Habib-Un-Nisa

Habib-Un-Nisa

Share

Experience pure essential oils to relieve stress, anxiety, insomnia, and pain.

Photos from Habib-Un-Nisa's post 04/12/2024

تعارف:

کلیری سیج اسنشیل آئل کا پودا شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کے کچھ علاقوں کے ساتھ ساتھ شمالی بحیرہ روم میں پایا جاتا ہے۔ پودے کی جڑی بوٹی کے طور پر ایک لمبی تاریخ ہے، اور فی الحال اس کو اسنشیل آئل کے لیے اگایا جاتا ہے۔
یہ تھکاوٹ کو دور کرتا ہے، قدرتی تیل اور سیبم کی پیداوار کو متوازن کرتا ہے، اور جلد اور پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔ دواؤں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، کلیری سیج اسنشیل آئل نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے یا اس کے پھیلاؤ کو روکتا ہے، زخموں کو بھرنے میں آسانی کرتا ہے، اور پٹھوں کے درد، جوڑوں کے درد، تناؤ اور موچ کو دور کرتا ہے۔
کلیری سیج اسنشیل آئل کونکالنے کے لیے پودے کے پھولوں کی چوٹیوں اور پتوں کا استعمال ہوتا ہے۔ اس آئل کو نکالنے کا سب سے عام طریقہ "سٹیم ڈسٹیلیشن" ہے ۔

رنگ:

کلیری سیج اسنشیل آئل کا رنگ "ہلکا سنہری پیلا" ہوتا ہے ۔

خوشبو:

نٹی، مسکی اور ووڈی۔ ایک مضبوط، دیرپا مہک پیدا کرتا ہے۔

فوائد:

•سٹریس اور بے چینی کو کم کرتا ہے ۔

•یہ سکون دینے میں مدد کرتا ہے اور اسے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے ۔

•اسکے استعمال سے نیند میں بہتری آنے لگتی ہے ۔

•یہ ماہواری کے درد اور پی۔ایم۔ ایس کی علامات کو بھی کم کرتا ہے اور سکون دیتا ہے ۔

•ہاضمے کے مسائل کو بھی حل کرتا ہے ۔

استعمال:

•اسکو اروماتھراپی میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔آپ اسکو ٹشو پر ڈال کر سونگھ سکتے ہیں یا پھر ڈفیوزر میں ڈال کر ڈفیوز کر سکتے ہیں، دونوں طریقوں سے فایدہ ملتا ہے ۔

•جلد کے کسی بھی مسئلے کے لیے جلد پر لگا سکتے ہیں یا مساج بھی کر سکتے ہیں لیکن استعمال سے پہلے کیرئیر آئل کے ساتھ لازمی ڈائلیوٹ کریں ۔

•بالوں پر بھی اسکو استعمال کیا جاتا ہے، آپ اسکے ڈائلیوٹ کیے چند قطرے شیمپو میں ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں اسے یہ بالوں میں چمک لاۓ گا اور نشوونما کو بڑھانے میں مدد دے گا۔

•نیند کی کمی کو دور کرنے کے لیے اور بے چینی کو ختم کرنے کا یہ ایک قدرتی ذریعہ ہے ۔

احتیاطی تدابیر:

•بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔

•حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اسکے استعمال سے گریز کریں ۔

•جلد پر استعمال سے پہلے ڈائلیوٹ لازمی کریں ۔

•مکمل استعمال سے پہلے 24 گھنٹے تک کلائی پر 2 سے 3 قطرے ڈال کر منفی اثرات کا جائزہ لیں ۔

نتیجہ:

کلیری سیج ایسنشل آئل آرام کو فروغ دینے، تناؤ کو کم کرنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کا قدرتی اور موثر طریقہ ہے۔

______اگر آپکو کسی بھی اسنشیل آئل کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہے تو ہم سے رابطہ کریں اور کسی بھی مسئلے کے لیے اسنشیل آئل کا استعمال جاننا چاہتے ہیں تو ہم سے معلومات حاصل کریں ______

