Drood pak

Drood pak

Share

Pahly darood paro phr page like krou thanks

30/08/2025
17/08/2024

مجھ کو فرصت ہی کہاں موسم سہانا دیکھوں،
میں تیری ذات سے نکلوں تو زمانہ دیکھوں،

16/07/2024

سلام بحضورِ تشنہ کامانِ کربلا

بس اب تو رہتے ہیں آنکھوں میں اَشک آئے ہوئے
زمانہ بِیت گیا ہم کو مُسکرائے ہوئے
غمِ حُسینؓ کا گھاؤ ہے کِس قدر گہرا
یہ اُن سے پُوچھ جو ہیں دِل پہ چوٹ کھائے ہوئے
نبیؐ کے گھر کے اُجالوں کا اب خدا حافظ
اندھیرے شامِ ستم کے ہیں سر اُٹھائے ہوئے
لگی ہے بھیڑ غم و رنج و درد و کُلفت کی
ہم اپنے دِل میں ہیں اِک کربلا بسائے ہوئے
عجیب وقت ہے زہراؓء کے گُل عِزاروں پر
سکینہؓ پیاسی ہے، اصغرؓ ہیں تیر کھائے ہوئے
یہ ناتوانی، یہ رستے کی سختیاں سجادؓ !
چلو گے کیسے بھلا بیڑیاں اُٹھائے ہوئے
نمازِ عشق کی یہ طُرفگی کوئی دیکھے
حُسینؓ سجدے سے اُٹھے تو سر کٹائے ہوئے
شکست دے نہ سکی عزمِ ابنِ حیدرؓ کو
اجل کھڑی ہے ندامت سے منہ چُھپائے ہوئے
سبب خموشی کا پوچھا گیا جو زینبؓ سے
تو رو کے بولیں کہ ناناؐ ہیں یاد آئے ہوئے
یہ شب کہیں شبِ عاشُور تو نہیں لوگو
اُداس چاند ہے تارے ہیں جِھلملائے ہوئے
پلٹ کے آئے نہ اب تک مِرے چچا عبّاسؓ
سکینہؓ روتی ہے دستِ دُعا اُٹھائے ہوئے
نڈھال کر گئی اصغرؓ کی آخری ہچکی
حُسینؓ خمیے میں لائے کمر جُکھائے ہوئے
بھٹک رہی ہے ابھی تک تلاش میں منزل
گُزر گیا ہے کوئی کارواں لُٹائے ہوئے
وہ حق پرست سرِ منزلِ وفا پہنچے
خدا کی یاد کو زادِ سفر بنائے ہوئے
ہم اہلِ دل ہیں، ہمیں اہلِ زر سے کیا مطلب
ہم اپنے شاہِؓ نجف سے ہیں لَو لگائے ہوئے
نصؔیر ! گُلشنِ زہراؓء کے پیاسے پُھولوں کو
سَلام کہتے ہیں آنکھوں میں اَشک آئے ہوئے

فرمُودۂ الشیخ پِیر سیّد نصِیرالدّین نصؔیر جیلانی الحَسنی والحُسینی رحمتُ اللّٰه تعالٰی علیہ، گولڑہ شریف

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Lahore