EM Natural Handmade soap
Pure luxury in every bar. Handmade with love and nature's finest. Elevate your skincare routine with our organic creations. #HandmadeSoap #NaturalBeauty"
At Em Natural Handmade Soap we take great pride in our product and work hard to provide every customer a high-quality, skin-loving,
unique bar. As such, our small batch soap is handmade and hand-cut. This means that no two bars are alike! Our handcrafted soaps are carefully created with top-notch ingredients and moisture, and soapy awesomeness. So go on. Enjoy your soap, knowing that it was custom-made just for you.
24/01/2025
"Hi beautiful souls!
Start and end your day with Nature in touch with Em Natural Homemade Soap!
Tell me about your favorite natural ingredients or soap scents you'd love to try!
Which one is best !
Natural products or commercial chemical products???
صحت بچائیں
آرگینک اپنائیں!
28/10/2024
Inspired
This is one of my favorite soap tops of the season! Scented with Cranberry Orange from and colored with a variety of micas from , this soap is sure to bring autumn to your kitchen or bathroom! Available now and in limited quantity! 🍂🍁 P.S. Who is ready for tomorrow's video? It's a fan favorite fragrance that I can't keep in stock.....
Transform your skin naturally
with
Em natural
hand made soap
04/10/2024
آپ کو پریشانی ہے جلد کے داغ دھبوں سے
یا سکن بہت آئلی (oily) رہتی ہے
یا مسئلہ ہے چہرے کے کھلے مسام
(open pores)
ان مسائلِ کا حل ڈھونڈ رہے ہیں تو بےفکر ہو جائیں
آپ کو مسئلے کا حل دینے لگی ہوں
جی جناب تو تیس سیکنڈ جی ہاں سرف تیس سیکنڈ میں آپ کا پروبلم ہو جائے گا ختم
کیسے ۔۔۔۔
توجہ سے پڑھئے گا
Em natural hand made soap
متعارف کروانے جا رہا ہے بہت ہی خوبصورت
سا کیمیکل سے پاک
( پنک کلےصابن)
Pink Clay soap
جس کے پہلی بار کے استعمال سے ہی آپ کو
نظر آئیں گے شاندار رزلٹ ۔
جی ہاں اس کے مسلسل استعمال سے آپ کی
جلد ہو جائے گی چمکدار اور رنگ میں نکھار
پیدا ہو گا۔
تو دیر کس بات کی ابھی آرڈر کریں اور پائیں
چمکدار جلد کا کومل احساس ۔
02/09/2024
Reviews
23/08/2024
Neem soap 🫧 🧼
Introducing Our Nourishing Neem Soap!
Say hello to glowing skin with our handcrafted soap, infused with:
Olive Oil for moisturizing and nourishing
Coconut Oil for cleansing and purifying
Castor Oil for anti-inflammatory benefits
Almond oil is a gentle and nourishing cleanser that offers several benefits for the skin.
Almond oil helps to lock in moisture, leaving skin feeling soft, smooth, and hydrated.
Almond oil has anti-inflammatory properties, making it an excellent choice for sensitive skin, acne, and skin irritations.
Almond oil is a mild cleanser, suitable for all skin types, including delicate skin.
Almond oil contains antioxidants, which help protect the skin from damage caused
And featuring:
Marigold Infused and Neem leaves infused for calming and soothing properties
Lemongrass Essential Oil for a refreshing and uplifting scent
Green Clay for detoxifying and purifying properties
Our soap is perfect for:
Dry or sensitive skin
Acne-prone skin
Eczema or psoriasis
Natural and gentle cleansing
Treat your skin to the best! Try our soap today and feel the difference.
*Order now and get ready to Glow 🌟
04/08/2024
# # # Rice Milk and Honey Soap: Pure Luxury for Your Skin
# # # # Key Ingredients:
**Rice Milk:** Packed with vitamins and minerals, rice milk is a gentle yet effective cleanser that brightens and softens the skin. Its natural antioxidants help in combating signs of aging, giving your skin a youthful glow.
**Honey:** Nature’s humectant, honey, is infused in every bar to lock in moisture, leaving your skin feeling naturally nourished and beautifully radiant. Its antibacterial properties also help in maintaining clear, healthy skin.
