Muhammad Wasim Raza official
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Wasim Raza official, Health/Beauty, Lahore.
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا
اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
کوئی ٹھہرا ہو جو لوگوں کے مقابل تو بتاؤ
وہ کہاں ہیں کہ جنہیں ناز بہت اپنے تئیں تھا
آج سوئے ہیں تہ خاک نہ جانے یہاں کتنے
کوئی شعلہ کوئی شبنم کوئی مہتاب جبیں تھا
عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول 1443 کا چاند مبارک ہو
کوئٹہ، چھور ضلع تھر اور دیگر جگہوں سے شہادت لینے کے بعد مرکزی کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے
06/10/2021
شجرہ حَسن۔ نسب حَسن۔ گھرانہ حَسن۔
ذات حَسن۔ اولاد حَسن۔ نام حَسن ۔کام حَسن۔
سیرت حَسن ۔ صُورت حَسن۔ جِس زاوئیے سے دیکھئے حَسن ہی حَسن۔
*وہ حَسَنِ مجتبیٰ سیّدُ الاسخیا،*
*راکبِ دوشِ عزت پہ لاکھوں سلام*
*اَوجِ مِہرِ ہُدیٰ موجِ بحرِ نَدیٰ،*
*رَوحِ رُوحِ سخاوت پہ لاکھوں سلام*
*شہد خوارِ لُعابِ زبانِ نبی ﷺ،*
*چاشنی گیرِ عصمت پہ لاکھوں سلام*
*آبِ تطہیر سے جس میں پودے جمے،*
*اُس ریاضِ نجابت پہ لاکھوں سلام*
(امام عاشقاں حسان الہند علیہ الرحمہ )
امام حسین رضی الله عنه فرماتے ہیں:
میں ایک بار حضرت عمر رضی الله عنه کے پاس آیا اور وہ منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو میں نے ان سے کہا؛ میرے بابا ( یعنی حضور صلی الله علیه و اله و سلم) کے منبر سے اتریں۔
تو حضرت عمر رضی الله عنه نے فرمایا؛ میرے والد کا تو کوئی منبر ہی نہیں۔ پھر حضرت عمر رضی الله عنه نے مجھے اٹھایا اور اپنے ساتھ بٹھا لیا اور میں آپ کے سامنے کنکریوں سے کھیل رہا تھا۔
پھر جب آپ رضی الله عنه منبر سے اترے تو مجھے میرے گھر تک لیکر گئے اور مجھ سے فرمایا؛ تمہیں یہ کس نے سکھایا؟ میں نے کہا؛ الله کی قسم مجھے کسی نے نہیں سکھایا۔
حضرت عمر رضی الله عنه نے مجھ سے کہا؛ آپ روز میرے پاس آیا کریں۔
امام حسین رضی الله عنه فرماتے ہیں؛ کہ ایک دن میں حضرت عمر رضی الله عنه کے پاس گیا اس وقت آپ حضرت امیر معاویہ رضی الله عنه سے تنہائی میں بات چیت کر رہے تھے اور حضرت عبد الله بن عمر رضی الله عنه دروازے کے پاس کھڑے ہو کر انتظار کر رہے تھے تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی الله عنه واپس لوٹ گئے تو میں بھی پلٹ گیا۔
پھر کچھ دن بعد مجھے حضرت عمر رضی الله عنه ملے اور فرمایا کہ میں نے آپ کو دیکھا نہیں ( یعنی کہ آپ میرے پاس نہیں آئے ) تو میں نے کہا؛ کہ میں آپ کے پاس آیا تھا اور آپ اس وقت حضرت معاویہ رضی الله عنه کے ساتھ تنہائی میں تھے تو میں ابن عمر رضی الله عنه کے ساتھ واپس لوٹ گیا۔
تو حضرت عمر رضی الله عنه نے ارشاد فرمایا:
آپ ابن عمر کے مقابلے میں اجازت کے زیادہ حقدار ہیں کہ ہمارے سروں پر بال الله کے بعد آپ ہی نے تو اگائے ( یعنی آپ رضی الله عنه کے نانا جان صلی اللّٰه علیه و اله و سلم کا صدقہ ہی ہم سب غلاموں کو مل رہا ہے )۔
( الإصابة في تمييز الصحابة || ج2 || ص69 ، سنده صحیح )
از : غلام رضا
19-08-2021ء
رزق میں برکت کا بہترین نسخه
یقین کیجیے
پودا سستا ہے
اور
باجا مہنگا ہے
لہذا
پاں کی بجائے چھاں کیجیے
🌲🌳🌴🌲🌳🌴
🙏 القدس 🙏
اسلام اب امن کا درس دیتا ہے 😭
36 ممالک کے فوجی اتحاد کو بحری قزاقوں کی عیاشیوں کی چوکیداری سے فرست نہیں
28/04/2021
مولاعلی كرم الله وجه الكريم فرماتے ہیں کہ حضرت امامِ حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ سینے سے سر تک رسول ﷲ صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم سے مشابہت رکھتے ہیں اورحضرت امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ سینہ سے نیچے (پاؤں تک)نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔(ترمذی)
اعلیٰ حضرت امام اہلِ سنت احمد رضا خاں فاضلِ بریلوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے خوب فرمایا،
معدوم نہ تھا سایہء شاہِ ثقلین
اُس نور کی جلوہ گاہ تھی ذاتِ حسنین
تمثیل نے اُس سایہ کے دو حصے کیے
آدھے سےحسن بنے ہیں آدھے سے حسین
رُباعی کی وضاحت:
یوں تو سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کامبارک سایہ سورج کی دھوپ اور چاند کی روشنی میں زمین پر نہ پڑتا تھا،مگر جب حضوراقدس صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کے فیضان کا سایہ حسنین کریمین رضی اللہ تعالٰی عنہما پر پڑا تو سِینے تک امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ، آپ صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم سے مشابہ ہوگئے اورامام ِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ،آپ صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم سے سینے سے پاؤں تک مشابہ ہو گئے۔
اللھم صل علی محمد وعلی آل و اصحاب محمد وبارک وسلم ❤️
یومِ امام حسن
❤️ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اجمعین ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore