2026
ہسپتال کے بیگ کی تیاری: کیا آپ کا بیگ تیار ہے؟ 👜🤰
نئی ماؤں کے لیے ہسپتال جانے سے پہلے چند ضروری چیزیں جو آپ کے بیگ میں ہونی چاہئیں تاکہ آپ کا وقت سکون سے گزرے:
گاؤن: آرام دہ اور نرسنگ کے لیے موزوں۔ 👗
برا: خصوصی میٹرنٹی یا نرسنگ برا۔ 👙
پیڈز: میٹرنٹی یا ہیوی فلو پیڈز۔ 🌸
بیلٹ: ڈیلیوری کے بعد کمر اور پیٹ کی سپورٹ کے لیے۔ 🎗️
اپنی تیاری وقت سے پہلے مکمل رکھیں تاکہ آخری وقت کی پریشانی سے بچ سکیں۔
06/05/2026
بریسٹ فیڈنگ کے دوران کی جانے والی اہم غلطیاں
سب سے عام غلطی یہ ہے کہ بچہ صرف نپل کو منہ میں لیتا ہے، جس سے ماں کو درد ہوتا ۔ تا ہے اور بچے کو پورا دودھ نہیں ملتا۔ بچے کا منہ پورا کھلا ہونا چاہیے تاکہ وہ نپل کے ارد گرد کے سیاہ حصے کو بھی گرفت میں لے۔
بچے کو گھٹی دینا ضروری ہے؟
بچے کو گھٹی دینے کے حوالے سے طبی اور روایتی نقطہ نظر مختلف ہیں، جنہیں سمجھنا ضروری ہے
جدید طبی تحقیق اور ماہرینِ اطفال کے مطابق پیدا ہونے والے بچے کو شہد، عرقِ گلاب، گھٹی یا پانی دینا ضروری نہیں ہے بلکہ نقصان دہ ہو سکتا ہے شہد میں ایسے بیکٹیریا ہو سکتے ہیں جو شیر خوار بچوں میں "بوٹولزم" نامی سنگین بیماری کا باعث بن سکتے ہیں، کیونکہ ان کا مدافعت کا نظام ابھی کمزور ہوتا ہے بچے کی صحت کے لیے بہتر یہی ہے کہ اسے پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ دیا جائے اور گھٹی جیسی چیزوں سے پرہیز کیا جائے تاکہ بچہ انفیکشن اور دیگر پیچیدگیوں سے محفوظ رہے۔
29/04/2026
یہ علامات دیکھیں تو بچہ تیار ہے ٹھوس غذا کے لیے
سب سے اہم نشانی یہ ہے کہ بچہ اپنی گردن کو خود سنبھال سکے اور سہارے کے ساتھ یا بغیر سہارے کے سیدھا بیٹھنے کے قابل ہو جائے۔ ٹھوس غذا نگلنے کے لیے بچے کا سیدھا بیٹھنا ضروری ہے۔
سی سیکشن کے بعد کمر کا درد؟ جانیے اس کی وجوہات اور آسان حل! 🤰💡
بہت سی ماؤں کو سی سیکشن کے بعد کمر میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔ اکثر یہ بچے کو فیڈ کرواتے یا اٹھاتے وقت غلط انداز میں جھکنے کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے کمر پر دباؤ پڑتا ہے۔ اس ریل میں جانیے اس عام مسئلے سے بچنے کے مفید طریقے:
✅ کمر سیدھی رکھیں: بچے کو فیڈ کرواتے وقت اپنی کمر کے پیچھے تکیہ ضرور رکھیں تاکہ آپ کی کمر سیدھی رہے اور اس پر دباؤ نہ پڑے۔
✅ اپنا انداز بہتر بنائیں: بچے کی طرف جھکنے کے بجائے، تکیے کی مدد سے اسے اوپر اپنی طرف اٹھائیں۔
⚠️ ڈاکٹر سے مشورہ: اگر درد بہت زیادہ ہو تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
👇 یہ ویڈیو نئی ماؤں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ ان کی مشکل آسان ہو سکے!