゚viralシfypシ゚ #حبیبالنساء ゚viralシ2024fyp ゚viralシfypシ゚viralシalシ

Photos from Habib-Un-Nisa's post 16/11/2024

ٹی ٹری اسینشیل آئل کو "میلا لوکا" بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک اسنشیل آئل ہے جسکو آسٹریلین ٹی ٹری کے پتوں سے نکالا جاتا ہے. یہ ایک اینٹی بیکٹیریل آئل ہے جسکو عام طور پر Acnes, Athlete's Foots lices, Nail Fungus اور کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکے بہت سے فوائد ہیں اور یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہیں۔ اور اگر اسکو ڈائلیوٹ کیے بغیر بھی جلد پر استعمال کیا جائے تو یہ زیادہ نقصان دہ بھی نہیں ہے۔ ( یہ ایکColourless آئل ہے) ۔

ٹی ٹری آئل کو صدیوں سے ادوایات میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ آسٹریلیا کے رہنے والے لوگ ٹی ٹری کے پتوں کو کچل کر ان میں سے تیل نکالتے تھے ، جسکی خوشبو میں سانس لے کر کھانسی اور سردی کو دور کیا جاتا تھا ۔ اور اسکے علاوہ ویسے بھی جلد پر لگا کر مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا تھا ۔

خصوصیات :-

یہ ایک اینٹی بیکٹیریل آئل ہے جو becteria, Viruses or Funji وغیرہ کو ختم کرتا ہے ،اسکی ان خصوصیات کی بنا پر اسکو کئی as a natural remedy کئ بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے جن میں زخم، جلد کی بیماریاں وغیرہ شامل ہیں ۔ اسکے استعمال سے زحم بھرنے کے عمل میں بھی تیزی آتی ہے ۔

خوشبو:-
اسکی خوشبو "کافور کی گولیوں" جیسی ہوتی ہے ۔ یا پھر Jasmine جیسی خوشبو ہوتی ہے یعنی کہ اسکی خوشبو کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی ۔

استعمال:-
ٹی ۔ ٹری آئل کو مختلف اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے ۔اور یہ ہمیں ہر طرح بے شمار فائدہ دیتا ہے جیسے کہ آپ اس سے بغیر کیمیکل کے گھر پر Hand Sanitizer بنا سکتے ہیں ، آپ گھر پر اس سے کیڑے مکوڑوں کو مارنے والا سپرے تیار کر سکتے ہیں۔ "بس ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی اسینشیل آئل کو پلاسٹک کی بوتل میں مت ڈالیں کیونکہ کہ ان سے پلاسٹک
پگھلنے لگ جاتی ہے"۔
اسکے علاوہ آپ اسے Natural Deodorant تیار کر سکتے ہیں ۔ اسکو زخموں پر اور چھوٹے موٹے کٹ لگ جانے پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ گھر کی صفائی کے لیے بھی اسکو All purpose Cleaner کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بالوں سے خشکی ختم کرنے کے لیے بھی اسکے کچھ قطرے شیمپو میں ڈال کر استعمال کیے جاتا ہے۔ یعنی کہ اسے بے شمار فوائد
ہیں اور اسکو روزمرہ زندگی میں کئی جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے ۔

طریقہ استعمال: -

1_اروما تھراپی۔۔۔۔۔۔۔ ٹی ٹری آئل کے چند قطروں کو ڈائلیوٹ کرکے ڈفیوزر میں ڈال کر کچھ دیر کے لیے سانس لیں ۔ اس سر کا درد ، سٹریس ، ڈیپریشن اور تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور نیند بھی اچھی آتی ہے ۔
2_ جلد پر استعمال ---- ٹی ٹری اسینشیل آئل کو کسی بھی کیریئر آئل کے ساتھ ڈانلیوٹ کر کے اگر آپ جلد کے مسائل کے لیے استعمال کرتے ہیں تو یہ فائدہ دیتا ہے ۔ اس سے جلد پر موجود ریڈنس ، دانے اور خارش آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتی ہے

3_کیمیکل پروڈکٹس میں استعمال ------ اگر آپ Shampoo ،perfume یا cosmetics میں اسکے ڈائلیوٹ کیے ہوئے چند قطرے ڈالتے ہیں تو زیادہ فائدے ملتا ہے ۔

