GHER Foundation NGO

GHER Foundation NGO

Share

All about Women Empowerment, Skills, Health Education best NGO in Pakistan
GHR GHAR Foundation GHER Foundation Gher ghar

23/04/2026
Photos from GHER Foundation NGO's post 22/04/2026
09/04/2026

جہاں وسائل کم ہوں، وہاں امید بھی کم ہو جاتی ہے…
GHER Foundation نے ایک بستی میں زندگی بدلنے کی مثال قائم کی
اب آپ کے تعاون سے مزید علاقوں میں روشنی پھیلانی ہے
آئیں، کسی بیٹی کا مستقبل سنوارنے میں ہمارا ساتھ دیں

Photos from GHER Foundation NGO's post 12/03/2026

گھر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خواتین کا عالمی دن، چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں بچوں کی مالی معاونت اور مستحق خواتین میں امدادی پیکٹس کی تقسیم
لاہور: گھر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پورے مہینے کے دوران مختلف فلاحی اور سماجی آگاہی پروگرام منعقد کیے گئے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد خواتین کی تعلیم، صحت، اخلاقی تربیت اور سماجی شعور کو فروغ دینا اور مستحق طبقات کی عملی مدد فراہم کرنا تھا۔
اسی سلسلے میں گھر فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں زیرِ علاج درجنوں بچوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے انہیں نقد امدادی رقوم فراہم کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد کینسر کے مرض سے نبرد آزما بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کو حوصلہ اور سہارا دینا تھا۔ اس فلاحی سرگرمی میں محترمہ سیما انوار کی خصوصی کاوش شامل رہی، جس پر گھر فاؤنڈیشن نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب گھر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے مستحق خواتین اور ضرورت مند خاندانوں میں درجنوں امدادی پیکٹس بھی تقسیم کیے۔ ان پیکٹس میں ضروری اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیاء شامل تھیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کی عملی مدد کی جا سکے۔
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں معزز شخصیات سعدیہ سہیل رانا، سمیرا، سیما انوار، ضمیرالحسن ڈار، اعجاز احمد اعجاز، کاظم حسین اور زینب عمران سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت زینب عمران نے انجام دی جبکہ صدارت گھر فاؤنڈیشن کے بانی و صدر سید علی عمران نے کی۔
تقریب کے دوران رمضان المبارک کی مناسبت سے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ خواتین کے عالمی دن کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے خواتین کے حقوق اور معاشرتی ترقی میں ان کے فعال کردار کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور گھر فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔
گھر فاؤنڈیشن کے بانی و صدر سید علی عمران نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کی حقیقی ترقی اس وقت ممکن ہے جب خواتین کو تعلیم، شعور اور باعزت مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر فاؤنڈیشن خواتین کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمت کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے معاشرے کی بہتری اور خواتین کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

08/03/2026

08/03/2026

لاہور: خواتین کی فلاح وبہبود کے اداریہ گھر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خواتین کا عالمی دن نہایت جوش و خروش اور پر وقار طریقہ کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر خواتین کی تعلیم، صحت، اخلاقی تربیت اور بااختیار بنانے کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
تقریب میں معزز سماجی شخصیات محترمہ سیما انور، صاحبہ ضمیرالحسن ڈار، اعجاز احمد اعجاز، کاظم حسین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت زینب عمران نے انجام دی جبکہ صدارت سید علی عمران نے کی
اس موقع پر محترمہ سیما انور نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ GHER Foundation کے پلیٹ فارم سے بہت جلد ایک خطیر رقم مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج کینسر کے مریض بچوں میں تقسیم کی جائے گی تاکہ ان کے علاج اور معاونت میں مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فاؤنڈیشن کے تحت جلد ہی مزید ایک دو فلاحی منصوبوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔
تقریب میں رمضان المبارک کی مناسبت سے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ خواتین کے عالمی دن کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے اس موقع پر خواتین کے حقوق، تعلیم اور معاشرتی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدرِ تقریب سید علی عمران نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کی حقیقی ترقی خواتین کی تعلیم، اخلاقی تربیت اور انہیں مواقع فراہم کرنے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ GHER Foundation خواتین کی فلاح و بہبود، تعلیم اور سماجی رہنمائی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔
تقریب کے اختتام پر خواتین کی ترقی اور سماجی بہتری کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

13/02/2026

جامعہ اشرفیہ جیسے عظیم اور نامور ادارے کی ممتاز علمی شخصیت، شیخُ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن اشرفی صاحب کا گھر فاؤنڈیشن کے مشن کے حوالے سے اظہارِ خیال ہمارے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزا ہے۔
ایک جید عالمِ دین اور باوقار علمی مقام رکھنے والی شخصیت کی جانب سے سماجی و فلاحی خدمات کے لیے اپیل یقیناً ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
یہ ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی کہ ہم اس اعتماد پر پورا اتریں۔

04/02/2026

03/02/2026

السلام علیکم
ہمیں خوشی ہے کہ ہم Mr. Kashif Ali کو GHER Foundation میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
وہ Dr. Essa Laboratory & Diagnostic Centre میں Manager / Coordinator – Corporate & Institutional Relations کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ادارہ جاتی روابط، کارپوریٹ انگیجمنٹ اور ہیلتھ کیئر کولیبریشن میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف سماجی، یوتھ اور پروفیشنل تنظیموں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ان کی شمولیت GHER Foundation کے مشن اور سماجی اثرات کو مزید مضبوط کرے گی۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Lahore