# # # # Why Choose Our Rice Milk and Honey Soap?
- **Natural Ingredients:** Made with high-quality, natural ingredients that are gentle on the skin and the environment.
- **Handcrafted:** Each bar is lovingly handcrafted to ensure the highest quality and care.
- **Moisturizing:** Deeply hydrating formula that keeps your skin soft and smooth.
- **Luxurious Lather:** Enjoy a rich, creamy lather that enhances your bathing experience.
- **Suitable for All Skin Types:** Gentle enough for sensitive skin, yet effective for all skin types.
Transform your daily skincare routine into a luxurious spa-like experience with our Rice Milk and Honey Soap. Let the delicate scent and nourishing ingredients transport you to a place of serenity and natural beauty.
Experience the magic of nature with every wash. Your skin deserves it.
"گلف کی خبریں" سے لیا گیا ایک معلوماتی مضمون
جلد کیلئے بہترین صابن کا انتخاب
بڑھتی ہوئی آلودگی ‘گردو غبار اور موسم کی سختیوں کے مقابلے کے لیے صابن کا استعمال بہت ضروری ہے
باتھ ٹب میں ایک اچھی کوالٹی والے صابن سے نہانا ایک فرحت انگیز عمل ہے
ایک بہت اچھی صبح کا آغاز ایک فرحت بخش غسل سے ہوتا ہے ۔صابن کے نرم نرم جھاگ کا لمس آپ کی جلد کے ہر مسام کو پوری سے سے بیدار کردیتا ہے ۔صابن آپ کی جلد کا بہترین دوست ہے جو آپ کے سارے جسم پر آزادی کے ساتھ گردش کرتا رہتا ہے ۔
صحت اور صفائی ساری نوع انسانی کے وجود کے لئے بہت ضروری ہیں اور صفائی کا تصور صابن کے بغیر ایسا ہی ہے جیسے ہوا کے بغیر سانس لینے کا تصور ۔
صابن کیا؟فی الحقیقت یہ ایک صفائی کرنے والی شے ہے آسان ترین مفہوم میں یہSaponified چربی ہے ۔جب چربی اور الکلی کو آپس میں ملا کر ابال لیا جاتا ہے تو ہمیں صابن حاصل ہوجاتا ہے ۔
اس کے لئے کئی حیوانی یا نباتاتی چربیاں استعمال کی جاسکتی ہیں ۔
جانوروں کی چربیوں میں بھینسوں ‘
گایوں اور بکریوں وغیرہ کی چبری شامل ہے۔نیز وہیل کا سخت کیا ہوا تیل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
نباتاتی تیلوں میں ناریل کا تیل‘پام کا تیل ‘بنولے کا تیل ‘زیتون کا تیل ‘سویا کا تیل اور دوسرے تیل شامل ہیں الکلی میں سوڈا اور پوٹا ش جیسی اشیاء استعمال کی جا سکتی ہیں ۔صابن بنانے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں اور ان کا انحصار اس امر پر ہوتا ہے کہ کس قسم کا صابن بنایا جارہا ہے ۔
صابن کی تشکیل ہو سکتا ہے کہ محض حادثاتی رہی ہو لیکن یہ نوع انسانی کے لئے ایک نعمت ثابت ہوا ہے ۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ رومیوں نے کسی اور قوم سے صابن بنانا سیکھا تھا جبکہ اس قوم کے لوگوں نے بھی یہ فن کسی اور سے سیکھا تھا۔ صابن بنانے کی صنعت نے بہت آہستہ آہستہ ترقی کی اور ابتدا میں جو صابن بنائے جاتے تھے وہ سخت ودرشت نوعیت کے ہوتے تھے ۔
ان میں لطافت اور نزاکت نہیں ہوتی تھی ۔
