Up-to-date Pakistan
every kind information
پاکستان ریلوے کی ایک ٹرین کی ڈائننگ کار کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خواجہ سرا کو گاڑی کے اندر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈائننگ کار میں کچھ افراد بھی موجود ہیں جو اس سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو لے کر مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پاکستان ریلوے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بعض صارفین کے خیال میں یہ ایک ’فحش‘ یا ’غیر اخلاقی‘ ڈانس تھا جو مبینہ طور پر چلتی ہوئی ٹرین میں کیا گیا جبکہ ’ٹرین میں خواتین، بچے اور فیملیز بھی موجود تھیں۔‘
ذرائع ابلاغ پر اس حوالے سے بحث کے بعد پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لے کر تحقیقات کروائیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پاکستان ریلوے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ہوا۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق جس ٹرین کی ڈائننگ کار میں یہ ڈانس پارٹی منعقد کروائی گئی وہ ایک نجی کمپنی چلاتی ہے اور اس میں سرکاری ادارے ’پاکستان ریلوے کا کوئی ملازم ملوث نہیں ہے۔‘
ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر کے حکم پر مذکورہ نجی کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں انھیں تفصیلات سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ ’اگر وہ سات روز کے اندر مناسب جواب نہیں دے پاتے تو ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔‘
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ یہ ڈانس پارٹی ایک ڈائننگ کار میں ہوئی جس میں مسافر موجود نہیں ہوتے۔ اس کار میں موجود تمام عملہ نجی آپریٹر کمپنی کا بھرتی کیا ہوا ہے۔
تاہم پاکستان ریلوے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نجی کمپنی کے دو ملازمین کو معطل جبکہ دو کو گرفتار کر کے ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے کا مقدمہ متعلقہ مقامی تھانے میں بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ نجی کمپنی کو جاری کردہ شوکاز نوٹس میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ وہ اس بات کی بھی وضاحت کریں کہ ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کی شق 294 کے تحت کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق نجی کمپنی کی طرف سے شوکاز نوٹس کا جواب آنے اور ریلوے کی طرف سے انکوائری مکمل ہونے کے بعد ’واقعے کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔‘
ہوابازی کی امریکی کمپنی بوم سپرسانک اب کچھ ایسے مسافر طیارے فروخت کرنے لگی ہے جو آواز کی رفتار سے 70 فیصد تیز سفر کر سکیں گے یعنی آج کے تیز ترین کمرشل طیاروں سے تقریباً دو گنا زیادہ تیز رفتار ہیں۔
اوورچر طیارے جو سپرسانک یعنی آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے طیارے ہیں، یہ کونکورڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپر سانک کمرشل طیاروں میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا چاہتے ہیں۔
رواں ہفتے منگل کو امریکن ایئرلائنز نے بوم سپرسانک کے ساتھ 20 طیاروں کے حصول کا معاہدہ کیا جس میں اضافی 40 طیارے خریدنے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔
امریکن ایئرلائنز نے یقین دلایا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے بڑا کمرشل سپرسانک فضائی بیڑہ تیار کرنا چاہتی ہے اور اسے امید ہے کہ ان طیاروں کے ذریعے میامی سے لندن پانچ گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یا پھر لاس اینجلس سے ہونولولو صرف تین گھنٹوں میں پہنچا جا سکے گا۔
مگر یہ ایئرلائن یہ طیارے حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن نہیں ہے۔ جون 2021 میں امریکہ کی ہی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے بوم کے ساتھ 15 یونٹس کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس میں اضافی 35 طیارے خریدنے کا آپشن بھی شامل ہے۔
سنہ 2003 میں آخری کونکورڈ پرواز کے بعد کمرشل سپر سانک پروازیں ختم ہو گئی تھیں۔
پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر 25 جولائی سنہ 2000 کو ہونے والے کونکورڈ حادثے میں 113 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے اس طیارے کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