22/04/2026
بریسٹ فیڈنگ (Breastfeeding) کو بنائیں اب مزید آسان اور آرام دہ! ✨
NextMamas کی یہ خاص برا (Bra) خاص طور پر ان ماؤں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو کپڑوں کی بار بار تبدیلی اور فٹنگ کے مسائل سے پریشان ہیں۔
✅ فرنٹ اوپن ڈیزائن: بچے کو دودھ پلانا اب ہوگا نہایت آسان۔
✅ اسٹریچ ایبل کپڑا: جو بریسٹ سائز کی تبدیلی کے مطابق خود کو فٹ کر لیتا ہے۔
✅ آئیڈیل فٹنگ: خاص طور پر A اور B کپ سائز کے لیے بہترین۔
اب آرام بھی اور سہولت بھی! آج ہی آرڈر کریں۔ 🛍️
🔗 ابھی آرڈر کریں: https://nextmamas.com/collections/summer-sale/products/breastfeeding-and-nursing-bra
17/04/2026
پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کا
syrup کیسے دیں؟
کیا بچے کے پیٹ میں کیڑے ہیں اور آپ syrup دینا چاہ رہے ہیں ؟ یہ مسئلہ عام ہے مگر صحیح طریقہ بہت ضروری ہوتا ہے۔ غلط مقدار یا طریقہ فائدے کے بجائے نقصان دے سکتا ہے۔ اس لیے دوا دینے سے پہلے مکمل رہنمائی ضروری ہے۔
حمل کے دوران ڈیلیوری کے درد کو کیسے جانیں؟
حمل کے آخری ایام میں یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کیا ہونے والا درد واقعی زچگی کا ہے یا یہ صرف "جھوٹے درد" ہیں
درد کی شدت اور دورانیہ
حقیقی درد وقت کے ساتھ ساتھ شدید ہوتا جاتا ہے
یہ درد وقفے وقفے سے آتا ہے اور آہستہ آہستہ ان وقفوں کا درمیانی وقت کم ہوتا جاتا ہے
اگر آپ چلنا پھرنا شروع کریں یا پوزیشن بدلیں، تو اصل درد ختم نہیں ہوتا بلکہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
ڈیلیوری کا درد عام طور پر کمر کے نچلے حصے سے شروع ہو کر پیٹ کے سامنے کی طرف آتا ہے۔ یہ درد ماہواری کے درد جیسا محسوس ہو سکتا ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ شدید ہوتا ہے۔
حمل کے پہلے تین مہینے بہت حساس ہوتے ہیں کیونکہ اس دوران بچے کے اعضاء بن رہے ہوتے ہیں۔ اس وقت چند بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے ضروری ہے:
ڈاکٹر کے مشورے سے فولک ایسڈ کا استعمال شروع کریں، جو بچے کی ریڑھ کی ہڈی اور دماغ کی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔
کچا یا ادھ کچا گوشت، کچے انڈے اور غیر معیاری دودھ سے دور رہیں، کیونکہ ان میں موجود بیکٹیریا انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔
وزن اٹھانے یا بہت زیادہ جھک کر کام کرنے سے گریز کریں تاکہ پیٹ کے نچلے حصے پر دباؤ نہ پڑے
09/04/2026
صحیح سائز کا ڈا پر کیسے منتخب کریں ؟
کیا آپ کو سمجھ نہیں آتا کون ساڈا پر سائز درست ہے ؟ غلط سائز کی وجہ سے لیک اور ریش ہو سکتے ہیں۔ بچہ بے چین بھی ہو جاتا ہے اور آرام نہیں کرتا۔ اس لیے صحیح سائز منتخب کرنا بہت ضروری ہے۔
ماہواری کے دوران ہونے والے درد کو کم کرنے کے لیے کچھ مؤثر اور گھریلو طریقے درج ذیل ہیں
ادرک کی چائے
ادرک میں سوزش کم کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں۔ ادرک کو پانی میں ابال کر اس میں تھوڑا شہد ملا کر پینے سے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
جسم میں پانی کی کمی سے پیٹ پھولنے اور درد کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔
سونف یا پودینے کا قہوہ بھی معدے اور رحم کے پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Website
Address
Lahore
54000