waseem bhatti
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from waseem bhatti, Health/Beauty, sareena textile industry, Lahore.
Good tips
22/09/2023
🔘 کولڈ ڈرنکس کے نقصانات🔘
گردوں کے لیے تباہ کن اثرات ،
کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال گردوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ سوفٹ ڈرنکس میٹھے مشروبات کا استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق گردوں کے نقصان اور میٹھے مشروبات سوفٹ ڈرنکس کے درمیان تعلق ایسے افراد میں سامنے آیا ہے جو 2 یا 3 کولڈ ڈرنکس روزانہ استعمال کرتے ہیں۔
یہ بڑھاپے کی جانب سفر تیز کردیتی ہیں
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کولڈ ڈرنکس نوش کرتے ہیں ان کا بڑھاپے کے جانب سفر کی رفتار اس مشروب سے دور رہنے والے لوگوں کے مقابلے دوگنا زیادہ ہوتی ہے۔
کینسر کا باعث،
وہ خواتین جو کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
کینیڈا کی لاوال یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ برس ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جتنا زیادہ خواتین یہ میٹھے مشروبات سوفٹ ڈرنکس جسم کا حصہ بناتی ہیں ان کے اندر بریسٹ کینسر کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھتا چلا جاتا ہے۔
یہ سوفٹ ڈرنکس مشروبات کینسر کا باعث بن جاتے ہیں۔
ہڈیوں کو نقصان،
بہت زیادہ مقدار میں سوفٹ ڈرنکس کولا مشروبات کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
بوسٹن کی ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ان مشروبات میں چونکہ فاسفورس ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے ہڈیوں کی کثافت کم ہوکر ان میں کمزوری بڑھنے لگتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں فاسفورس اور کیلشیئم کا قدرتی توازن ہوتا ہے تاہم ان سوفٹ ڈرنکس مشروبات کے نتیجے میں فاسفورس کی مقدار بڑھنے پر توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ہڈیوں سے کیلشیئم کا اخراج ہوتا ہے جو ان کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
معدے کے مسائل،
کولڈ ڈرنکس میں شامل کاربونیٹ ایسڈ یا عام الفاظ میں گیس معدے میں جاکر ہوا بھر جانے کا باعث بنتا ہے جس سے پیٹ درد کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔
لندن کے رائل فری ہاسپٹل کی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ پہلے ہی پیٹ میں گیس بھرنے کے مریض ہیں تو ان سوفٹ ڈرنکس مشروبات سے جسم کا حصہ بننے والی اضافی گیس صورتحال بدترین بنادیتی ہے، اس کے علاوہ ان مشروبات سے آنتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے جس سے نظام ہاضمے کے مسائل ابھر آتے ہیں۔
دانتوں کے لیے تباہ کن،
کولڈ درنکس میں شامل چینی دانتوں کے مسوڑوں میں بیکٹریا کی سرگرمیاں بڑھا دیتی ہے جس کے نتیجے میں مضرصحت ایسڈز کا اخراج ہوتا ہے جو دانتوں کے ٹوٹنے کا باعث بن جاتی ہیں۔
مگر بات یہی تک نہیں برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق یہ مشروب فروٹ جوسز کے مقابلے میں دانتوں کے لیے دس گنا زیادہ تباہ کن ثابت ہوتا ہے چاہے اس میں چینی کی مقدار جوس جتنی ہی ہو یہاں تک کہ چینی سے پاک ڈائٹ مشروبات بھی دانتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، جس کی وجہ اس میں شامل سٹرک ایسڈ اور کاربونیٹ ایسڈ ہوتا ہے۔
جگر کو نقصان پہنچانے کا باعث،
کولڈ ڈرنکس کے نتیجے میں جگر میں چربی بڑھنے کے امراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایک اسرائیلی تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں جگر کے امراض کا خطرہ پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔
بچوں کے لیے نقصان دہ،
سوفٹ ڈرنکس کولا مشروبات بچوں کے پیٹ میں موجود دوست بیکٹریا کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
درحقیقت ان سوفٹ ڈرنکس مشروبات میں شامل چینی کی بہت زیادہ مقدار ان دوست بیکٹریا کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے اور ان کی تعداد میں کمی سے صحت کو نقصان پہنچانے والے جرثوموں کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور بچے پیٹ کے مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔
دماغ کے لیے بھی نقصان دہ،
امریکا میں چوہوں کو سوفٹ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات کے پانچ کین کے برابر مشروب استعمال کرایا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ اس کے دماغ میں زہریلے اجزاءکا اضافہ ہوگیا، جس سے عندیہ ملا کہ یہ ڈرنکس الزائمر کا خطرہ بھی بڑھا سکتی ہیں۔
اللہ تبارک تعالی ہم سب کو سب سے پہلے فطرت اسلام کو سمجھنے کی سمجھ کر عمل کرنے کی اور عمل کرکے اس خوبصورت دین جو فطرت اسلام کو اس کائنات میں بسنے والے انسانوں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین
یا رب العالمین
1۔ روزانہ ایک دیسی ڈلی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔
7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں,
8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں..
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔
11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے!
12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔۔۔تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کریں!!!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Sareena Textile Industry
Lahore