کونکورڈ: آواز سے دوگنا تیز دنیا کا پہلا لگژری جہاز، تیاری سے ناکامی تک
آواز کی رفتار سے تیز سوویت طیارہ جو ’کونکورڈ‘ کا مقابلہ نہیں کر پایا
ہائپر سونک پرواز: وہ میدان جہاں امریکہ، چین، اور روس کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں
اوورچر طیارے کو 65 سے 80 مسافروں کو 7800 کلومیٹر تک سفر کروانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
طیارہ ساز کمپنی کے مطابق چار انجنز والا یہ طیارہ دنیا کے 600 پرکشش اور فائدہ مند روٹس پر پرواز کر سکے گا۔
بوم کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے ڈیزائن میں ماحول دوستی کو بھی مدِ نظر رکھا ہے چنانچہ اس کا مقصد ہے کہ اس کی پروازوں سے کاربن کا صفر اخراج ہو۔
یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے کیونکہ فضائی سفر کی صنعت کو سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں میں سے قرار دیا جاتا ہے۔
پاکستان میں 2022 کا مون سون غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے جس نے ملک کے طول و عرض میں سیلابی کیفیت پیدا کی۔
ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر جنوب میں کراچی تک ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ اب تک نہیں رکا اور نہ ہی حکومت اب تک اس سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگا سکی ہے۔
پاکستان کے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 14 جون سے اب تک کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق دو ماہ کے دوران 649 اموات ہو چکی ہیں اور ملک کے 103 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جو ان کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی نشانی ہے۔ بدھ کے دن انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جن علاقوں میں پہلے کم بارش ہوتی تھی، اب وہاں زیادہ بارش ہو رہی ہے۔
اس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان کے کون کون سے علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں کیا نقصانات ہوئے ہیں؟ ساتھ ہی ساتھ متعلقہ اداروں سے یہ جاننے کی کوشش بھی کی گئی ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال کیا ہو گی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پوسٹ کی بھرتیاں روک دیں
ڈی جی،سیکرٹری آئندہ سماعت پرذمہ دار افسروں کو پیش کریں
جسٹس سردار اعجاز اسحاق.................................................
Note
Kindly ab baki apply na krein r jn logon na apply kr dia ha wo wait krein refund ka koi process hua tu bata dn ga
15/08/2022
’امی! میں کوشش کر رہی ہوں۔۔۔‘
’پچھلے تین سال سے یہ شکل صورت کا دھوبی دُھلا بنا کر رکھ دیا ہے اس آدمی نے۔ پٹائی، پھٹکے، دھلائی۔۔۔ چلے ہی جا رہا ہے!‘
’امی ٹائم لگتا ہے۔۔۔‘
’وہ ایسے ٹھیک نہیں ہوگا۔ وہ ایک دن اتنا مارے گا نا۔ مر جائے گی میری بچی۔‘
یہ سین انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا کے بیس سے زیادہ مملک میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’ڈارلنگز‘ کا ہے۔
شاید اس فلم کو انڈیا اور پاکستان میں اس لیے پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا موضوع بہت عام ہو کر بھی بہت مختلف ہے مگر اس میں دیکھائے گئے مناظر حقیقت سے قریب ہو کر بھی بہت دور ہیں۔
اب آپ پوچھیں گے کہ وہ کیسے؟
شوہر کا بیوی پر غصے میں ہاتھ اُٹھانا اور اگلی صبح بیوی کا سب کچھ بھلا کر اس امید پر اسے معاف کر دینا کہ ایک دن وہ سدھر جائے گا، یہ سب بہت عام ہی تو ہے۔ ہر روز ہمیں کسی نہ کسی ڈرامے میں یہی دیکھنے کو ملتا ہے اور ہر روز ہمارے اردگرد کسی نہ کسی عورت سے سننے کو بھی ملتا ہے۔
لیکن میرے لیے اس میں سب سے زیادہ فلمی بات ایک ماں کی اپنی بیٹی کے لیے بھرپور اور غیر مشروط سپورٹ ہے، جو کہتی ہیں کہ اس آدمی کو چھوڑ دو (حتیٰ کہ انتہائی سنجیدگی کے ساتھ شوہر کو جان سے مارنے کا مشورہ بھی دیتی ہیں)۔
میں نے تو اپنی حقیقی زندگی میں اس سے بہت مختلف دیکھا ہے۔
میں نے اپنی بہن کے لیے اپنے گھر والوں کی ایسی بھرپور سپورٹ نہیں دیکھی۔ میں نے جو اصل زندگی میں رویے دیکھے وہ اس فلم سے بہت مختلف تھے۔
جب اس نے میری بہن کو پہلی مرتبہ مارا!
