Muhammad Arabi S.A.W

Muhammad Arabi S.A.W

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Arabi S.A.W, Health/Beauty, Lahore.

12/05/2026

*1. سورۃ الفرقان، آیت 65-66*
*عربی:*
﴿وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ۝ إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا﴾

*ترجمہ:*
"اور وہ لوگ جو دعا کرتے ہیں: اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب ہٹا دے، بے شک اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔ بے شک وہ بہت بری قرار گاہ اور بری قیام گاہ ہے" 6112

یہی دعا اللہ کے نیک بندوں کی صفت ہے 17a7

*2. سورۃ آل عمران، آیت 16*
*عربی:*
﴿الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾

*ترجمہ:*
"یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے، پس ہمارے گناہ معاف کر دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے" 6112

*3. سورۃ اللیل، آیت 14*
*عربی:*
﴿فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّى﴾

*ترجمہ:*
_"میں تمہیں ایک بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کر رہا ہوں!"_ 2709

*4. سورۃ الاعراف، آیت 179*
*عربی:*
﴿وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ﴾

*ترجمہ:*
"اور یہ حقیقت ہے کہ بہت سے جن اور انسان ایسے ہیں جن کو ہم نے جہنم ہی کے لیے پیدا کیا ہے" 6afb

---

*خلاصہ:* قرآن بار جہنم کے عذاب سے خبردار کرتا ہے تاکہ انسان گناہوں سے بچے اور اللہ کی طرف رجوع کرے۔ سب سے بہترین دعا یہی ہے جو سورۃ الفرقان میں ہے:

*رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا*
_"اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب ہٹا دے، بے شک اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے"_

اللہ ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

12/05/2026

*حدیث: جنت کی نعمتیں*
*عربی:*
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «فِيهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ»

*ترجمہ:*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
_"جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا، اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا۔"_

*حوالہ:* صحیح مسلم، کتاب الجنۃ، حدیث 7135 0cc0

*وضاحت:*
اس حدیث میں نبی ﷺ نے بتایا کہ اللہ نے جنت میں اپنے نیک بندوں کے لیے وہ انعامات چھپا رکھے ہیں جو دنیا کی کسی بھی نعمت سے بڑھ کر ہیں۔ نہ ہم نے ویسا دیکھا، نہ سنا، نہ سوچا۔

*قرآن میں بھی یہی مضمون آیا ہے:*
﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ﴾
_"کوئی جان نہیں جانتی کہ ان کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک کا کیا سامان چھپا کر رکھا گیا ہے۔"_ [السجدہ: 17] 0cc0

اللہ ہمیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔ ۔

15/01/2025
06/05/2023

جو شرک کی حالت میں مرا
اس پر جنت ہمیشہ کے لئے حرام اور اس کا ہمیشہ کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

سبھی فرقے مانتے ہیں کہ شرک بڑا گناہ ہے لیکن عوام کے سامنےاس کی وضاحت نہیں کرتے۔

جان لیں کہ

• نورٌ من نور اللہ کہہ کر نبی ﷺ کو اللہ کی ذات کا حصہ سمجھنا شرک فی الذات ہے۔
• تصوف کو صحیح مان کر یہ عقیدہ رکھنا کہ یہ اولیاء اللہ ،اللہ کی ذات کا حصہ بن جاتے یا اللہ ان میں نزول کرجاتا ہے یقینی شرک ہے۔

• یامحمد ﷺمدد،یارسول مدد،یاعلی مدد،یاغوث مددمیا پیرمدد پکارنا شرک ہے کیونکہ غائبانہ مدد کرنے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔

• اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی بھی وفات شدہ کو پکارنا اس سے دعائیں کرنا اس کی عبادت کرنا اور یقینی شرک پے۔

• اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو عالم الغیب سمجھنا کھلا شرک ہے یہ صفت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔

• اللہ تعالی کے مقابلے میں علی رضی اللہ عنہ کو مشکل کشا،عبدالقادرجیلانی کو دستگیر،علی ہجویری کو داتا اور گنج بخش ، امام بری کو قسمتیں کھری کرنے والا،معین الدین چشتی کو بیڑے پارلگانے والا،نظام الدین اولیاء کو غریب نواز، لعل شہباز کو لجپال کو سمجھنا اور کہنا اللہ کی صفات میں شرک ہے۔

• انبیاء علیہم السلام ، شہداء اور صالحین سمیت اللہ کے بندوں (خواہ زندہ ہوں یاوفات پا گئے ہوں ) ان میں سے کسی کو بھی اللہ کے مدمقابل کھڑا کرنا یا اللہ کی ذات، صفات اور اختیارات کا ان میں شائبہ تک کرنا شرک ہی کہلاتاہے۔

• غیر اللہ یعنی اللہ کے علاوہ کسی اور کے نام کی نذر و نیاز دینا کہ وہ ہم سے خوش ہو جائیں ، ہم دے دیں یا دلا دیں ، یاقبر پر جاکر ذبح کرنا یا کھانے تقسیم کرنا مشرکانہ عقیدہ ہے کیونکہ شرگزاری صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے۔

• قبر میں دفن مردوں کو زندہ سمجھنا، یہ سمجھنا کہ یہ اللہ تعالیٰ تک ہمارے وسیلہ، سفارشی ہیں یا اللہ سے کسی کے صدقے مانگنا، یہ سب مشرکانہ عقائد و اعمال ہیں۔

• تعویذ، گنڈوں، کالے پیلے دھاگوں ، کڑوں، چھلوں، منکوں پر توکل کرنا، نظر بد سے بچنے کے لئے بچے کی پیشانی پر کالی سیاہی لگانابچاؤ کے لئے بچے کے سرہانے چھری یا لوہے کی کوئی چیز رکھنا،مکان پر کالی ہانڈی رکھنا،گاڑی کے نیچے بچے کی جوتی ٹکانا،امام ضامن باندھنا یہ سارے مشرکانہ فعل ہیں کیونکہ توکل صرف اللہ پر کیا جا سکتا ہے۔

• کلمہ گو کا اسلام کے نام پر تقسیم شدہ فرقوں اور گروہوں سے وابستگی اختیار کرلینا، اس فرقے کے علماء کی ہر جائز و ناجائز بات ماننا شرک ہے۔

• اللہ کے نازل کردہ دین، دین اسلام کے علاوہ کسی دوسرے دین، مذھب یا نظام کو ماننا، قبول کرنا، اس پر عمل کرنا شرک ہے۔ ایک مومن صرف اسلام سے وابستہ رہ سکتا ہے کسی بھی طورجمہوریت،سوشلزم، کمیونزم، کیپٹل ازم، تصوف، فرقہ وارانہ مذاہب سے وابستہ نہیں ہو سکتا۔

• اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے نام کی قسم کھانا کفر و شرک ہے۔

اللہ کے واسطے اپنی جان کو جہنم کی آگ سے بچانے کی کوشش کریں کیونکہ جو شرک کی حالت میں مرا آخرت کی نا ختم ہونے والی زندگی میں جنت اس پر حرام اور اس کا ہمیشہ کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Lahore