آج ہمارے پاس درجنوں اقسام کے صابن موجود ہیں جن کے استعمالات الگ الگ ہیں ۔آج ہمارے پاس ٹوائیلٹ سوپ ہیں ۔برتن دھونے والے صابن ہیں ۔کپڑے دھونے والے صابن ہیں ۔
قالین دھونے والے صابن ہیں ۔طبی خصوصیات کے حامل صابن ہیں اور متعدد دیگر اقسام کے صابن ہیں جن میں فرش اور دیواریں وغیرہ دھونے کے لئے بھی طرح طرح کے صابن شامل ہیں ۔
آج ایسے صابن بھی موجود ہیں جو صرف بچوں کی نرم ونازک جلد کے لیے ہوتے ہیں یا جو صرف چہرہ دھونے کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں ۔
ٹوائیلٹ سوپ سب سے عمدہ کو الٹی کے ہوتے ہیں اور جیسا کہ ان کے نام سے ظاہر ہوتا ہے ‘وہ جسم کی دھلائی اور صفائی کے لیے ہوتے ہیں ۔ان صابنوں کے بارے میں مزید کچھ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا ۔ٹوائیلٹ سوپ میں چربی اور تیل کی سب سے زیادہ مقدار شامل ہوتی ہے جس کے باعث وہ ہماری جلد کے لئے کمترین نقصان دہ ہوتے ہیں صابن کا صفائی کرنے والا عمل اس الکلی کی بدولت وجود میں آتا ہے جو کہ صابن کے اندر شامل ہوتی ہے ۔
صابن کو جب جلد پرملا جاتا ہے تو اس کا کچھ حصہ اس سے الگ ہو کر جلد کی چکنائی کیسا تھ شامل ہو جاتا ہے یہ جلد پر موجود میل کی تہوں کو صاف کرتا ہے ۔میل کی تہیں اس کے ساتھ مل جانے کے بعد نرم پڑجاتی ہیں اورپھر وہ پانی سے با آسانی دھل کر صاف ہو جاتی ہیں ۔یہی سبب ہے کہ ہم صابن سے نہانے کے بعد خود کو اتنا زیادہ تروتازہ محسوس کرتے ہیں ۔صابن کے استعمال سے جسم کے تمام مسام کھل جاتے ہیں ‘صاف ہو جاتے ہیں اور وہ” سانس لینا“شروع کر دیتے ہیں ۔
تاہم یہ ضروری ہے کہ ٹوائیلٹ سوپ ہلکا ہو اور مضر اجزاء سے پاک ہو ۔اس کے اجزاء کی ترتیب اس طرح ہونی چاہئے کہ چربی کے اثرات کے حامل تیزاب اور الکلی ایک دوسرے کے اثر میں توازن پیدا کر دیں ۔الکلی کی زیادہ مقدار کا پتہ ایک آسان سے ٹیسٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے اور اس کے مطابق صابن کے استعمال کا فیصلہ کرنا چاہئے ۔اس مقصد کے لئے لٹمس(Litmus) پیپر کو استعمال کیا جاتا ہے ۔
اگرلٹمس پیپرا پنے ہلکے اور قدرتی رنگ کو برقرار رکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ صابن ہلکا ہے لیکن اگر کا غذ کا رنگ نیلا ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں الکلی کی مقدار زیادہ ہے ۔
علاوہ ازیں اگر کسی صابن کے استعمال کے بعد جلد میں خارش ہونے لگتی ہے یا جلد میں بہت زیادہ خشکی نمودار ہوجاتی ہے تو یہ صابن آپ کے لئے مناسب نہیں ہے ۔بہت تیز قسم کے صابن اگر چہ سستے ہوتے ہیں لیکن وہ جلد کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں ۔
ایک زمانہ تھا جب کہ صابن موجود نہیں تھا ۔اس وقت چہرے اور جسم کی صفائی کے لئے دوسری اشیاء استعمال کی جاتی تھیں ۔لوگ اپنے جسموں پر تیل ملتے تھے یا طرح طرح کے رس اور نباتاتی عرق وغیرہ استعمال کرتے تھے ۔کئی قسم کی مٹی بھی جسم کو صاف کرنے کے لئے استعمال کی جاتی تھی ۔
بیسن میں دودھ ملا کر اس کا لیپ کرنے اور اسے جسم پر ملنے کا طریقہ برصغیر میں بہت پرانا ہے ۔
