Madni Matab

Madni Matab

Share

روحانی علاج جن جنات اور جادو کا 3 دن میں توڑ انشاء اللّه

17/09/2024
25/07/2023

انتہائی مقوی ملک شیک

اجزإ۔۔،،
کھجور 7عدد،
مغز بادام 10عدد،
سوگی (کشمش) دو چمچ،
تل سفید ایک چمچ ۔۔

تمام چیزوں کو پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح نہارمنہ آدھاکلو دودھ میں ڈال کر شیک بنالیں ....

مزید مزیدار بنانے کے لیے ایک چمچ کھویا ڈال لیں.......
چینی وغیرہ بھی ڈال سکتے ہو

فوائد👇
جسمانی کمزوری کی جوھروقت شکاٸت کرتےھیں انکیلۓگھریلواوربھت اسان ٹوٹکہ ھے
جسمانی کمزوری کو دور کرتاہے
مقوی دماغ و اعصاب ہے
سستی, کمزوری ,نقاہت کو دور کرتاہے...
حرارت ورطوبت پیدا کرتاہے
جگر اور معدہ کو طاقت دیتاہے
بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں

22/07/2023

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کنٹرول کرنے کیلئے
*لہسن کے چند ٹکڑے لے کر انہیں اچھے سے چاپ کر لیں، اور توے پر چند قطرے زیتون کا تیل ڈال کر ہلکا سا گولڈن کر لیں،
اب اس میں ایک چٹکی کے قریب کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک (جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ نمک سے گریز کریں) اب اسے رات کے کھانے سے آدھے گھنٹے قبل کھا لیں، کولیسٹرول اور یورِک ایسڈ بیلنس ہو جائے گا۔
دیگر نسخے
▪️ اس نسخے کے ساتھ ساتھ کڑی پتے کے استعمال بھی جاری رکھیں، ہرے دھنیے، پودینے اور لہسن کی چٹنی کا استعمال کریں۔
▪️اس کے علاوہ ایک کھانے کا چمچ مغز تربوز کو ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں، جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان کر صبح، دوپہر اور شام اس ایک گلاس پانی کو تھوڑا تھوڑا پی کر ختم کریں۔
یا گھوٹ کر شیرہ نکال کر پئیں۔ نہایت مفید ہے۔

20/07/2023

وزن بڑھانے کے لیے نہایت مفید نسخہ
ھوالشافی۔،۔
مغز بادام
نشاستہ
گوند کتیرا
مصری
ہم وزن لے کر کوٹ پیس کر سفوف بنا لیں۔
مقدار خوراک۔،۔ایک تولہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ دن میں دو بار۔
چیکو یا پختہ کیلے کا استعمال بھی مفید ہے۔۔

24/06/2023

*نظر، دماغ اور اعصاب کی مضبوطی کے لیے*
ھوالشافی۔
بادام ایک پاو
پسته ایک پاو
اخروٹ ایک پاو
چاروں مغز ایک پاو
کلونجی ایک چھٹانک
گلاب کے پھول بیس تیس روپے کے شھد ایک کلو
چاروں مغز چھوڑ کر باقی سب چیزیں مکس کرلیں مکس کرنے کے بعد ایک معجون بن جاے گا اب اس میں چاروں مغز شامل کر لیں.
دماغی کمزوری اعصابی کمزوری نظر کی کمزوری کے لاجواب معجون تیار ھے آپ کم مقدار میں بھی بنا سکتے ھیں۔۔
ایک چھوٹی چمچ صبح شام نیم گرم دودھ کے ساتھ کھانے کے بعد لیں۔،

23/06/2023

*املی کے بیجوں کے فوائد*
🥓 املی کے بیجوں کو آپ بھی پھینک دیتے ہیں تو ایک بار اس کو کھانے کے لاتعداد فوائد جان لیں جو آپ کی کئی مشکل آسان کرسکتا ہے۔
اسلیئے کیونکہ املی کے بیجوں میں ہے فاسفورس، میگنیشیم، وٹامن سی، امینو ایسڈ سور کیلشیم بھی پائی جاتی ہے۔ جوکہ آپ کی نظر میں اہمیت نہیں رکھتے لیکن اگر آپ ان کے فوائد جان لیں تو کبھی ان کو پھینکیں گے نہیں ۔۔۔۔
🔅 یہ بیج ٹھنڈے ہوتے ہیں اسلیے اگر آپ کے منہ میں بار بار چھالے ہوجاتے ہیں یا منہ پک جاتا ہے تو آپ ان بیجوں کو منہ میں رکھ کر ان کا رس نگل جائیں۔ اس سے آپ کو افاقہ ہوگا۔
🔅ان کو کھانے سے آپ کےے دانت مضبوط رہتے ہیں۔
🔅مسھوڑوں کے دیگر جملہ امراض میں بھی مفید ہے۔
🔅 وزن کم کرنے کے تمام ٹوٹکوں کے ساتھ ان بیجوں کو بھی چبا کر کھائیں۔
🔅 دانتوں پر لگے نشانات، گندے دانتوں کی میل کچیل کو بھی ہٹانے میں مدد دیتے ہیں۔
🔅گلے میں خراش، گلہ خراب یا کھانسی کی صورت میں انکی کے بیجوں کا جوس بنا کر اس سے غرارے بھی کریں اور اس جوس کو پیئیں بھی۔
🔅املی کے بیجوں کے پیسٹ کا سکن پیک بہت زبردست tighting کے لئے ..ایک چمچ پاوڈر میں دودھ اور چند قطرے بادام کے تیل کے ملائے. بہت بہترین رزلٹ رنگت بھی نکھارتا ہے۔
🔅 اس کے بیجوں کو ابا لکر سر دھونے سے بال مضبوط ہوتے.