استعمال سے پہلے احتیاط:-
کسی بھی اسنشیل آئل کو استعمال کرنے سے پہلے ڈائلیوٹ لازمی کریں اور جسم کے کسی بھی حصے پر یا کلائی پر دو قطرے لگا کر 24 گھنٹے تک دیکھیں ۔ اگر کوئی منفی اثر نہ ہو تو پھر استعمال شروع کریں۔ چھوٹے بچوں ، حاملہ خواتین ، اور پالتو جانوروں سے اسکو دور رکھیں یا پھر ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں ۔

نتیجہ:-
ٹی ٹری آئل ہمیں کئی طرح سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔ اور قدرتی علاج کا ایک ذریعہ ہے ۔ آپ اسکو اپنی ذاتی دیکھ بھال، ناخنوں کی حفاظت اور زخموں پر مرہم کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ کوئی جادوئی تیل نہیں ہے اس لیے کچھ لوگ اسکو لگانے کے بعد , or Allergic Reactions Skin Iritation کا بھی سامنا کرتے ہیں ۔ لیکن اسکے باوجود یہ ہمیں بہت سے موقعوں پر فائدہ دیتا ہے ۔

آگر آپکو کسی بھی اسینشیل آئل سے متعلق کوئی بھی معلومات چاہیے تو ہم سے کومنٹس میں رابطہ کریں

゚viralシfypシ゚ #حبیبالنساء ゚viralシ2024fyp ゚viralシfypシ゚viralシalシ

Photos from Habib-Un-Nisa's post 12/11/2024

لیوینڈر (Lavandula angustifolia) ایک سدا بہار پودا ہے جو بحیرہ روم میں پایا جاتا ہے ۔ اس کے پھول اور تیل میں ایک مقبول خوشبو ہے اور اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیوینڈر میں ایک ایسا تیل ہوتا ہے جو بظاہر پرسکون اثرات رکھتا ہے اور اسکو زیادہ تر پُرسکون رہنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

لیوینڈر آئل کا استعمال دور قدیم سے طب میں ہوتا رہا ہے۔ لیونڈر آئل کی جراثیم کش خصوصیات کا پہلا تجربہ (ڈی لا کروکس) نے کیا تھا۔ مختلف مطالعات کے بعد اسکی کیمیائی خصوصیات کی بنا پر اسکو روزمرہ زندگی میں کئی مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
اس تیل کو لیونڈر کے پودے سے ڈسٹیلیشن کے عمل کے ذریعے نکالا جاتا ہے ۔ اور اسے اسکی نازک اور میٹھی خوشبو کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔

کیمیائی ساخت:

مختلف لیوینڈرز میں ایک جیسی نسلی بوٹینیکل خصوصیات اور بڑے کیمیائی اجزاء ہوتے ہیں۔ لیونڈر کے اہم اجزا ہیں لینالول، لینائل ایسٹیٹ، 1,8-سینیول، β-ocimene، terpinen-4-ol، اور کافور وغیرہ ،یہ تمام کمپونینٹس اینٹی مئکروبیل، درد میں آرام اور زخموں کو بھرنے میں مدد دیتے ہیں ۔
لیونڈر آئل کو زیادہ تر سٹیم ڈسٹیلیشن کے عمل سے نکالا جاتا ہے ۔

اروماتھراپی میں فوائد:
لیونڈر آئل کا اروماتھراپی میں استعمال بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے ۔اگر ہم ڈفیوزر کے ذریعے اس میں سانس لیتے ہیں تو یہ ہمیں سکون اور آرام دیتا ہے ۔ اسکے علاوہ یہ ڈپریشن ،سٹریس ، سر درد اور تھکاوٹ کو بھی دور کرتا ہے ۔ اور اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں تو اسکے کچھ دن کے استعمال سے آپکو بہتر نیند بھی آنے لگتی ہے ۔