’ان کا جھگڑا ہوا ہے اور اس نے مریم پر ہاتھ اٹھایا ہے۔ تم ماما پاپا کو کچھ مت بتانا، وہ پریشان ہو جائیں گے۔ میں معاملہ سلجھانے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘
رات کے تقریباً ایک بج رہے تھے جب میری بڑی بہن نے چھوٹی بہن سے متعلق یہ میسج بھیجا۔ ان کی شادی کچھ ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔
’اس نے میری بہن پر ہاتھ اٹھایا؟ اسے مارا ؟ اس کی ہمت کیسے ہوئی میری بہن پر ہاتھ اٹھانے کی؟‘ میرا غصے سے دماغ پھٹا جا رہا تھا۔
’میں کیسے یہ بات ماما پاپا کو نہ بتاؤں؟ یہ چھوٹی بات نہیں۔‘ ابھی یہ خیالات میرے ذہن میں چل ہی رہے تھے کہ میری ماما کمرے میں آئیں۔
میری والدہ نے فکرمند ہو کر مجھ سے پوچھا ’کیا ہوا آدھی رات میں ایسے اتنے غصے میں موبائل سکرین کو کیوں گھور رہی ہو؟‘
میں نے انھیں اپنے پاس بٹھایا اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہا ’آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ میں نے آپ کو ایک بات بتانی ہے۔۔۔ مریم کا اس کے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے۔‘
’پھر سے؟‘میری والدہ نے پریشان کن نظروں سے میری طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔
⚘٭ *بســــــــــم اللــــہ الرحـــــمن الرحیــــم* ٭⚘
*ᵃˡˡ ᵍᵉⁿᵉʳᵃˡ ᵏⁿᵒʷˡᵉᵈᵍᵉ ᵈᵃⁱˡʸ*
*_٭آل__جنرل__نالج_____ڈیلی_٭✍️*
❣︎
*💞 معلومات کا خزانہ📚*
*💞1__سب سے کم شہر کون سا ہے؟*
جواب: آئین بوکک کی اسرائیلی آباد کاری
2___زیادہ تر امیگریشن ملک ہے؟
جواب *USA*💞
3____کس ملک میں سب سے زیادہ
ٹیلیفون صارفین ہیں؟
جواب *USA*
4____قدرتی گیس کے سب سے بڑے ذخائر والا ملک؟
جواب *روس*
5_____ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان کیا ہے؟
جواب *چینی*
6____ زرمبادلہ کے سب سے بڑے ذخائر والا ملک؟
جواب *جاپان*
*7* دنیا کا سب سے بڑا آٹوموبائل مینوفیکچرنگ سینٹر میں ہے؟
جواب *ڈیٹرائٹ*
*8___* دنیا کا سب سے بڑا پوسٹل نیٹ ورک ہے؟
جواب *ہندوستان*
*_9___* پہلی ریلوے لائن بچھائی گئی تھی؟
جواب *انگلینڈ*
*11____* دنیا کی سب سے طویل آپٹیکل فائبر کیبل کے درمیان اترا ہے؟
جواب *لندن اور نیو یارک*
*12____* پہلا آٹوموبائل کس نے تیار کیا؟
جواب *ہنری فورڈ*
*_13____* سب سے کم ٹیکس والی دنیا کی سب سے آزاد معیشت؟
جواب * ہانگ کانگ *
*14* دنیا کا سب سے بڑا جوہری بجلی گھر واقع ہے؟
جواب * کینیڈا *
*15* دنیا کا سب سے بڑا یورینیم تیار کنندہ کون ہے؟
جواب *کینیڈا*
*16___* دنیا کا سب سے بڑا کاغذ
پروڈیوسر کون ہے؟
جواب *USA*
*17___* جنوبی ایشیاء میں سب سے کم فی کس آمدنی کس ملک کی ہے؟
جواب *نیپال*
*18* تمباکو کی تمام اقسام کی فروخت پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک؟
جواب *سنگاپور*
*19___* دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل امریکہ کے شہر ایریزونا میں ہے؟
جواب *جھیل میڈ*
*20* امریکہ میں پہلے مسلمان عورت جج؟
جواب *چارلن میکلیڈ*
* Q.31 *
دنیا کی پہلی اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ ہے؟
جواب * ہیمبرگ *
* Q.32 *
دنیا کی سب سے بڑی سمندری ریلوے سرنگ کے درمیان ہے؟
جواب * فرانس اور انگلینڈ
* Q.33 *
1893 میں کس ملک نے سب سے پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا؟
جواب * نیوزی لینڈ *
* Q.34 *
ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والا؟
جواب * مرلی دھرن - سری لنکا *
* Q.35 *
دنیا کا سب سے بڑا جانور کونسا ہے؟
جواب * بلیو وہیل *
* Q.36 *
زنک کی پیداوار میں کون سا ملک سرفہرست ہے؟
جواب * کینیڈا *
* Q.37 *
اون کا سب سے بڑا پروڈیوسر؟
جواب * آسٹریلیا *
* Q.38 *
دنیا کی سب سے بڑی آبپاشی نہر ہے؟
جواب * اندرا گاندھی نہر *
*Q.39*
دنیا میں ہیرے کا سب سے بڑا پروڈیوسر کون ہے؟
جواب * بوسٹوانا *
*Q.40*
دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہے؟
جواب * گرینڈ سنٹرل ٹرمینل ، نیو یارک *