22/06/2023

*سانس کی بو سے نجات حاصل کریں*
وجہ چاہے جو بھی ہو سانس میں ناگوار بوکسے پسند ہوسکتی ہے ؟ کیونکہ اس سے پوری شخصیت کا تاثر خراب ہوجاتا ہے۔
سانس میں بو کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے تمباکو نوشی۔ادویات یا آپ کی غذا۔
بنیادی طور پر تمام غذائیں منہ کے اندر ٹکڑوں میں تبدیل ہوتی ہیں اور اگر آپ تیز بو والی غذائیں جیسے لہسن یا پیاز کھاتے ہیں تو ان کی بو اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک یہ غذائیں جسم سے گزر نہ جائیں۔ اگر روزانہ دانتوں کو برش نہ کیا جائے تو خوراک کے اجزا منہ میں باقی رہ جاتے ہیں، جس سے دانتوں کے درمیان، مسوڑھوں اور زبان پر جراثیموں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند معمولی تبدیلیوں اور گھریلو نسخوں سے بھی اس مسئلے پر قابو پانا ممکن ہے۔
ایسے ہی چند آسان اور قدرتی حل درج ذیل ہیں۔
*مسواک اور خلال*
جب سانس کی بدبو سے نجات پانے کا فیصلہ کریں تو آسان ترین طریقوں میں سے ایک دانتوں کی اچھی صفائی کو یقینی بنانا ہے۔ دانتوں پر مسواک اور خلال روزانہ کرنا (اگر ممکن ہو تو دن میں 2 بار) سے منہ میں بو کا باعث بننے والے بیکٹریا کی تعداد میں کمی آتی ہے۔ خلال کرنا ہوسکتا ہے کہ مشکل محسوس ہو مگر اس سے دانتوں میں پھنس جانے والی غذا کے ذرات کو نکالنے میں مدد ملتی ہے جو بیکٹریا کی نشوونما اور ناگوار بو کا باعث بنتے ہیں۔
*پانی اور پانی*
10 سیکنڈ یا اس سے بھی کم وقت میں سانس کی بو دور کرنا چاہتے ہیں؟ تو جلد سے پانی پی لیں، ناگوار بو کی ایک عام وجہ منہ خشک ہونا ہوتی ہے، لعاب دہن بننے کے عمل میں سست روی سے بیکٹریا کی نشوونما بڑھتی ہے جس سے سانس میں بو پیدا ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ صبح اٹھنے پر سانس کافی بدبودار ہوتی ہے تو اٹھنے کے بعد پانی پینا یا دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینا اس مسئلے سے بچاسکتا ہے۔
*غذا پر نظر*
کچھ غذائیں سانس میں بو کے حوالے سے جانی جاتی ہیں، تو اس مسئلے سے ناجت کا ایک آسان ٹوٹکا تو ان کو نہ کھانا ہے۔ ایسی غذاﺅں سے گریز کریں جن میں تیزابیت زیادہ ہو یا شکر کی مقدار زیادہ ہو، کیونکہ ان دونوں سے بیکٹریا کی نشوونما کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اگر فوری طور پر سانس میں بو دور کرنا چاہتے ہیں تو ایک سیب یا کچھ مقدار میں دہی کھالیں۔
*ماﺅتھ واش*
ویسے تو ماﺅتھ واش سانسوں کو تازہ دم بنانے کے لیے ہی ہوتا ہے مگر وہ اس ناگوار بو کو کچھ دیر کے لیے چھپا پاتے ہیں، اگر آپ سانس میں بو کے مسئلے کو دور کرنے کے لیے ماﺅتھ واش کو حل سمجھ کر استعمال کررہے ہیں، تو ایسی پراڈکٹ کا انتخاب کریں جو بیکٹریا کی نشوونما کی روک تھام کرسکے، جس سے ناگوار بو سے نجات پانے میں مدد مل سکے گی۔ گھر میں بھی آپ ماﺅتھ واش تیار کرسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور چند قطرے پودینے کے تیل کے ملاکر کلیاں کریں اور نگلنے سے گریز کریں۔
*سونف کھائیں*
کچھ نہیں مل رہا تو کچن میں جاکر چٹکی بھر سونف کو منہ میں ڈال کر چبالیں، سونف کا جراثیم کش اثر بیکٹریا کی تعداد بڑھنے سے روکتا ہے، جبکہ اس کی مہک سانس کی بو کو چھپا لیتی ہے۔
*لونگ بھی مددگار*
لونگ میں ایک قسم کا تیل یوجینول ہوتا ہے جو بیکٹریا کو مارنے کی خصوصیت رکھتا ہے، اس کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک لونگ کو منہ میں ڈال کر چبائیں اور پھر زبان پر گھماتے رہیں، جب اس کا تیل منہ میں بھر جائے تو پھر لونگ کو تھوک دیں۔
*دارچینی سے*
سونف اور لونگ کی طرح دارچینی بھی جراثیم کش مصالحہ ہے، جبکہ اس میں موجود چکنائی جراثیموں کو مار کر منہ میں خوشبو بڑھاتی ہے، بس اس کی کچھ مقدار کو چوس لیں۔

27/01/2023

سویڈن کے کام پر ردعمل

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Main Gt Road Ferozwala Shahdara Lahore
Lahore
5400

Opening Hours

09:00 - 17:00