اس لیپ کو مزید موثر اور بہتر بنانے کی غرض سے اس میں پسی ہوئی ہلدی اور صندل کو بھی شامل کر دیا جاتا ہے ۔
تقریبات کے موقع پر لوگ اسی طریقے سے ابٹن تیار کرتے تھے اور اسے بدن پر ملتے تھے اور ابٹن کا استعمال ہندوستان اور پاکستان میں آج بھی بہت عام ہے ۔خاص طور سے شادی بیاہ کے موقع پر دلہن کے جسم پر ابٹن کی مالش کرنا تو گویا شادی کے لوازمات میں سے ایک ہے ۔
آج انسانی چہرے اور جسم کی صفائی کے لئے صابن کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے ۔بڑھتی ہوئی آلودگی ‘گردو غبار اور موسم کی سختیوں کے مقابلے کے لئے صابن کے استعمال کی اشد ضرورت ہے ۔
جلد کو نظر انداز مت کیجئے
اگر آپ اپنی جلد پر کوئی توجہ نہیں دیں گی تو وہ اور زیادہ خراب ہوتی جائے گی اس پر دھول مٹی ‘میل کچیل کی اور مردہ خلیوں کی تہیں چڑھتی جائیں گی جن میں طرح طرح کے جراثیم آزادی کے ساتھ پرورش پاتے رہیں گے اس کی وجہ سے آپ بہت سارے جلدی امراض میں مبتلا ہو سکتی ہے۔
اس صورت حال سے بچنے کی غرض سے صابن کو کبھی بھی پانی کے بغیر استعمال نہیں کیا جاتا ۔اس کو ہمیشہ پانی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے اور صابن اور پانی کے آمیزے کی مدد سے جلد کو صاف کیا جاتا ہے ۔
پانی کاکام یہ ہوتا ہے کہ وہ جلد کو گیلا کردیتا ہے اور پھر جب اس پر صابن ملا جاتا ہے تو اس میں جھاگ پیدا ہوتا جو جلد پر موجود گندگی اور چکنائی کو صاف کر دیتا ہے پھر جب جلد پر مزید پانی کے چھپا کے مارے جاتے ہیں تو جلد بالکل صاف ہو جاتی ہے ۔
تاہم ‘سب کچھ بالکل ایسا ہی نہیں ہے ۔ہر چیز کے کچھ نہ کچھ منفی پہلو بھی ہوتے ہیں ۔گندگی کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ صابن جلد پر خشکی کے اثرات بھی پیدا کرتا ہے ۔چنانچہ صابن کے بہت زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہئے ۔صابن کا زیادہ استعمال جلد کو اس کی حفاظتی تہ سے محروم کر سکتا ہے اس کی وجہ سے جلد انفیکشن کا اثر بہت جلد اور آسانی کے ساتھ قبول کرلے گی۔
اگر آپ کی جلد دھلنے کے بعد بہت زیادہ خشک محسوس ہوتو آپ اس پر کوئی موئسچرائزر استعمال کریں ۔
متبادل طور پر اسے صابن کا انتخاب کریں جس میں تیل اور موئسچرائزر شامل ہوں ۔ایسے صابن بھی مفید ہیں جن میں گلیسرین شامل ہویا جن میں چربی کی زیادہ تعداد موجود ہو ۔تاہم ایسے صابنوں کو زیادہ عرصے تک نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ اس طرح ان میں بدبو پیدا ہو سکتی ہے ۔
صابن میں الکلی ‘چربی ‘خوشبو ‘رنگنے والا مادہ اور بعض اوقاتAnti-Oxidants بھی شامل ہوتے ہیں جن کے باعث انہیں زیادہ عرصے تک الماری میں رکھا جا سکتا ہے ۔
بعض صابن تو خالصتاً کا سمیٹک ہوتے ہیں جبکہ بعض دوسرے صابن طبی خواص کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ وہ جراثیم کو ہلاک کرتے ہیں ۔فی الوقت جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ صابنوں کا رواج بھی بڑھ رہا ہے اور انہیں خاصے بڑے پیمانے پر تیار اور استعمال کیا جارہا ہے ۔