*🛡مغل بادشاہوں کے مقابر ۔۔!*
🧱بابر کا مقبرہ /کابل میں
🧱ہمایوں کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱اکبر کا مقبرہ /فتح پور سیکری میں
🧱جہانگیر کا مقبرہ/ لاہور میں
🧱شاہ جہاں کا مقبرہ/ آگرہ میں
🧱اورنگ زیب کا مقبرہ /خلدآباد میں
🧱بہادر شاہ ظفر الاول کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱جهاندار شاہ کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱رفیع الحق درجات کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱شاہ جہاں دوئم کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱محمد شاہ کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱احمد شاہ بہادر کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱عالمگیر دوئم کا مقبرہ /دہلی میں
🧱شاہ جہاں سوم کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱شاہ عالم دوئم کا مقبرہ/ دہلی میں
🧱اکبر دوئم کا مقبرہ / دہلی میں
🧱بہادر شاہ ظفر کا مقبرہ /رنگون میں.
*مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کے لیے یعنی*
ஜ۩۞۩ஜ[ ✍ جنرل نالج/دلچسپ معلومات
︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘
✍ جنرل نالج/حیرت انگیزمعلومات
︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘
✍ جنرل نالج/ذخیرہ معلومات
︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘
✍ جنرل نالج/تحریری معلومات
︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘
*📜☜
13/08/2022
12/08/2022
پاکستانی بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس تیمور اس وقت انڈین میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ بعض انڈین خبر رساں اداروں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کو اس جہاز کے سری لنکا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے پر سخت تحفظات ہیں۔
انڈیا کا موقف ہے کہ اس چینی ساختہ جہاز کی انڈیا کے قریب موجودگی اس کے حساس مقامات سے متعلق معلومات جمع کرنے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک چینی سرویلنس شپ کو سری لنکا نے اسی بندرگاہ پر پورٹ کال یا لنگر انداز ہونے کی اجازت دی تھی، تاہم بعدازاں معذرت کر لی گئی۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس کی وجہ انڈیا کے تحفظات تھے۔
البتہ اب پاکستان نیوی کی فریگیٹ پی این ایس تیمور اس بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔
خیال رہے کہ پی این ایس (پاکستان نیول شپ) تیمور کا یہ پہلا سفر ہے اور یہ جنگی جہاز آئندہ ہفتے پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں باقاعدہ طور پر شامل ہو جائے گا۔
پی این ایس تیمور ان چار جنگی بحری جہازوں میں سے ایک ہے جو پاکستان نے چین سے خریدے ہیں۔ ان میں سے ایک پی این ایس تغرل رواں برس کے اوائل میں پاکستان پہنچا تھا، جبکہ دیگر دو جہاز آئندہ ایک برس کے دوران بحری بیڑے کا حصہ بن جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ جنگی جہاز بنگلہ دیش کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونا تھا۔ اس بارے میں انڈین میڈیا پر یہ خبریں گردش میں رہیں کہ بنگلہ دیش میں اگست کا مہینہ سرکاری سطح پر سوگ کے طور پر منایا جا رہا ہے جب 15 اگست 1975 کو شیخ حسینہ واجد کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کو قتل کیا گیا تھا۔
ان خبروں کے مطابق یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے بحری جہاز کو وہاں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
تاہم اس بارے میں جب بی بی سی نے پاکستان نیوی کے حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے ان اطلاعات کو ’بے بنیاد پراپیگنڈا‘ قرار دیا، البتہ یہ تصدیق کی کہ بنگلہ دیش نے ’غیر متوقع طور پر‘ پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ ’اس دورے کو فی الحال مؤخر کریں اور نئی تاریخوں پر بات کی جائے۔‘
