Beauty explorer jiya
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Beauty explorer jiya, Health/Beauty, Lahore.
24/11/2023
فش کباب
اجزاء
پینگیسیّس بغیر کانٹے کی700 گرامز
پانی1 لیٹر
نمک حسبِ ذائقہ
لہسن کا پیسٹ½ چائے کا چمچ
آلو، کیوبز میں کٹے ہوئے2-3 عدد
تیل حسب ضرورت
پیاز کٹی ہوئی10-12 عدد
ہری مرچیں کٹی ہوئی1-2 عدد
سف پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
پیپریکا پاوڈر1 چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ1 چائے کا چمچ
لیمو کا رس1 چائے کا چمچ
انڈہ ، پھیٹا ہوا1 عدد
پاپے کا چورا1 1/2 کپ
کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
ترکیب
مچھلی کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں پانی، نمک، لہسن کا پیسٹ اور مچھلی کے ٹکڑے ڈال کرہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ کے لیے ابال لیں جب تک وہ اچھی طرح پک نہ جائے۔
اب ایک باول میں ابلی ہوئی مچھلی کو پیس لیں اور بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
آلو کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں کٹے ہوئے آلو اور پانی ڈال کر 5 سے 10 منٹ کے لیے ابالیں جب تک وہ گل نہ جائیں۔
اب ایک باول میں آلو پیس لیں اور بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرلیں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر تل لیں ، پھر اس میں کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر پکالیں اور بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
کباب کے لیے: ایک باول میں پسی ہوئی مچھلی، پسے ہوئے آلو، تلے ہوئے پیاز اور مرچیں ڈال کر ملا لیں۔
اب اس میں نمک، پسی ہوئی سٖفید مرچ، لال مرچ پاوڈر، پیپریکا پاوڈر، پسی ہوئی کالی مرچ، لیمو کا رس اور ایک پھیٹا ہوا انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اپنی ہتھیلیوں پر تیل لگالیں اور ذرا سا امیزہ لے کر گول گول کباب بنالیں۔
کوٹنگ کے لیے: ایک باول میں پاپے کا چورا اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر ملا لیں۔
اب اسی طرح ہر کباب کو کوٹ کریں۔
ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرلیں اور اس میں کباب فرائے اس وقت تک کریں چب تک وہ اچھی طرح فرائے نا ہو جائیں۔
مزےدار فش کباب تیار ہیں
17/11/2023
چکن جلفریزی
اجزاء:
•چکن _____ آدھ کلو (بون لیس چھوٹی بوٹیاں)
•تیل_____ 1 چوتھائی کپ
•پیاز_____ 2 عدد کٹی اور درمیانی
•ادرک_____ 2 کھانے کے چمچ کٹا ہوا
•لال مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
•ہلدی_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
•کالی مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•گرم مصالحہ_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
•مسٹرڈ پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•نمک_____ 3 چوتھائی چائے کا چمچ
•سویا سوس_____ 1 کھانے کا چمچ
•کیچپ_____ 1 چوتھائی کپ
•ٹماٹر_____ 2 عدد کیوبز میں کٹے ہوئے
•شملہ مرچ_____ 1 عدد اسٹرپس میں کٹی ہوئی
•ہری مرچ_____ 3 عدد اسٹرپس میں کٹی ہوئی
•ہرا دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ کٹا ہوا
ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
اب اس میں ادرک اور چکن (چھوٹے پیس) شامل کرکے پانچ منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔
پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، کالی مرچ، گرم مصالحہ، مسٹرڈ پاؤڈر، نمک، سویا سوس، کیچپ، آدھ کپ پانی، ٹماٹر، شملہ مرچ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔ دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں
چکن جلفریزی تیار ہے۔
نان کے ساتھ سرو کریں۔
09/11/2023
مرغ چنے
اجزاء۔
چکن لیگز چار سو گرام
کھانے کا تیل آدھا کپ
پیاز چوپ ایک عدد
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
سبز مرچ چوپ دو عدد
ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑہ کھانے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد
دہی دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم پانی ایک کپ
اُبلے ہوئے سفید چنے ڈیڑھ کپ
لاہوری مرغ چھولے مصالحہ دو کھانے کے چمچ
لاہوری مرغ مصالحہ بنانے کا طریقہ:
اجزاء-
نمک ایک کھانے کاچمچ
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
ثابت زیرہ دو کھانے کے چمچ
لونگ آٹھ عدد
لال مرچ کُٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
دار چینی تین عدد
بڑی اِلائچی تین عدد
بادیان دو عدد
سبز اِلائچی چار عدد
چکن پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
میتھا سوڈا آدھا چائے کاچمچ
اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
جلوتری پانچ گرام
ہلدی ایک چائے کا چمچ
ان سب کو بھون کر گرائینڈ کر لیں اور استعمال کر یں ۔
ترکیب۔
۔ایک پین میں ثابت لاہوری مُرغ مصالحہ لیں اور بھون کر گرائینڈ کر لیں۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور ا س میں پیاز ،ثابت زیرہ اورسبز مر چ ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ، چکن لیگز ،ٹماٹر ،دہی ،نمک اور لاہوری مرغ چھولے مصالحہ ڈال کر دوسے تین منٹ بھونائی کر لیں ۔
اب اس میں گرم پانی (آدھا کپ )ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں اور دو سے تین منٹ تک بھونائی کرلیں ۔
۔اب اس میں اُبلے ہوئے سفید چنے اور گرم پانی (آدھا کپ ) ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اسے دو سے تین منٹ تک دم دینے کے بعدگارنش کر لیں ۔
آپکا مزیدار لاہوری مرغ چھولے مصالحہ تیار ہے ۔
08/11/2023
کہیں ہیر' کہیں صاحبہ تو کہیں ماہی لکھا مطلب
سبھی بچھڑے تھے"
ہم بھی بچھڑ جاٸیں گے !!🥀
28/10/2023
19/09/2023
اگر خون کے رشتے ناراض ہوجائیں.
تو پھر ملاقاتیں جنازوں میں ہوا کرتی ہیں.
01/09/2023
https://youtu.be/Wqekvu3uKt4?si=bZSq1FqOgsNnI6xN
देगी चना पुलाव बन्नी का तरीका || देगी चना पुलाव रेसिपी || Degi chana pulao Recipe || chana pulao ♥ Aoa viewer's m ap logon k lya lai hon degi chana pulao bnany ka tarika do like, share and comment hope you'll like ...
02/08/2023
اس اک نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے!!!!
31/07/2023
https://youtu.be/0dR_qWLwHF8
Subscribe to my YouTube channel ✨❤️
31/07/2023
غلافِ کعبہ تری عظمتوں کا کیا کہنا
عروسِ حُسنِ ازل کا لباسِ نور ہَے تُو
گناہگار تِرا کیوں نہ چوم لیں دامن
امینِ رازِ وفا، جلوہ زارِ طُور ہے تُو❤
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .
#رِحمتہُ_اللّعَالمِین_مُحمدﷺ
30/07/2023
ہر لذت کی انتہا بیزاری ہے 💯💯
゚
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Website
Address
Lahore