Amna Malik

Amna Malik

Share

Future CA
Introvert

27/06/2025

آج سیالکوٹ صرف میتیں نہیں جا رہیں، آج ایک تہذیب رخصت ہو رہی ہے۔ آج سوات کی فضاؤں میں وہ خاموشی ہے جو چیخ چیخ کر ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے۔ آج میرے سوات کی زمین بوجھل ہے، آسمان نم ہے، اور ہوائیں سوالوں سے بھری ہوئی ہیں۔
جب میرے سیالکوٹ کے بہن بھائی، میرے ننھے پھول جیسے بچے سوات کی سرزمین سے رخصت ہوں گے، تو ان کے جنازوں کے ساتھ ایک اور جنازہ پنجاب روانہ ہوگا جی ہاں ایک اور جنازہ اور وہ میرے سوات کی خودداری، غیرت، مہمان نوازی اور انسانیت کا جنازہ ہوگا۔

ارے ہم تو وہ قوم تھے جو گھر ائے دشمن کو بھی عزت دیتے تھے۔ ہم تو وہ وادی تھے جہاں مہمان کو رحمت مانا جاتا تھا، جہاں پرائے بھی اپنے بن جاتے تھے۔
لیکن آج ہمارے رویوں نے، ہماری خاموشی نے، اور ہماری بےحسی نے ہمیں سوالوں کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔

یہ جو میتیں جا رہی ہیں، یہ صرف انسانوں کے جسم نہیں،
یہ سوات کی روایات، ہماری تہذیب، اور ہماری پہچان کی لاشیں ہیں۔
ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے اُن مہمانوں کو مرتے دیکھا،
جنہوں نے کبھی ہم پر بھروسہ کیا، جنہوں نے ہمارے شہر کو اپنا مانا، لیکن ہم خاموش رہے، اور آج وہ خاموشی خود ہمارے منہ پر ایک تھپڑ بن چکی ہے۔
پنجاب جا رہی ان میتوں کے ساتھ سوال بھی جا رہے ہیں:
کیا سوات وہی رہا؟
کیا ہم وہی لوگ ہیں جن پر کبھی دنیا فخر کرتی تھی؟
کیا ہم نے مہمان نوازی کی وہ چادر خود اپنے ہاتھوں سے چاک نہیں کی؟

آج اگر ہم صرف تماشائی بنے رہے، تو یاد رکھو، کل کوئی ہماری لاشوں پر بھی خاموش کھڑا ہوگا، اور ہم جیسا ہی افسوس کرے گا۔

28/06/2024
24/05/2024

Hijabi Girl

11/01/2024

Butiful Hijaab Girls 🧕🥰💖|| Beautiful Eyes Hijab Girl WhatsApp Status | |

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Lahore