Sameer Rizvi official -Debater

Sameer Rizvi official -Debater

Share

Most successful youngest debater of Pakistan

21/11/2023

زباں کو جوہرِفن تولنا سکھانا ہے
ہمیں زمانے کو اب بولنا سکھانا ہے

#$êmî ❤

اس بار شہر قائد ۔۔۔

04/11/2023

میں اک شہابِ شکستہ تھا افتخار مغل
بجھا ضرور مگر خوب جگمگا کے بجھا

کل پاکستان مقابلہ منظر نگاری 2023
بعنوان زبور عجم ۔
ایک بہترین تقریر ۔😍
موضوع :: دھرتی کے باسیوں کی مکتی پریت میں ہے ۔

20/10/2023

حضور ﷺ‎ آۓ تو انسانوں کو جینے کا شعور آیا
کل پنجاب مسابقہ حسن تقریر گوجڑانوالہ 2023
#صلى الله عليه وسلم

18/10/2023

میں نے آنکھ کھولی تو میرے دائیں بائیں لاشیں ہی لاشیں آہ و بکا روتی جوان بیٹے کی میت پر ماں دیوار سے ٹیک لگائے بےحوش ہوچکی تھی
ابا جان کیا ہوا ہے پہلے تو اتنی میتیں یہاں نہیں تھیں
بیٹا اسرائیل نے قریبی ہسپتال پر دھماکہ کیا ہے جو لوگ بچیں ہیں وہ یہاں منتقل کیے جا رہے ہیں
اباجان کیا کسی اسلامی ملک کے حکمران نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ؟
نہیں ۔
ابا جان آپ تو کہتے تھے پاکستان ہمارا ہی ہے وہ ہر مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا تو ابھی تک وہ ہماری مدد کو کیوں نہیں آیا ؟
کیا اسے ہماری یہ حالت دیکھائی نہیں دیتی ؟
یا اس نے بھی ان یزیدیوں کے ہاتھ پر بیعت کرلی ۔
بیٹا وہ یزیت کے ہاتھ پر بیعت کرچکے ۔😭😭😭
✍️سمیررضوی
18اکتوبر 2023