اس سوال پر کہ کیا دورہ مؤخر کرنے کی کوئی وجہ بتائی گئی، نیول حکام نے بتایا کہ: ’یہ ایک سفارتی اور فوجی سطح کی خط و کتابت ہے جس میں سیاسی وجوہات بیان نہیں کی جاتیں۔‘
اُنھوں نے کہا کہ ’سفارتکاری میں میزبان ملک کی درخواست کا ہمیشہ خیال رکھا جاتا ہے۔‘
حکام کے مطابق: ’پی این ایس تیمور کو مزید کچھ دن بنگلہ دیش کے انتظار میں روکنے کے بجائے یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ اپنا سفر جاری رکھے گا اور پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق سری لنکا کی بندر گاہ پر خیرسگالی اور سفارتکاری کے لیے دورہ کرنے کے بعد پاکستان پہنچے گا۔‘
12/08/2022
اگست 1948 کا مہینہ تھا۔ پاکستان کے عوام آزادی کی پہلی سالگرہ منانے کی تیاریوں میں مصروف تھے اور ریاستی سطح پر یہ فیصلہ ہوا تھا آزادی کی پہلی سالگرہ 14 اگست 1948 کو منائی جائے گی۔
اس سالگرہ سے صرف دو روز قبل موجودہ صوبہ خیبرپختونخوا اور اس وقت کے صوبہ سرحد کے شہر چارسدہ کے گاؤں بابڑہ سے اطلاع آئی کہ صوبے کے وزیراعلیٰ خان عبدالقیوم خان کی حکومت کی ایک مبینہ کارروائی کے نتیجے میں 600 سے زیادہ خدائی خدمت گار ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
یہ خدائی خدمت گار خان عبدالغفار خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
12/08/2022
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال نے اپنی گرفتاری کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے اُن کے چینل پر دیے گئے متنازع بیان سے نہ صرف مکمل طور پر لاعلم تھے بلکہ انھیں اس بیان کی بابت ایک روز بعد پتا چلا کہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔
شہباز گل کی فوج کے حوالے سے اے آر وائے پر متنازع گفتگو کے بعد انھیں مبینہ بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال، اینکر پرسن ارشد شریف اور خاور گھمن کراچی میں درج ہونے والی اسی نوعیت کی ایک اور ایف آئی آر کے بعد سے مفرور ہیں۔
شہباز گل کی متنازع گفتگو آن ایئر ہونے کے بعد اے آر وائے کی نشریات معطل کر دی گئی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے بدھ کی شب پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے حکمنامے کو معطل کرتے ہوئے ملک بھر میں اے آر وائے کی نشریات بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
12/08/2022
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ایڈجسمنٹ کی سمری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ایڈجسمنٹ کی سمری زیر غور آئے گی۔ پی ایس او کیلئے فنانسنگ کی سہولت بھی زیر غور آئے گی۔
ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق نیشنل بینک کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فیسیلٹی کیلئے گارنٹی کی منظوری کا امکان ہے۔ درآمدی یوریا کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری پیش کی جائے گی۔ پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن پر نظرثانی کی جائے گی۔
12/08/2022
چینی شہری کو بچانے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی
پاکستان کی سمندری حدود میں چینی تجارتی بحری جہاز سے حادثاتی طور پر گِر کر غوطے کھانے والے ایک چینی شہری کو پاکستان کے مقامی ماہی گیروں نے بچا لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چینی شہری بحری جہاز سے سمندر میں گر گیا تھا۔
حکام کے مطابق کراچی کے قریب واقعے بنڈال جزیرے کے پاس سے بدھ کے روز اس چینی شہری کو بچایا گیا ہے۔ ماہی گیروں کی قریبی بستی ابراہیم حیدری کے رہائشی ماہی گیر حاجی عبداللہ نے بتایا کہ انھوں نے پھوٹی کریک کے قریب ایک شخص کو ڈوبتے دیکھا تھا جس کے بعد وہ فوراً وہاں پہنچے اور دیگر ماہی گیروں کی مدد سے اس شخص کو باہر نکالا۔
بعدازاں پتا چلا کہ وہ غیرملکی چینی شہری تھا جس کا نام زوو ژیانگ ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore