Zindagi
Motivational speaker
اِک آرزو ۔۔۔۔۔
دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب
کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو
شورش سے بھاگتا ہوں دل ڈھونڈتا ہے میرا
ایسا سکوت جس پر تقریر بھی فدا ہو
مرتا ہوں خامشی پر یہ آرزو ہے میری
دامن میں کوہ کے اک چھوٹا سا جھونپڑا ہو
آزاد فکر سے ہوں عزلت میں دن گزاروں
دنیا کے غم کا دل سے کانٹا نکل گیا ہو
لذت سرود کی ہو چڑیوں کے چہچہوں میں
چشمے کی شورشوں میں باجا سا بج رہا ہو
گل کی کلی چٹک کر پیغام دے کسی کا
ساغر ذرا سا گویا مجھ کو جہاں نما ہو
ہو ہاتھ کا سرہانا سبزے کا ہو بچھونا
شرمائے جس سے جلوت خلوت میں وہ ادا ہو
مانوس اس قدر ہو صورت سے میری بلبل
ننھے سے دل میں اس کے کھٹکا نہ کچھ مرا ہو
صف باندھے دونوں جانب بوٹے ہرے ہرے ہوں
ندی کا صاف پانی تصویر لے رہا ہو
ہو دل فریب ایسا کوہسار کا نظارہ
پانی بھی موج بن کر اٹھ اٹھ کے دیکھتا ہو
آغوش میں زمیں کی سویا ہوا ہو سبزہ
پھر پھر کے جھاڑیوں میں پانی چمک رہا ہو
پانی کو چھو رہی ہو جھک جھک کے گل کی ٹہنی
جیسے حسین کوئی آئینہ دیکھتا ہو
مہندی لگائے سورج جب شام کی دلہن کو
سرخی لیے سنہری ہر پھول کی قبا ہو
راتوں کو چلنے والے رہ جائیں تھک کے جس دم
امید ان کی میرا ٹوٹا ہوا دیا ہو
بجلی چمک کے ان کو کٹیا مری دکھا دے
جب آسماں پہ ہر سو بادل گھرا ہوا ہو
پچھلے پہر کی کوئل وہ صبح کی موذن
میں اس کا ہم نوا ہوں وہ میری ہم نوا ہو
کانوں پہ ہو نہ میرے دیر و حرم کا احساں
روزن ہی جھونپڑی کا مجھ کو سحر نما ہو
پھولوں کو آئے جس دم شبنم وضو کرانے
رونا مرا وضو ہو نالہ مری دعا ہو
اس خامشی میں جائیں اتنے بلند نالے
تاروں کے قافلے کو میری صدا درا ہو
ہر دردمند دل کو رونا مرا رلا دے
بے ہوش جو پڑے ہیں شاید انہیں جگا دے
علّامہ اقبال ۔۔۔۔۔۔۔
16/01/2026
جب ربّ ناراض ہو جاتا ہے تو روح کی شاخوں سے سکون کے پرندے اُڑ جاتے ہیں، لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اس کے بعد بھی روح کی تازگی کو بحال کرنے کی صلاحیت ہے!!! 💯🫀 Poetry And Quotation Islam Pakistan Super League #زندگی #اسلامک #رومی
13/01/2026
کچھ باتیں اللّٰہ کے سوا کوئی نہیں سمجھتا
کچھ درد صرف رب کو سنانے کے ہوتے ہیں
> صبر^ 💔😢🤲!
اے مرے ہم نشیں چل کہیں اور چل
اس چمن میں اب اپنا گزارا نہیں
بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم
اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
آج آئے ہو تم کل چلے جاؤ گے
یہ محبت کو اپنی گوارا نہیں
عمر بھر کا سہارا بنو تو بنو
دو گھڑی کا سہارا سہارا نہیں
دی صدا دار پر اور کبھی طور پر
کس جگہ میں نے تم کو پکارا نہیں
ٹھوکریں یوں کھلانے سے کیا فائدہ
صاف کہہ دو کہ ملنا گوارا نہیں
گلستاں کو لہو کی ضرورت پڑی
سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی
پھر بھی کہتے ہیں مجھ سے یہ اہلِ چمن
یہ چمن ہے ہمارا تمہارا نہیں
ظالمو اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو
دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے
وہ یقیناً سنے گا صدائیں مری
کیا تمہارا خدا ہے ہمارا نہیں
اپنی زلفوں کو رخ سے ہٹا لیجئے
میرا ذوقِ نظر آزما لیجئے
آج گھر سے چلا ہوں یہی سوچ کر
یا تو نظریں نہیں یا نظارہ نہیں
جانے کس کی لگن کس کی دھن میں مگن
ہم کو جاتے ہوئے مڑ کے دیکھا نہیں
ہم نے آواز پر تم کو آواز دی
پھر بھی کہتے ہو ہم نے پکارا نہیں
استاد قمر جلالوی
*اور پھر وہ رب جب دینے پہ آتا ہے 💯
تو قابلیت نہیں دیکھتا 💐
بس نواز دیتا ہے کیونکہ وہ `الصمد` بھی ہے اور `غنی` بھی نہ اس کی رحمت میں کوئی کمی نہیں آتی 🕋
نہ اس کے خزانوں میں وہ جھولیاں بھر دیتا ہے اور پردہ نشین ایسا کہ نظر بھی نہیں آتا
۔ وہ آپ کی بھی سن لے گا 🤲🏻
آپ کا ہر دکھ ہر درد بھی ختم کر دے گا 💕💞💕
ان شــــاء اللّٰــہ*🤲🏻🥹❤️
03/01/2026
Maturity is when you realize that life's challenges are opportunities for growth and transformation, as the poet so eloquently puts it,
"اگر سجدے نہ ہوتے تو دل پھٹ جاتے“...❤️🩹💯🥹
03/01/2026
#زندگی
#اسلامک
#رومی
03/01/2026
یومِ ولادت حضرت علی مرتضیٰؓ
حضرت علی رضی اللہ عنہ دلیروں کے سردار ہیں ، اسلام لانے والوں میں سر فہرست ہیں،
آپکی ذات عشق کےلیے ایمان کا سرمایہ تھی،
میں (اقبال) آپکے خاندان کی محبت کے سبب زندہ ہوں، اور اسی برکت سے دنیا میں موتی کی طرح چمک رہاہوں،
آپکے مبارک چہرے سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھا شگون لیا، ملت اسلامیہ کو آپ کے شکوہ و دبدبے کے نتیجے میں شان وشوکت ملی،
آپ کے فرمودات، روشن دین کے لیے قوت کا باعث ہیں، دنیا کو انہی کے خاندان سے آئین، قانون اور دستور ملا
رسول اللہ نے آپکو بوتراب کا لقب دیا،اللہ تعالی نے قرآن کریم میں آپ کو یداللہ قرار دیا۔
جو کوئی بھی زندگی کا بھید جانتا ہے اسے علم ہے کہ حضرت علی کے اسما و القاب کا راز کیاہے۔
وہ سیاہ خاک جسے بدن کہا جاتا ہے، اور عقل جس کے ظلم سے نالاں ہے۔
آسمانوں کی سی بلندی کا حامل فکر اس کے ہاتھوں پستی کا شکار ہے، دیکھنے والی آنکھ اس کے سبب اندھی اور کان بہرے ہیں۔
اللہ کے شیر (سیدنا علی ) نے اس خاک (بدن) پر قابو پالیا، آپ نے اس سیاہ خاک جو بالکل بے نور تھی، اکسیر یعنی کیمیا میں بدل دیا۔
مرتضی جن کی تلوار سے حق روشن ہے، جو بو تراب بنے یا کہلائے ہیں تو یہ جسم کی مملکت کو فتح کرنے کے نتیجے میں ہے۔
مسلم اول شہ مرداں علی
عشق را سرمایہ ایمان علی
از ولاے دود مانش زندہ ام
درجہاں مثل گہر تابندہ ام
از رخ او فال پیغمبر گرفت
ملت حق از شکوہش فرگرفت
قوت دین مبیں فرمودہ اش
کائنات آئیں پذیر از دودہ اش
مرسل حق کرد نامش بوتراب
حق یداللہ خواند در ام الکتاب
ہر کہ دانائے رموز زندگیست
سر اسمائے علی داند کہ چیست
خاک تاریکے کہ نام اوتن است
قل از بیداد او درشیون است
فکر گردوں رس زمیں پیما ازو
چشم کور و گوش نا شنوا ازو
از ہوس تیغ دو رو دارد بدست
رہرواں را دل بریں ہزن شکست
شیر حق ایں خاک را تسخیر کرد
ایں گل تاریک را اکسیر کرد
مرتضی کز تیغ او حق روشن است
بو تراب از فتح اقلیم تن است
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Lahore