28/09/2023

جوں جوں ولادت باسعادت کا وقت قریب ہوتا ہے عاشقان مصطفی کے دل کی کیفیت متغیر ہوتی جاتی ہے
شادمانی سے لبوں پر سجے نغمے ہاتھوں میں پرچم نبی ﷺ‎ صلی علی کی صدائیں ١٤ صدیاں گزرجانے کے بعد بھی مسرت مسلمانی چار سو چراغاں محافل میلاد و جلوس باور کرواتے ہیں کہ آج کہ دن کے باوقت سحر فخر موجودات کی آمد ہوئی نوع انسانی مخلوقات سبحانی کے لیے سراپا رحمت بن کر آپ جلوہ فرما ہوۓ۔
ولادت :۔
571 ء 21 اپریل بروز سوموار آپ دنیا کو شرک سے مبرا و منزہ کنے کے لیے تشریف لائے
حضرت آمنہ فرماتی ہیں خرج من نور
جس سے میں نے مکہ میں بیٹھ کر شام کے محلات دیکھ لیے
حجتہ اللہ علی العالمین میں ہے کہ حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ جب آپ کی ولادت کا وقت قریب آیا تو میری طبیعت بے چین ہوئی پھر ایک خوبصورت پرندہ (جس کی خوبصورتی بیان نہیں کی جا سکتی ) میرے پاس آیا اس نے مجھے چھوامجھے راحت محسوس ہوئی ۔
ولادت کے وقت سب سے بہترین خواتین آپ کے پاس تشریف لائی ۔
دنیا میں تشریف آوری کے بعد سرور عالم ﷺ‎ سر بسجود ہوۓ شکر الہی کیا امت کے لیے دعا کی
المواہب الدنیا میں ہے کہ ولادت کے بعد بادلوں کا ایک ٹکڑا بارگاہ جان عالم ﷺ‎ میں حاضر ہوا آپ کو آغوش مرحمت میں لیا اور تمام مخلوقات سے آپ کا تعارف کروایا
آپ کو آپ کی ملکیت دکھائی گئ ۔
آسمانوں زمینوں میں خوشی کے شادیانے بج گۓ جبرائیل پرچم لہرانے لگے ۔
حضرت عبدالمطلب بیان کرتے ہیں کہ میں بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا کہ اچانک بیت اللہ جھکنے لگا گویا یوں کہیے وجد میں آگیا خبر دینے والے نے مجھے خبر دی عبدالمطلب مبارک ہو تمہارے صاحبزادے عبداللی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ۔
امام اہلسنت فرماتے ہیں :
تیری آمد تھی کہ بیت اللہ مجرے کو جھکا
تیری آمد تھی کے ہر بت تھر تھرا کر گرگیا۔
شب ولادت :۔
آپ ﷺ‎ کی ولادت کی تاریخ میں اختلاف ائمہ ہے اس حوالہ سے مختلف امحدثین کے مختلف اقوال مذکور ہیں ۔
8 ربیع الاول
12 ربیع الاول
16 ربیع الاول
لیکن عرصہ دراز سے امت 12 ربیع الاول کو آمد مصطفی پر مسرت کا اظہار کررہی ہے
اہل عرب ١٢ ربیع الاول کو حضور علیہ السلام کی جائے ولادت پر جمع ہوکر ذکر مولد النبیﷺ‎ کیا کرتے تھے ۔
اور آج بھی اہل اسلام 12 ربیع الاول کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔
شب ولادت کی عظمت کے حوالہ سے مختلف ائمہ نے تفسیر سے کلام کیا
عبدالحق محدث دہلوی علیہ رحمہ فرماتے ہیں یہ رات لیلة القدر سے بھی افضل ہے
یہی موقف امام حجر عسقلانی علیہ رحمہ کا ہے ۔
دلائل:۔
جو ائمہ آج آجکی رات کو لیلة القدر پر فوقیت دیتے ہیں ان کی دلیل سورہ قدر ہے
یہاں ہم مفہوما عرض کرتے ہیں ۔
لیلة القدر میں بیان کیا گیا کہ اس رات ملائکہ (فرشتوں کا ظہور ہوتا ہے ) اور اس رات اس کی آمد جس کے صدقے فرشتوں کو حیات بخشی گئ لہذا اس اعتبار سے یہ رات افضل المختصر علماء نے اس پر بہت سے دلائل دیے ۔
نوٹ :۔
ہماری خوش قسمتی کہ اللہ نے ہمیں یہ رات عطا کی
آئیںاس بابرکت رات کو عبادت خداوندیمیں گزار کر معرفت خداوندی حاصل کریں ۔
غسل کریں
دودر و سلام کی کثرت کریں
ممکن ہو تو گزشتہ فرض نمازوں کی قضاء کریں
صلوة تسبیح کا اہتمام کریں ۔
خاص کر با وقت ولادت فیملی کے کےہمراہ میلاد کی محفل سجائیں اشک بہائیں پیارے آقا ﷺ‎ کو منائیں
دنیا و آخرت میں کامیاب ہوجائیں.
اللہ پاک آج کی رات ہم سب پر اپنی خاص رحمت فرماۓ ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرمائے حضور جان جانا ﷺ‎ کا سچا عشق عطا فرمائے اللھم آمین ۔۔۔
✍️محمد سمیر مزمل
شب ولادت 1445

18/09/2023

مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمہ کا یہ کلام لا جواب ہے لیکن اس شعر کا تو مزہ ہی اپنا ہے کچھ کہا بھی نہیں اور سب کہہ بھی گئے
نوٹ:_
روایت سے یہ بات ثابت ہے کہ ولادت سرکار ﷺ‎پر ابلیس کو تکلیف ہوئی ۔
حوالہ:_
البدایۃ والنہایۃ میں ہے،کہ
أَنَّ إِبْلِیسَ رَنَّ أَرْبَعَ رَنَّاتٍ حِینَ لُعِنَ، وَحِینَ أُہْبِطَ، وَحِینَ وُلِدَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَحِینَ أُنْزِلَتِ الْفَاتِحَۃُ۔۔۔۔
اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے امید ہے آپ سمجھ تو گئے ہونگے اب شعر سنیں اور لطف لیں 💕💕💕

