Numan Write's

Numan Write's

Share

اَنـــــتَ الحَــــــیَاۃِ•°�

*میسر کی قدر ہی نہیں*�

*_لاحاصل کو ترستے ہیں لوگ_

29/10/2023

بہت آسان ہے تعلقات ختم ہونے پر نمبر ڈیلیٹ کرنا، کسی کو بلاک کرنا، کسی کی تصویریں مٹا دینا۔
پتا ہے مشکل کیا ہے؟؟
کسی کی یادوں سے خود کو آزاد کرنا، اس حصار سے نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے جو حصار کسی کے چھوڑ جانے سے خود بخود بن گیا ہو-
اور سب سے مشکل پتا ہے کیا ہوتا ہے؟؟
اس شخص کو کسی اور کا ہوتے دیکھنا جس کے ساتھ کسی کا تصور تک برداشت نہ ہو، روٹھنا منانا الگ بات ہے اذیت یہ ہوتی ہے آپ سے جدا ہوا شخص کسی اور کو جا ملے!!

........🍁Mr. Innocent 🥀........

28/10/2023

آج تین سال بعد اُس ستمگر کا میسج آیا..! میسج پڑھتے ہی چہرے پر ناگواری اُبھری تھی ، ہاں اِس بار میرے دِل کی دھڑکن تیز نہیں ہوئی تھی ، ناں ہی میرے ہاتھ کپکپائے تھے
ناں آنکھوں میں نمی اُتری بس ایک ہی عمل ظاہر ہُوا (ناگواری) بےتحاشہ قسم کی ناگواری ۔۔۔۔ میسج میں لکھا ہُوا تھا (کیسی ہو..!؟) اُففف ایک دم سے دِل کی سختی ٹوٹی
چہرے کی ناگواری اچانک ڈھیلی پڑی ، اور آنکھیں دوبارہ سے گرم پانیوں سے بھر گئیں ، کیبورڈ پر اُنگلیوں کی رفتار تیز ہوئی میں ٹھیک نہیں ہُوں..! بھلا کیسے ٹھیک ہوسکتی ہُوں..!؟ میری ساری خوشیاں تو تُم سے مشروط تھیں۔۔۔۔
بے چین رہتی ہُوں ، اُداس رہتی ہُوں ، اور اداسی بھی ایسی جو کسی طور میری جان نہیں چھوڑتی بس اتنا سن لو ٹھیک نہیں ہُوں میں..! میں کُچھ دیر رُکی اور میسج کے لِکھے سارے الفاظ مٹا دیئے اور بس اِتنا لکھا۔۔۔
(ہاں میں ٹھیک ہُوں..!) 🙂💔🥀

خفا نہیں ہُوں تُم سے پر ہاں ، دِل دکھا ہے میرا! ۔ "

23/10/2023

"آپ سے جو شخص مُحبت کرتا ہے ، خیال رکھتا ہے ، بے حد توجہ دیتا ہے مگر آپ سے شادی نہیں کرنا چاہتا پھر کیا کرتا ہے وہ ۔؟ کیوں کرتا ہے ایسا ؟ 💔🙂

22/10/2023

‏"عورت ایک گٹار کی مانند ہے اپنی دھن صرف اسے دیتی ہے جو دل کے تار بجانا جانتا ہو۔

16/10/2023

'حجاب کرتی تھی وہ ترکی کے خواب دیکھا کرتی تھی
لیکن وہ جہان کی حیاء نہ تھی'

'وکالت پڑھنے کا شوق رکھتی تھی وہ
لیکن وہ فارس کی زمر نہ تھی'

'چھوٹی چھوٹی بات پہ رویا بھی کرتی تھی
لیکن وہ عالیان کی امرحہ نہ تھی'

'مصوری کا شوق تھا اسے وہ شاعری بھی کیا کرتی تھی
لیکن وہ اسود کی مہرین نہ تھی'

'پیزا اسے بہت پسند تھا اور وہ بولتی بھی بہت تھی
لیکن وہ سکندر کی لیزا نہ تھی'

'پہاڑوں کو سر کرنے کا شوق تھا اسے
لیکن وہ افق کی پریشے نہ تھی'

'پتھروں سے عشق تھا اسے
لیکن وہ عاص کی نیلم نہ تھی'

"وہ تو بس ایک لڑکی تھی عام سی
جو حقیقت میں نہیں کہانیوں میں جینا چاہتی تھی
بہت عام سی......!🙃

🖤"

14/10/2023

ایسا ہو سکتا ہے؟؟؟
کیسی شخص کو دیکھا نہیں ملاقات نا کی ہو!
مگر اس کے الفاظ پڑھ کر اس کی ذات سے عشق ہو جائے✨🖤🤔

04/10/2023

ہر وہ شخص جو ایک عدد بوجھل دل کے ساتھ
خاموشی اختیار کر چکا ہے اسے کہو ایک دن
سب ٹھیک ہو جائے گا۔🩵🙂

04/10/2023

‏رات کا آخری پہر تھا
مجھ سے چاند نے کہا
ہم نشیں الوداع
مجھ کو نیند آرہی ہے
کل ملیں گے اسی جگہ
سن کر میں مسکرا دی
اس کو بتلا دیا
جانے والے لوٹتے نہیں
تم نہیں آؤ گے
مجھے یہ یقین
میری بات سن کر وہ رک گیا
اور کہنے لگا
تم سے وعدہ کروں
پھر پورا نہ کروں
ایسا ممکن نہیں
سن اے خاک نشیں
میں چاند ہوں انسان نہیں 🍂💯

30/09/2023

میرے روٹھنے پر بھی اب مجھے منایا نہیں کسی نے
ہاں تیرے بعد مجھے سینے لگا کرچپ کروایا نہیں کسی نے⚡

کوٸی بھی سمجھ نہ سکا میری اِس خاموش داستاں کو
تیرے بعد اے جانا یہ ناز اُٹھایا نہیں کسی نے 🦋🎀

28/09/2023

اگر تم پسند کرتے ہو...
دھواں اڑاتی چاۓ ، ریل کا لمبا سفر، کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنا، ریل کی سیٹی کی آواز، شاعری، سردی کی راتیں، دھکتی لکڑیاں، برف پوش پہاڑ٫ سر سبز میدان، آبشاریں ، جھیلیں ، پرانی تصویریں، بوڑھے درخت، پانی میں چاند کا عکس،، خاموشی اور آوارگی۔۔۔
تو سمجھو ہم '' دوست'' ہیں

28/09/2023

ان گنت محبت ہمدردی، دلاسے ،وقت، چین سکون، دل حقیقت ،زندگی، دعا بندگی، بھروسہ، سوچ
سب دے کر بھی کوئی آپ کا نہ ہو تو ۔۔۔۔۔۔؟

#

28/09/2023

چرواہے سے پوچھا :
یہ بھیڑ بکریاں بغیر رسی کے تمہارے نقشِ قدم پہ کیسے چلتی ہیں؟
بولا محبت کی رسی ڈالی ہے🦋🎀

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Lahore