جلد پر استعمال:
اسکو جلد پر استعمال کرنے سے یہ آپکی جلد پر موجود دانوں ، خارش اور ایکزیمہ جیسی صورتحال سے چھٹکارا دیتا ہے ۔
لیونڈر آئل اپنی اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلیمییٹری خصوصیات کی وجہ سے چھوٹے زخم اور جلن وغیرہ سے بھی نجات دیتا ہے ۔
اسکے علاوہ اگر آپ اس سے مساج کرتے ہیں تو یہ پٹھوں کی کمزوری اور جوڑوں کے درد میں بھی آرام دیتا ہے ۔

گھریلو استعمال:
آگر گھر میں اسکا سپرے کیا جائے تو کیڑے مکوڑے ختم ہو جاتے ہیں اور اگر کوئ کیڑا کاٹ لے تو اس جگہ پر اسکو لگانے سے درد میں کمی آتی ہے ۔
لیونڈر آئل کو اسکی اینٹی مئکروبیل خصوصیات کی وجہ سے گھر میں صفائ کے لیئے استعمال کی جانے والی کئ پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
اور اسکو گھر میں ڈفیوز کرنے سے گھر کی فضا میں ایک اچھی خوشبو آنے لگتی ہے اور ماحول کو خوش گوار بناتی ہے ۔

احتیاط اور حفاظتی تدابیر:
•جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اسکو کیرئیر آئل کے ساتھ لازمی ڈائلیوٹ کریں
•استعمال سے پہلے جلد کے کسی بھی جگہ 24 گھنٹے لگا کر اسکے منفی اثرات کا جائزہ لازمی لیں۔
•وہ لوگ جو روزمرہ ادویات کا استعمال کرتے ہیں ،چھوٹے بچے اور حاملہ خواتین استعمال کرنے سے گریز کریں یا پروفیشنل ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں ۔

استعمال کرنے کا طریقہ:
اسکو استعمال کرنے کے تین مختلف طریقے ہیں:
1- اروما تھراپی۔۔۔ لیونڈر اسنشیل آئل کے چند قطروں کو ڈائلیوٹ کر کے ڈفیوزر میں ڈال کر کچھ دیر کے لیے سانس لیں۔ اس طریقے سے سر کا درد، سٹریس، ڈپریشن اور تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور نیند بھی اچھی آتی ہے ۔

2-جلد پر استعمال ۔۔۔۔۔ لیونڈر اسنشیل آئل کو کسی بھی کیریئر آئل کے ساتھ ڈائلیوٹ کر کے اگر آپ جلد کے مسائل کے لیے استعمال کرتے ہیں تو یہ فایدہ دیتا ہے ۔ اس سے جلد پر موجود ریڈنس ، خارش اور دانے وغیرہ آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتے ہیں ۔

خریدنے سے پہلے کوالٹی دیکھیں:
خریدنے سے پہلے لیبل لازمی پڑھیں اور اس پر موجود لیونڈر آئل کا (عام نام اور سائنٹیفک نام) بھی لازمی دیکھیں تاکہ بہترین کوالٹی اندازہ ہو سکے۔
اصل لیونڈر آئل کے اندر کس بھی قسم کی ملاوٹ نہیں ۔اور اسکی خوشبو سے ہی اسکی پہچان کی جا سکتی ہے ۔

نتیجہ:
اس سب سے ہمیں یہ اندازہ ہوتا ہے کہ لیونڈر اسنشیل آئل ہر طرح سے ہمیں بے شمار فوائد دیتا ہے اور اسکو پوری دنیا میں اپنی روزمرہ زندگی کے مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسکی خوشبو انسان کے ذہن کو تروتازہ کر دیتی ہے ۔ لیکن استعمال سے پہلے بتائ گئی احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں ۔
#حبیبالنساء

08/11/2024

#حبیبالنساء

06/11/2024

CoMiNg SoOn. -----------🤗🤗🔜
#حبیبالنساء

10/09/2024

"Welcome to [حبیب النساء], your trusted source for premium essential oils! We are passionate about bringing you 100% pure, natural oils to enhance your well-being and elevate your self-care routine. Join us on a journey towards relaxation, balance, and beauty. Follow us for tips, recipes, and exclusive offers!"🤗

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


573 Block A, Mehar Fayaz Colony Fateh Garh
Lahore
54000