نیم ‘ہلدی اور چندن وغیرہ کے صابن ایک عرصے سے بازار میں موجود ہیں ۔پھولوں کے تیل والے یا جانوروں سے حاصل ہونے والی اشیاء جیسے مشک والے صابن بھی استعمال میں آرہے ہیں لیکن ان کی قیمت زیادہ ہیں ۔
خوشبودار صابن
صابنوں کی دنیا میں ایک نیا اضافہ ایسے صابنوں کا ہے جو پھلوں اور پھولوں کے ایسنس اور خوشبو کے حامل ہوتے ہیں ۔آڑو ‘سیب ‘رس بھری ‘چیری ‘انگور ‘بادام وغیرہ کی خوشبو کے صابن تیار کئے جارہے ہیں ۔
ملتانی مٹی سے بھی صابن بنائے جارہے ہیں جو طبی خواص کے حامل ہوتے ہیں اور اسی طرح کی دوسری قدرتی اشیاء سے صابن تیار کئے جارہے ہیں جو صفائی کی بہت عمدہ قوت کے حامل ہوتے ہیں ۔
گلیسرین کے صابن ایک طویل عرصے سے زیر استعمال کریں ۔گلیسرین ہلکی ہوتی ہے اور وہ خشکی کے اثرات کو کم کرتی ہے یہ جلد کے لئے بہت تیز نہیں ہوتی اور ان لوگوں کے لئے بہت مفیدہے جو طویل عرصے سے جلدی تکالیف کا شکار ہیں ۔
”اروماتھراپی “(خوشبو کے ذریعے علاج )والے صابن ‘صابنوں کے خاندان میں ایک نیا اضافہ ہیں ۔ ان صابنوں میں الکلی کی مقدار کم ہوتی ہے اور انہیں اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ یہ جسم کو ایک صحت مند چمک عطا کرتے ہیں ۔
ٹوائیلٹ سوپ اب مختلف شکلوں کی ٹکیوں میں دستیاب ہیں ۔نیز بوتلوں میں رقیق حالت میں بھی دستیاب ہیں ۔رقیق صابن ہاتھ دھونے کے لئے بھی بڑے پیمانے پر استعمال کئے جاتے ہیں ۔
خاص طور سے ہوٹلوں ‘اسپتالوں ‘لیباٹریوں ‘ہوائی اڈوں اور دوسرے پبلک مقامات پر ۔
طبی خواص کے حامل صابن جلدی تکالیف کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کاربولک ایسڈ والے صابن کو اینٹی سیپٹک اثرات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
صابن کا انتخاب کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھئے۔
ایسے صابن کا انتخاب کیجئے جو آپ کی جلد کے لئے مناسب ہو ۔
صابن میں ہلکی سی خوشبو اور ہلکا سارنگ ہونا چاہئے ۔تیز خوشبو کو غیر معیاری چربی کو بو کودبانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔گہرے رنگوں کو دیگر نقصان دہ اجزاء کے خراب رنگوں کو چھپانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
اگر کوئی صابن الرجی پیدا کرتا ہے تو اس کے استعمال کو فوراً ہی ترک کر دیجئے۔
ایسا صابن بچوں کی جلد کے لیے بہت مفید ہے جس میں زیتون کے تیل کا زیادہ تناسب موجود ہو ۔
ایسا صابن موسم سرما میں استعمال کے لئے زیادہ مفید ہے جس میں موئسچرائزر کا تناسب زیادہ ہو جبکہ گرمی کے موسم کے لیے لیموں کا اثر والا صابن زیادہ موزوں ہے ۔
صابن کی قیمتیں دس بارہ روپے فی عدد سے لے کر کئی سوروپے فی عدد تک ہیں ۔بہت زیادہ قیمتی صابن بھی بازار میں موجود ہیں ۔اگر آپ کو اپنی جلد عزیز ہے اور آپ اس کی مناسب طور پر دیکھ بھال کرنا چاہتی ہیں تو پھر ایک اچھے صابن کا انتخاب کیجئے..
کیمیکل سے جان چھڑائیں
نیچرل اپنائیں!
Natural
Handmade soap
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Lahore
10/11/2024