16/09/2023
12/09/2023

فخر ملت ، لائق صد احترام احمد رضا
محتشم ،بالغ نظر ،عالی مقام احمد رضا

کر گئے ارباب دل کو شاد کام احمد رضا
دے گئے عشق نبی کا اک نظام احمد رضا

مرد میداں،فردِ دورااں،فضلِ حق ،فیض رسول
رکنِ دیں ،کوہِ یقیں ،عنبر مشام احمد رضا

منبعِ فیضانِ سنت ،شارح اُمُّ الکتاب
نازش اسلاف وآبائے عظام احمد رضا

نجمِ بُرجِ عشقِ احمد ،نیر چرخِ ادب
آسمان علم کے ماہِ تمام احمد رضا

مجتھد ، مفتی، مدرس ،دیدہ ور ، شاعر ،ادیب
متقی ،عالِم ،فقیہِ نیک نام احمد رضا

نکتہ رس ،ناقد ،رُباعی گو ،یَم فنِ عروض
پاک جوہر،خوش بیاں،شیریں کلام احمد رضا

عبقری ،حاذِق ،فی کل علم ماھر
نال نَیلاً کاملاً عندالکرام احمد رضا

زُرتُہ وجھاً بوجہ صارَ قلبی فارحاً
جاءنی باللطف لیلاً فی المنام احمد رضا

ضو فشاند در ہجوم تیرگی مانند خور
می درخشد چوں سھیل ،اندر ظلِام ،احمد رضا

دل تپد در سینہ وجاں بِشگَفد چوں برگِ گل
چوں ز نعت مصطفی رانَد کلام احمد رضا

شاہ جیلاں را غلام خاص وشیدائے رُخش
بردر غوث الوریٰ دارد قیام احمد رضا

گرز علمش از سر کج گردناں آرد دمار
دیوِ بدخو را فروبندد بہ دام احمد رضا

چوں مہ تاباں غنی ،از فکر غوغائے سگاں
بے خطرچوں یوسف از طعنِ لئام ،احمد رضا

در نگاہِ عارفاں نعم العقائد ذات او
نزد اہل علم وفن،خیرالکلام ،احمد رضا

ہے لقب الشّاہ واعلیٰ حضرت وبحر العلوم
ہے رضا ان کا تخلص ،اور نام ،احمد رضا

چاہتے تھے قدِ آدم قبر،اپنے واسطے ❤
آمدِ آقا پہ کرنے کو قیام ،احمد رضا 💚

جان ودل سے حلقہء اصحاب کے حلقہ بگوش
اہلِ بیتِ مصطفٰی کے بھی غلام ،احمد رضا

حضرت حسان بن ثابت کا لوٹ آتا ہے دور
دور میں جب نعت کا لاتے ہیں جام ،احمد رضا

دوستوں کے باب میں اک پیکر لطف وکرم
دشمنوں کے حق میں تیغ بے نیام احمد رضا

نام کی تاثیر سے مل جائے گا عشق رسول
دیکھ لو رکھ کر کسی بچے کا نام ،احمد رضا

ان کی نظم ونثر ،نیزے کی انی بہر عدو
منہ میں گستاخوں کے دیتے ہیں لگام ،احمد رضا

کتنی صدیاں چاہییں جس کام کی تکمیل کو
کر گئےتھوڑے سے عرصے میں وہ کام ،احمد رضا

چھا گیا تیرا سلام جان رحمت ،ہر طرف
تیری روح پاک پر لاکھوں سلام ،احمد رضا

طے کیا آخر یہ ارباب نظر نے اے نصیؔر
ترجمانِ اہلِ سنت ہیں ، امام احمد رضا

کلام:پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی

10/09/2023

10/09/2023

سید ہجویر مخدوم امم

#داتا

10/09/2023

مسکرائیے

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Lahore