Sanam Khan
I am a professional Blogger and video creator and Facebook reel creator
اور وہ اس وقت پکوڑے بناتے ہوئے مجھے سوچ رہی ہوگی۔
اب مجھے وہ سحری کے لیے نہیں جگاتی، کیا اس کے ہاں اب سحری نہیں ہوتی یا میری محبت کی افطاری کرلی اس نے۔
جو بات آپ وٹس ایپ پر کریں گے، وہی بات یہاں میسجز پر بھی کی جاسکتی ہے۔
اس لیے نمبر مت مانگا کریں!!
اسے معلوم تو ہو ہی گیا ہو گا کہ کسی کو راہ میں چھوڑنا کفر سے بھی بڑا گناہ ہے اور وہ اس گناہ کا ارتکاب کرچکی ہے۔
اسے یہ ڈر تو رہتا ہو گا کہ مقابل کو دی گئی اذیت کہیں اس کی طرف رخ نہ کرلے۔
اس لیے وہ اس احساس جرم کے بوجھ سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہو گی مگر کامیاب نہیں ہوپاتی ہو گی، نمازیں پڑھتی ہو گی، روزے رکھتی ہو گی۔
وہ سمجھتی ہوگی کہ شاید اپنے کیے جرم کا عبادات سے کفارہ ادا ہوجائیگا، اسے کوئی بتائے کہ کسی کا سکون اور زندگی چھیننے کے کفارے ایسے ادا نہیں ہوتے۔
جس کو اکیلا چھوڑ دیا ہو، جس کے دل کو ایک کھلونا سمجھ کر توڑ دیا ہو، جس کی زندگی برباد ختم کی ہو، جس کو زندہ لاش بنا دیا ہو، ایسے گناہوں کے کفارے عبادات سے نہیں ادا ہوتے!!
آج کل کے ریلیشنز میں لڑکے تو بہت جلدی اکتاتے ہی ہیں، میں دیکھا ہے لڑکیاں بھی بہت جلدی بور ہوجاتی ہیں۔
شروع شروع میں تجسس اور میسجز کا فوری سین کرنا، بلانے پر اسی وقت آنلائن آنا اور گھنٹوں باتیں کرنا تو شروع شروع میں ہوتا ہی ہے، اس کے بعد پہروں خاموشی اور آنلائن ہونے کے باوجود میسج نہ دیکھنا، رپلائی دیر سے کرنا اور کہیں اور مصروف رہنے لگ جانا لڑکیوں کی بھی عادت ہے، اور بدنام صرف لڑکے ہیں!!
آپکی زندگی میں بہت سے لوگ آئیں گے جو حقیقتاً آپ سے پیار کا اظہار کریں گے، انہیں آپکی ذات میں غیر معمولی دلچسپی ہوگی، وہ دن رات آپ سے گفتگو کرنے میں خوشی محسوس کریں گے ۔
آپ کی دلچسپی نا بھی ہو تو بھی انکو آپ سے محبت ھوگی ۔ صبح آنکھ کھلتے ہی آپکو صبح بخیر کا میسج آئے گا، رات کو سونے سے پہلے آپ کی آواز سننا یہ سب شروع شروع میں چلتا رہے گا۔
اصل میں آپکو مطلوبہ انسان جاننا چاہتا ہے۔ جیسے جیسے آپ قریب آتے جائیں گے وہ انسان تسکین محسوس کرے گا کہ اب معاملہ چل پڑا ہے ۔
ایک وقت ایسا آئے گا زرا زرا سی بات پر گھنٹوں خاموشی ھوگی یا پھر رنجشیں ۔ اور پھر دونوں میں سے ایک کو یا عقل آجاتی یا پچھتاوا، پھر وھی دوریاں رنجشیں اور پھر تنہائیاں ۔
جو جتنا قریب وہ اتنا دور بھاگنا چاھے گا
انسان اسی کا نام ہے اسے لگاؤ شدید ھوتا ہے پھر شدتیں ساری جمع ہوکر اسے توڑ دیتی ہیں ۔
یہی وقت ھوتا ھے اندر کی آواز سننے کا، انسانی محبتیں تکلیف دیتی ہیں لیکن انسانیت کی محبت ہمیں سرشار رکھتی ہے ۔ ایک انسان سے محبت ذاتی ہوتی ہے اور ذات تو ہوتی ھی درد دینے کیلئے ہے ۔
اپنی ذات کو کسی ایک کیلئے مخصوص نا کریں۔۔۔!!
Welcome to my page Sanam Khan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore
Lahore